اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جڑواں شہر وں میں خواتین کی خریدوفروخت کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جیز اسلام آباد اور پنجاب سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے خواتین کے بارے اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے حکم جاری کیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق 40 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر متعدد بار فروخت کیا گیا ۔
خبر کے مطابق اگروہ اب تک 150 سے زائد خواتین کو فروخت کرچکا ہے جن میں صوابی کی ایک خاتون بھی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور خواتین کی فروخت جعلی نکاح ڈیڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔
 
ترجمان نے مزید کہا کہ رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی پر معذوری کا اظہار کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد ) پولی کلینک اسلام آبادتقرریاں و تبادلے کئے گئے ۔ فارماسسٹ آمنہ بی بی کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈسن سے ہٹاکر ڈاکٹر جی ایم سولنگی کو تعینات کر دیا گیا ۔
 
پولی کلینک میں ادویات کی چوری کے متعدد اسکینڈلزسامنے آنے کے بعد فارماسسٹ آمنہ بی بی کو بطور اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈسن تعینات کیا گیا تھا۔
 
جنھوں نے نہ صرف ادویات کی چوری کو روکا بلکہ ڈاکٹر کی تحریری ایڈوائس کے بغیر کسی کو بھی ادویات جاری نہیں کی جاتی تھیں ۔
اس ضمن میں ای ڈی پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر اعجاز احمد کو پی بلاک ڈسپنسری سے پارلیمنٹ لاجز ڈسپنسری ، ڈاکٹر نوشین خالد کو اے بلا ک ڈسپنسری ، ڈاکٹر عمر نجم کو پارلیمنٹ لاجز ڈسپنسری سے شعبہ کارڈیالوجی ،ڈاکٹر حمید سومرو کو ایوننگ اوپی ڈی سے پارلیمنٹ لاجز
 
ڈسپنسری میں ایم او، ڈاکٹر معاز مبشر کو پارلیمنٹ لاجز ڈسپنسری سے گردوں کے شعبے میں اور ڈاکٹر مہوش کو نیورلوجی سے ایوننگ او پی ڈی میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔
 
ای ڈی پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف نے کہا کہ فارماسسٹ آمنہ بی بی کی کارکردگی بہت اچھی ہے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی صرف اتنی تبدیلی کی گئی ہے کہ فارمیسی میں مریضوں کو جو ادویات جاری ہوتی ہیں اْنہیں ڈاکٹر جی ایم سولنگی دیکھیں گے ۔
 

 

 

 
ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاناما سے سرخرو ہونے کے بعد گلی گلی کرکٹ کھلیں گے ۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ اب ٹی 20میچ کھلیں گے اور شاہ محمود قریشی سے بھی دربار کے پیسوں کی رسیدیں مانگیں گے ۔ ”شاہ محمودجعلی پیرہیں بچوں کی فیس بھی بیواو¿ں یتیموں کے مال سے اداکرتے ہیں“۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے پاکستان میں امن قائم ہو رہا ہے اور جلد اس دہشتگردی کی لعنت سے نجات حاصل کر لیں گے ۔ لوگوں کے خون سے کھیلنے والوں کا ہر صورت مقابلہ کیا جائے گا

 

 

 
ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد ) ضلع راولپنڈی میں ایجوکیٹر زکی بھرتی کے دوران میرٹ لسٹ تیار کرنے کے دوران گھپلے سامنے آئے ہیں جس پر امیدوارسراپا احتجاج بن گئے۔
 
حاصل شدہ نمبر کم لکھ کر امیدواروں کا میرٹ تبدیل کیا جاتا ہے اورکچھ افراد کو میرٹ پر اوپر لائےجانے کا انکشاف ہوا ہے۔
 
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھاٹہ کی لسٹ میں ایک امیدوار مریم احمد کو حاصل شدہ نمبروں کو جمع کرتے ہوئے کم رکھ کر میرٹ پر پیچھے کر دیا گیا اور اس کو نوکری سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔
 
مریم کے والدین کو گزشتہ روز اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے متعلقہ اداروں سے بات کی جس پر انہوں نے کہا کہ نمبر جمع کرتے ہوئے غلطی ہوئی ہوگئی ہے امیدوار کے کل نمبر54.518 بنتے ہیں۔
 
دی گئی مگرلسٹ کے مطابق اس کو جمع کر کے38.852 ظاہر کر کے میرٹ میں آخری نمبر پر ڈال دیا گیا۔ امیدوار کے والدین نے وزیراعلیٰ، وزیر تعلیم اور اعلیٰ حکام وضلعی انتظامیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ اس زیادتی کا فوری نوٹس لے کر میرٹ کے مطابق نوکری دی جائے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے فکسنگ کھلاڑیوں کو لاعلم قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ جس شخص سے ملاقات کر رہے ہیں وہ کوئی پرستار ہے یا پھر بکی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دیدی ہے اور اب جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے کہا کہ میچ فکسنگ پوری دنیا میں ہوتی ہے اور جہاں ٹی 20 میچ ہوتے ہیں وہاں بکی آ جاتے ہیں۔ ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی بکی آتے ہیں اور پی ایس ایل کا پہلا سیزن کامیاب ہوا تو دوسرے سیزن میں بکی آ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بکی کھلاڑیوں سے براہ راست رابطہ نہیں کرتے بلکہ رشتہ داروں یا سابق کھلاڑیوں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں سے کہا کہ یہ شخص آپ سے ملنا چاہتا ہے جبکہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو علم تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، خالد لطیف اور شرجیل خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کو تحریری جواب دینے کیلئے 14 روز دئیے ہیں ۔
شہریار خان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے جو بیان ریکارڈ کرایا ہے وہ پہلے سے مختلف ہے تاہم دونوں کھلاڑیوں نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے۔
 

 

 

ای ٹی وی(واشنگٹن) امریکا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بھارتی شہری کو ہلاک کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک سفید فام امریکی شہری نے چیختے ہوئے بھارتی نژاد شہریوں کے ایک گروپ سے کہا ”امریکا سے دفع ہوجاو“ اوراس کے ساتھ ہی اس نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک بھارتی نژاد شہری ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایف بی آئی کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے