ایمزٹی وی (اسلام آباد) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں ، وزیر اعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں جبکہ پاک فوج کے سربراہان اور غیر ملکی سفارتکار بھی گیلری میں بیٹھے ہیں ۔
صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں ارکان پارلیمنٹ اور چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور گورنربھی موجود ہیں جبکہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ وزیر اعظم کے پارلیمنٹ ہاﺅس میں آتے ہی اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی بھی کی جبکہ وزیر اعظم کی آمد پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔
ایمزٹی وی (تربت)ایران سے واپس آنیوالی زائرین کی بس میں ایرانی بارڈر کے قریب آگ لگ گئی جس سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جس بس میں آگ لگی وہ زائرین کی تھی جو زیارت کی غرض سے ایران گئے ہوئے تھے اور ان کا تعلق بھکر سے بتایا جاتا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس کو ضلع تربت میں آگ لگ گئی جس کے بعد ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جھلسنے والے 5 افراد کو تربت کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آگ لگنے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل گئی۔
اطلاعات کے مطابق بس میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد سوار تھے جن کا تعلق بھکر سے بتایا گیا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی عمل کو افراتفری اور گروہی مفاد سے آزاد ہونا چاہیے، اختلاف رائے غیر فطری نہیں لیکن یہ خیر کا باعث ہونا چاہیے، اختلاف رائے سے ترقی کا عمل رکنا نہیں چاہیے، پاکستان میں جمہوریت نےکئی نشیب و فراز دیکھے، جمہوریت نے قوم کی ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ پارلیمنٹ کا مقاصد کے حصول کے لیے سفر جاری ہے، پارلیمنٹ نے مشکل حالات میں قومی اتحاد کا ثبوت دیا جس کی وجہ سے تاریخ اس پارلیمنٹ کا کردار ہمیشہ یاد رکھے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترقی کے دھارے میں سب کو شامل کیا جانا ضروری ہے، پیچھے رہ جانے والوں کو قومی دھارے میں لانے کا احساس قوی ہورہا ہے، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ معاشرے کا ہر طبقہ قومی تعمیر نو میں حصہ ڈالے۔
ملک کی معاشی صورت حال پر صدر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی اہم معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے، مہنگائی کم جب کہ شرح نمو 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے،عالمی بینک نے بھی پاکستان کو بہترین کارکردگی والی معیشتوں میں سے ایک قرار دیا ہے، آیندہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ویژن 2025 ملک کے لیے اہم اقدام ہے،حکومت اور سیاسی جماعتیں اسے متفقہ طور پر قومی منصوبہ قرار دے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے عابد شیر علی کو ورغلاتے ہوئے انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی نہیں آرہی تو لوگوں کو موم بتیاں گفٹ کردیں تاکہ وہ اپنی سحری اور افطاری کو رومینٹک بنا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے لگے تو سینیٹر نہال ہاشمی بھی وہاں آگئے اور عابد شیر علی سے کہنے لگے کہ یہ بیان دیں کہ واپڈا میں جو لوگ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرتی کئے ہیں وہ بغاوت کررہے ہیں اور سحر اور افطار میں بجلی نہ بھیجنے کا وعدہ پورا نہیں کررہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کو موم بتیاں گفٹ کردیں کیونکہ لائٹ تو نہیں آرہی اس سے لوگ موم بتیاں جلا کر اپنی سحری اور افطاری کو رومینٹک بنالیں سینیٹر نہال ہاشمی کی بات مکمل ہونے کے بعد عابد شیر علی نے انہیں کہا کہ آپ چپ کر جائیں سب کیمرے آن ہیں جس کے بعد وہ چلے گئے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میلاآج سے برطانیہ میں شروع ہو رہا ہے جس کی مناسبت سے کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کرکٹ کو جدت بخشنے کیلئے مزید نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی نے نئی ٹیکنالوجی ز متعارف کرانے کیلئے دنیا کی صف اول کی کمپنی انٹیل کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کی بدولت ڈرون انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے وکٹ کے اندر موجود نمی، گھاس کی کثافت، ٹرن سمیت تمام تر احوال بتایا جا سکے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے بلوں کے ہینڈل کے ساتھ سینسر لگائے جائیں گے جس کی بدولت پتہ لگایا جا سکے گا کہ وہ اپنے بلے کا کس طرح اور کیسے استعمال کر رہا ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کے کم از کم 6 کھلاڑیوں نے ایونٹ کے دوران بیٹ سینسرز کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کی بدولت بیٹ کی سپیڈ، کھلاڑی کی قوت سمیت دیگر چیزوں کا بلو ٹوتھ کی مدد سے مشاہدہ کیا جا سکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ شائقین کی تفریح کا خیال رکھتے ہوئے انٹیل کے تعاون سے آئی سی سی ایونٹ میں پہلی مرتبہ گراونڈ میں موجود تمام شائقین کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ۔