پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

تھرپارکر: سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق انتقال کرنے والے 2 نومولود تھے جب کہ تیسرے بچے کی عمر 3 روز تھی۔

یاد رہے کہ تھرپارکر میں رواں ماہ غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں رواں برس انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 535 ہو گئی ہے۔

 
 
 
 
 
لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو چوہدری شوگرملزکیس میں شامل تفتیش کرلیاہے اور چوہدری شوگر مل میں شئیرز اور انوسٹمنٹ سمیت دیگر تفصیلات مانگ لیں ہیں۔
 
نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کیخلاف نئی انکوائری کا آغاز کر دیا، حمزہ شہباز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔
 
نیب نے حمزہ شہباز سے چوہدری شوگر مل میں شئیرز اور انوسٹمنٹ سمیت دیگر تفصیلات مانگی ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے چوہدری شوگر مل کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے والی رقم سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں کہ چوہدری شوگر مل کی رقم کس اکاؤنٹ میں آتی تھی؟ الیکشن کمشن کے روبرو چوہدری شوگر مل کے شئیرز ظاہر نہ کرنے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق نیب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی انکوائری کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔
 
خیال رہے قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 23 اگست کو طلب کرلیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں ۔
 
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔
 
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا تھا 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے۔
 
 
 
 
طرابلس: سوڈانی عوام کی جانب سے کئی ہفتوں سے جاری مظاہرے ختم ہوگئے، فوج اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
 
سوڈانی فوج اور جمہوریت پسند مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد حکومت سازی کا متفقہ سمجھوتا طے پاگیا ہے۔
 
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل فوج اور سویلین کے درمیان اقتدار کی منتقلی سے متعلق معاہدے طے پایا تھا، تاہم مظاہرین کے ساتھ سمجھوتا مزید جانی نقصان کے خاتمے کا سبب ہے۔
 
سوڈان میں فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدل فتاح برہان اور مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے لیڈر محمد نجی العاصم نے اس سمجھوتے کی دستاویز پر دستخط کیے۔
 
فریقین کے درمیان طے پائے سمجھوتے کے تحت فوجی اراکین اور سویلین قیادت پر مشمل ایک بااختیار کونسل تین برس سے زائد عرصے تک حکمران رہے گی اور اُس کے بعد پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
 
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اکیس ماہ تک حکومت کی سربراہی فوج کے پاس رہے گی اور پھر اٹھارہ ماہ تک سویلین قیادت برسراقتدار آے گی۔
 
 
خیال رہے کہ سوڈان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ملک غذائی قلت کا شکار ہوچکا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امداد کی مد میں گندم فراہم کررہے ہیں۔
 
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے برادر عرب اسلامی ملک سوڈان کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنےکے لیے 540,000 ٹن گندم بھیج رہے ہیں۔
 
گندم کی مد میں دی جانے والی یہ مقدار سوڈان میں عوام کے لیے تین ماہ کی غذائی ضرورت پورا کرے گی، جبکہ اس میں سے پہلے اور دوسرے بیچ میں ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن گندم سوڈان کوروانہ کر دی گئی ہے۔
کراچی: نئی تعلیمی پالیسی 2019 کا اعلان کر دیا گیا- پنجم کا بورڈ امتحان ختم، مڈل کا لازمی کیا گیا ھے- کچی جماعت سے پنجم جماعت تک فیل/ پاس کا تصور نہیں ھو گا- نویں کا بورڈ امتحان بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ھے-آئندہ سال 2020 میں پنجم کا بورڈ امتحان نہیں ھو گا
 
صرف مڈل کا بورڈ امتحان ھو گا- مڈل امتحان پاس کرنے والے طلباء و طالبات کو میٹرک طرز کی سند جاری کی جائے گی- مڈل امتحان گورنمنٹ اسکولوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کے لئے بھی دینا, لازمی قرار دیا گیا ھے
 
 
 
عمان :اردن کی حکومت نے یہودی آباد کاروں، قابض صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی مسلسل ہونے والی بے حرمتی پراسرائیل سے سخت احتجاج کیا ہے۔
 
