اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ زاہد حامد کے استعفے کے بعد حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، 6 نکاتی معاہدے پر5 افراد کے دستخط ہیں۔ معاہدے پروزیرداخلہ احسن اقبال ، سیکریٹری داخلہ، خادم حسین رضوی اورپیرافضل قادری اورمحمد وحید نور کے بھی دستخط موجود ہیں۔ وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ فوجی نمائندے کی موجودگی میں کیا گیا جس پرمیجرجنرل فیض حمید کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک زاہد حامد کے خلاف کوئی فتویٰ جاری نہیں کرے گی۔ ذرائع نے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 دن میں منظرعام پر لائی جائے گی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق دھرنے کے تمام گرفتارکارکنوں کو 3 دن میں رہا کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات بھی ختم کیے جائیں گے، تحریک لبیک کے قائدین کی نظربندیاں ختم کردی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنےکے خلاف آپریشن سےمتعلق انکوائری بورڈ تشکیل دیا جائے گا، بورڈ معاملات کی چھان بین کر کے ذمےداروں کا تعین کرے گا۔ دھرنےکے اختتام تک ہونے والےنقصانات کا ازالہ وفاقی، صوبائی حکومت کرے گی جبکہ حکومت پنجاب سے متعلق جن نکات پراتفاق ہوا ان پرمن وعن عمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوران کےنمائندہ خصوصی کی کاوشوں سے طے پایا
ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ کے آپریشن کے بعد بگڑتی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی حرکت میں آ گئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کر کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد کو روکا جائے کیونکہ تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کیلئے ٹھیک نہیں ہے
ایمزٹی وی(اسپورٹس)اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث آج نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لیے جاری آپریشن کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنلز اب کل اتوار کو ہوں گے جب کہ فائنل پیر کو ہوگا۔ پہلے میچ کے لیے لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کو سیمی فائنل کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم روانگی کی کلیئرنس نہیں مل سکی اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی۔
پہلے میچ کا آغاز دوپہر بارہ بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام چار بجے لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل اتوار کو شیڈول تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل ملتوی کردیے جب کہ فائنل بھی پیر کو ہوگا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں چینلز کی نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
پیمرا نے پہلے میڈیا کو فیض آباد دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کو براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کی جس کے بعد چینلز کو ہی آف ایئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیمرا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی درخواست پر کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت میڈیا براہ راست کوریج کو بند کرے۔ پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشن اور آپریشن براہ دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے لہذٰا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز کو براہ راست نہ دکھایا جائے۔ پیمرا نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور)لاہور بار ایسوسی ایشن نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس کےخلاف مذہبی جماعت کے کارکن سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور حکومت کیخلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدرچودھری تنویر ایڈووکیٹ نے تحریک لبیک کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے آج عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا جس کے تحت کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو گا۔
ایمزٹی وی(لاہور)سنی اتحاد کونسل نے اسلام آباد آپریشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا،فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری ہے جس میں مظاہرین اور اہلکاروں میں تصادم جاری ہے۔
نجی ٹی وی چ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد آپریشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ حکومت کےخلاف اب فیصلہ کن جنگ ہو گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)فیض آباددھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ،ادھر فوج کو طلب کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سمری تیار کر لی گئی ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فوج کو طلب کر کے آپریشن میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ پاک فوج کے اہلکاروں کو اہم عمارتوں پر تعینات کیا جائے گا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ پاک فوج کے جوان تیار ہیں ،وزارت داخلہ کی جانب سے جیسے ہی فیکس کے ذریعے پاک فوج کوطلب کیا گیا تو اس کے کچھ دیر بعد پاک فوج کے جوان راولپنڈی سے یہاں پہنچ جائیں گے ۔