اجلاس کی کارروائی جاری ہےاور حسین نواز سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نوا ز کا کہنا ہے کہ مشرف کے دور میں بھی ہم پر بے بنیاد کیس بنائے گئے۔اثاثے آج بھی اتنے ہی ہیں جتنے پہلے تھے ۔’’مجھے نہیں معلوم پوچھ گچھ کس چیز کی ہو رہی ہے‘‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین نواز نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جواب دے رہے ہیں اور سیاست دان ہمیشہ سے جواب دیتے آئے ہیں ۔”مشرف کے دور میں بھی ہم پر بے بنیاد کیس بنائے گئے “۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ انکے بھائی حسن نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگےاور مجھے بھی جتنی بار بلایا جائے گا میں حاضر ہونگاتاہم مشرف دور میں بھی تفتیش ہوتی تھی مگر آج بھی اثاثے اتنے ہی ہیں جتنے پہلے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں وکیل لانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو آج کیوں بلایا گیا جس پر حسین نواز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سے پوچھیں ، مجھے نہیں معلوم ۔ ہمارا احتساب ہو رہا ہے تاہم ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے تیار ہیں۔’’دستاویز جمع کرا چکا ہوں، پتہ نہیں کیوں بلایا گیا ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد )پانچویں پارلیمانی سال کے موقع پر آج صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت اپنے خطاب میں حکومت کے مختلف شعبوں میں کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ پر بھی اظہار خیال کریں گے۔
دوسری طرف اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس کے دوران احتجاج کرنے اور اجلاس نہ چلنے کا عندیہ دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست نہ دکھانے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اجلاس کیا تھا۔
ایمزٹی وی (کراچی)رمضان کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے پھلوں کی قیمت اچانک کئی گنا بڑھادی ہے جس کی وجہ سے دیگر چیزوں کے ساتھ پھل بھی افطار کے لیے خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
منافع خوری کی اس وبا سے پریشان عوام نے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی ہے جو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ اکثر افراد نے کہا ہے کہ وہ اس جمعے سے اتوار تک پھل اور میوے نہ خریدیں جس کی باعث پھلوں کی بڑی تعداد پڑے پڑے خراب ہوجائے گی۔
فیس بک اور واٹس ایپ پر چلنے والی اس مہم میں ایک صارف نے کہا ہے کہ صرف تین دن افطاری سے قبل سالن تیار کریں۔ ایک کھجور سے افطار کرنے کے بعد سالن اور روٹی سے روزہ افطار کرلیں اور اس طرح فروٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تین دن تک فروٹ کے بائیکاٹ سے گوداموں میں رکھا فروٹ سڑنا شروع ہوجائے گا اور پھر منافع خور تاجر اسے اصل سے بھی سستا فروخت کرنے پر راضی ہوجائیں گے۔
یک اور مہم میں کراچی کے رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مہنگے پھلوں کا تین روز تک بائیکاٹ کیا جائے اور اس کے خلاف آواز اُٹھائی جائے۔
اس کے علاوہ ذرائع ابلاغ اور مختلف ویب سائٹس پر بھی اس مہم سے متعلق خبریں چل رہی ہیں ۔ توقع ہے کہ عوامی قوت سے شروع ہونے والی یہ مہم اگلے چند گھنٹوں میں مزید مقبولیت اور شدت اختیار کرجائے گی۔
ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج سے انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہورہا ہے جس میں دنیا کی 8 صف اول کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس حوالے سے گوگل نے بھی ڈوڈل گیم مترادف کرادیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے سجنے کو تیار ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان اوول لندن میں کھیلاجارہا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔
گوگل کا کرکٹ کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ڈوڈل خاصا دلچسپ بھی ہے۔ چیمپیئنزٹرافی کا ڈوڈل نہ صرف تصاویریا کسی وڈیوپرمنحصرہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا ڈویژن، زیریں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا ڈویژن، زیریں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور،مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، لاہور، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں50، لسبیلا 49، دادو، تربت، پسنی 48 ، جیوانی، اورماڑہ 47، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 23اور زیادہ سے زیادہ 33،اسلام آباد 21اور33،کراچی میں 29اور37،پشاور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 37،کوئٹہ میں 16اور32،گلگت میں 19اور25جبکہ چترال میں 20اور زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