اتوار, 12 جنوری 2025

 

 
ایمز ٹی وی(لاہور) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ ناکے پر نہ رکنے والے شہریوں پر فائرنگ کے حوالے سے کوئی حکم جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی اہلکار کو ایسا اختیار حاصل ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس ناکوں پر موجود اہلکاروں سے سکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ 2015میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد ایک ایس او پی جاری کیا گیا تھا جس میں واضح کہا گیا ہے کہ جب تک اہلکاروں پر فائرنگ نہ ہو وہ فائر نہیں کریںگے۔اگر کوئی پولیس اہلکار ناکے پر کسی شہری سے بدتمیزی کرے تو فوری طور پر8787پر کال کی جائے تاکہ ناکوں پر شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ناکے پر نہ رکنے والے شہریوں پر فائرنگ کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اس حوالے سے اطلاعات بے بنیاد ہیں۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظرصوبہ بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو جاری کئے گئے مراسلے میں سکیورٹی ، لا اینڈ آرڈر اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر متعددہدایات جاری کی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کوتاکید کی کہ وہ اپنے علاقوں کی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی اورچیکنگ کو مزید سخت کردیں۔مشکوک افراد کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھی جائے اور حساس مقامات و اہم تنصیبات کے گرد پٹرولنگ کو مزید موثر بنایاجائے۔صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد پر نظر رکھتے ہوئے آنے جانے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی چیکنگ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اوراپنی شناخت ظاہر نہ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں، پارکوں، تفریح گاہوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی کی حساسیت سے آگاہ کرنے کیلئے نہ صرف بریفنگ دی جائے بلکہ ان کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت کے وکلاءنے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ شریف خاندان کی شوگرملز کی منتقلی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تاہم ان ملزم کی منتقلی میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی ۔”قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شوگر ملز کی منتقلی سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی“۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے شریف خاندان کی اتفاق ، حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کی جنوبی پنجاب میں منتقلی کے خلاف جہانگیر ترین اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جہاں حکومتی وکلاءنے شوگر ملز کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیدی ۔ وکلاٗءنے عدالت کو بتایا کہ ان شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی میں کسی کی بدنیتی شامل نہیں تاہم شوگر ملز کی منتقلی کیلئے قانونی طور پر اجازت نہیں لی گئی، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شوگر ملز کی منتقلی سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
حکومتی وکلا کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب انڈسٹریل آرڈیننس کی دفعہ 3 کے تحت شوگر ملز کی منتقلی سے قبل اجازت لینا لازمی ہے، چوہدری اور حسیب وقاص شوگر ملز کی جانب سے علی سبطین فضلی نے دلائل میں کہا کہ قانون میں منتقلی کی نہیں بلکہ نئی مل لگانے کیلئے اجازت کی ضرورت ہے، اتفاق شوگر ملزکی طرف سے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ دسمبر 2015 ءکے نوٹیفکیشن سے قبل ہی اتفاق اور حسیب وقاص شوگر ملز کی منتقلی کر دی گئی تھی کیونکہ ان کے مطابق اس نوٹیفکیشن میں منتقلی پر پابندی کا کوئی ذکر نہیں تھا اور نہ ہی منتقلی سے قبل اجازت لینا قانونی تقاضا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ پنجاب حکومت سے آرڈیننس کی قانونی حیثیت پر مزید معاونت طلب کر لی۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا،گرہن کےوقت سورج چاندکے پیچھےدہکتےچھلےکی طرح نظرآئےگا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کل بحیرۂ اوقیانوس سے گزرتے ہوئے سورج کو گرہن لگے گا ، جنوبی آگ کےدہکتے چھلے کی طرح سورج لاطینی امریکا کے حصوں چلی اورارجنٹینا میں واضح نظرآئےگا۔
انگولا،زیمبیا اورکانگومیں بھی سورج گرہن کا نظارہ دیکھا جا سکے گا جبکہ اطراف کے علاقوں میں جزوی طور پر سورج گرہن ہو گا۔ماہرین کے مطابق بعض مقامات پرسورج گرہن کادورانیہ ایک منٹ سےکم ہوگا۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے موٹریں چرانے والا گروہ سامان سمیت گرفتار کر لیا ‘ 4 رکنی گروہ مختلف کمپنیوں سے موٹریں چوری کر کے فروخت کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں موٹریں چرانے والا گروہ سامان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ندیم ‘ عابد ‘ ذیشان اور شوکت شامل ہیں۔ 4 رکنی گروہ مختلف کمپنیوں سے موٹریں چور ی کر کے فروخت کرتا تھا۔ ملزمان سے اسلحہ ‘ 4 موٹریں اورتانبے سے بھرے 2 بیگ برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کی خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف ترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد انقرہ سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ دورہ ترکی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدے طے پائے ہیں ۔
وزیراعظم نوازشریف نے تین روزہ دورہ ترکی کے دوران ترک ہم منصب بن علی یلدرم اور صدر رجب طیب اروان سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی کے صدر کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران شام، روس، داعش، آزادانہ تجارت کے معاہدے اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت وسیع تر معاملات زیر غور آئے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعاون میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔ وسط ایشیائی اور دیگر ریاستوں کے ساتھ روابط قائم کرنا ہمارا مستقبل کا نصب العین ہے۔ اس سے اقتصادی راہداری کو فروغ ملے گا