اس سے قبل فیض آباد میں تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف آپریشن کے دوران ہی ضلعی انتظامیہ نے حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے حکومت کو فوج بلانے کی تجویز دی تھی اور سفارش کی گئی تھی کہ فوری طورپر فوج بلالیں، پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے دوران جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 کی شاندار اننگ کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ 2017 میں کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ نے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔ لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اسلام آباد کے خلاف 71 گیندوں پر 150 رنز بناڈالے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے۔ کامران اکمل نے ٹی ٹوینٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ سلمان بٹ کے ساتھ مل کر 209 رنز کی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل ٹی 20 میں سب بڑی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ 207 رنز کا تھا۔ کامران اکمل نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں 382 رنز کے ساتھ اس ٹورمنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی ملکی قیمتوں کو منتقل کیے جانے اورغیربنیادی اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا تاہم مالی سال 2017-18کے دوران مہنگائی میں اضافہ 6 فیصد کے ہدف سے نیچے رہنے کی توقع ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے پالیسی ریٹ 5.75 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی پی کی 6فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کے امکانات بدستور مضبوط ہیں۔رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر جاری کھاتے کاخسارہ بڑھ کر 5ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ توازن ادائیگیوں کی دشواریاں برقرار ہیں تاہم برآمدات میں بہتری، براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ اور رقوم کی آمد سے دباؤ کم ہوگا۔سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیشرفت اور دیگر سرکاری رقوم کی آمد سے توازنِ ادائیگی کے خسارے کو سنبھالنے مدد ملے گی۔مرکزی بینک کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.40فیصد نمو خوش آئند ہے۔ سی پیک منصوبوں سے بڑے پیمانے پر اشیا سازی کی صنعت کی نمو کواستحکام حاصل ہوگا۔ریگولیٹری ڈیوٹیوں کے نفاذ سے آئندہ مہینوں کے دوران درآمدات کی نمو کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ حقیقی شعبے میں تازہ ترین تبدیلیوں کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 18 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے پیمانے پر اشیا سازی (ایل ایس ایم)کی نمو گزشتہ توقعات سے تجاوزکرگئی اورمالی سال 17کی اسی مدت میں ہونے والی 1.8 فیصد کے مقابلے میں 8.4 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ انتہائی شدید موسمی واقعات نہ ہوئے تو توقع ہے کہ زراعت کا شعبہ مسلسل دوسرے برس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ مالی کھاتے کے تناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونی براہ ِراست سرمایہ کاری کی آمد بڑھی ہے اور اکتوبر مالی سال 18کے آخر میں 940 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ برس کے اسی عرصے میں 539 ملین ڈالر تھی جس سے معیشت کے بارے میں بہتر ہوتے ہوئے جذبات کا پتہ چلتا ہے۔ اس مثبت پیش رفت کے باوجود 17 نومبر 2017 کو اسٹیٹ بینک کے زر ِمبادلہ کے ذخائر 13.5 ارب ڈالر ہیں جبکہ آخر جون 2017 میں 16.1 ارب ڈالر تھے۔
ایمزٹی وی(لاہور)اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے بعد حالات کشیدہ ہوچکے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے رہنماءعلامہ خادم حسین رضوی بھی دھرنا شرکاءکیساتھ موجود ہیں تاہم ڈاکٹراشرف آصف جلالی لاہور میں موجود ہیں جو ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے جاپہنچے ۔ ڈاکٹر اشرف جلالی نے بتایاکہ اسلام آباددھرنے کے شرکاءپر تشدد کے بعد”ہم نے پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہے ، ہمارا قافلہ جلوس کی شکل میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچا، ہمارے کافی دوستوں کو گرفتارکیاگیا، پولیس کیساتھ زبردست جھڑپ ہوئی لیکن داتا دربارپر ہمارے کئی دوست بیٹھے ہیں ، ان کو لے کر دوبارہ آئیں گے“۔ پولیس تشدد سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”اپنے کارکنان اور مظاہرین کے لیے پیغام ہے کہ وہ پرامن رہیں کیونکہ تشددسے ہمارے مقصد کو نقصان پہنچے گالیکن ہم ان ۔ ۔ ۔ سے بدلہ ضرور لیں گے“۔