منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پنجاب حکومت نے دو ماہ کے لیے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں ڈرون، ریموٹ کنٹرول ایئرکرافٹ، فلائنگ کیمرا اور تمام قسم کے بڑے غباروں کے استعمال کی صورت میں 6 ماہ کی قید کی سزا کا اعلان کردیا۔ ڑپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ نے سی سی پی 1898 کے سیکشن 144 (6) کے تحت ڈرون، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئرکرافٹ، بغیر پائلٹ کے ایئرکارفٹ سسٹم، فلائنگ کیمرہ، ہیلی کیم، کواڈ کاپٹر، بڑے غبارے سمیت تمام فضائی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔ ماہرقانون کے مطابق محکمہ پولیس کے مطابق سیکشن 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ عوامی مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ’خاص عمل‘ پر محدود مدت کے لیے پابندی عائد کرسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس پابندی کو یقینی بنائے گی اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 138 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 188 میں زیادہ سے زیادہ سزا 6 ماہ کی جیل اور جرمانہ یا دونوں ساتھ ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے ہوٹلز، ریسٹورنٹ، پارک اور کلب میں شیشے کے استعمال پر 2 کے لیے پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ انٹلی جنس رپورٹ کے بعد حکومت نے پابندی کا فیصلہ کیا۔ انٹلی جنس رپورٹ میں حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ متعدد کیفے نوجوان نسل کو کھلے عام شیشہ پینے کی اجازت دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں نوجوانوں پر انتہائی مضر اثرات پڑرہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسکول اور کالج طلبا و طالبات کے میں شیشے کا استعمال غیرمعمولی بڑھ گیا ہے۔ جامعہ کے ایک طلبعلم نےبتایا کہ ان کی جماعت میں تقریباً 30 طلبا وطالبات ہیں جن میں سے محض 4 شیشہ نہیں پیتے۔

گوگل کروم میں دو نئے سیکورٹی فیچرز شامل کردیے گئے ہیں۔

یہ دو نئے سیکیورٹی فیچرز میں سے ایک مشکوک ویب سائٹس کو خبردار کرنے کے لیے ہے اور دوسرا مشکوک ویب سائٹس کو رپورٹ کرنا ہے۔

اس فیچر کا نام گوگل سیف براوزنگ ہے جو کروم، اینڈرائڈ ، جی میل اور دوسری سروسز میں شامل کیا گیا ہے، اس سے صارفین مشکوک ویب سائٹس کو کھولنے سے محتاط رہیں گے۔

فیچر میں کیریکٹر سبسٹی ٹیوشن ڈیٹیکٹر موجود ہے، مشکوک ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کو بیوقوف بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ آپ جو ویب سائٹ کلک کرنے جارہے ہوتے ہیں اسی سے ملتی جلتی ویب سائٹس کلک ہو جاتی ہیں۔

 کروم پراڈکٹ مینیجر ایملی شیتھر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر گوگل براوزر کے75 ورژن میں ہے جو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

دوسرا فیچر گوگل کروم ایکسٹیشن ہے جسے سسپیشیئس سائٹ رپورٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایکسٹینشن سے آپ فوری طور گوگل کو نقصان پہچانے والی ویب سائٹس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ایملی کا کہنا ہے کہ آپ فوری طور کوئی تبدیلی نہیں دیکھ سکیں گے لیکن جی میل میں اسپیم رپورٹ کرنے سے جمع ہونے والا ڈیٹا گوگل اور سیف براوزنگ استعمال کرنے والوں کے کام آئے گا۔

صارفین کو ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد اس کا آئیکون نظر آنا شروع ہو جائے گا اور جیسے ہی آپ کسی مشکوک ویب سائٹ کو کھولیں گے اور آپ اس کی رپورٹ کر دیں گے تو اس سے نہ صرف گوگل کو فائدہ پہنچے گا بلکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

گوگل سیف براوزنگ سروس مشکوک ویب سائٹس پر مشتمل ایک لسٹ ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ 2007 میں سیف بروزنگ نے 3 بلین ڈیوائسز کو بچایا اور 2019 میں یہ تعداد 4 بلین تک جا پہنچی ہے۔

 
 

 ورلینڈو:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بارصدارت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا سے کردیا۔

انتخابی مہم کے آغازپرخطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ معاشی حالات بہتر اور امریکا مستحکم ہورہا ہے، ہم زیادہ تر کام کرچکے، دوسرے دور صدارت میں تمام اہداف حاصل کریں گے، امریکا میں بیروزگاری کی شرح پہلے سے کم ہوگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے حوالے سے کہنا تھا چین پرعائد ٹیکس کام دکھانے لگے اور بین الاقوامی کمپنیاں چین چھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پربوجھ ڈالنے کی خبریں جھوٹ ہیں لوگ ان خبروں پر توجہ نہ دیں، ڈیموکریٹ امریکا میں تقسیم درتقسیم چاہتے ہیں، تفتیش وتحقیقات کی آڑمیں مجھ پر حملہ عوام پرحملہ ہے، جو عوام کے حقوق اوربہتر مستقبل کے مخالف ہے، میرے مخالفین امریکی عوام کوبہترمستقبل سے محروم اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

