منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لندن: برطانیہ میں ہر سال انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینئرز کی جانب سے اختراعاتی ڈرون اور ہیلی کاپٹر وغیرہ کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے اوراس سال نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبا و طالبات نے اپنا جدید ترین ہیلی کاپٹر ڈرون بناکر اس مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
 
اس مقابلے میں نسٹ ایئرورکس کی ٹیم نے مکمل طور پر برقی (الیکٹرک) ہیلی کاپٹر تیار کیا تھا جو مقابلے میں شامل واحد ہیلی کاپٹر بھی تھا جبکہ دنیا بھر کی جامعات کے دیگر طلبا و طالبات نے جامد بازوؤں (فکسڈ ونگ) چھوٹے طیارے اور ڈرون پیش کئے تھے۔
 
انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینیئرز(IMechE)ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اس شعبے میں تحقیق اور اشتراک بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس کا صدر دفتر لندن میں واقع ہے۔ کئی ممالک اس کے باقاعدہ رکن ہے جنہیں کنٹری چیپٹر کہا جاتا ہے۔
 
گزشتہ چند برسوں سے یہ تنظیم غیر انسانی طیاروں یا ان مینڈ ایئرکرافٹ سسٹمز (یو اے ایس) مقابلے کا اجرا کررہی ہے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر کی جامعات اور اداروں کے طلبا و طالبات شامل ہوتے ہیں اور اپنی تخلیقات پیش کرتے ہیں۔
 
یو اے ایس 2019 کے مقابلے میں نسٹ کی ایئر ورکس ٹیم بی ٹا کو اول انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا جو پاکستان کے لیے بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے جبکہ کوئنز یونیورسٹی بلفاسٹ کے دو گروپوں نے دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔
 
اس کے علاوہ دیگر 32 جامعات اور تحقیقی اداروں کے نوجوانوں نے اپنے ڈرون اور ائیرسسٹم پیش کئے۔ ان ممالک میں برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ اور دیگر شامل تھے۔ واضح رہے کہ خود نسٹ کی دو ٹیمیں مقابلے میں شریک تھیں جن میں ایلفا اور بی ٹا شامل ہیں ۔ تاہم غلام اسحاق خان اور صفہ یونیورسٹی کی ٹیمیں بھی مقابلے میں شریک تھیں۔

 اسلام آباد: وزریراعظم عمران خان اور سعودی علی عہد شہزادہ محمد کی کوششیں رنگ لے آئیں، سعودی حکومت نے حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن کرنے کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد ایئر پور ٹ پر حاجیوں کی امیگریشن کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، پہلے مرحلے میں صرف اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی حاجیوں کی امیگریشن کی جا ئیگی۔

حاجیوں کی امیگریشن کیلیے 10خصوصی کاونٹرز مختص کیے جائیں گے جہاں پر ایف آئی اے اور سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہو گا ، سعودی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا30 رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا جبکہ حاجیوں کی امیگریشن کیلیے حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں۔

 سعودی حکومت نے حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن کلیئرنس کا گرین سگنل دیدیا، اسلام آبادایئر پورٹ پر امیگریشن کی تیا ریاں مکمل ،سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام مشترکہ طور پر حاجیوں کی امیگریشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر 20ہزار حجاج اکرام کی امیگریشن کی جا ئیگی ۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کوششیں رنگ لے آئیں۔ سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد سعودی حکومت نے حاجیوں کی امیگریشن کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزرات داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو وزارت مذہبی امور ،وزارت داخلہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے فیصلے سے اگاہ کرتے ہوئے تینوں اداروں کو ایئر پورٹ پر امیگریشن کی تیارریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ اور امیگریشن حکام کی منظوری کے بعد رواں سال حج آپریشن کے دوران اسلام آباد سے جانے والے حجاج اکرام کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی امیگریشن کلیئرنس دی جائیگی ۔

 اسلام آباد:  بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے وزیر اعظم عمران خان اورشاہ محمود کے تہنیتی خط کے جواب میں خطوط بھجوائے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت امن اور ترقی کے لئے پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ذرائع  کے مطابق بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی اور جے شنکر کو الگ الگ خط لکھے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔ 

 نریندرا مودی اور جے شنکر کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پرخصوصی توجہ ہونی چاہیے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
 
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں پرفارمنس، ٹیم اسٹرکچر، فرسٹ کلاس کرکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
گورننگ بورڈ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں تاہم امید ہے باقی میچزمیں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
 
پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ میچ آفیشلز اور پلیئرز کے تبادلے پر بات چیت ہوئی جب کہ ورکشائر کاؤنٹی کے ساتھ بھی پلیئرز کے تبادلے کا معاہدہ ہوچکا ہے۔
 
اعلامیے کے مطابق پی سی بی آئندہ سال فرسٹ کلاس پلیئرز انگلینڈ بھی بھیجے گا۔
پی سی بی گورننگ بورڈ نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
 
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور اس کے نتیجے میں شائقین کی شدید تنقید کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود، چیف سلیکٹر انضمام اور منیجر طلعت علی کو فارغ کیے جانے کی اطلاعات تھیں۔
 
اُدھر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فون کر کے ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ہونے والی شدید تنقید پر ان کا حوصلہ بڑھایا۔
 
احسان مانی نے سرفراز احمد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی اس لیے دھیان کھیل میں رکھ کر اچھا کھیل پیش کریں، قومی ٹیم کو مزید چار اہم میچز کھیلنے ہیں اس لیے صرف کھیل پر فوکس رکھیں۔

کراچی: این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ستائیسوں سینٹ اجلاس 29جون کو منعقد کیا جائے گا ، جس کی صدارت پروچانسلر انجینئرنگ یونی ورسٹیز ;وزیر ورکس اینڈ سروسزسیّدناصر حسین شاہ کریں گے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اجلاس میں 2018تا 2019 کی کارکردگی پیش کریں گے جب کہ مالی سال2019تا2020 کے بجٹ تخمینے کی منظوری بھی دی جائے گی ۔

کالج اوریونی ورسٹیز سے الحاق کی پالیسیوں ، پی ایچ ڈی ڈگری کے ڈھانچے میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی جب کہ پنجوانی حصار واٹر انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بنیادی ڈھانچے کی بھی منظوری دی جائے گی.

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا اور اس حوالے سے مئی میں میں باضابطہ درخواست بھارتی کرکٹ بورڈ سے کی گئی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز لکھنو سمیت دوسرے مقامات پر پر کرانے کی اجازت دی جائے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ اپنے ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت میں کرانے کا خواہش مند ہے، تاہم اس درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے، ہم خود آئی پی ایل کے میچز یہاں کراتے ہیں، ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی اور بورڈ کو یہاں لیگ کرانے کی اجازت دیں۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عوام سے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کھلاڑیوں کی حمایت میں میدان میں آ گئے، انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ان کی سب سے گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود سپورٹ کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔ شاہد آفریدی نے مشورہ دیا یہ ہمارے اسٹارز ہیں، ان کی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہیے، فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ٹویٹ میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کریں آپ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کرنے کا پورا اختیار ہے لیکن مہربانی کر کے غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔ سابق کپتان نے عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ٹیم ایونٹ میں ضرور واپس آئے گی، صرف ٹیم کو قوم کی حمایت درکار ہے۔

لاہور: سابق کپتان اورکرکٹ مبصر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے میں مکمل تبدیلی کا وقت آگیا ہے جب کہ قومی ٹیم کیلیے ورلڈکپ اب تقریباً ختم ہوچکا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہر شکست کے بعد تبدیلی ضروری ہے، میرا خیال ہے کہ اب پاکستان کرکٹ کی ازسرنوتعمیرکا وقت آگیا ہے، رمیز راجہ نے پاکستان کی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا کیونکہ آپ اسکواڈ میں دو 38 سالہ کھلاڑیوں کے ساتھ ورلڈکپ نہیں جیت سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرزکی مہارت گزشتہ 2 برسوں کے دوران مزید خراب ہوگئی، انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف فتح غیرمعمولی تھی، حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کے ہر میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایک ٹیم کو ورلڈکپ کی تیاری کرنے اور مسابقتی ٹیم بننے کے لیے 5 سال لگتے ہیں لیکن پاکستانی ٹیم اتنے عرصے میں اپنی مہارت ہی بہتر کرنے میں ناکام رہی۔ انھوں نے کپتان سرفراز احمد کے بیٹنگ نمبرکا حوالہ دیے بغیر کہا کہ ایک شخص چھٹے یا ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتا ہے لیکن وہ اچانک 5 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آتا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان اس عرصے میں بہترین بیٹسمین لانے میں ناکام رہا ہے۔

