منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب کہ امیر قطر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آئے گا۔

تمیم بن حماد الثانی اس دورے کے دوران وزیراعظم سے مذاکرات کے علاوہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بات چیت کریں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گرین شرٹس کی بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ بھارتی باکسر سے لینے کا اعلان کردیا ہے۔
 
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان ٹیم کو فٹ اور مضبوط رہنے کے مشورے دے کر خوشی ہوگی، وہ گرین شرٹس کو یہ بھی بتائیں گے کہ کیسا کھانا کھانا ہے، ڈائٹ کیسی ہونی چاہیے اور ٹریننگ کیسے کرنی ہے۔
 
عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں مزید بہتری اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے۔ عامر خان نے مزید کہا کہ گرین شرٹس کی بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ وہ بھارتی باکسر نیرج گویت سے لیں گے اور 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والے اس باکسنگ مقابلے میں حریف انڈین باکسر کو ناک آؤٹ کریں گے۔
 
واضح رہے کہ عامر خان نے عامرخان وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھی یہ مقابلہ دیکھنے کی دعوت دے رکھی ہے۔

قاہرہ: مصر کے پہلے منتخب سابق صدر محمد مرسی کو قاہرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کے مشرقی علاقے مدینۃ النصر میں ان کے رشتہ داروں کی موجودگی میں کی گئی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق 67 سالہ محمد مرسی کی موت گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی جب کہ دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے گروپس نے محمد مرسی کی حراست میں موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مصر میں حسنی مبارک کی 30 سالہ آمریت کے خاتمے کے بعد محمد مرسی ملک کے پہلے سویلین صدر منتخب ہوئے تھے۔ 

اقتدار پر تقریباً ایک سال رہنے کے بعد 3 جولائی 2013 کو آرمی چیف عبدالفتح السیسی نے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا جس کے بعد صدر سمیت اخوان المسلمین کے سیکڑوں کارکنان کو جیلوں میں ڈال کر ان پر مقدمات قائم کیے گئے۔

سابق صدر محمد مرسی پر دہشت گرد تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے رابطوں کا الزام تھا جس پر انہیں سزائے موت بھی سنائی گئی تھی۔

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 2 دن میں 143 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں جن میں ریاست بہار سب سے زیادہ متاثر ہے، بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 41 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
ریاست میں گزشتہ 2 روز کے دوران اب تک 143 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں اورنگ آباد میں ہوئی ہیں جہاں 2 روز میں 63 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اورنگ آباد میں ہر آدھے گھنٹہ بعد ایک موت واقع ہورہی ہے۔ اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سامنے ڈاکٹرز بھی بے بس ہوگئے

میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق اگلے دو سے تین روز تک گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان نہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہیٹ ویو سے مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے 2015 میں بھی ہیٹ ویو کے باعث بھارت اور پاکستان میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی تھیں

 

ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے خلاف میچ میں حسن علی نے پاکستان کی جانب سے عالمی کپ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں حسن علی بھارتی بلے بازوں کا مرکزی ہدف رہے اور تمام ہی بلے بازوں نے ان کے خلاف دل کھول کر رنز بٹورے۔ حسن نے میچ میں اپنے کوٹے کے 10 اوورز بھی مکمل نہ کیے اور 9 اوورز میں سب سے زیادہ 84 رنز دیے جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ حسن علی کی ناقص فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں کرائے گئے 33 اوورز میں 256 رنز دے چکے ہیں اور صرف 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تک اس ورلڈکپ میں کسی بھی باؤلر نے اتنے زیادہ رنز نہیں دیے۔

کراچی: جامعہ کراچی کے داخلہ پالیسی ناکام ہوگئی، 194 طلباء نے داخلے ختم کرانے کی درخواستیں دی ہے داخلہ کینسل کرانے سے خسارے کی شکار جامعہ کراچی کو 78 لاکھ 15 ہزار 940 روپے کا نقصان ہوا، 194 طلبا نے میرٹ اور سیلف فنانس کی نشستوں سے داخلے منسوخ کرائے ہیں،ذرائع کے مطابق بیشتر طلباء ایسے بھی ہیں جوجامعہ ملازمین کی ملی بھگت سے داخلہ فیس تو واپس لے چکے ہیں تاہم تعلیم جاری رکھی ہوئی ہے جس سے جامعہ کے مالی خزانے کو نقصان پہنچ رہاہے ۔
 
ذرائع کے مطابق 194 طلبا نے داخلے ختم کرانے کے بعد نجی یونیورسٹیوں میں ایڈمیشن لئے ہیں جبکہ بعض بیرون ملک جاچکے ہیں۔
 
واضح رہے کہ امسال کے داخلوں کے لئے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر احمد قادری تھے 24 دسمبر کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 26 دسمبر کو ڈاکٹرناصرالدین نے چارج سنبھالا تھا۔داخلہ پالیسی میں ناکامی کا سبب ایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ ادوار میں جتنے بھی داخلے کئے جاتے تھے اس میں فارم زیادہ وصول کئے جاتے تھے جس کے بعد اگر طلبا اپنا ایڈمیشن واپس بھی لے لیتے تھے اس کو پر کرنے کے لئے داخلے کے منتظر طلبا کو موقع مل جاتا تھا تاہم امسال داخلوں کو محدود ہی رکھا گیا۔

