اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(ملتان) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم سے نواز شریف،کلثوم نواز کے خلاف گواہی لکھوانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہم نے گواہی نہیں دی۔
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے دیکھا کہ چنبہ ہاو¿س میں عابد شیر کے بھائی پر تشدد کیا گیا،بند کمروں سے ساتھیوں کی چیخیں سنائی دیتی تھیں ، ہم سے نواز شریف،کلثوم نواز کے خلاف گواہی لکھوانے کی کوشش کی گئی،ہم نے مشرف دورمیں نوازشریف کے خلاف گواہی نہیں دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں نوازشریف،کلثوم نوازکے خلاف گواہی دینے کے لیے کہا گیا تھا، پرویز مشرف نے خلاف واقعہ بات کی ، پرویزمشرف کے دور میں لوگوں کو ٹارچر کیا گیا ۔
واضح رہے سینئر سیاستدان پہلے جماعت اسلامی پھر مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے آج کل پھر سے میاں برادران کی قربت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے علاقے گلبرگ ٹاﺅن کے ریسٹورنٹ ” سویٹ افیئرز“ میں ایک چور نے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے کھانا کھاتی خاتون کاہینڈ بیگ اس طریقے سے غائب کردیا کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنا ہینڈ بیگ کرسی کی پشت پر لٹکا کر خاندان کے لوگوں کے ہمراہ کھانا کھا رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران سوٹ بوٹ میں ملبوس شخص باہر سے ریسٹورنٹ میں داخل ہوتا ہے۔ سوٹ بوٹ میں ملبوس شخص کوئی کسٹمر یا معزز شہری نہیں بلکہ ایک چور تھا جو سیدھا خاتون کی کرسی کی طرف بڑھااور اس کا ہینڈ بیگ اٹھا کر برابر کی خالی میز پر بیٹھ گیا۔جس کے بعد اس نے ہینڈ بیگ اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے نیلے رنگ کے بڑے شاپر میں ڈالا اور رفو چکر ہو گیا۔ چور نے اس عمدگی سے ہینڈ بیگ غائب کیا کہ خاتون سمیت کسی کو اس چوری کا احساس نہ ہوا اور جب یہ فیملی کھانا کھا چکی تو اس کے بعد خاتون کو اپنے ہینڈ بیگ کے چوری ہونے کا پتا لگا

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ فنی گیم ہے،بہت انجوائے کیا ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے پلے آف تقریب میں کرکٹ کو فنی گیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کھیل کو بہت انجوائے کیا ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ہے،تمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا ہے بالخصوص ڈبیو کرنیوالے حسین طلعت کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں۔
کوئٹہ گلیڈایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف سے سمیع بھائی نے اچھا کھیل پیش کیا ہے، عمدہ باﺅلنگ کی ہے،ہم جیتا ہوا میچ ہار گئے ہیں جس کا دکھ بھی ہے،اگلے تمام میچز میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کی حتمی منظوری دیں گے، دہشتگرد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز کی سیکیورٹی وزیر اعظم کے برابر ہوگی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ دہشتگرد وں کو پتا ہے کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگیا تو یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے جبکہ اس سے پاکستان کا نام بہتر ہوگا اس لیے وہ پی ایس ایل کو سبوتاژ کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
فوجی عدالتوں میں توسیع ، پیپلز پارٹی نے 4مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آج پھر اجلاس ہوگا جس میں انہیں تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ وزیر اعلیٰ کی پی سی بی کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوگی جس کے بعد وہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے حتمی منظوری دیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، میچ سے پہلے اور میچ کے دوران ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جائے گی جبکہ کرکٹرز کی سیکیورٹی وزیر اعظم کے برابر ہوگی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک اسکور سے شکست دیدی ،محمد سمیع نے آخری اوور میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے بلے باز اسد شفیق 8 رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جس کے کیون پیٹرسن اور احمد شہزاد نے وکٹ کو سنبھالا اور دونوں نے 128 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔کیون پیٹر سن 69جبکہ احمد شہزاد 59 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد زیادہ سکور نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز انور علی 2رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد عرفان ،رومن رئیس ، شاداب خان اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یو نائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز ڈوین سمتھ تیسری ہی گیند پر بغیر کوئی سکور کئے پویلیئن لوٹ گئےجبکہ رفت اللہ مہمند 17 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔تیسرے بلے باز حسین طلعت نے 56 رنز بنائے اور زوالفقار بابر کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے.چوتھے بلے باز بریڈ ہیڈن بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان مصباح الحق نے 25 سکور بنائے اور کیچ آوٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمدنے ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔ اس سے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت)وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) پنجاب کے کارپوریٹ کرائم سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ کا غیر قانونی دھندہ کرنے والے ملزم عقیل شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ حافظ آباد کے علاقہ میں عقیل شہزاد نامی ملزم سٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر ملکی وغیر ملکی کرنسی کے لین دین کے غیر قانونی دھندے کے ذریعے ملکی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچارہا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عرفان اللہ مروت نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔
زرداری سے ملاقات سے قبل عرفان اللہ مروت نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے بیزار آگیا ہوں اس لئے زرداری سے ملاقات کرنے کیلئے آیا ہوں ۔ بعدازاں رہنما ن لیگ نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔قبل ازیں نبیل گبول بھی آصف زرداری سے ملاقات کرکے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیر کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیئر کو جمیکا سے 7فروری کو والدہ کے ساتھ امریکا پہنچنے پر حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وہ7فروری کے روز اپنی والدہ کے ہمراہ جمیکا سے امریکا پہنچے تھے جہاں فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر انہیں 2گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا اور پوچھ گچھ کی جاتی رہی ۔
محمد علی جونیئر کی والدہ بیٹے کی گرفتاری سے لاعلم ایئر پورٹ پر پریشان پھرتی رہیں تاہم اب محمد علی جونیئر نے ایئر پورٹ انتظامیہ کے خلاف عدالت جانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور فلاح عامہ کے منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں اورفلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعدادمستفید ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، مکمل ہونیوالے میگاپراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہاہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے مخالفین کواپنی سیاست ختم ہونےکاڈرہے

 

 

ایمز ٹی وی(سیالکوٹ) بھارت دراندازی سے باز نہ آیا ، ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید ہو گئی ۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کی زر میں آنے سے رشیدہ بی بی نامی معمر خاتون شہید ہو گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رشیدہ بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی جو بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگئی تاہم اس کی میت ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے