پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جیک بال، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن رائے، بین سٹوک اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سٹیو سمتھ کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، پیٹ کومنز، ایرون فنچ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئسس ہینرکس، گلین میکسویل، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آج کا میچ آسٹریلیا کیلئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ شکست کی صورت میں یہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا جبکہ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے اور آج کے میچ میں اسے جیت یا شکست سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی) نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ سپریم کورٹ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منسوخ کرے
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے ضمانت حاصل کرنے کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹس بنوائیں وہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے حقدار نہیں لہذا ان کی ضمانت خارج کی جائے۔
درخواست کے مطابق ڈاکٹر عاصم پر غیر قانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ، اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں ڈاکٹر عاصم نے بطور وزیر اختیارات کا غلط استعمال کرکے گیس بحران ظاہر کیا جس سے مارکیٹ میں یوریا کھاد شارٹ فال ہونے سے 450 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ڈاکٹر عاصم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 3ارب، نام نہاد ٹرسٹ کے ذریعے ساڑھے 9 ارب روپے کی جائیدادیں بنائی۔ ڈاکٹر عاصم نے پاکستان میں اور بیرون ملک ناجائز اثاثے بنائیں ان کے خلاف ریفرنس میں لگے الزامات کے شواہد بھی موجود ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ کے جج کا فیصلہ قانون اور حقائق کے برعکس ہے لہذا انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ درخواست میں ڈاکٹر عاصم اور انکی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (صحت) شہد کے استعمال کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اس میں موجود قدرتی مٹھاس دل کی شریانوں میں جمانے والے مواد کو عمل کرنے سے روک کر دل کےدورے سے بچاتی ہے۔
سگریٹ نوشی اور دیگر کئی عوامل سے دل کی شریانوں کی لچک ختم ہوجاتی ہے اور ان میں ٹھوس پیلا مواد جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے ’پلاک‘ کہاجاتا ہے جو دل میں خون کے بہاؤ کو روک کر امراضِ قلب اور موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ’ٹریہیلوز‘ سے شریانوں میں چربی جمع ہونے کی شرح کو 30 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریہیلوز ایک پروٹین کو سرگرم کرتی ہے جو جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شریانوں سے چکنائیاں صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جب اسے چوہے پر آزمایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی شریانوں میں جمی چکنائی 30 فیصد تک کم ہوگئی۔ شریانوں کی لچک کم ہونے اور ان میں چکنائی بھرنے سے بلڈ پریشر اور دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے شریانوں میں چکنائی کے شکار چوہوں کو ٹریہیلوز کے ٹیکے لگائے اور بعض کو منہ کے ذریعے بھی یہ مٹھاس دی گئی۔ جن چوہوں کو ٹریہیلوز دی گئی ان کی شریانوں میں چکنائی والی تہہ کی موٹائی 0.35 ملی میٹر سے کم ہوکر 0.25 ملی میٹر رہ گئی۔ یعنی قریباً 30 فیصد پلاک گھل کر ختم ہوگیا۔ البتہ جن چوہوں کو کھانے کے ذریعے ٹریہیلوز مٹھاس دی گئی، ان میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا یعنی انجکشن ہی سے افاقہ دیکھنے میں آیا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)سینٹرل جیل میں موبائل فون جیمرز نصب ہونے کے باوجود جیل عملے نے مبینہ رشوت کے عوض قیدیوں کو انٹرنیٹ ڈیوائس کے ذریعے اسمارٹ فون سے واٹس ایپ کالنگ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں 25 سے زائد قیدی ایسے ہے جن کے پاس اسمارٹ موبائل فونزموجود ہے اور انھوں نے جیل عملے کی انٹرنیٹ ڈیوائس کی سہولیات لے رکھی ہے ، ذریعے کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد قیدی مغرب کے نماز کی بعد مذکورہ سہولت کا استعمال کرتے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمارٹ موبائل فونز استعما ل کرنے والے 25 قیدیوں میں 12قیدی بزنس مین ، تین سرکاری افسران و دیگر سیاسی تنظیم اور ڈکیت شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں موبائل فون جیمرز کی وجہ سے جیل کے قریب رہائشی آبادیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جیل میں نصب موبائل فون جیمرز 24 گھنٹے کے دوران شام میں ایک گھنٹہ بند کیا جاتا ہے اس ایک گھنٹے میں سینٹرل جیل کے افسران کی ملی بھگت سے عام قیدیوں کی ان کے اہلخانہ و دیگر افراد سے بات چیت کرائی جاتی ہے جیل عملہ ایک منٹ کال کے 50 روپے وصول کرتا ہے جبکہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے قیدیوں کو جیل عملے نے پیکیج دے رکھا ہے، انٹرنیٹ کالنگ کا فائدہ اٹھانے والے فی قیدی سے جیل عملہ 7دن کے 3ہزار مبینہ طور پر وصول کررہا ہے جبکہ اسمارٹ موبائل فونز استعمال کرنے والا فی قیدی جیل عملے کو 25سے30ہزار روپے مبینہ طور پر دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون اور انٹر نیٹ کالنگ کی مد میں ہی جیل کے افسران ماہانہ لاکھوں کمارہے ہیں جبکہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں بھی دودرجن سے زائد قیدی اپنے موبائل فونز استعمال کررہے ہیں اور جن قیدیوں کو موبائل فونز کی سہولیات نہیں دی گئیں ان قیدیوں کو جیل کے اہلکار اپنے موبائل فونز سے ان کے رابطے کرواتے ہے جس کے عوض جیل عملہ ان قیدیوں سے مبینہ طور بھاری نذرانے وصول کررہا ہے اس سلسلے میں جب آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون سننے کی زحمت نہیں کی۔

 

 