عرب ٹی وی کے مطابق اردن میں تعینات اسرائیلی سفیر کو وزارتِ خارجہ کے دفترمیں طلب کرکے حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں پراحتجاج کیا گیا۔
 
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان سلمان القضانے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل زید اللوز نے اسرائیلی سفیر کوطلب کر کے انہیں اپنے احتجاج اور موقف سے آگاہ کیا۔
 
اسرائیلی سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ وہ فوری طورپر یہ مراسلہ اپنی حکومت تک پہنچائے اور اس پرعمل درآمد کرائے۔
 
اردن نے واضح کیا کہ حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ کے تاریخی، اسلامی اور عرب تشخص کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمان نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی کا سلسلہ بند کرائے، القدس اور قبلہ اول کے تاریخی، آئینی اور دینی تشخص کے حوالے سے طے پائے معاہدوں پرعمل درآمد کرے۔
 
سفیان سلمان القضاءنے کہا کہ اسرائیلی سفیر پرواضح کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا 144 دونم حصہ صرف مسلمانوں کے لیے عبادت کی جگہ ہے، اس میں یہودی آبادکاروں کا داخلہ مذہبی اشتعال انگزی ہے۔
 
اردنی وزارت خارجہ نے فلسطینی نمازیوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کرنے کے اقدام اور فلسطینیوں پر قبلہ اول میں نماز اور عبادت پرقدغنوں کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں پرعاید کی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے اور مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔
 
درایں اثناءاردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے بھی مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار کی شدید مذمت کی ،انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کو قبلہ اول کی بے حرمتی سے روکے۔
 
ایمن الصفدی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کےتاریخی اسٹیس کو نقصان پہنچانے کے خطرناک نائج سامنے آئیں گے،یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے تاریخی اور قانونی تشخص کو پامال کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔
 
 
 
 
 
واشنگٹن: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹربموں کا استعمال کررہی ہے، وادی میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے۔
 
وزیراعظم آزاد کشمیر فارق حیدر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑسے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے امریکی مشیرکو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا۔
 
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹربموں کا استعمال کر رہی ہے۔
 
فارق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، وادی میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر ایک جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔
 
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکا مسئلہ کشمیرحل کرنے میں کردارادا کرے جس پر امریکی صدر کے مشیر نے کہا کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔
 
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل ایجنڈے پرموجود ہے اس کا حل ناگزیر ہے، امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔
 
 
 
 
 
کراچی : چیئرمین کےالیکٹرک کےچیئرمین اکرام سہگل کاکہناتھاکہ کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ادارہ قبول کرتاہےتاہم یہ صرف کے الیکٹرک کا قصور نہیں، غیرقانونی کنڈے اور کیبل آپریٹرز بھی ذمہ دارہیں۔
 
چیئرمین کےالیکٹرک اکرام سہگل نے کراچی میں بارشوں میں اموات کے حوالے سے کہا چیئرمین کےالیکٹرک کاعہدہ سنبھالا تو کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ادارہ قبول کرتا ہے ، یہ صرف کےالیکٹریک کا قصور نہیں، غیرقانونی کنڈےاورکیبل آپریٹرز بھی ذمہ دارہیں۔
 
اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کیبل والوں کوکیوں کھلی چھٹی دی گئی ہے، یقینی بنائیں کہ انٹرنیٹ کیبل بجلی کی کھمبوں میں نہ لگے ہوں، انٹرنیٹ کیبل کا لگنا مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔
 
 
چیئرمین کے الیکٹرک نے کہا بارش کےدوران ہماراعملہ بغیرچھٹی کے 72گھنٹے تک کام کرتارہا، اسے بھی سراہنا چاہیے، جہاں جہاں ہماری غلطی انکوائری میں ثابت ہوئی اسے دور کریں گے ، ہمیں دشواری ہےلیکن ہماری جو ذمےداری ہے وہ لیں گے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچرا جمع ہونے کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا، کچرا جمع ہونے پر ہمارے تحفظات ہیں، کراچی میں سیلابی صورتحال کے لئے کوئی نالہ نہیں بنایاگیا، کچرے کی صورت حال سب کےسامنے ہے، صفائی مہم کے لیے ہم نے 2کروڑ روپے دیئےہیں۔
 
