ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی جنوبی افریقہ کی تین انتہائی اہم وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حسن علی نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے 8اوورز میں 24رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں ۔حسن علی نے فاف ڈوپلیسز ،جے پی ڈومینی اور پارنل کو آوٹ کیا۔
مین آف دی میچ کی ٹرافی حاصل کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کوچ نے مجھے ایک پلان دیا اور میں نے صرف اس پر عمل کیا ،میں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کچھ خاص نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج جیت ٹیم کی مجموعی محنت کا نتیجہ ہے ۔اپنی فیلڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاک بھارت میچ کے دوران یوراج سنگھ کا کیچ ڈراپ کیا تھا جس کے بعد خوب فیلڈنگ پریکٹس کی ۔حسن علی نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا کیونکہ یہ میرا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہے ۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)شاہینوں نے چیمپینز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دھو ڈالا۔افریقہ الیون کے بلے باز شاہینوں کی باﺅلنگ کے آگے ڈھیر ہوگئے۔پاکستان نے افریقہ کو 19رنز سے شکست دے دی ۔میچ پاکستان کی اننگز کے 27اوورز کے اختتام پر بارش کے باعث روک دیا گیا تھا اور کافی دیر بارش کے رکنے کا انتظار کیااگیا ،تاہم جب بارش مقررہ وقت سے زیادہ دیر گزر جانے کے بعد بھی نہ رکی تو امپائروں نے میچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈک ورتھ لویئس قانون کے تحت فاتح قرار دیدیا گیا ۔
واضح رہے کے جنوبی افریقہ نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے تھے۔
جس وقت بارش شروع ہوئی اور امپائروں نے میچ روکنے کا فیصلہ کیا اس وقت پاکستان کی ٹیم نے 27اوورز کے کھیل میں تٰین وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے تھے، اسطرح وہ افریقی الیون سے 19رنز آگے تھی ۔
بابراعظم 31جبکہ شعیب ملک17کے انفرادی اسکورز پر کریز پر موجود تھے۔جبکہ اظحرعلی9،فخرزمان31اور محمد حفیظ26رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے ۔جبکہ پاکستان کی سات وکٹیں باقی تھی ،اور اسے 23اوورز میں 101رنز بنانے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تینوں وکٹیں مورنی مورکل نے لیں۔پاکستان کے حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میچ کے تینوں شعبوں میں بھرپور محنت کی،اور ہمارے بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے ہم نے آج کامیابی حاصل کی۔آج کا میچ ہمیں جیتنے کی ضرورت تھی۔
ایمزٹی وی (واشنگٹن)امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کوختم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچودھری کا تھنک ٹینک سے خطا ب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں جبکہ د ہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں 5 ہزار فوجی جوان شہید ہوئے ہیں لیکن آخر کارپاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کوختم کردیا ہے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نور خان ایئربیس راوالپنڈی سے دو روزہ دورے پرقازقستان روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرمملکت پٹرولیم جام کمال، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورخرم دستگیر سمیت قزاقستان کے اعزازی قونصل جنرل ناصر جنجوعہ بھی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورہ قازقستان کے دوران کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے علاوہ قزاقستان انٹرنیشل ایکسپو 2017 کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
پاکستان کو 2005 سے ایس سی او کے مبصر کی حیثیت حاصل رہی ہے اور پاکستان نے 2010 میں تنظیم کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی تھی۔ پاکستان کو رکنیت دینے کا اصولی فیصلہ 2015 میں روس کے شہر اوفا میں ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں کیاگیا تھا، اس فیصلے کی روشنی میں پاکستان آستانہ میں ایس سی او کامکمل رکن بن جائے گا۔
ایمزٹی وی(لندن) برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے ہوا اوررات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ جس میں برطانیہ کے 4 کروڑ 69 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی دارالعوام کے 650 ارکان منتخب کریں گے۔ پولنگ کے لیے پورے ملک میں 40 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