ایمزٹی وی (ملتان)ملتان جیل کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما پیپرکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پرقائم کی گئی، جب تک نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدے پررہیں گے جے آئی ٹی پردباؤ بنا رہے گا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے کیونکہ وہ جےآئی ٹی میں مناسب جواب نہیں دے پا رہی اوراب اسے متنازع بنا کربائیکاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، اگرمسلم لیگ (ن) قانون اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی توہم قانونی اداروں کے ساتھ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی سے کارروائی میں انتقام کی بوآرہی ہے، آج جو حکومت پر تنقید کر رہے ہیں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیخ رشید پر ایک نمائندے کے ذریعے حملہ کرایا گیا اورجمشید دستی پر ایسے مقدمات بنائے گئے جن کا علم ہی نہیں ، ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ بجٹ سیشن میں جمشید دستی کو بلوایا جائے، جس پراسپیکر نے کہا کہ جمشید دستی کی گرفتاری کی اجازت نہیں لی لیکن اطلاع دی گئی ، درخواست دی جائے تو جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈرجاری کردوں گا، وہ جمشید دستی سے دستخط شدہ درخواست لینے آئے لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ کہتے ہیں اوپرسے حکم ملنے تک جمشید دستی سے ملنے نہیں دے سکتے، ہم نے انہیں کہا کہ ملاقات نہیں کرنے دیتے تو درخواست پرجمشید دستی کے دستخط کرا کر بھجوادیں اور اگر جیل سپرنٹنڈنٹ درخواست پر دستخط نہیں کراتے تو پیر کو متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں معاملہ رکھیں گے۔

 

 

فخرزمان کی سری لنکا کے خلاف پر جوش حکمت عملی
ایمزٹی وی (اسپورٹس)جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار انداز میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف میچ پر نظریں جما لی ہیں اور کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت وکٹ پر گزارنے اور سنچری بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
27 سالہ فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور 6 چوکوں کی مدد سے 23گیندوں پر 31 رنز بنائے اور انہیں پچھتاوا ہے کہ وہ ان 30 رنز کو نصف سنچری یا اس سے زیادہ میں کیوں نہ بدل سکے تاہم وہ سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے خطرناک ارادے ضرور رکھتے ہیں۔
 
ان کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کیلئے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا تاکہ مڈل آرڈر میچ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو سکے۔ میں سنچری بنانے کی کوشش کروں گا۔“
 
انہوں نے کہا کہ وہ کوئی مخصوص سری لنکن باﺅلر ان کے ٹارگٹ پر نہیں ہے اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے اس میچ کو بھی عام میچ کی طرح ہی لیں گے۔ ان کا کہنا تھا ”میں گیند کھیلوں گا، باﺅلر کو نہیں۔ میں ہر گیند کو میرٹ پر کھیلوں گا اور ہر بری گیند کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاﺅں گا۔“
 
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے پاکستانی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور پرامید ہیں کہ سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
 
اپنی افتتاحی اننگز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ”میں بالکل ویسا ہی کھیلا جیسا میں ڈومیسٹک میچوں میں کھیلتا تھا۔ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں بیک فٹ پر نہیں جاﺅں گا اور جنوبی افریقی باﺅلرز کو ٹیم پر دباﺅ نہیں ڈالنے دوں گا۔ میں ایک بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ مجھے اپنے 30 رنز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا چاہئے تھا لیکن مجھے پچھتاوا ہے کہ میں ایسا نہیں کر سکا۔“

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آج روایتی حریف آسڑیلیا اور میزبا ن انگلینڈ آمنے سامنے ہونگے ۔آسٹریلیا کیلئے آج کا میچ جیتنا بے حد ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان اور گروپ ’’اے ‘‘ میں شامل انگلینڈ آج برمنگھم کرکٹ گراﺅنڈ میں روایتی حریف آسڑیلیا کے مد مقابل ہو گی ، دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا۔
آسٹریلیا سے متعلق اہم بات یہ ہے کہ اس نے اب تک دو میچ کھیلے جو بارش کی نظر ہو گئے ، پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 2پوائنٹ ہیں جبکہ انگلینڈ اپنے دونوں میچ جیت کر گروپ میں 4پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بنگلہ دیش کے 3پوائنٹ ہیں جس نے گزشتہ رات نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا ۔اگر آسٹریلیا آج کا میچ ہار گئی تو یہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی ۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ،ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو میں 46، جیکب آباد 45، ،لاڑکانہ، موہنجوداڑو، روہڑی، سکھر 44، دالبندین،نوکنڈی ، پڈعیدن میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 36، اسلام آباد 19اور 35،کراچی میں 30اور36،پشاور 22اور37،کوئٹہ میں کم سے کم 16اورزیادہ سے زیادہ 35،گلگت 14اور33جبکہ چترال میں کم سے کم 16اورزیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے غیرمتوقع ٹیم ہے اور کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں بوم بوم شاہد آفریدی نے ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی، میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے غیرمتوقع ٹیم ہے اور کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا اور فتح کی بدولت یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں کچھ انوکھا کرسکتی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف حسن علی کی بولنگ متاثر کن رہی، ان کے پاس رفتار اور گیند کو سیم کرنے کے ساتھ مکمل کنٹرول کے ساتھ ریورس سوئنگ کی صلاحیت بھی موجود ہے جو انہیں ایک مکمل بولر بناتی ہے۔
واضح رہے کہ روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 124 رنز سے شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ نمبر ون جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 19 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کنٹری ڈائریکٹر اندریکا رتاوتے نے ملاقات کی ہے جس میں افغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پرافغان مہاجرین کی وطن واپسی، ریگولیش اور منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اندریکا رتاوتے نے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی پالیسی اور ویزوں میں رعایت کوبھی سراہا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیرناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس موقع پرافغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیاگیا