پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت میچ کو اعصابی جنگ قرار دے دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، شائقین جہاں سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں وہاں سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اس مقابلے کو اعصابی جنگ قرار دیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے فتح کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن کے میدان میں سرفراز الیون کوہلی الیون کو پچھاڑ دے گی ، شعیب اختر نے اس اہم مقابلے کے لیے پاکستان کو60 فیصد تک بہترین قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہتر سپورٹ ہے جس سے بہترین کھیل پیش کرکے قومی ٹیم بھارت کو لازمی مات دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اعصاب شکن مقابلے کی توقع کررہے ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس بہترین بولنگ لائن ہے جن میں اسپنر بھی موجود ہیں جنھیں صحیح انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ انھیں دفاعی پوزیشن کا دماغ بنائے بغیر میدان میں اترنا ہوگا اور اچھے ٹوٹل کو ذہن میں رکھنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تمام کھیلوں کی طرح ایک میچ ہے۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان اور بھارت کے مابین آج اتوار کو برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کو اعصاب کی جنگ قرار دیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز صادق محمد نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ دباؤ والا ہوتا ہے، دونوں ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کی ہار برداشت نہیں کرسکتے اور کھلاڑیوں کی سوچ میں صرف جیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دباؤ میں آجاتے ہیں اور اپنی اہلیت کے مطابق پرفارم نہیں کرسکتے، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی اعصاب پر قابو پاکر کھیلے گی اس کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کو میچ میں شرجیل کی کمی محسوس ہوگی تاہم سرفراز احمد اچھے فائٹر کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں ٹیم جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
علاوہ ازیں سابق اوپنر و آل راؤنڈر مدثر نذر نے کہا کہ سرفراز احمد کپتانی کے لیے آٹومیٹک چوائس ہیں اس لیے اچھے نتیجے کی امید ہے، ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی موجودہ ٹیم میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جنھیں بھارت سے ہارنے کی عادت نہیں، سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کھلاڑیوں اور خاص طو ر پر کپتان کا ریلیکس رہنا کامیابی کی کنجی ہوگا جبکہ رانانوید الحسن کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ ٹیم قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران کشمیری شہریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔
سوشل میڈیا پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کشمیری عوام سے آواز اٹھانے کی اپیل کی جارہی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین معرکے یعنی روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے۔
سوشل میڈیا پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی مہم زوروں پر ہے۔ 4جون کو مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو نشانہ بنانے والی افواج کے مظالم کا پردہ چاک کرنے کی اس کوشش سے کشمیری بھائی پرامید ہیں کہ دنیا کی نام نہاد جمہوریت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی جب بھرے میدان میں بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچا جائے گا، اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر عوام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کریں۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
برمنگھم میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے گزشتہ روز کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل کے میچ کے لیے جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو باہر بٹھایا گیا ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ روایتی حریف کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس فاتح ہوں گے۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلان تیار کرلیا ہے اور ٹیم الگ روپ میں نظر آئے گی۔
کوچ کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ فہیم اشرف اور شاداب خان میں سے کسی ایک کو آزمایا جاسکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (لندن)لندن برطانوی دارالحکومت ایک بار پھر پرتشدد واقعات کی لپیٹ میں آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پہلے واقعے میں لندن برج پر تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کچل دیئے اور اس میں موجود حملہ آوروں نے شہریوں پر چھریوں کے وار سے حملے کئے جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد لندن برج اور قریب ہی واقع قریب ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیا گیا۔ لندن پولیس کے مطابق گاڑی سے 3 افراد نے اتر کر لوگوں پر فائرنگ کی اور چاقوؤں سے حملہ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہاں موجود کئی افراد نے دریا میں چھلانگیں لگا دیں۔
