ایمز ٹی وی (اسپورٹس)انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال چھٹیاں اپنے سسرالیوں کے ساتھ پاکستان میں گزاریں گی۔ میڈیا سے بات چیت میں عامر خان کی اہلیہ فریال نے کہا کہ میں اپنے شوہرکے ساتھ متعدد بار پاکستان جا چکی ہوں، وہ بڑا خوبصورت ملک اور وہاں کے لوگ بیحد پیار کرنے والے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں ایک بار پھر چھٹیاں منانے کے لیے سسرالیوں کے ساتھ پاکستان جاؤں گی
صحت: ہمارے جسم کو صحت مند رہنے کے لیے مختلف وٹامنز اور معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہی میں سے ایک وٹامن ڈی بھی ہے جس کے حصول کا سب سے آسان ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں کی مضبوطی اور اعصاب کی نشونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس کی کمی ہمارے جسم کو سخت ناقابل تلافی نقصانات پہنچا سکتی ہے۔ یہ وٹامن کچھ غذاؤں جیسے مچھلی، اورنج جوس، پنیر اور انڈے کی زردی وغیرہ میں بھی موجود ہوتا ہے لیکن اسے صرف ان غذاؤں کی مدد سے مکمل طور پر حاصل کرنا ناممکن ہے۔ جسم کو درکار وٹامن ڈی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سپلیمنٹس سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی ہمارے اندر بہت سے طبی مسائل پیدا کرسکتی ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔ وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ یہ ہڈیوں میں کیلشیئم کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے جس سے ہڈیوں کی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی کمی کمر، جوڑوں اور گھٹنوں وغیرہ میں درد کا سبب بن سکتی ہے جو اس قدر شدید ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے روزمرہ کے کام انجام دینے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی کمی جسم میں پسینہ کے غدود کو فعال کرتی ہے جس سے زیادہ پسینہ آتا ہے۔ یہ علامت نومولود بچوں میں بھی پائی جاسکتی ہے۔ اگر کسی شخص یا بچے کو بہت زیادہ پسینہ آرہا ہے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہے اور ایسی صورت میں فوری طور پر اس کے تدارک کی ضرورت ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی خون کے بہاؤ کی رفتار کو کم کرتی ہے جس سے ایک طرف تو اعصاب اور پٹھوں کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ دوسری جانب دماغ کی طرف خون کا کم بہاؤ ڈپریشن، مایوسی اور اداسی کے جذبات پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ بالوں کا تیزی سے جھڑنا ذہنی دباؤ کے باعث ہوتا ہے تاہم وٹامن ڈی کی کمی بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ خواتین میں خاص طور پر بال جھڑنے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہی ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں میں درد اور الرجی کا سبب بھی بن سکتی ہے جو جلد کو زخمی بھی کرسکتی ہے۔ ایسے افراد
اسپورٹس : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں سندھ کا پہلا فیز حیدرآباد میں مکمل ہوگیا۔ کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے،اگلا مرحلہ میرپورخاص میں ہوگا۔ پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کو کھلاڑیوں کی کھوج ہے، پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز دینے کیلئے کراچی کنگز کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، حیدرآباد سے بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرلیا گیا۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہونے والے ٹرائلز کے دوسرے روز بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، کوچز نے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اہم پلیٹ فارم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم کی رونقیں کراچی کنگز نے بحال کردیں، ایونٹ کے موقع پر کوچز فیصل اطہر اقبال امام شاہد قمبرانی کراچی کنگز کے آفیشلز نے اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہر طرف مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اگلا مرحلہ میرپورخاص میں منعقد ہوگا، مستقبل کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے جو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کوشش کریں گے
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج کو عدلیہ کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، سپریم کورٹ پاکستان کے حق میں قدم اٹھاتے ہوئے موجودہ حکومت کو نکال دے کیوں کہ نواز شریف چلے جائیں تو پاکستان میں بہتری آجائے گی۔ نظیر کے قتل کا الزام بلاوجہ مجھ پر عائد کیا جارہا ہے، مرتضیٰ بھٹو کے قتل کی تفتیش آج تک کیوں نہیں کی گئی؟ بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے نکلنے کو کس نے کہا؟ بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی گئی؟ متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دھبہ ہے اس سے جان چھڑانی پڑے گی، کراچی میں تمام مہاجروں کو اکٹھا ہونا چاہیے، بلوچ، پٹھان اور دیگر قومیت بھی ساتھ آئیں، مجلسِ وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک مجھ سے مسلسل رابطے میں ہیں، بیرسٹر سیف کو میرے کہنے پر الطاف حسین نے سینیٹر بنایا، میں جب بھی واپس آیا فواد چوہدری بھی واپس آجائے گا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ن لیگ نے پارلیمنٹ اور عدالت کے درمیان فساد شروع کرادیا ہے، سپریم کورٹ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کر رہی ہے، فوج کو عدلیہ کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، سپریم کورٹ پاکستان کے حق میں بہتری کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے موجودہ حکومت کو نکال دے، میں چاہتا ہوں موجودہ حکومت گھر جائے اور نیشنل گورنمنٹ بنائی جائے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ معیشت کے اعتبار سے ہم ناکام ریاست بن سکتے ہیں، میرے زمانے کا ان کی حکومت سے موازنہ کرنا میں اپنی توہین سمجھتا ہوں، نواز شریف چلے جائیں تو پاکستان میں بہتری آ جائے گی، مریم نواز عام طور پر فضول بات کرتی ہیں ان کا کوئی تجربہ نہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ افتخار چوہدری کو آئین کے مطابق بر طرف کیا، افتخار چوہدری کو نظر بند نہیں کیا تھا وہ خود گھر نہیں چھوڑنا چاہتے تھے، میں ہر عدالت میں پیش ہوا، مجھے ہر عدالت میں گھسیٹا گیا، مجھے پاکستان واپس آنا چاہیے اور میں آؤں گا۔
اسلام آباد: فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال اور ملک بھر میں مظاہروں کے بعد وزیر قانون زاہد حامد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ فیض آباد انٹر چینج پر گزشتہ 3 ہفتوں سے دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کا سب سے پہلا مطالبہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ تھا لیکن حکومت اس شرط کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ حکومت نے یہ مطالبہ ماننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران زاہد حامد نے انہیں وزارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی جو صورت حال پیدا ہوگئی ہے، اگر میرے استعفیٰ سے بہتری ہوسکتی ہے تو میں تیار ہوں۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ زاہد حامد آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیں گے۔ بعدازں علی الصبح وزیر قانون زاہد حامد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ زاہد حامد نے حکومت کو پہلے بھی استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم نواز شریف سمیت حکومت نے انکار کردیا تھا۔