رمیز راجہ نے بابر اعظم اور فخر زمان کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے اورکہا کہ بابراعظم کے ٹیلنٹ کا کیا فائدہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کو فتح کی جانب نہ لے جاسکے، فخر زمان کی اوپننگ کا کیا فائدہ اگر وہ روہت شرما کی طرح بیٹنگ ہی نہ کرسکیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان واضح فرق ہی یہ تھا کہ جب حریف ٹیم کے بیٹسمین سیٹ ہوئے تو انھوں نے بڑااسکور کیا۔ رمیز نے مزید کہا کہ حسن علی بہتر انداز میں بولنگ نہیں کر رہے، انھیں آرام کرانا چاہیے، انھوں نے مزیدکہا کہ وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ میں ایک یارکر گیند نہ کرواسکے، تاہم محمد عامر وہ کھلاڑی تھے جو ایک اینڈ سے بھارت کے خلاف لڑ رہے تھے۔

کیلیفورنیا: فیس بک نے لِبرا نامی اپنی کرپٹوکرنسی کا اعلان کردیا ہے اور یہ 2020 تک عام دستیاب ہوگی۔ گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔ اس کے لیے فیس بک ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے۔ لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔ فیس بک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ ’ نہ ہونے کے برابرمعاوضے‘ پررقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں لبرا آف لائن ادائیگی مثلاً بل بھرنے، سودا خریدنے اور عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال ہوگی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ ای بے، اسپوٹیفائی، اور اوبر نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طریقے سے رقم کی ادائیگی قبول کریں گے۔ لبرا کو بلاک چین ٹٰیکنالوجی پر مرتب کیا جائے گا اور سافٹ ویئر اوپن سورس ہوگا یعنی اسے دیگر آلات پر بھی چلایا اور استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ فیس بک اس کرنسی کے ذریعے اپنے صارفین کو کمپنی کے پلیٹ فارم پر رکھے گا کیونکہ فیس بک اپنے صارفین کو نہیں کھونا چاہتی۔ تاہم فیس بک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دنیا میں ایک ارب 70 کروڑ ایسے افراد کے لیے مالیاتی سہولت دے گی جو اب بھی بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے لیکن ان کے پاس موبائل فون موجود ہے۔ اس پر ماہرین نے کہا ہے کہ فیس بک ایک بڑا آن لائن بینک بن جائے گا اور یوں لوگوں کا ڈیٹا اس پر موجود ہوگا جبکہ فیس بک سے صارفین کے ڈیٹا چوری ہونے کے ان گنت واقعات ریکارڈ پر ہیں اور اس صورت میں سوشل میڈیا پر کیسے اعتبار کیا جاسکتا ہے۔ فیس بک نے کہا ہےکہ لبرا کی پشت پر کوئی اہم مالیاتی شے یا ایسٹ رکھا جائے گا ناکہ دیگر کرپٹوکرنسیوں کی طرح اس کا انحصار طلب اور رسد پر نہ ہوگا۔

پنجاب حکومت نے دو ماہ کے لیے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں ڈرون، ریموٹ کنٹرول ایئرکرافٹ، فلائنگ کیمرا اور تمام قسم کے بڑے غباروں کے استعمال کی صورت میں 6 ماہ کی قید کی سزا کا اعلان کردیا۔ ڑپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ نے سی سی پی 1898 کے سیکشن 144 (6) کے تحت ڈرون، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئرکرافٹ، بغیر پائلٹ کے ایئرکارفٹ سسٹم، فلائنگ کیمرہ، ہیلی کیم، کواڈ کاپٹر، بڑے غبارے سمیت تمام فضائی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔ ماہرقانون کے مطابق محکمہ پولیس کے مطابق سیکشن 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ عوامی مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ’خاص عمل‘ پر محدود مدت کے لیے پابندی عائد کرسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس پابندی کو یقینی بنائے گی اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 138 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 188 میں زیادہ سے زیادہ سزا 6 ماہ کی جیل اور جرمانہ یا دونوں ساتھ ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے ہوٹلز، ریسٹورنٹ، پارک اور کلب میں شیشے کے استعمال پر 2 کے لیے پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ انٹلی جنس رپورٹ کے بعد حکومت نے پابندی کا فیصلہ کیا۔ انٹلی جنس رپورٹ میں حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ متعدد کیفے نوجوان نسل کو کھلے عام شیشہ پینے کی اجازت دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں نوجوانوں پر انتہائی مضر اثرات پڑرہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسکول اور کالج طلبا و طالبات کے میں شیشے کا استعمال غیرمعمولی بڑھ گیا ہے۔ جامعہ کے ایک طلبعلم نےبتایا کہ ان کی جماعت میں تقریباً 30 طلبا وطالبات ہیں جن میں سے محض 4 شیشہ نہیں پیتے۔