پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

نئے پاکستان میں مستقبل کی کرکٹ کے کیا خدوخال ہوں گے، ملکی کرکٹ کا ڈھانچہ اور ترتیب کیسی ہوگی،پی سی بی ہیڈکوارٹر میں کون کرے گا راج اور کس کس کو اب گھر کی راہ لینا پڑے گی۔اس حوالےسے پاکستان کرکٹ کے تمام اہم فیصلوں کا اعلان اگلے ہفتے ہوگا۔
 
پی سی بی حکام کو وزارت قانون اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے تاحال ترامیم شدہ آئینی نوٹی فکیشن نہیں ملا۔ عید کی تعطیلات کے بعد بورڈ کے دفاتر صرف ایک روز کے لیے جمعے کو کھلے تھے۔ اب پیر سے ایک بارپھر بورڈ کی راہ داریوں میں چہل پہل دکھائی دے گی۔
 
ذرائع کے اہم فیصلوں کے اعلان سے پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظور ہونے والے آئینی مسودے میں ترامیم کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جب تک جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک بورڈ حکام کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اس اہم کاغذ کے ٹکڑے کا بے تابی سے انتظار ہورہا ہے۔ بورڈ آفیشلز کو یقین ہے آئندہ 2 سے 3 روز میں یہ نوٹی فیکشن موصول ہوجائے گا۔
ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا نظام پرانے آئین کے مطابق ہی چل رہاہے، نئے نظام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ترتیب کیا ہوگی، کس طرح نظم ونسق چلے گا، اس کے لیے نیا نوٹی فیکشن بہت اہمیت رکھتاہے جس میں چیئرمین کے زیادہ تر اختیارات بھی موجودہ ایم ڈی وسیم خان کو مل جائیں گے اور وہ بطور ایگزیکٹو اہم فیصلوں کی منظوری دے سکیں گے۔
پی سی بی حکام ستمبر میں مجوزہ نئے فرسٹ کلاس ڈھانچے سمیت اہم فیصلوں کے حوالے سے مشاورت اور پیپر ورک پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں، انڈر 19 کوچز کے انٹرویوز پیر سے شروع ہورہے ہیں جس کے بعد کوچنگ اسٹاف کی فہرست کو حتمی شکل دی جاسکے گی۔ قومی سینیئر ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے لیے اشتہار دینے کی ضرورت نہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی نوٹی فکیشن ملنے کے بعد کردیا جائے گا۔
 
نئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عرصہ دراز سے بورڈ کے ساتھ چمٹے نااہل افسران اور ملازمین کو فارغ کرنے کی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے۔ ان کی جگہ پروفیشنلز کو پی سی بی کا حصہ بنانے سمیت بورڈ کا تمام تر نظم ونسق چلانے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کافی حد تک ہوچکا، بس اعلانات ہونا باقی ہیں۔
 
پی سی بی حکام کو سری لنکن بورڈ کی طرف سے بھی جواب کا انتظار ہے اور وہ پرامید ہیں کہ سکیورٹی وفد کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد اگلے چند روز میں سری لنکن بورڈ کی جانب سے کچھ پیش رفت ہوسکتی ہے۔ اطلاعات کےمطابق لنکن بورڈ حکام پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ہاں کرنے سے پہلے کھلاڑیوں سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، سب کی رضامندی کے بعد ہی اس سیریز کے مقام کا تعین ہوسکےگا۔ان دنوں لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے میں مصروف ہے جس کے سبب اس اہم فیصلے میں تاخیرہوسکتی ہے۔
 
دوسری جانب قومی سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ، اور بیٹنگ کوچ کے ساتھ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے درخواستیں 26 اگست تک جمع ہوں گی، منتخب کوچز کا اعلان ستمبر کے ابتدائی دنوں تک ممکن ہوسکے گا۔
نئی دہلی: بھارتی بورڈ کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی مائیک ہیسن کے نام کی اسپیلنگ میں غلطی کے سبب مذاق کا نشانہ بن گئی۔
 
کپیل دیو کی زیرسربراہی کام کرنے والی بھارتی بورڈ کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی مائیک ہیسن کے نام کی اسپیلنگ میں غلطی کے سبب مذاق کا نشانہ بن گئی، تین رکنی کمیٹی نے روی شاستری کو ہی دوبارہ کوچ برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی جبکہ سابق کیوی کوچ ہیسن دوسرے اور ٹام موڈی تیسرے نمبر پر تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا۔ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گی۔
 
کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز مئی 2020 سے ہوگا جو مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں13 ٹیمیں حصہ لیں گی، دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی۔ ان سیریز کے آدھے میچ یہ ٹیمیں اپنے ہوم گرائونڈ میں کھیلیں گی جبکہ بقیہ آدھے دیگر ممالک میں جا کر کھیلنے ہوں گے ۔ جبکہ ہر سیریز 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوگی۔
 
