منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر نے لوٹ مار کرنے والے3 ڈاکوؤں کوکار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔
شہر کراچی میں بدستور ڈاکو راج کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی ناقص کارکردگی پر شہریوں کوجان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی مددآپ کے تحت ڈاکوؤں کے خلاف متحرک ہونا پڑرہاہے۔ نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر نے لوٹ مار کرنے والے3 ڈاکوؤں کوکار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، جس میں سے ایک ڈاکوکا سیدھا ہاتھ جسم سے الگ ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکٹر بھی کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
بدھ کی شب نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے ڈاکٹر فیصل افضال کو لوٹ مار کے بعد کندھے پر گولی مار کر فرار ہورہے تھے کہ ڈاکٹرنے انتہائی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جاکر ٹکر مار کر ان کی موٹر سائیکل گرا کے کار ان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکوبری طرح سے کچلے گئے جبکہ تیز رفتاری سے کار بھی الٹ گئی۔
تاہم اس دوران علاقہ مکین موقع پرجمع ہوگئے اور پولیس کو بھی طلب کرلیا، تینوں زخمی ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ڈاکٹر فیصل افضال کو نجی اسپتال لے جایا گیا، زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت 17 سالہ عنزلہ ولد عمران صدیقی، 20 سالہ فرحان ولد احمد اور 22 سالہ احسن ولد اسد کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، زخمی ڈاکو عنزلہ کا سیدھا ہاتھ کندھے کے قریب سے جسم سے الگ ہوگیا ۔ زخمی ڈاکو پاپوشنگر اور کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل گلشن حدید میں بھی کار سوار خاتون سے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی تھی اور وہ موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ خاتون نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جاکر ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر دونوں کو گرا کر زخمی کر دیا تھا جنھیں بعدازاں موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے دریاؤں کا رخ موڑ کر ڈیرہ بگٹی کی بنجر زمین کو پانی پہنچایا ہے،کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، کوئٹہ چرچ جیسے واقعات سرحد پار سے دراندازی سے کیے جاتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کے عوام کے خون سے ہاتھ رنگے ان کے لیے کسی نرمی کی گنجائش نہیں ہے، پاکستان اعلیٰ انسانی اقتدار پر یقین رکھتا ہے اور یہ ہماری کمزوری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت نے اسی روز اپنی سوچ کا مظاہرہ ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے دیا، سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے لیکن ہمارا ہمسایہ ملک سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بھارت اور دیگر ملکوں سے معیشت کے شعبے میں ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو کوئی ملک میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا، توانائی کے بغیر جدید معیشت نہیں بڑھ سکتی، گزشتہ 15سال میں توانائی میں ایک ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے سے ملک ڈوب جاتے ہیں، ہم نے کبھی وہ این آر او نہیں کیا جو پیپلزپارٹی نے کیاتھا، اس وقت ملک کو انتشار کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے کیونکہ سیاسی استحکام ملکی ترقی کے لیے آکسیجن کی طرح ضروری ہے، طاہر القادری دھرنے کے بجائے قومی یکجہتی کی اے پی سی بلائیں، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے پر ہم دوسرا سنگ میل عبور کریں گے۔
بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دریاؤں کا رخ موڑ کر ڈیرہ بگٹی کی بنجر زمین کو پانی پہنچایا ہے، بلوچستان میں 40 کے قریب ڈیمز کے منصوبے منظور کیے ہیں، 2013 میں دہشت گردی کی وجہ سے بلوچستان اور کراچی کی شاہراہیں غیرمحفوظ تھیں لیکن آج 4 سال کے بعد بلوچستان میں اغوا اور ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے، گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر لوگ بلا خوف سفر کرتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن کمپیوٹنگ اینڈ ریلیٹڈ ٹیکنالوجیز آج سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی۔
کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ کریں گے جبکہ یونیورسٹی آف آراڈ رومانیہ کے پروفیسر ڈاکٹر ویلین ٹینا ایمالیا بلاس افتتاحی سیشن میں اہم خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی روز پہلا سیشن ’’انفارمیشن ٹیکنیکل فار اسپیشل نیڈ پیپل‘‘ کے موضوع پر ہوگاجس کی صدارت یونیورسٹی آف اوراڈیا رومانیہ کے پروفیسر ڈاکٹر فلورن پوپے نیٹو کریں گے۔ جبکہ ڈاکٹر ویلین ٹینا ’’دی نیکسٹ جینریشن آف کمپیوٹنگ برین انسپائرڈ‘‘ کے موضوع پر اپنا مقالہ پڑھیں گے۔
کانفرنس کے دوسرے سیشن میں ’’سافٹ ویئر انجنیئرنگ ‘‘ پر مقالے پڑھیں جائیں گے۔ جس میں ڈاکٹر فلورن پوپے نٹو ’’کریکٹر سیگمینٹیشن آف سندھی اینڈ عربک اسکرپٹنگ لینگویج فار آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن‘‘ کے موضوع پر پریزینٹیشن دیں گے ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)کراچی پریس کلب پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے این ٹی ایس پاس اساتذہ کا احتجاج بدھ کو تیسرے روز بھی جاری رہا، اساتذہ کا موقف ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاس کی جانب مارچ کریں گے ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل محکمہ تعلیم سندھ میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سیکڑوں مرد و خواتین اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے پر احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین کے سندھ سیکرٹریٹ کی طرف جانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 50 خواتین سمیت 150 سے زائد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔
اس موقع پر احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے اور محکمہ تعلیم نے 2014 دسمبر میں ان اساتذہ کو تقرر نامے جاری کیے تھے جس میں کنٹریکٹ کی مدت تین سال تھی جبکہ اساتذہ کے تقرر کے وقت ان سے یہ کہا گیا تھا کہ آپ کا تین سال کا کنٹریکٹ ہے اور بعدازاں آئی بی اے سندھ یونیورسٹی کے ذریعے تقرر ہونے والے اساتذہ کی طرح آپ کو بھی مستقل کردیا جائے گا تاہم مدت ختم ہونے کے بعد چند دن قبل وزیر تعلیم کی جانب سے یہ احکامات دیے گئے کہ اساتذہ کو دوبارہ تحریری امتحان دینا پڑے گا اور ایک بار پھر اسی عمل سے گزرنا پڑے گا جیسے پہلے ان کا تقرر ہوا تھا۔ جس پر سندھ بھر کے این ٹی ایس پاس اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے ضمنی امتحانات برائے 2017کے سائنس پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے عملی امتحانات بروز جمعرات 4جنوری 2018سے شروع ہورہے ہیں۔
بورڈ کےمطابق عملی امتحانات کے لیے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس گروپس کے طلبہ کا سینٹر جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد میں، آرٹس ریگولر گروپ کے طلبہ کا سینٹر اسلامیہ گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ون (مارننگ) میں اور طالبات کے تمام گروپس کا سینٹر سر سید گرلز کالج ناظم آباد میں بنایا گیا ہے۔ عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمنداور اہل طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 4جنوری 2018سے قبل حاصل کرلیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سندھ حکومت نے صوبے کی سندھ کی سرکاری جامعات کا چانسلر وزیر اعلیٰ کو بنانے کا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چند ارکین نے سندھ کی جامعات کا چانسلر گورنر کے بجائے وزیر اعلیٰ کو بنانے کی مخالفت کی اور موقف اپنایا کہ ملک کے باقی صوبوں میں گورنر ہی جامعات کا چانسلر ہے اگر سندھ میں ایسا ہوا اور وزیر اعلیٰ کو چانسلر بنایا گیا تو یہ باقی صوبوں سے مختلف ہو جائے گا اور پھر یہ معاملہ عدالت میں بھی جا سکتا ہے جس پر طے کیا گیا کہ گورنر سندھ ہی کو چانسلر رکھا جائے گا، تاہم جامعات کے ایکٹ میں ترمیم کرکے اس کے اختیارات میں اتنی کمی کر دی جائے گی کہ چانسلر کا عہدہ صرف نام کے طور پر ہی استعمال ہو سکے گا۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کے ذریعے قائم مقام وائس چانسلر کے تقرر کا اختیار بھی وزیر اعلیٰ کو حاصل ہو جائے گا جبکہ وائس چانسلر کو رخصت دینے اور ڈین مقرر کرنے کا اختیار بھی وزیر اعلیٰ کو منتقل ہو جائے گا۔ گورنر صرف سینٹ اور جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت کر سکے گا۔ اس کے علاوہ رجسٹرار اور ناظم امتحانات مقرر کرنے کا وزیر اعلیٰ کا اختیار جامعات کو واپس منتقل کردیا جائے گا تاہم رجسٹرار اور ناظم امتحانات کا تقرر سینڈیکیٹ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایک ڈاک خانہ ایسا بھی ہے جو مکمل طور پر پانی کے اندر موجود ہے اور یہاں سے آپ واٹر پروف ڈاک پوری دنیا کو بھیج سکتے ہیں۔