عام انتخابات میں 650 حلقوں سے 3 ہزارسے زیادہ امیدوار انتخاب لڑرہے ہیں جن میں 30 پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔ لیبر پارٹی کی جانب سے 14، لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے 9، حکمران جماعت کنزویٹیو پارٹی کی جانب سے 6 اور اسکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو میدان میں اتارا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ عام انتخابات 2015 میں ہوئے تھے تاہم برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے انخلا کے حق میں رائے شماری جانے کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کی جگہ تھریسا مے نے ذمہ داریہاں سنبھالی تھیں تاہم بعد میں انہوں نے بھی قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا تھا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد )حسین اور حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کا شیڈول تبدیل ہوگیا، حسن نواز آج جمعرات کی صبح 11 بجے جبکہ حسین نواز جمعہ کو پانچویں مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حسین اور حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے ۔حسن نواز آج جمعرات کی صبح 11 بجے پیش ہونگے ۔حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے دوسری پیشی ہو گی۔حسین نواز جمعہ کو پانچویں مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔ پہلے شیڈول کے مطابق حسین نواز نے 9 اور حسن نے 10 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے پاناما پیپرزکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے آج دوسری مرتبہ پیش ہوگئے ہیں۔
زرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ سمن کے مطابق حسین نوازکو9 اورحسن نوازکو10 جون کو پیش ہونا تھا تاہم بعد میں اس میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت حسن نوازآج اور حسین نواز جمعے کو پیش ہوں گے۔
حسن نواز کی آمد کے باعث جوڈیشل اکیڈمی کی جانب آنے والا مرکزی راستہ عام آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ عمارت کے اطراف بھی خاردار باڑیں بڑھا دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ حسن نواز اس سے قبل بھی ایک مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔
ایمزٹی وی (کراچی)کراچی والوں کی دعائیں قبول ہو گئیں ، گہرے سیاہ بادلوں کے بعد بونداباندی نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔
ذرائع کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھانے کے ٹھنڈی ہواﺅں اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہو ئی ہے جبکہ موسم بھی سہانا ہو چکا ہے ۔
کراچی کے علاقے گلبہار، ناظم آباد اور گولیمار سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی جاری ہے جس سے پچھلے کئی ماہ سے بارش کے منتظر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بونداباندی اور ٹھنڈی ہواﺅں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملتان،ساہیوال ڈی جی خان، بہاولپور،سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
فورکاسٹنگ آفیسر مزمل حسین کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ، ساہیوال ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں 29، قصور 25،ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، اوکاڑہ19، بھکر 15، فیصل آباد12، مری11، منگلا10، لاہور(سٹی 10، ائیر پورٹ09)، چکوال09، سرگودھا (سٹی 07، ائیرپورٹ 01)، نورپورتھل،جہلم 05، راولپنڈی ( چکلالہ 04،شمس آباد01)، شورکوٹ04، جھنگ02، اسلام آباد (زیروپوائنٹ،سیدپور، بوکرہ01) ،کامرہ 01، راولاکوٹ13، کوٹلی 08، گڑھی دوپٹہ 07، مظفرآباد01، مالم جبہ 10، دیر07، پٹن 04، کالام 03، ڈی آئی خان، کاکول02، پشاور(سٹی، ائیرپورٹ01)، بالاکوٹ، چراٹ، لوئیر دیر 01، بگروٹ 08، گوپس، استور 03، سکردو 02، بونجی، چلاس01 ، کراچی(ائیرپورٹ)میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزمل حسین نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں50، دادو 46، شہید بینظیرآباد 45، پڈعیدن 44، جیکب آباد، تربت ، لاڑکانہ، سکھر، روہڑی، رحیم یار خان میں 43 ڈگری سینٹی جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 22اور زیادہ سے زیادہ 33،اسلام آباد 23اور34،کراچی 30اور36،پشاور 22اور39،کوئٹہ میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 36،گلگت میں 14اور 32جبکہ چترال میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
ایمزٹی وی (آزادکشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ہم پارٹی کی تنظیم نو مکمل کرنا چاہتے ہیں اور سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہر حلقے میں کنونشن منعقد کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کریں گے ، آزاد کشمیر میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے جلد ہی تنظیم سازی کا کام مکمل کرلیں گے ۔