ذیل میں پاکستانی ٹیم کے میچوں کی فہرست دی جارہی ہے۔
 
2020
 
جولائی: نیدر لینڈ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
اکتوبر: جنوبی افریقہ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
دسمبر: زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
 
2021
 
جولائی: انگلینڈ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے
ستمبر: افغانستان کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -
اکتوبر: نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -
دسمبر: ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -
 
2022
 
مارچ: آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے -
چنائی: سابق بھارتی اوپنر چندرا شیکھر نے 57 برس کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چندرا شیکھر نے 57 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندراشیکھر نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی ہے۔
 
ایک سینئرپولیس آفیسر کے مطابق چندرا شیکھر کی خودکشی کی بظاہر وجہ مالی خسارہ معلوم ہوتی ہے، تاہم مقتول کے پاس سے خودکشی کی کوئی آخری تحریر برآمد نہیں ہوئی۔
 
سابق بھارتی اوپنرکی اہلیہ سومعیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چندرا شیکھر کرکٹ کے کاروبار میں خسارے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔
 
واضح رہے کہ چندرا شیکھر نے بھارت کی طرف سے 7ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیاتھا جب کہ وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔
پی سی بی نے 20 قومی کرکٹرز کو پری سیزن کیمپ میں شرکت کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ہے، کھلاڑی 19 اگست کو رپورٹ کرینگے،اگلے 2 روز تک فٹنس ٹیسٹ جاری رہیں گے، بعد ازاں 22 اگست سے 7 ستمبر تک کنڈیشننگ کیمپ جاری رہے گا۔
 
مکی آرتھر اور معاونین کی چھٹی کرائے جانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی عدم موجودگی میں سابق کپتان مصباح الحق این سی اے کوچز کے ہمراہ کرکٹرز کیلیے ٹریننگ پروگرام ترتریب دینگے، کیمپ کے دوران کھلاڑی نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ سیشنز بھی کرینگے، فٹنس میں بہتری لانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
 
پی سی بی کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن کیلیے تیار کرنا ہے، ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 12 ستمبر کو قائد اعظم ٹرافی سے ہوگا، قومی کرکٹرز کی آئندہ مصروفیات میں 31 فرسٹ کلاس میچز، قومی ٹی ٹوئنٹی اور پاکستان ون ڈے کپ اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 6 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی مقابلے شامل ہیں۔
 
کیمپ کیلیے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل سرفراز احمد، عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
 
اس بار سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کو بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے، پانچوں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے آغاز سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے، اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔
 
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سیزن کے آغاز سے قبل یہ کنڈیشننگ کیمپ خاص اہمیت کا حامل ہے، پاکستان ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کے آئندہ 42 میں سے 30 روز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، طویل فارمیٹ کے میچز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کیلیے پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح کا تجربہ کھلاڑیوں کیلیے مفید ثابت ہوگا۔
 
انھوں نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز میں بہترین کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں، آئی لینڈرز کیساتھ مقابلہ کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو قائداعظم ٹرافی میں بھی مسابقتی کرکٹ کھیلنا ہے، کیمپ تیاریوں کیلیے معاون ثابت ہوگا۔
 
ذاکر خان نے کہا کہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف 5 کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے تاہم قائداعظم ٹرافی میں ان کی شرکت لازمی ہوگی۔
نبراسکا: امریکی انجینئرز نے اسپورٹس میں استعمال ہونے والی ایک نیکر میں تبدیلی کرکے اسے بیرونی (ایکسو) سوٹ کا درجہ دیا ہے، اب یہ نیکر چلنے، دوڑنے اور اونچائی پر چڑھنے کی قوت میں اضافہ کرسکتی ہے۔
 
یونیورسٹی آف نبراسکا اوماہا کے فلپ میلکم اور ان کے ساتھیوں نے ایک لچک دار سوٹ بنایا ہے جو چلنے میں لگنے والی جسمانی مشقت کو 9 فیصد اور دوڑنے میں لگنے والی طاقت میں 4 فیصد کمی کرسکتا ہے۔
 