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان میں دل کے امراض خطرناک حد تک بڑھ گئے، جان لیوا مرض زائد عمر کے افراد کے علاوہ نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ماہرین طب نے روغنی کھانوں کے استعمال اور ورزش نہ کرنے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔
پاکستان کی آبادی کا 30 فیصد حصہ دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ،بلڈ پریشر ،کولیسٹرول میں اضافے کے سبب دل کے امراض ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔
خاص طور پر بڑھتی ہوئی عمر اور خاندان یا والدین میں کسی کو اگر دل کا مرض لاحق ہے توان کے بچوں کو خاص طور پر اپنے معمولات زندگی کو بہتر کرنے کی ضروری ہے ۔
سربراہ کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ،ڈاکٹر زاہد جمال کا کہنا ہے کہ اگر کسی فر د کوسینے میں درد ،دل میں تکلیف ،سانس کے پھولنے کی شکایت ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کرائے۔
ایڈمنسٹریٹر قومی ادارہ برائے امراض قلب ،ڈاکٹر حمید اللہ ملک کے مطابق دل کے امراض سے بچنے کے لئے روغنی کھانوں سے پرہیز اور یو میہ کم سے کم 30 منٹ تک واک کرنا انسانی صحت کے لئے مفید ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا تو دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
دبئی میں پہلے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ میں ہونے والا یہ دوسرا میچ ہے،پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف 7 رنز سے فتح سمیٹی تھی، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔
دن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی ، میچ رات نوبجے شروع ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کی بنیادی وجہ ذوالفقارمرزا تھے ، میرا اختلاف ذوالفقارمرزا سے تھا،ذوالفقا ر مرزا ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے کیلئے لیاری میں مسلح گروپ بناناچاہتے تھے،وہ لیاری کو جرائم کا گڑھ بنا رہے تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاری کوامن کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا جس پرپیپلزپارٹی سے اختلافات تھا ، پیپلزامن کمیٹی کی وجہ سے لوگ لیاری سے نقل مکانی پر مجبور تھے، ذوالفقارمرزا لیاری کوجرائم کا گڑھ بنارہے تھے،انہوں نے ہی لیاری میں جرائم پیشہ افراد کو طاقتور بنایا ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی سے اختلاف کی بنیادی وجہ ذوالفقارمرزا تھے،زرداری صاحب ذوالفقار مرزا کو کہا کہ نبیل گبول کے ساتھ معاملات حل کریں ۔ ذوالفقار مرزا ان گائیڈڈ میزائل بن چکے تھے ، میں عوامی نمایندہ تھا لیکن لیاری میں بے بس تھا ۔
 
