ایمزٹی وی (تعلیم/پنجاب) حکومت نے پنجاب بھر کے تمام 3لاکھ 65ہزار پرائمری
، مڈل اور ہائی کلاس ٹیچرز کےلے سال میں 40 دن تربیت لازمی قرار دے دی گئی ہے، ہر ٹیچر کو مختلف وقفوں میں 10,10 دن کی تربیت حاصل کرنا ہوگی جو ٹیچرز یہ تربیت حاصل نہیں کریں گے ان کی آئندہ ترقیاں نہیں ہوں گی بلکہ ایسے ٹیچرز کے خلاف ایکشن بھی ہوگا۔
ایمزٹی وی(اپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں
۔
برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی جائیں گی احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان ٹیم کا حصہ ہوں گے اور وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان اور اظہر علی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس تھے، ممکن ہے نوجوان کھلاڑی بھارت کے خلاف پریشر میں ہونے کی وجہ سے پرفارم نہ کر پائے ہوں تاہم اب پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے جب کہ کیمپ میں پلیئرز کا مورال بلند ہے اور ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں کم بیک کریں گے جب کہ آئی سی سی کی اجازت کے بعد رومان رئیس ٹیم میں شامل ہوں گے۔