اس کے علاوہ بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں بھی فائرنگ اور چاقو سے حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم میڈیا کے مطابق بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں 3 حملہ آور مارے گئے اور ایک حملہ آور شخص کو ووکس ہال سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید 2 حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
لندن میں پرتشدد واقعات کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے فوری طور پر سیکیورٹی اجلاس طلب کر لیا اور کہا کہ لندن واقعات کو ممکنہ دہشتگردی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لندن حملوں کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے اداروں کو بریفنگ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں تاہم امریکی شہریوں کو چونکا اور مضبوط رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی و برطانوی شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے سفری پابندیوں کا اطلاق ہو۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے سجنے کو تیار ہے جب کہ میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اوول لندن میں جمعرات کو مد مقابل ہوں گی۔ انگلینڈ اور بنگلا دیش گزشتہ دو سال کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہی ہیں اور دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلا دیش نے پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت کو ان کے ہوم گراﺅنڈ پر ہرایا جب کہ ورلڈ کپ 2015 میں پہلے ہی راؤنڈ میں آؤٹ ہونے والی انگلینڈ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور ٹیم نے دو سال کے عرصے کے دوران بڑی بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ میزبان اسکواڈ میں کپتان آئن مورگن، جیسن رائے، بین سٹوکس، جوئے روٹ، الیکس ہیلز، جونی بیئر اسٹو، معین علی، مارک وڈ، عادل رشید کرس ووئکس اور لیام پلنکٹ شامل ہیں جب کہ انگلش ٹیم ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے فیورٹ ہے، دوسری جانب بنگلا دیش کے اسکواڈ میں تمیم اقبال، شکیب الحسن، محموداللہ، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، مشرفی مرتضیٰ، روبیل حسن اور مہدی حسن شامل ہیں۔ جمعے کو ایونٹ کا دوسرا مقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبسٹن میں ہو گا جب کہ پاکستانی ٹیم اسی گراؤنڈ میں اتوار کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’مام‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ سری دیوی فلم ’مام‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کررہی ہیں اس سے قبل وہ 2012 کی کامیاب ترین فلم انگلش ونگلش میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کی یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عدنان صدیقی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے، چند ماہ قبل فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں صرف سری دیوی نظر آرہی تھیں لیکن اب ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں سری دیوی کے ہمراہ سجل علی، نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی جلوہ گر ہیں۔ فلم کی کہانی ماں اور سوتیلی بیٹی کے رشتے کے درمیان اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے ، سری دیوی نے فلم میں سجل علی کی سوتیلی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے پوسٹرکی سب سے دلچسپ چیز جس نے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا تین الفاظ پیار،بھروسہ اور ملزم لکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم مام کے ذریعے سری دیوی کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم 7 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اور بھارت کے ساتھ پاکستانی شائقین کو بھی فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)عامر خان کی فلم دنگل کامیابی کے نئے ریکارڈ بناتے ہوئے صرف چین میں 1000 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ چینی ویب سائٹ مایویان کے مطابق فلم ’دنگل‘ چین میں 1000 کروڑ کمانے کے بعد ملکی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلموں میں شامل ہو گئی ہے، چین میں بھارتی فلموں کی نمائش کے کاروبار سے منسلک پرساد شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’ چین میں فلم کی غیر معمولی کامیابی بے مثال ہے‘۔ دنگل کو 5 مئی کو چین میں 7 ہزار اسکرینز پر نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا اور اسے خصوصی طور پر چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔ ریلیز سے اب تک دنگل نے چینی باکس آفس پردوسری پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ پہلے نمبر پر ہالی ووڈ فلم پائریٹس آف دی کیریبین موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عامر خان کی2014 میں ریلیز ہوئی فلم’ پی کے‘ بھی چائنا میں بہترین بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی لیکن دنگل نے پی کے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (صحت)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی ہرسال 70 لاکھ افراد کی جان لے رہی ہے اور یہ شرح سال 2000 کے مقابلے میں اب دوگنا ہوچکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے نے ترقی پذیر ممالک پر سخت قانون سازی اور قواعد پر زور دیا ہے کیونکہ 80 فیصد اموات ان ہی ممالک میں ہورہی ہے۔ تاہم عالمی ادارے نے کئی ممالک میں مہنگی سگریٹ کے اقدامات کو سراہا ہے جس سے سگریٹ کی لت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے آخر تک ایک ارب افراد تمباکو نوشی کی بھینٹ چڑھ جائیں گے جو ایک خوفناک رحجان ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی سربراہ مارگریٹ چین نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی ایک خطرناک عادت ہے جو امراضِ قلب سے لے کر پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ بھی ہے اور اطراف کے تمام افراد کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہے۔ دوسری جانب تمباکو نوشی غربت اور پسماندگی کی بنیادی وجہ ہے کہ کیونکہ سگریٹ نوش اپنی رقم کا ایک بڑا حصہ اس پر خرچ کرتے ہیں اور اس سے وابستہ بیماریوں پر بھی بجٹ کا بڑا حصہ خرچ ہوجاتا ہے۔ ایک ماہ قبل طبی جریدے لینسٹ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سال 2016 میں 64 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2030 تک ہلاکتوں میں تین گنا اضافہ ہوجائے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ تمباکو نوشی سے ہونے والے صحت کے نقصانات پر پوری دنیا کے لوگ ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کے برابر رقم خرچ کررہے ہیں جو عالمی جی ڈی پی کا دو فیصد ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) پانی زندگی ہے اور پودے ان تک پہنچنے کا کوئی نہ کوئی راستہ ڈھونڈ لیتےہیں یعنی پودے اور جاندار خود کو پانی کی تلاش کے لیے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ یہ تحقیق ایک ریسرچ جرنل اوئکولوگیا میں شائع ہوئی ہے۔ لیکن ماہرین اس کا جواب نہیں دے سکے کہ آخر یہ سارا عمل کس وجہ سے ہوتا ہے۔ پودے کیڑوں کی بھنبھناہٹ، سنڈیوں کے پتے کھانے کی آواز اور درختوں میں سیٹیاں بجاتی ہوئی ہواؤں کےلیے بھی کان رکھتے ہیں۔ اس تحقیق سے یہ معمہ حل ہوگیا ہے کہ آخرخشک ترین علاقوں میں بھی پودے ، شجر اور گھاس پھوس کس طرح پانی تلاش کرکے زندہ رہتے ہیں۔ اس کے لیے یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ماہر مونیکا گیگلیانو اور ان کے ساتھیوں نے مٹر کے پودے کو ایک ایسے گملے میں الٹے لگائے جو انگریزی حروف وائے کی شکل کے تھے۔ گملے کا ایک سرا پانی میں اور دوسرا خشک مٹی میں رکھا گیا ۔ معلوم ہوا کہ پلاسٹک میں لپیٹنے اور چھپانے کے باوجود بھی پودے کی جڑیں پانی کی جانب مڑیں گویا انہیں معلوم تھا کہ اس طرف پانی ہے اور پانی بھی پلاسٹک کے پانی میں بند تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جڑیں بہنے والے پانی کی صرف آواز ہی سن رہی تھیں۔ اس تحقیق سے سائنسداں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جب پودوں کے قریب آبی بخارات نہ ہوں اور پانی بہت دور بہہ رہا ہو تو وہ صرف اس کے بہنے کی ہلکی آواز سے پانی کو پہچان لیتےہیں۔ پانی سے قریب موجود پودے اس کی آواز کی بجائے اس کی نمی کو محسوس کرکے اپنی جڑوں کو اس جانب سرکاتے ہیں لیکن ان میں پانی سے ہونے والے معمولی ارتعاش کو پہچاننے کی سہولت بھی ہوتی ہے۔ اس سے قبل 2014 میں یونیورسٹی آف میسوری کے سائنسدانوں نے معلوم کیا تھا کہ پودے اردگرد کی آوازیں مثلاً کھانے اور کترنے کی آوازیں سن سکتے ہیں اور اس خطرے کا احساس کرسکتے ہیں۔ ان آوازوں کو محسوس کرکے پودے اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے خاص کیمیکل خارج کرتے ہیں تاکہ وہ ان کے دشمن کیڑوں مثلاً سنڈیوں ( کیٹرپلر) کو دور بھگاسکیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی (لندن)عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی، اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں۔
 
 
واضح رہے کہ گزشتتہ روز بنی گالہ اراضی کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے موکل کو بنی گالہ اراضی کی خریداری کی دستاویزات نہیں مل رہیں جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ جمائما خان کی جانب سے ریکارڈ پیش کئے جانے تک معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور عمران خان کو 5 ترسیلات (ٹرانزیکشنز) کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی۔