منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
مانچسٹر: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کل کھیلے گی۔
 
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کل 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی۔
 
روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔
 
دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار میں سے دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے تاہم سیمی فائنل کھیلنے کے لئے گرین شرٹس کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
 
ماہرین کے مطابق بقیہ میچز میں پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، کپتان سرفراز احمد نے بھی اعتراف کیا کہ اگر ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرانا ہے تو کم سے کم غلطیاں کرنا ہوں گی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو 10 ٹیموں کے اس ورلڈ کپ میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے، نیوزی لینڈ تینوں میچ جیت کر ٹاپ پر ہے، آسٹریلیا نے چار میں سے تین میچ جیتے، اس طرح وہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ نے تین میں سے دو اور بھارت نے بھی اپنے دونوں میچز جیتے ہیں۔
 
اگلے میچز میں اچھے رن ریٹ کے ساتھ فتح ہی پاکستانی کشتی کو کنارے لگاسکتی ہے، غیر ملکی کوچز اور بڑی تنخواہوں والے سلیکٹرز کی موجودگی میں بھی 15 رکنی ٹیم کی کارکردگی توقعات سے انتہائی کم تر ہے۔
 
 
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،، منی لانڈرنگ پرخواتین کو ڈھال بنایا۔
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ملک ریاست مدینہ کے اصول پرقائم کرنے کے لیے گامزن ہیں۔
 
 
وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔
 
 
 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرد و خاتون کی تفریق کے بغیرقانون کا اطلاق ہی بنیادی اصول تھا، 2 خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ،، منی لانڈرنگ پرخواتین کو ڈھال بنایا۔
 
 
دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے،جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے لیے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا۔انہیں چاہیے کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں،احتساب کے عمل کا نہیں۔
 
 
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ خواتین کوڈھال بنا کرعورت کے تقدس کو پامال کیا گیا، دونوں خاندانوں کوچاہیے اعمال کا محاسبہ کریں احتساب کا نہیں۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے،30 ہزار ارب قرضے اس حکومت کے حصے میں آئے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتھا، ہم نے چیلنج قبول کیا۔
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نےایک اسٹریٹجی بنائی، پروفیشنل ٹیم کوساتھ لیا، 99 فیصد افراد ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، ہم جال پھینک کر پکڑنا نہیں چاہتے، ہم سب کوساتھ ملانا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں.
 
 
 
 
 
 
 
اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت نے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
 
نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں‌ پیش کیا گیا۔
 
عدالت میں سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہ فریال تالپور کو کل گرفتار کیا گیا ہے، 13جون کو ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
 
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ فریال تالپور کے گھر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، سب جیل پر2 خواتین افسران کو تعینات کیا گیا ہے، خاتون افسران میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ارفع بی بی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشم بشارت شامل ہیں۔
 
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزمہ ہیں۔
 
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، زرداری گروپ کا اکاؤنٹ فریال تالپور آپریٹ کرتی ہیں۔
 
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے رقوم آئیں، رقم فریال تالپور کے دستخط سے اویس مظفر کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، فریال تالپور زرداری گروپ کی ڈائریکٹر ہیں۔
 
احتساب عدالت نے فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 24 جون تک کے لیے نیب کے حوالے کردیا۔
 
 
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔
 
یاد رہے کہ تین روز قبل احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے، نیب نے زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ اس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔
 
آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقم منتقلی کا الزام ہے، اس ضمن میں منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے لئےانتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے مختلف شہروں میں ہوم سینٹرز قائم کردیئے۔
 
تفصیلات کےمطابق کراچی بورڈنےصوبے بھر کےاسپیشل طلباء کےلیےہوم سینٹرز بنادئیے جس کے بعد سکھر، حیدرآباد اوردیگر اضلاع کےاسپیشل بچوں کو امتحان دینےکےلیےکراچی آنے کی ضرورت نہیں، قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے اپنے ہی شہروں میں امتحان دیں رہے ہیں
 
ذرائع کےمطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے280 طلباء امتحانات میں شریک ہیں 12 جون سے شروع ہونیوالےامتحانات 28 جون تک جاری رہینگے
 
چئیرمین میٹرک بورڈ کے مطابق ہوم سینٹرزپر امتحانات کےانعقادسےطلباء کوسہولت میسر ہوگی۔ سکھر اورحیدرآباد بورڈ کےبچوں کےلیےہوم سینٹرز کی سہولت موجود ہے
کراچی: جامعہ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی،
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں21 جون جبکہ ایم اے ریگولر سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20 جون2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
 
ایم اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4400 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایم اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم6000 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
 
امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 151.90 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوگئی اور اس میں 54 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا اور اس کی قیمت میں 1.33 روپے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 152.90 پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 153.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

عید کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان 'وایو' کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی تاکید کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز  کے مطابق سمندری طوفان 'وایو'  کراچی سے 540 کلو میٹر دور جنوب اور جنوب مشرق میں موجود ہے جو شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان 'وایو' کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں اور درجہ حرارت کی شدت 47 سے 50 کے درمیان محسوس کی جاسکتی ہے۔

جبکہ آج دوپہر اور شام کے اوقات میں کراچی میں مٹی کا طوفان بھی آسکتا ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں جب کہ ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز بارش کے امکانات میں بھی کمی واقع ہوچکی ہے۔

طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو جمعہ کی شام تک  گہرے سمندر میں نہ جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب طوفان 'وایو' کے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خدشہ موجود تھا تاہم بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی تباہ کاریوں کا خطرہ ٹل چکا ہے۔

مانچسٹر: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ورلڈکپ میں 16 جون کو ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 جون بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کے لیے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور ٹکٹ چار گُنا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون اتوار کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکان ہیں۔

اسلام  آباد: سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے اسٹیٹ بنک کو فنڈ میں موجود 10 ارب 60 کروڑ روپے نیشنل بنک کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق 19 جون کو ٹی بلز کی نئی بولی کے بعد منافع کی شرح کا اعلان ہوگا، نیشنل بنک سپریم کورٹ کی جانب سے بولی میں حصہ لے گا جب کہ طے شدہ شرح منافع پر ڈیمز فنڈ کی ٹی بلز میں 3 ماہ کے لیے سرمایہ کاری ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے دو ڈیمز دیامیربھاشا اورمہمند کی تعمیرکے لیے فنڈز قائم کیے تھے جس میں پاک فوج، سرکاری ملازمین، قومی کھلاڑیوں، اداکاروں اور سماجی شخصیات سمیت عام افراد نے پیسے جمع کرائے تھے۔

کراچی : سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں عیدملن پارٹی کاانعقاد کیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 15 جون تقریبِ عید ملن کا انعقاد کیا جارہا ہے

اس تقریب کی اہم خصوصیت شعرو شاعری کی محفل ہے جس میں ملک کے نامور شعراء اپنا کلام پیش کریں گے ۔