اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب پولیس نے ڈیفنس کی زیڈ بلاک مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دہشتگردی خارج از امکان نہیں ہے۔
پولیس نے 174 کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں اس دھماکے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا گیا ہے۔ 174 کی رپورٹ عینی شاہد عدنان کے بیان پر تیار کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زیر تعمیر عمارت میں گیس لیکج ہو رہی تھی۔ اس دوران عدنان کے بھائی نے سگریٹ لگانے کیلئے ماچس جلائی تو دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عمارت میں کام کرنے والا مزدور آصف جاں بحق جبکہ بھائی عدنان بچ گیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے کے شواہد سے یہی لگتا ہے کہ یہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے۔ ہم نے وہاں پر موجود لوگوں سے بات بھی کی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ عمارت میں 40 کلو والے سلنڈرز موجود تھے جنہیں رات کے وقت عمارت کی بالائی منزل اور تہہ خانے میں منتقل کیا گیا۔ آس پاس کے لوگوں اور لیبر کا بھی کہنا ہے کہ صبح سے ہی گیس کی بو آرہی تھی ۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ہو لیکن اس میں دہشتگردی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس کا تعین فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے مضافات میں دو دلہنوں کی مہندی، نکاح اور دیگر رسومات ادا کر دی گئیں، صبح ان کی رخصتی ہونی تھی کہ اچانک رات کو خبر آئی کہ پاک افغان سرحد بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی رخصتی نہیں ہو پائی۔ یہ دونوں دلہنیں گذشتہ سات روز سے اس انتظار میں ہیں کہ کب پاک، افغان سرحد کھلے اور وہ اپنے پیا گھر روانہ ہو سکیں،پاک افغان سرحد کی بندش کا جہاں دیگر شعبوں پر اثر پڑا ہے وہاں ان دو دلہنوں کے ارمانوں پر بھی اوس پڑ چکی ہے۔
افغانستان سے آئی بارات کے ساتھ آنیوالے قاری رضوان اللہ افغانستان کی ایک مسجد کے امام ہیں،انہوں اپنے دو بھائیوں عابد اور انعام اللہ کی شادی پاکستان میں ان کے رشتہ داروں میں کی ہے، سرحد کی بندش سے دو روز پہلے وہ بارات لے کر پشاور آئے، تمام رسومات ادا کی گئیں اور بارات کو کھانا بھی دیا گیا۔
قاری رضوان نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو بتایا کہ دلہنیں گذشتہ سات روز سے اپنے روایتی لباس میں بیٹھی ہیں لیکن ان کی رخصتی اس لیے نہیں ہو سکتی کیونکہ حکام نے سرحد کی بندش کا اچانک اعلان کر دیا،ہم سب بہت خوش تھے اور انھیں افغانستان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن اچانک سرحد بند ہونے کی خبر پہنچی جس نے ہماری تمام خوشیوں پر پانی پھیر دیا،پاکستان میں کوئی جاننے والا نہیں ہے اس لیے کسی کو کہہ بھی نہیں سکتے کہ ان دلہنوں کو رخصتی کی اجازت دے دی جائے۔
واضح رہے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سیہون شریف میں خودکش دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد بند کردی گئی تھی،سرحد کی بندش کو سات روز ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں، سرحد کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں اور ٹرک رکے ہوئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ 

زرائعکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید لطیف کے گھر6 مسلح ڈاکوواردات کرتے ہوئے 20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


 

 

 

 
ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آپریشن کا اعلان چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اعتماد میں لینے کے بعد وزیر اعظم کو کرنا چاہیے تھا کیونکہ ملٹری آپریشن سول حکومت کے تعاون سے کامیاب ہوتے ہیں۔
پشاور پریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پردستخط کئے تھے، اس کے تحت ملک کے تمام صوبوں میں پولیس کو غیر سیاسی اور فعال کرنا تھا ، ہمیں فخر ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کوغیرسیاسی کردیا گیا ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی ہونا تھی وہ نہیں ہوئی، پنجاب میں آپریشن نہیں ہوا جس کا ہمیں بڑا نقصان ہواہے، فاٹا میں ہم نے سب سے زیادہ کمزوری دکھائی، خیبر پختونخوا اور فاٹا کو ملانے کا منصوبہ ضرب عضب کے فورا بعد شروع ہوجانا چاہئے تھا۔
عمران خان کا کہناتھا کہ اعلیٰ عدلیہ نے پہلی مرتبہ ملک کے چیف ایگزیکٹیو سے سوالات کئے اور ان کی تلاشی لی ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کا اعلان وزیر اعظم کو کرنا چاہئے تھا اورایسے اہم موقع پر ان کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں تھی۔دہشت گردی کی حالیہ لہر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بہتر نتائج سامنے آئے تھے لیکن اس سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔فاٹا میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک فاٹا کو صوبے میں ضم نہیں کیا جاتا آپریشنوں کے ممکنہ نتائج سامنے نہیں آئیں گے

 

 