انہوں نے کہا کہ میں نے عزیر بلوچ کو وارننگ بھیجی تھی کہ 15روز میں سرینڈر کرو،عزیر بلوچ سے پہلے لیاری میں گینگز نہیں بنے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے بات چیت ہورہی تھی جبکہ عمران خان نے 3 مرتبہ تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔نبیل گبول کاکہناتھا کہ میں نے کلاکوٹ میں پیپلز پارٹی کے دفتر کے افتتاح میں عبدالرحمان ڈکیٹ کو دیکھا تھا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) وائٹ ہاﺅس سے کئی اہم براڈکاسٹرز اور اخبارات کو غیر رسمی بریفنگ سے خارج کر دیا گیا ہے جن میں بی بی سی، سی این این، نیو یارک ٹائمز اور دیگر اخبارات شامل ہیں۔ان براذ کاسٹرز اور اخبارات کو وائٹ ہاس کے پریس سیکریٹری شون سپائسر کی غیر رسمی بریفنگ سے خارج کیے جانے کا کوئی جواز نہیں دیا گیا۔
ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریر کے دوران میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ 'جعلی خبریں' لوگوں کی 'دشمن' ہیں۔اس سے قبل انھوں نے سی این این اور نیو یارک ٹائمز کو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
صدر ٹرمپ کی تقریر کے بعد چند میڈیا تنظیموں کو شون سپائسر کے دفتر میں غیر رسمی بریفنگ کے لیے بلایا گیا تھا جس کو 'گیگل' کہا جاتا ہے۔اس بریفنگ میں اے بی سی، فوکس نیوز، بریٹبرٹ نیوز، روئٹرز اور واشنگٹن پوسٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے گیگل سے فوکس نیوز کو خارج کرنے کی کوشش کی تھی۔شون سپائسر سے جب پوچھا گیا کہ چند کو کیوں مدعو کیا گیا جبکہ چند کو نہیں تو انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ 'رپورٹرز کے پول کو وسیع' کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاوس جعلی خبروں کے بیان کے خلاف جارحانہ طور پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔پولیٹیکو، بز فیڈ اور ڈیلی میل کو بریفنگ یا گیگل میں مدعو نہیں گیا تھا لیکن سی این این ایک واحد امریکی ٹی وی نیٹ ورک ہے جس کو گیگل میں مدعو نہیں کیا گیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس، یو ایس اے ٹو ڈے اور ٹائم میگزین نے اس بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔واشنگٹن میں بی بی سی کے بیورو چیف پول ڈانہر نے کہا کہ بی بی سی کے نمائندے وائٹ ہاوس کی ہر بریفنگ میں موجود ہوتے ہیں اور اس بار اس فہرست سے خارج کیے جانے پر وائٹ ہاس کی پریس ٹیم سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔غیر رسمی بریفنگ یا گیگل کے دوران سپائسر نے ان خبروں پر بات کی جن کے مطابق وائٹ ہاس کے چیف آف سٹاف رینس پریبس نے ایف بی آئی سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی مہم کے دوران روس سے رابطوں کی تردید کریں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)پاکستان ہائر کمیشن آف پاکستان کے زیر اهتمام بینظیر بھٹو شهید یونیورسٹی میں بیسویں آل پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ 17-2016کا انعقاد کیاگیا جسکے ابتدائی مرحلے میں ملک کے27 سے زائد جامعات کے 200 طالبعلموں نے حصه لیا
 
اس موقع پر بینظیر بھٹو شهید یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹراختربلوچ نےجامعات میں کھیل کی سرگرمیوں کی اهمیت اجاگر کرتے ہوئے هائر کمیشن کی کاوشوں کو سراہا.
 
ان کا مزید کهنا تھا لیاری میں 20 ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ17-2016 هونا خوش آئند بات هے کیونکه لیاری کھیلوں کے چیمپئن کا مرکز سمجھا جاتا ہے اس کے لئے لیاری کو استحقاق کیا گیاہے۔
۔
آل پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ 2016-17 کا کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل آج کھیلا جائےگا جبکہ فائنل مقابلہ کل ہوگا