ایمزٹی وی (اسپورٹس)چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں آج میزبان انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
ابتدائی معرکے میں بنگلادیش کو شکست سے دوچار کرنے والی انگلش ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں البتہ کیویز پر دباؤ زیادہ ہوگا کیونکہ ان کا آسٹریلیا سے پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، میچ کے ایک بار پھر بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے، اب سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے انھیں لازمی طور پرکامیابی درکار ہے۔
انگلینڈ کو پہلے میچ میں کرس ووئکس کی خدمات سے محروم ہونا پڑا تھا، ان کی جگہ اسٹیون فن کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی الیون میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
ایمزٹی وی (صحت)چاول کا شمار دنیا میں کھائی جانے والی اہم ترین اجناس میں ہوتا ہے لیکن اس کا اہم انقلابی حصہ ہم بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں اور وہ ہے چاول کا چھلکا جو قدرتی طورپر بے پناہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
چاول کے چھلکے میں پروٹین، لحمیات (پروٹین)، معدنیات اور خردغذائی اجزاء (مائیکرونیوٹریئنٹس) اور وٹامن بی کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ اگرچہ یہ چھلکا جانوروں کو کھلا دیا جاتا ہے یا پھر جلانے اور تعمیراتی کام میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کو اسے ضرور استعمال کرنا چاہیے۔
کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ایلزبتھ ریان کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر صرف دن میں ایک مرتبہ چاول کا 28 گرام چھلکا کھا لیا جائے تو یہ کسی بالغ شخص کی روزانہ کی نصف توانائی پوری کرسکتا ہے جن میں نیاسِن، تھایامین اور وٹامن بی 6 قابلِ ذکر ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ چاول کے چھلکے کو جانوروں کو کھلا دیا جاتا ہے۔
ماہرین نے چاول کے چھلکے میں چھپے اہم اجزاء کا پتا لگانے کے لیے امریکا میں استعمال ہونے والی چاولوں کی تین اہم اقسام پر غور کیا، اور اس کے لئے ایک مشہور طریقے ماس اسپیکٹروسکوپی کی مدد سے معلوم کیا گیا کہ اس میں کتنے غذائی اجزاء کے سالمات (مالیکیولز) موجود ہیں۔ معلوم ہوا کہ اس میں 453 اہم اجزاء موجود ہیں جن میں سے 65 تو طبی اور صحت کے لیے بہترین خواص رکھتے ہیں اور 16 اس سے قبل چاول کے چھلکے میں دیکھے ہی نہیں گئے تھے۔
پروفیسر ایلزبتھ کہتی ہیں کہ چاول کے چھلکے میں طبی اور غذائی اجزا کی بھرمار ہے۔ مثلاً اس میں موجود اجزا بلڈ پریشر، سوزش اور جلن کے علاوہ جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ چاول کا چھلکے میں 12 سے 15 فیصد پروٹین بھی ہوتا ہے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث کئی دن سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
گزشتہ کئی روز سے ملک میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا تھا ، بے تحاشہ گرمی کے ساتھ بجلی کی بندش سے بھی عوام تنگ آئے ہوئے تھے ،تاہم گزشتہ رات اسلام آباد ،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تیز بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔
محمکہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک ،تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے منگل سے جمعہ کے دوران خیبر پختونخوا،فاٹا ،گلگت بلتستان،کشمیر،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں آندھی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ایمزٹی وی (صحت)سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقارعلی سیال اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ہفتہ کو ریٹائر ہو گئے ۔ ان کے اعزاز میں سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اسپتال کے ملازمین نے عشائیہ رکھا ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اخلاق احمد خان نے کہا کہ سول اسپتال کی حالت بہتر بنانے میں ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کے دور میں مریضوں کو ادویات باقائدگی سے ملتی رہیں جبکہ کھانے کے معیار میں مذید بہتری آئی ۔ انہوں نے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جس پر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال نے اس موقع پر ملازمین کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری سروس کے دوران کوشش کی کہ مریضوں کی خدمت کروں اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کروں کیونکہ مریضوں کی خدمت سے جنت ملتی ہے اس لیے آپ تمام لوگ بھی مریضوں کی بھرپور خدمت کریں اس سے آپ کو دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی سکون ملے گا۔ دریں اثناء ڈاکٹر طاہر عزیز کو سول اسپتال کا نیا ایم ایس مقرر کر دیا گیا ہے انہوں نے پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تین افسران کی تنزلی جبکہ ایک افسر کو ملازمت سے برخواست کرکے روزانہ اجرت پر تقرری کا آفر لیٹر جاری کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص جو ایک عرصہ سے غیر معمولی حالت کا شکار ہے ، ماضی میں افسران اور نچلے درجے کے ملازمین کی بورڈ میں ہونے والی تقرریوں اور ترقیوں کے معاملات متنا زعہ بنے ہوئے ہیں جبکہ بورڈ مختلف معاملات میں پہلے ہی قومی احتساب بیورو (نیب) کی زد میں آیا ہوا ہے