یہ پوسٹ آفس جنوبی بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے ملک وینوواٹو کے ساحلوں کے قریب موجود ہے جس کا افتتاح 2003ء میں کیا گیا تھا اور یہ آج بھی کام کررہا ہے تاہم یہ بہت گہرائی میں موجود نہیں اور اسے بمشکل 10 فٹ یا 3 میٹر گہرائی میں رکھا گیا ہے جو یہاں موجود 80 جزائر میں سے ایک ہائیڈوے جزیرے کے پاس موجود ہے۔ اتنی گہرائی میں اسنارکل اور اسکوبا ڈائیونگ کرنے والے بہت آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
 
زیرِ آب انوکھے پوسٹ آفس سے آپ واٹر پروف پوسٹ کارڈ خرید سکتے ہیں اور ان پر ٹکٹ لگا کر دنیا بھر میں کہیں بھی بھیج سکتے ہیں۔ اگر عملے کا کوئی فرد پوسٹ آفس میں موجود نہ ہو تو آپ قریبی ڈاک خانے کے ڈبے (ڈراپ باکس) میں اپنا پوسٹ کارڈ ڈال سکتے ہیں۔ وینوواٹو پوسٹ آفس میں موجود کلرک سیاہی کے بجائے خاص مہر لگاتا ہے تاکہ مزید کارروائی کی سند رہے۔
ڈاک خانے کا ڈراپ باکس اکثر سمندری ریت سے بھرا ہوتا ہے اور اس کےلیے آپ کو تھوڑی محنت کرنا ہوگی۔ ہر 24 گھنٹے بعد ڈاک خانے کا عملہ اسے خالی کردیتا ہے لیکن پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ آپ نے جزیرے سے واٹر پروف ڈاک خریدی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ابھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طنز و مزاح سے بھر پور ٹوئٹس کا تبادلہ اکثر ہی ہوتا رہتا ہے جس سے دونوں ممالک میں رہنے والے مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اس بار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈ یا پر رسول ﷺپاک کی حدیث مبارکہ شیئر کی تو مسلمانوں سمیت ہندو
مداحوں نے بھی خوب تعریف کی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے رواں برس اپنی سالگرہ ریاست مہاراشٹرا کے ایک پرسکون مقام پنویل فارم ہاؤس پر منائی، جہاں ان کے اہلخانہ اور کترینہ کیف جیسے چند قریبی دوست شریک ہوئے۔
اس موقع پر سلمان اور کترینہ نے سیاہ لباس پہنا، جن کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔
اپنی سالگرہ کی خوشی میں سلمان خان نے اپنے کپڑوں کے برانڈ 'بینگ ہیومن کلاتھنگ' (BeingHumanClothing) پر 50 فیصد جبکہ زیورات کے برانڈ 'بینگ ہیومن جیولری' (BeingHumanJewellery) پر 52 فیصد رعایت دینے کا بھی اعلان کیا۔
سونم کپور نے اپنی اور سلمان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ میں دبنگ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، بالی وڈ میں کوئی میرے لیے اس طرح سے کھڑا نہیں ہوا، اتنے اچھے کو اسٹار ہونے کے لیے شکریہ۔

 

 

ایمزٹی وی(چین)شیشے کے اس پل کی لمبائی 488 میٹر اور چوڑائی 2 میٹر ہے یعنی اگر اتنی بلند عمارت تعمیر کی جائے تو یہ 66 منزلہ عمارت ہوگی ۔
اس پل کو بنانے میں 1077 شفاف شیشے استعمال کیے گئے ہیں جن کی موٹائی 4 سینٹری میٹرک ٹن ہے۔اس پل کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہلکا ہلکا ہلتا بھی رہتا ہے کہ اکثر اس پر چلنے والے خوفزدہ ہوجاتے ہیں جب کہ دل کے کمزور لوگوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بلند ترین شیشیے کے پل کا رخ نا کریں۔
چینی خبررساں ویب سائٹ کی ویڈیو کے مطابق اس پل کی پروجیکٹ انچارج کا کہنا ہے کہ ویسے تو یہ پل 2 ہزار افراد تک کا وزن برداشت کر سکتا ہے لیکن بر وقت بلند ترین پل پر صرف 500 افراد تک کا رہنا مناسب ہے۔دنیا کے بلند ترین شیشے کے پل کا افتتاح گزشتہ اتوار کو کیا گیا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کر لیا ہے۔
سیاح دنیا کے بلند ترین شیشے کے پل پر لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 430 میٹر لمبائی اور 6 میٹر چوڑائی والا پل چین کے صوبہ ہنان میں افتتاح کیا گیا تھا۔