ورلڈکپ 2019 کے دوران اپنے ابتدائی 5 میچوں میں صرف ایک فتح حاصل کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پرامید ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد بہت تکلیف ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شکست کے بعد اکثر ٹیموں کا حوصلہ پست ہوتا ہے لیکن ہم اپنے آپ کو دوبارہ اٹھائیں گے اور ایونٹ میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گئے پاک- بھارت میچ کا روایتی نتیجہ قومی ٹیم کی شکست کی صورت میں سامنے آیا جس کی سب سے بڑی وجہ ٹیم کی کھیل کے ہر شعبے میں ناقص کارکردگی ہے۔ اس شکست کے بعد قومی ٹیم ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر چلی گئی جبکہ دسویں نمبر پر صرف افغانستان ہے جسے اب تک عالمی کپ میں کامیابی نہیں مل سکی۔ آسٹریلیا 8، نیوزی لینڈ 7، بھارت 7 اور انگلینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست 4 ٹیمیں ہیں جو ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں شامل ہونے کے لیے فیورٹ ہیں۔ تاہم یہاں سری لنکا کی ٹیم بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہے، لیکن آخری 4 ٹیموں کا فیصلہ تمام گروپ میچز کے بعد ہی سامنے آسکتا ہے۔ ادھر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید نہیں چھوڑی جبکہ اس حوالے سے کہا کہ ہمارے لیے ورلڈکپ ابھی ختم نہیں ہوا، ہم جانتے ہیں کہ یہ بہت مشکل ہے، ہمیں بغیر غلطی کیے اپنے تمام میچز جیتنے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کا اپنے باقی 4 میچز میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے مقابلہ ہے۔ پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ ہم ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں جیت رہے، تاہم یہ ایک اسپیشل میچ ہے، جہاں جو ٹیم دباؤ برداشت کرتی ہے وہ کامیابی حاصل کر لیتی ہے، بھارت نے آج اور گزشتہ تمام میچز میں دباؤ کو ہی برداشت کیا اور کامیابی حاصل کی۔ سرفراز احمد نے شکست کی ذمہ داری بیٹنگ لائن پر ڈال دی اور کہا کہ بابر اعظم اور فخر زمان نے اچھا کھیلا، تاہم بد قسمتی سے ٹیم نے یکے بعد دیگر وکٹیں گنوا کر میچ ہاتھ سے نکال دیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم 117 پر ایک وکٹ کے نقصان سے 129 پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی۔ اس دوران بابر اعظم ، فخر زمان، محمد حفیظ اور شعیب ملک آؤٹ ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں اس نے فوریٹ انگلینڈ کو شکست دی، سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا لیکن اس کے بعد آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کراچی: این ای ڈی یونی ورسٹی میں سینٹ کے نمائندوں کے لیے الیکشن کاانعقاد ہوا۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی داد چانڈیو شعبہ میٹلرجیکل انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ منیزہ فراز شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیرشعبہ میکینیکل انجینئرنگ اوراسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا شعبہ ریاضی تین سال کے لیے بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئے ۔
 
شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو اور رجسٹرارسیّد غضنفر حسین نے اساتذہ کو مبارک باددی ۔ 
کراچی: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام عید ملن تقریب کا انعقادکیا گیا جس کے میزبان ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار تھے ۔ تقریب کے شرکاء میں وائس چانسلر کموڈور سلیم صدیقی، حکیم عبدالحنان، مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اراکین اور عہدیداران کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔
 
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ زندگی کے ہر لمحے کو تشکر، صبر اور تحمل سے گزارنے کے روحانی تجربے کا نام خوشی ہے ۔ عید کی خوشیاں بھی ایک ایسے ہی روحانی تجربے کا انعام ہیں ۔ عیدالفطر صرف ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ خوشی اور مسرت کے اظہار کا ایک بہت بڑا دن بھی ہے جو ہ میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ۔
 
انھوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی ایک نظریاتی درسگاہ ہے اور ہم سرسید احمد خان کے پیروکار ہیں ۔ فکر سرسیدکی تقلید میں ایجوکیشن سٹی میں واقع 200 ایکڑ زمین پر سرسید یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تیاری کے کام میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے ۔
 
اِس یادگار موقع پرعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان نے کہا کہ معاشرے میں برداشت ختم ہوتی جارہی ہے ۔
 
اس موقع پر سنیئر علیگ ڈاکٹرمعصوم علی ترمذی اور سلمان صالح کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ۔
 

کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ژرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نبئی سطح پر پہنچ رہا ہے۔

پیر کے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ڈالر ملک تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر156 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اب تک ڈالر کی قدت میں 20 روہے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