پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی: فوجی عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر حاضر سروس میجر کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سزا کی توثیق بھی کردی۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالت نے حاضر سروس میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار دیا۔ میجر کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ہوا اور پاک فوج نے ملزم میجر کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے عمر بھر کیلئے جیل بھیج دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کو سزا کی توثیق کردی۔
 
 
 
 
 
 
لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔
 
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔
 
مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔
 
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے مظلو کشمیری بھائیوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
 
 
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 16 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
 
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

 لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آغاز ہوگیا۔

سابق کپتان مصباح الحق پہلی بار کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انہوں نے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا جس میں فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 21 میں 18 کھلاڑیوں کے پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاہین آفریدی، اسد شفیق، حارث سہیل، شان مسعود، محمد رضوان، عثمان شنواری، فخرزمان، امام الحق، وہاب ریاض،عابدعلی، راحت علی،افتخار احمد، ظفر گوہر ، بلال آصف اور میر حمزہ شامل ہیں، شاداب خان 22 اگست کو رپورٹ کریں گے، اظہر علی 24 جب کہ حسن علی 26 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔

فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنڈیشنگ کیمپ 22 اگست سے رکھا گیا ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر بھی توجہ دی جائےگی، 7 ستمبر تک جاری رہنے والے اس پری سیزن کیمپ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری کرنا ہے۔

 
 
 
 
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں طاقت کے استعمال سے باز رہے۔
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ہانگ کانگ میں مظاہروں کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔
 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوجرسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ یہ مسئلہ طاقت کا استعمال کیے بغیر ہی حل کر لیں گے۔
 
ادھر چین نے امریکا سمیت ان ممالک کے سربراہان کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے جو ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے کے حامی ہیں۔
 
خیال رہے کہ چینی حکومت اور ملکی پالیسی کے خلاف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے تھم نہ سکے، گذشتہ ہفتے مظاہرین کی چینی دفتر کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔
 
یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔
 
 
 
 
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سے کشمیر میں تناؤ میں کمی کے لیے بات چیت ہوئی۔
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے میدان میں آگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی سے کشمیر پر بات چیت ہوئی۔
 
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اورپاکستان سے کشمیرمیں تناؤ میں کمی کے لیے بات کی، خطے میں بہت کشیدہ صورت حال ہے، لیکن بات چیت مثبت رہی۔
 
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تجارت اوراسٹرٹیجک معاملات پربھی گفتگو ہوئی۔
 
 
یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اگست کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش کی تھی۔
 
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، اس کا دارومدارمودی پر ہے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، زبردست انسان ہیں، مودی سے بھی ملاقات کرچکا ہوں۔
 
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپر بہترین طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پرکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
 
امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی
 
واضح رہے کہ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی

 مظفر آباد:کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔ اب وقت آگیاہے کہ پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں۔

محمد علی درانی نے کہا کہ کشمیر میں دنیا کا طویل ترین ظالمانہ مارشل لا نافذ ہے، کشمیریوں کے حقوق کابدترین استحصال کیا جارہا ہے۔

مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ساتھرا سے پریس کلب تک مارچ کیا گیا۔

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی 16 اگست کو صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے بات کریں گے چنانچہ آج امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ 16 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو واضح کیا تھا کہ 5 اگست کو بھارت نے ایسا یک طرفہ اور غاصبانہ فیصلہ کیا ہے جس نے خطے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہئیت، آبادی، جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر کی تالا بندی ہے اور وہاں انسانی المیہ پیدا ہوچکا ہے، یہ تمام بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی سے بات کی اور کہا کہ خطے کا امن برقرار رہنا چاہیے اور اس حوالے سے امریکی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ رات 10 بجے ہونے والی گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مودی کے اقدام کی وجہ سے خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا اور برملا کہا کہ مودی سرکار کے پانچ اگست کے یک طرفہ اقدام سے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی سطح پر متنازع معاملہ کو ختم کرنا تھا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر سے کہا کہ بھارت آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے کہ ہندوستان کے یہ یک طرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتے ہیں، ہمیں وہاں ایک نیا انسانی کرائسز جنم لیتا دکھائی دیتا ہے۔

وزیراعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کو 15 روز گزر رہے ہیں، ہماری اطلاعات کے مطابق بہت سے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بہت سے لوگ لاپتا ہیں، صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں بھیجا جائے تاکہ حالات دنیا کے سامنے آئیں اور صدر ٹرمپ بھی اپنا کردار ادا کریں اور بھارت سے فی الفور کرفیو اٹھانے کا کہا جائے گا۔

وزہراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت بین الاقوامی معاہدے کی پاس داری کرے، کشمیر مسئلے کا حل سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرے جس کا وہ پابند ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازع کے حل کے لیے صدر ٹرمپ اپنا کردار ادا کریں گے۔

 
 
 
حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے۔
 
سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 
پولیس حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔
 
 
اس سے قبل رواں ماہ 4 اگست کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔
 
لیویز حکام کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔
 
 
یاد رہے کہ رواں سال 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
 
کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 12 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 42، سکھر اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
 
کو تبدیل کردیا، اے ٹی سی نےدونوں مجرموں کو موت اور جرمانےکی سزا سنائی تھی
 
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے زہرہ شاہدقتل کیس میں ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا، اے ٹی سی نےدونوں مجرموں کو موت اور جرمانےکی سزا سنائی تھی۔
 
سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، سماعت میں وکیل ملزمان نے کہا میرےموکلین کیخلاف مقدمہ واقعےکے9 دن بعددرج کیاگیا اور گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔
 
عدالت نے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل جزوی طورپرمنظور کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
 
پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں سزا پانے والے ملزمان راشدٹیلر، زاہد عباس زیدی نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔
 
 
یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ جبکہ 2 مزید ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔
 
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو عام انتخابات کے چند روز بعد 18 مئی 2013 کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا، حکومت نے ملزمان کی نشاندہی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