 امریکی صدرکا کہنا تھا کہ رابرٹ مولر کی تحقیقات ہمارے لیے رکاوٹ اور الجھن کا معاملہ نہیں، میکسیکو کی سرحد پر 400 میل کی نئی دیوار 2020 تک مکمل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نومبر 2016 میں اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے تھے

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 156.90 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 157 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ 

دنیا کے بہترین اسپنر تصور کیے جانے والے راشد خان ورلڈکپ تاریخ کے سب سے مہنگے بولر اور کسی بھی اننگز میں 100 رنز سے زیادہ رنز دینے والے دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے۔

دائیں ہاتھ کے اسپنر راشد خان نے 12.22 کے اکانومی ریٹ سے 9 اوورز میں 109 رنز دیے جو کہ نہ صرف ورلڈکپ میں بلکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں اکانومی کے اعتبار سے کسی بھی بولر کی سب سے بدترین کارکردگی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ راشد خان کو اپنے 9 اوورز میں 11 چھکے لگے جو کہ ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی بولرز کو ایک اننگز میں لگنے والے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ کے سب سے مہنگے ترین بولر آسٹریلیا کے مائیک لوئس ہیں جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف 10 اوورز میں 113 رنز دیے تھے۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ (417رنز) پہلے سے ہی افغانستان کے نام ہے جو کہ اس نے 2015 کے ورلڈ کپ میں دیا تھا۔

اُس میچ میں افغانستان کو 275 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ورلڈکپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بدترین شکست تھی۔

مانچسٹر : انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلش کپتان اوئن مورگن نے افغانستان کے خلاف 17 چھکے لگا کر ون ڈے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانےکا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی بلے باز روہت شرما کے پاس تھا جنھوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 16چھکے لگائے تھے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے افغانستان کے بولرز کا بُھرکس نکال دیا، 17چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71گیندوں پر 148 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلش کپتان نے ایک روزہ کرکٹ میچوں کی تاریخ میں ایک اننگز میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارنےکا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اوئن مورگن مجموعی طور پر 193 چھکوں کے ساتھ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس میں کسی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگنے کا ریکارڈ بھی بنا اور انگلینڈ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے مجموعی طور پر 25 چھکے لگائے۔

اس میچ میں جہاں اوئن مورگن نے مثبت ریکارڈ اپنے نام کیے وہیں کئی ناپسندیدہ ریکارڈ افغانستان کے نام ہوئے۔

 کوئٹہ:بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے لیے390  ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا حجم390  ارب اور خسارہ 60 ارب روپے ہوگا، بجٹ میں 6 ہزارنئی ملازمتوں کا اعلان کیا جائے گا جب کہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں صحت، تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیاگیا ہے جب کہ نئے بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نئی اسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔

اسلام آباد: 53ویں انٹر نیشنل پیرس ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر نے میلہ لوٹ لیا۔
 
پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگے فخر پاکستان نے مسحور کن فضائی مظاہرہ پیش کیا اورغیر معمولی کرتب دکھائے۔ فضائی مظاہرے کے ساتھ ساتھ JF-17 تھنڈر طیارہ اپنے جدید ہتھیاروں سے لیس زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا رہا۔
بڑی تعداد میں خریداروں اورایوی ایشن کے ماہرین نے طیارے کامعائنہ کیا جسے پی اے سی کامرہ میں تیار کیا گیا ہے۔

  اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حسین اصغر کو کمیشن کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جب کہ توقع ہے کہ حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 10 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، گزشتہ دونوں حکومتوں کے خلاف ایک اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دینے جارہا ہوں جس میں ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر ادارے شامل ہوں گے جو تحقیقات کریں گے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال ہوگا۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں باغی رکن شاہ دوست کو بھی بدھ کو لاہور میں بلائے جانے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ دوست نے اجلاس میں تصدیق کردی ہے، ان کی جانب سے وسیم خان کی تقرری سمیت دیگر ایشوز پر سخت موقف اپنائے جانے کا امکان ہے۔

کوئٹہ اجلاس میں بغاوت کرنے والے اراکین کبیر احمد خان، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی اور ایاز بٹ بورڈ سے اپنے رویے کی معذرت کرچکے ہیں تاہم شاہ دوست اور پی سی بی کے درمیان پڑنے والا میچ جاری ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول اس اجلاس کی صدارت بورڈ سربراہ احسان مانی کریں گے۔

ایم ڈی وسیم خان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے انگلینڈ سے لاہور پہنچ رہے ہیں، اجلاس کے بعداحسان مانی انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی آئی سی سی کی دعوت پر یہ میچز دیکھنے جارہے ہیں جس کے بعد وہ 15 جون سے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سرکلرز کے ذریعے طے پانے والے امورز کی منظوری لی جائے گی۔

پی سی بی میں اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے آئینی ترامیم سمیت نئے ڈومیسٹک نظام پر بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، قومی ٹیم کی پر فارمنس باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تاہم انفرادی طور پر کسی ممبر کی جانب سے اس پر بات ضرور ہوسکتی ہے۔