ایمز ڑی وی(لاہور) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے ک ڈیفنس دھماکےمیں ابھی تک دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے ہیں لیکن دہشتگردی بھی خارج از امکان نہیں ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ابھی تک ہم کو ملنے والے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس کے وائے بلاک میں گیس کے پھٹنے سے حادثہ ہوا ہے،رات کو گیس سلنڈر لائے گئے تھے جن سے لیکج ہوئی اور کسی نے شرارت کی ہو کہ ماچس سے آنچ دے دی ہو،ڈاکٹرز نے بھی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے کہ زخمیوں اور شہید ہونیوالوں کے جسموں سے کوئی بم کے پھٹنے سے زخم آئے ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم فرانزک رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں،دھماکے کی جگہ سے کل اور آج شام بھی گیس کی بو آتی رہی ہے،ریسٹورنٹ میں بھی بڑے سلنڈر رکھے گئے تھے،دہشتگردی کا واقعہ سے ثابت ہوا تو مقدمہ درج کیا جائے گا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیراعظم نواز شریف کے ترکی میں خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں؟وزیر اعظم کے بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی نے وزیر اعظم نواز شریف کے ترکی میں میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں؟ بھارت ہمیں دہشت گرد ایکسپورٹ کر رہا ہے جبکہ نواز شریف کا بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی وزراء کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) انڈین وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھارتی عوام کی حمائت حاصل کرنے کے لئے پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور جو منہ میں آتا ہے اول فول بکنا شروع کر دیتے ہیں ،
اتر پردیش میں انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان دشمنی میں مدہوشی کے عالم میں ایک بار پھر سرجیکل سٹرائیک پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کے جھوٹے اور بے بنیاد دعویٰ کو اپنی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی جعلی اقدام ہے،پاکستان کو اس سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوانے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے ۔
راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک نے بہت حد تک معاملات کو تبدیل کردیا ہے،آرمی کا مورال بلند ہوا ہے،دہشتگردوں کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ ہمارے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی قوم میں فخر احساس پایا جاتا ہے اس لیے ہم اپنے انتخابی جلوسوں میں ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘کا ذکر نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ہے پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے ہم نے اس کے وزیر اعظم کو حلف برداری کی تقریب میں بلایا تھا،اسلام آباد میں سارک کانفرنس کے دوران سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے خلاف شو ر مچایا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوانے میں جلدبازی نہیں کرنا چاہتے،ہم ایک بین الاقوامی گاؤں کی شکل اختیار کرچکے ہیں،ہم چاہتے ہیں دوسرے ممالک ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
حافظ سعید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع نے اس بارے میں بول دیا ہے یہ ایک اچھا اشارہ ہے لیکن فیصلہ کن قدم اٹھانے کی ضرورت ہے،نظر بندی سے کام نہیں چلے گا،میرے کہنے کا مطلب ہے کہ مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،قانون اپنا کام کرے یہ بھی ضروری ہے ،نظر بندی ایک جعلی اقدام ہے ،اس معاملے میں ہم آنکھیں بند کرکے دھوکہ نہیں کھا سکتے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میونخ میں منعقدہ عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو پاکستانی معاشرے کے لئے خطرہ قرار دیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈ ی نے پشاور کے علاقے اچینی خوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد نعمت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم نعمت اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ یکہ توت کے علاقے میں رہائش پذیر تھا جو کہ بارودی مواد پشاور منتقل کررہا تھا،دہشتگرد نعمت اللہ کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لکھنؤ) انڈین ریاست اتر پردیش میں بھارتی گجرات کے ’’گدھے ‘‘پر ہونے والی سیاست ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، نریندرا مودی ’’گدھے ‘‘ کے بھی پرستار نکلے ہیں اور اس کی’’محنت ‘‘ سے متاثر ہو نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدھے کے اخراجات کم اور کام زیادہ ہوتا ہے ، میں اس’ ’وفادار‘‘ اور’ ’محنتی‘‘ جانور سے ہمیشہ سبق حاصل کرتا ہوں۔
یوپی کے ضلع بہریچ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی جانب سے کئے جانے والے طنزیہ جملے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گدھا کم اخراجات میں زیادہ کام کرتا ہے ،مالک گدھے سے جو بھی کام لینا چاہے ،گدھا چاہے بھوکا ،ہو یا تھکا ہوا ، اس کے اوپر مالک چینی لاد دے یا چونا ،خاموشی کے ساتھ ہر حالت اور مشکل میں مالک کے کہے ہوئے کام کو پورا کرتا ہے ،میں بھی ہندوستان کے عوام کو اپنا مالک سمجھتا ہوں ،گدھے سے اس لئے متاثر ہو ں کہ وہ اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے ،میں بھی عوام کو اپنا مالک سمجھتا ہوں اور دن رات عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں گدھا قرار دیتے ہوئے ان کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ ’’ وہ گجرات کے گدھوں سے خوفزدہ ہیں‘‘۔
اکھلیش یادو کی اِسی تنقید کا جواب دیتے ہوئے نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ اتر پردیش میں اب چاروں طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کی آندھی دکھائی دے رہی ہے ،اکھلیش یادو اپنے 5سالہ دور میں کئے جانے والوں کاموں کا جواب دینے کی بجائے سوچے سمجھے اور شرمندہ ہوئے بغیر اول فول بول رہے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نے ایس پی کانگریس اتحاد کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے عوام کسی بھی مفاد پرست اتحاد کو قبول نہیں کریں گے ،آج مہاراشٹر کے بھی انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ،اس میں بھی کانگریس کہیں نظر نہیں آ رہی ۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کو 27سال سے بے حال کرنے والے اور 27سال یو پی کو بے حال کہنے والے دونوں مل گئے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ڈیفنس میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے،صوبائی وزرارانا ثناءاللہ ، لیفٹیننٹ کرنل(ر) سردار محمد ایوب ،جہانگیرخانزادہ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کومبنگ آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے ہر ضروری اقدام کیا جائے ، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے ، لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا جائے ، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