منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


جامعہ کراچی میں ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20 جون2019 ءتک توسیع کرد ی گئی ہے۔ ناظم امتحانات کے مطابق طلباوطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
 
طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاﺅنٹرنمبر03 پر جمع کراسکتے ہیں۔
 
 

جامعہ کراچی نےایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور ریگولرکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 02 جولائی سے شروع ہوں گے

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں21 جون جبکہ ایم اے ریگولر سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20 جون2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔

ایم اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4400 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایم اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم6000 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن/ انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔ ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 02 جولائی 2019 ءسے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

مانچسٹر:  پاکستان سے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ موضوع بحث بن گئی۔

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ویرات کوہلی 77 رنز بناکرمحمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کا کیچ بنے،امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے سے پہلے ہی کوہلی خود پویلین لوٹ گئے، بعد میں ری پلیزسے ثابت ہوا کہ کوہلی توآؤٹ ہی نہیں تھے، الٹرا ایج سے بھی گیند بیٹ کوچھونے کی نشاندہی نہیں ہوئی، سوشل میڈیا پر اس پر خاصی بحث ہوتی رہی۔

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے یہ دن والد  کی عظمت، عزت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زمانے کی ہر سختی برداشت کرتاہے۔ باپ کا رشتہ بہت انمول اور شفیق ہوتا ہے جو اپنے بچوں کا ہر خواب پورے کرنے کے لیے دن رات مشقت کرکے اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرتاہے۔

والد کی انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 16 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔

امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا اس دن بچے اپنے والد کی عظمت کو سراہتے ہوئے ان سے اپنی محبت اوراحترام کا اظہار کرتے ہیں۔

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ورلڈکپ 2019 کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سبھی کو انتظار ہے اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔

ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے متعلق احسان مانی کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ گرین شرٹس پر اعتماد ہے کہ وہ صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے اور بھارت کو شکست دیں گے۔

 اولڈ ٹریفورڈ: کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچز منسوخ ہونے سے شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم آج کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ہوگا، دونوں ٹیموں نے مقابلے کے لیے کمر کس لی ہے جب کہ شائقین کرکٹ بھی میچ کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا جب کہ میچ کے دوران بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک 4 میچز کھیل چکا ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے میچ میں شاہینوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا، سری لنکا سے تیسرا مقابلہ بارش کی نذر ہوگا جب کہ آخری میچ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی تھی۔

بھارتی ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا اور دوسرے میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی جب کہ نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان بھارت کے خلاف اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے، انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں بھارت نے 3 اور گرین شرٹس نے 2 جیتے ہیں جن میں سے آخری چیمپئنز ٹرافی کا فائنل تھا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی اور آخری بار 20سال قبل ورلڈکپ 1999میں مد مقابل ہوئی تھیں، اس میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی

 
کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی میڈیا پر برس پڑیں اور کہا سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے‘افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟
 
اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کیے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔
 
ماہرہ خان نے سماجی رابطے می ویب سائٹ ٹویٹر پر یشر علی نامی شخص کی ٹوئٹ ری شیئر کی، جس میں یہ لکھا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔
 
ماہرہ خان نے اپنی ری شیئر کردہ اس ٹوئٹ پر ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟
 
 
واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دھرنا دینے والوں پر براہ راست فائرنگ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
 
 
 
اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا سب جانتےہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں، اپنےآپ کواللہ کے حوالے کردیا ہے، مشرف کے وقت بھی یہ برداشت کیا ، میرے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں، میں بےقصورہوں۔
 
سابق صدر آصف علی زر داری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں، اپنے آپ کواللہ کے حوالے کیا ہے،اللہ خیر کرے گا۔
 
صحافی نے سوال کیا عدالتوں سےاحتساب پر کوئی اعتراض تونہیں تو فریال تالپور کا کہنا تھا سیاسی کارکن ہوں،میں نےپہلےبھی یہ سب دیکھاہے، پہلےمیرےوالد،بھائی اورمیرےخاوندجیلوں میں تھے۔
 
فریال تالپور نے کہا میں نےسیاست کی ہے،مشرف کےوقت بھی یہ برداشت کیا ، میرےلئےیہ کوئی مسئلہ نہیں ہےمیں بےقصورہوں، مجھ پر صرف ڈیڑھ کروڑ کا الزام لگاگیا، اربوں روپے کہاں ہیں۔
 
صحافی نے سوال کیا آپ کےپروڈکشن آرڈرجلدجاری ہوں گے؟ تو پی پی رہنما نےجواب دیا جوقانون کا تقاضہ ہےاور میراحق ہے، میں اس کو استعمال کروں گی۔
 
خیال رہے آج جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
 
یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
 
نیب نے فریال تالپور کو اپنے دفتر منتقل نہیں کیا اور انہیں اسلام آباد میں ہی واقع ان کی رہائش گاہ میں رکھا گیا ہے جسے نیب کی جانب سے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں قید رہیں گی، ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا اور آئندہ بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔
 
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دو روز قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔
 
واضح رہے آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقم منتقلی کا الزام ہے، اس ضمن میں منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔
 
 
 
 
 
لاہور : مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے بلاول نے قبول کرلی، بلاول بھٹوکل دوپہر ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے۔
 
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کر کے جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
 
پی پی پی چئیرمین کل اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے، اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔
 
ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کے بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک، حمزہ شہباز، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
 
 
یاد رہے گزشتہ ماہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن پارٹیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے مریم نواز نے قبول کرلیا تھا۔
 
 
 
لندن: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 
اوول گراؤنڈ میں پہلا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
 
ایونٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کارڈف ویلز اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
 
آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے چار میچز میں سے تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں ہی میچ جیت سکی ہے۔
 
دوسری جانب جنوبی افریقہ اور افغانستان اب تک 4 میچز کھیل چکی ہیں اور چاروں میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 
پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا تیسرے جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
 
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔
 
ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔
 
آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