پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں غیر ملکی ریسٹورنٹ کے سامنےدھماکے کی ریسکیو اور پولیس حکام کی جانب سے تردید کردی گئی ہےجبکہ  ‘سےافواہ کے بارے بات کرتے ہوئے موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ ’’ہمیں ہیلپ لائن 15 پر کال آئی تھی کہ دھماکہ ہوا ہے مگر ہم کال کرنے والے کی آئی ڈی چیک کروا رہےہیں کہ یہ کال کس نے اور کہا سے کی‘‘۔
انچارج ریسکیو 1122 نے دھماکے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے،انچارج احمد رضا نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ گلبرگ دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ڈی ایس پی بابر نے بھی دھماکے کی تردید کرتےہوئے کہا کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے اور دھماکے کی افواہ پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس اور پولیس کے مطابق گلبرگ مین بلیوارڈ کے مقام پر دھماکہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی اور ڈیفنس دھماکے کی جگہ سے امدادی ٹیموں کو گلبرگ جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ڈیفنس زیڈ بلاک میں بھی دھماکہ ہوا جس میں 7افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے تھے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔
ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کے قریب سے 2مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔
دھماکے کے بعد پاک فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکوا ڈ کا عملہ بھی موجود ہے

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے موبائل فون کمپنیوں کو انٹرنیٹ اور فون کال پیکیجز ختم ہونے پر صارف کو مطلع کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت کر دی ۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں دی گئی سفارشات پر عمل در آمد، فاٹا ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یو ایس ایف کے منصوبہ جات شروع کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل کے متعلق ذیلی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارشات پر عمل درآمد ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مالی سال 2016-17 کے مختص بجٹ اور استعمال شدہ بجٹ کے معاملات اور وارد اور جاز فرنچائز کے معاہدات کے خاتمے کے معاملے کے علاوہ محمد عمیر سومرو کی عوامی عرضداشت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