اگرچہ اس میں سب سے اہم حصہ نیکر کا ہے جو بطور خاص تیارکی گئی ہے لیکن یہ اس نوعیت کی پہلی ایجاد نہیں بلکہ اس سے قبل کئی اداروں نے بھاگ دوڑ اور مشقت کم کرنے والے لباس یا ایکسو اسکیلیٹن نامی بیرونی ڈھانچے تیار کیے ہیں لیکن فلپ میلکم کہتے ہیں کہ ان کا لباس چلنے اور دوڑنے میں یکساں مددگار ہے، یہ ایسے لوگوں کے لیے مفید ہے جن کا کام ہی بھاگنا اور دوڑنا ہوتا ہے جن میں مددگار عملہ، ریسکیو اہلکار، فائر فائٹرز اور عسکری افراد شامل ہیں۔
اسے لباس کو ہلکا نہ سمجھیے کیونکہ اس کا وزن قریباً 5 کلوگرام ہے۔ پوشاک دونوں رانوں پر چڑھائی جاتی ہے جو کپڑے سے بنے ایک بیلٹ سے جڑی ہے۔ اب جب پہننے والا دوڑتا یا چلتا ہے تو بیلٹ سے آنے والی لچک دار پٹیاں اور تار رانوں کو کھینچتے ہیں اور کولہوں کے پھیلاؤ میں مدد دیتے ہیں، اس طرح اسے پہن کر چلنے اور بھاگنے والے فرد کو زیادہ توانائی کی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
اس کی مزید تفصیل میں جائیں تو اس میں خودکار سینسر لگے ہیں جو خود اندازہ کرتے ہیں کہ کوئی بھاگ رہا ہے یا چل رہا ہے، ساتھ ہی یہ ٹانگوں کی پوزیشن کو بھی نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اس میں ایک موٹر نظام بھی نصب ہے جو جسم کی توانائی کی بچت کرتا ہے اور یوں چلنے اور دوڑنے میں آسانی ہوتی ہے۔
 
ماہرین نے اس نیکر کو 9 لوگوں کو پہنا کر انہیں ٹریڈ مل (دوڑنے کی مشین) پر چلایا اور انہیں بھاگنے کی مشق بھی کرائی گئی۔ روبوٹ نیکر کے ساتھ اور اس کے بغیر دونوں طرح کی مشقوں میں غیر معمولی فرق دیکھا گیا۔ اب اگلے مرحلے میں رضا کاروں پر اس کے مزید تجربات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر فاشسٹ ہندوؤں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کر لیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں محصور 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کےمتعلق سوچے جو فاشسٹ مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں
 
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مبصرین بھیجے۔ بھارتی مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراست اور شہریت منسوخی کا سامنا ہے، آر ایس ایس کےغنڈے پورے بھارت میں تباہی مچاتے پھر رہے ہیں۔
 
عمران خان نے کہا کہ ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر چلنے والی مودی حکومت، نہ صرف پاکستان بلکہ نہرو اور گاندھی کے ہندوستان کے ہر طبقہ فکر خصوصا اقلیتوں کیلئے خطرہ ہے۔ نازی نظرئیے اور مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نسل کشی پر مبنی ایجنڈے کے مابین تعلق جاننے کیلئے گوگل سے مواد لیا جا سکتا ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ شجرکاری مہم گیم چینجر ثابت ہو گی، اگلے چار سال میں جنگلات کے رقبہ کا ایک فیصد اضافہ کیا جائے گا، خدپور پارک کو کشمیر پارک کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے "پلانٹ فار پاکستان" مہم کےتحت لاہور کے نواحی علاقے خدپور میں پودا لگایا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولی تھین بیگ پر پابندی کی سمری تیار کر لی گئی ہے، اس کی منظوری آئندہ ہو گی۔
 
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر کی حثیت رکھتا ہے، قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ زمین کو واگزار کروایا گیا ہے۔ حکومت شجرکاری مہم کیلئےسرگرم ہے، جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے اور پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔
 
اسلام آباد: پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، قومی اورنجی ائیرلائنز کی پروازیں حجاج کرام کو لے کر لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچ گئیں جن کا ائیر پورٹس پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
 
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نجی ائیرلائن کی پہلی پروازجدہ سے 207 حاجیوں کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں حجاج کےعزیز واقارب کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔
 
پی آئی اے کی پہلی بعد از حج پرواز بھی جدہ سے لاہور ائیر پورٹ پہنچی، دو سوچودہ حاجی وطن واپس آئے۔ کراچی میں بھی پی آئی اے کی پہلی حج پرواز کے ذریعے حجاج کی واپسی ہوئی۔
 
پی آئی اے کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل چودہ ستمبر کو مکمل ہوگا، قومی ائیرلائن کے ذریعے بیاسی ہزار سے زائد افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے۔
 
 
 
کراچی: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، جلد پانچ روزہ فارمیٹ میں بین الاقوامی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی.
 
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا وقت آن پہنچا ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی.
 
پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن سیکیورٹی وفد نے بھی یہاں کے سیکیورٹی صورت حال اور انتظامات پر پراطمینان کا اظہار کیا ہے.
 
وفد کی رپورٹ کے بعد سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کےلیے گرین سگنل دے دیا، سری لنکن ٹیم پاکستانی سر زمین پر ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی.
 
خیال رہے کہ پاکستان میں 2009 کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا، اس کے باوجود مصباح الحق کی قیادت میں اس ٹیم نے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کی پوزیشن اپنے نام کی.
 
 
 
خیال رہے کہ پاکستان میں طویل انتظار کے بعد ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ‌کی واپس ہوگئی ہے. پی ایس ایل میچز کی پاکستان آمد سے بھی شائقین کرکٹ کا حوصلہ بلند ہوا،
 
اب طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کی امید جاگ اٹھی ہے.