گزشتہ روز ملنے والی ایک اطلاع کے مطابق تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر برکت علی حیدری نے بورڈ کی اعلیٰ اتھارٹی کی اجازت کے بعد اہم عہدوں پر تعینات تین سابقہ عہدیداروں کی تنزلی اور ایک خاتون افسر کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ ملازمت سے فارغ ہونے والی خاتون کو روزانہ اجرت کی بنیاد پر تقرری کا آفر لیٹر جاری کیاہے۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی نے امتحانات کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی۔
جامعہ اردو کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق بی اے، بی کام ، ایم اے اور مدارس(پرائیویٹ) کے خصوصی امتحانات کی رجسٹریشن برائے2016کی تاریخ میں5سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ15جون تک توسیع کردی گئی ہے۔
رجسٹریشن فارم آن لائن جامعہ اُردو کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ جامشورو)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہر سال میڈیکل کے شعبے میں 70فیصد طالبات کامیاب ہوجاتی ہیں جبکہ ان میں صرف 30فیصد طالبات اس پیشے کو اپناتی ہیں انہوں نے کہا کہ مرد ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے لمس کی جانب سے دو سال قبل بلاول بوائز میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کی منظوری کے لئے بلاول بوائز میڈیکل کالج کے لئے ضرورت کے تحت فیکلٹی کو رکھا گیا ہے آئندہ دو ماہ میں پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بعد داخلے کا عمل شروع کیا جائے گا انہوں نے بلاول بوائز میڈیکل کالج میں کرپشن کے حوالے سے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ مذکورہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے.
ایمزٹی وی (تعلیم)صوبائی حکومت نے نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ناظم امتحانات اور سکریٹریز مقرر کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر کرنے کے بعد سندھ کی پانچ میڈیکل جامعات میں رجسٹرارمقرر کرنے کا معاملہ بھی سرد خانے کی نذر کر دیاہے، وزیر اعلیٰ سندھ کے سیکرٹری بورڈ وجامعات نے چار ماہ قبل سندھ کی پانچ میڈیکل جامعات میں رجسٹرار مقرر کرنے کے لیے رجسٹرارز کی درخواستیں طلب کی تھیں جن جامعات کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں ان میں ڈائو میڈیکل یونیورسٹی، سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو شامل تھیں۔
وزیر اعلیٰ ہاوس کے ایک افسر کے مطابق درخواستیں بنڈل کی صورت میں پڑی ہیں ان کی چانچ کا عمل شروع نہیں کیا گیا نہ ہی امکان دکھائی دیتا ہے کیوں کہ گزشتہ ماہ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں میرٹ کے برخلاف لیکچرار امان اللہ منگی کو ناظم امتحانات اور امان اللہ عباسی کو رجسٹرار مقرر کردیا گیا تھا جس سے یونیورسٹی کے اساتذہ اورملازمین میں بے چینی بھیل گئی تھی .
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں بھی سندھ کی بعض جامعات میں رجسٹرار مقرر کرنے کیلئے اشتہار دیا تھا جس پر جامعات کے اساتذہ کی تنظیم نے سخت ردعمل دیا تھا اور وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو بھی کر لیا تھا۔ اساتذہ کا مؤقف تھا کہ کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے رجسٹرار اور ناظم امتحانات مقرر کرنے کی ترمیم منسوخ کی جائے اور جامعات کا پرانا ایکٹ بحال کیا جائے۔
بعدازاں اساتذہ کے احتجاج اور دبائو پر حکومت نے جامعات میں رجسٹرار کی تقرری کے معاملے کو مؤخر کردیاتھا اور رجسٹرار اور ناظم امتحانات کے حوالے سے کی گئی ترمیم منسوخ کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن اس کے برعکس ہوا سیکرٹری بورڈ وجامعات کی طرف سے رجسٹرار کیلئے دوبارہ اشتہار جاری کر دیا گیا لیکن اس کو بھی سرد خانے کی نذر کردیا۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ پاکستان بے خوف ہوکر کھیلا تو جیت سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے چیمئپنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی باﺅلنگ اچھی ہے اور اگر پاکستان بے خوف ہوکر کھیلا تو جیت سکتا ہے جبکہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم فیورٹ ہے کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان سے زیادہ تجربہ کار ہے۔۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے بڑے ٹاکرے پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، محمد حفیظ، شاداب خان، شعیب ملک اور ہاب ریاض شامل ہیں جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
میچ کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں چندرن ایشون،جسپریت بمرا، شیکھر دھون، مہندرا سنگھ دھونی، رویندرا جدیجہ، کیدھر جادیو، دنیش کارتک، بھوینشور کمار، محمد شامی، ہردیک پانڈیا، اجنکیا ریہانے، روہت شرما، اومیشن یادیو اور یووراج سنگھ شامل ہیں جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
loading...