کچرے کی صورت حال سب کےسامنے ہے، صفائی مہم کے لیے ہم نے 2کروڑ روپے دیئےہیں
اکرام سہگل نے کہا کچرا، پانی جمع ہوتو بجلی بحال رکھنے پر کرنٹ لگنے کا خدشہ ہوتاہے، جانوں کوخطرے سے بہتر ہے کہ میں بجلی نہ ہونے پرگالیاں کھالوں ، جانی نقصان سے بہتر ہے کہ میں بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں۔
 
چیئرمین کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ صفائی مہم کسی ایک کی نہیں وزیراعلیٰ سندھ اورسب کی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں علی زیدی نے پہل کی وہ قابل ستائش ہیں، صفائی کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو بھی داد دیتاہوں۔
اسلام آم آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مقبوضہ کشمیر سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔
 
اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اے پی سی میں شرکت نہیں کر رہے۔
 
صدر ن لیگ شہباز شریف کمر کے درد کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کر رہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو اسکردو کے دورے پر جانا ہے۔
 
مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق اے پی سی میں شریک ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کر رہے ہیں۔
 
اے این پی کے اسفند یار ولی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے محمود خان اچکزئی اے پی سی میں شریک ہیں۔
 
جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے علامہ اویس نورانی شرکت کر رہے ہیں جب کہ قومی وطن پارٹی کی نمائندگی آفتاب احمد شیر پاؤ کر رہے ہیں۔
 
اے پی سی میں جمیعت اہلحدیث اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں سمیت حریت رہنماء بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق اے پی سی میں کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طےکی جائے گی۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
 
ذرائع کا بتانا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے، پہلے سیشن میں حریت رہنما مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیں گے جب کہ دوسرے سیشن میں تمام اپوزیشن جماعتیں اپنا مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی۔
 
 
 
 
 
کراچی : ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے۔
 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی وزیر اعلی سندھ کے احکامات پرلگائی گئی ، جناح اسپتال کی انتظامیہ نے آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔
 
دوسری جانب پلاسٹک کی تھیلیوں کیخلاف مہم سے متعلق ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں ڈاکٹرمسعودسولنگی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کیے جائیں
 
ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسختی سےعمل کیاجائےگا۔
 
محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک تھیلیوں کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کا اعلان کردیا تھا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔
 
پیپلزپارٹی رہنما مرتضیٰ وہاب نے پلاسٹک تھیلیوں کے کارخانوں، دکانداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہتر مستقبل کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دیں، پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال ممنوع ہے اس پر عملدرآمد کرانا چاہتے ہیں، کراچی کے 50 فیصد برساتی نالے پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے چوک ہیں۔
 
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کے بعد اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے، پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اور جج کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
 
دوران سماعت آصف علی زرداری نے شکایت کی کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں، نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے۔ سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے موکل کی بیماریوں کا ذکر کرتے ہوئے اے کلاس دینے کی درخواست کی۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی قرآنی آیات سننے کیلئے آئی پوڈ کی استدعا کی تو فاضل جج نے کہا پہلے جیل حکام سے اجازت لیں۔
 
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے نئی درخواستوں پر بات شروع کی تو جج محمد بشیر نے کہا جب آپ کہہ چکے ہیں کہ یہ آپ سے متعلقہ معاملہ نہیں تو موقف کیوں سنیں ؟ نیب پراسیکیوٹر بولے آپ کیسی بات کر رہے ہیں، نیب ٹیم آفیسرز آف دی کورٹ ہے، عدالت کو موقف سننا ہوگا۔ جج محمد بشیر نے سردار مظفر کے اونچی آواز میں بولنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے معافی مانگ لی۔ عدالت نے 17 میں سے 11 ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