اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(سری نگر) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک جبکہ افسر سمیت 5 کو زخمی کردیا۔ ایک خاتون بھی
شہید ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ رواں ماہ یہ بھارتی فوجیوں پر اس قسم کا چوتھا حملہ ہے۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم نہ رک سکے ،احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج ، ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے۔ 100 سے زائد شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ حریت کانفرنس نے آج جمعہ کو ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ سید علی گیلانی نے انسانی معاشروں میں مختلف زبانوں کے پائے جانے کو اللہ کی اہم نشانیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں کشمیری ہماری مادری زبان ہے اور اس کی ہمارے سماج کے لیے ایک اہمیت ہے، وہاں بحیثیت مسلمان ہمارے لیے عربی، اردو اور فارسی زبانوں کی افادیت بھی اپنی جگہ مسلم ہے۔ عدالت نے سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو 27فروری تک ریمانڈ میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ پولیس اور فوجی حکام کے مطابق شوپیاں ضلع میں ایک تلاشی مہم سے واپسی پر مولا چراگام کے قریب فوجی دستے پر حملہ کیا جس میں ایک عام شہری شہید اور تین فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت پانچ فوجی ز خمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک لیفٹننٹ کرنل کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جملے کے بعد حملہ آور ہوئے درمیان ایک گھنٹے تک شہید فائرنگ ہوئی جس کے دوران ایک گولی جانا بیگم کو لگی۔ جو مکان کی تیسری منزل پر سو رہی تھی۔ مولا چتراگام کے باشندوں کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران فوجی اہلکاروں نے لوگوں کو مارا پیٹا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے 2016ءکی عوامی تحریک سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پوری دنیا اور بھارت کے عوام کے لیے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیر جانبدار ادارے کی گواہی ہے کہ جموں کشمیر کو عملاً ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور یہاں آئین اور قانون کی حکمرانی کو معطل رکھا گیا ہے۔ حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس رپورٹ کا نوٹس لے کر بھارتی حکومت کی سرزنش کریں اور اس خطے میں انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرانے کےلئے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کریں۔بھارتی دہشت گرد فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بھارت نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے مقبوضہ کشمیر کو نو گو ایریا بنایا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق حق خودارادیت دلائے۔ کشمیری عوام اپنا حق لیکر رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی بیٹی اورمسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی رہنماءشاب الھدی نے مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سیکرٹری جنرل میڈم مہرالنساءنے کی جبکہ سلمی کاظمی ، نائلہ گردیزی اور افشاں سعید ایڈووکیٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کردی،قائد حزب اختلاف نے پارٹی سے مشاورت پر فیصلہ چھوڑ دیا.
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ شب خورشید شاہ کو فون کیا اور انہیں درخواست کی کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کریں وہ یا تو خود اجلاس میں شرکت کریں یا کسی اور رہنما کو بھیج دیں،جس پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایران خطے کے چھے ملکوں میں مستقل تجارتی مراکز قائم کرے گا۔ایران کے ادارہ فروغ برآمدات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضا مودودی نے اصفہان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نجی شعبے کے تعاون سے چھے ملکوں میں تجارتی مراکز قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مراکز، چین، روس، عراق، افغانستان، لبنان، شام اور آذربائیجان میں قائم کیے جائیں گے۔
ایران کا پہلا بیرونی تجارتی مرکز چین کے شہر شنگھائی میں، قائم کیا جائے گا۔ادارہ فروغ برآمدات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مطابق، ایران کا پہلا بیرونی تجارتی مرکز چین کے شہر شنگھائی میں، قائم کیا جائے گا جس کے لیے ایک چینی کمپنی سرمایہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ2700 مربع میٹر رقبے پر اس مرکز کے قیام سے ایران کو چین میں اپنی منصوعات متعارف کرانے اور مناسب منڈی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان میں 12مزید خودکش حملہ آور تیار بیٹھے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے لاہور سے گر فتار سہولت کار انوارالحق سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید دہشت گردی کے واقعات روکنے اور گر فتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔
صوبائی وزیر قانون نے انکشا ف کیا کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد جو سہولت کار انوارالحق گر فتار ہو چکا ہے اس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق جہاں سے دہشت گرد نے لاہور میں آکر دہشت گردی کی ہے وہاں اسکے علاوہ 12مزید خودکش حملہ آور بھی پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان معلومات کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے مزید واقعات کو روکنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی حریف سے خوف زدہ نہیں ہوتے،کھلاڑیوں نے محنت سے کام کیا باولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
 
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کی جیت پر میں اللہ کابہت شکر گزار ہوں ،احسان خان نے نامور کھلاڑی کرس گیل کے خلاف اچھی باولنگ کی جبکہ محمود اللہ نے بھی اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے جان ماری اور اپنی پرفارمنس دکھائی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی حریف سے خوف زدہ نہیں ہوتے ،گراونڈ میں پوری طرح مقابلہ کرتے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے گراونڈ میں موجود اپنے سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک پانچ نوجوانوں پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم '’پاور رینجرز‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا ۔ ہدایتکارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹاؤن کے رہائشی پانچ ایسے اسٹوڈنٹس کے گِرد گھومتی ہے جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں ۔

ہائم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 150ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کوالالمپور) ملائیشین حکام نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے پر غور شروع کر دیا ۔
شمالی کوریا کے سربراہ کے بھائی کے ملائیشیامیں قتل کے بعد دونوں ممالک میں حالات کشیدہ ہو نے لگے ہیں اور اب ملائیشین حکام نے شمالی کوریا میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور شمالی کوریا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔
یاد رہے شمالی کوریا کے سربراہ کے بھائی کو 10روز قبل ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر قتل کر دیا گیا تھا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /حیدرآباد ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ایچ ایس سی کے سپلیمنٹری امتحان 2016ءمیں فیل ہونے والے طلبہ و طالبات جو اب ایچ ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کلاس کے سالانہ امتحان 2017ءمیں دینا چاہتے ہیں۔

ان کے لیے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 28 فروری تک لیے جائیں گے جبکہ امتحانی فارم 300روپے لیٹ فی کے ساتھ8مارچ‘ 600روپے لیٹ فی کے ساتھ 16 مارچ‘ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 22 مارچ‘ 1500روپے لیٹ فی کے ساتھ 30مارچ‘ 2000روپے لیٹ فی کے ساتھ 13اپریل اور 2500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 6 وکٹ سے ہراکر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم

دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی ، اوپنر بابر اعظم اور سنگاکارا نے ٹیم کو 63رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔

سنگاکارا 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

کنگزکی جیت کا خواب چکنا چور

شعیب ملک صرف 9 رنز بناسکے جبکہ آؤٹ آف فارم کرس گیل نے فارم میں واپسی کی کوششیں کیں ۔وہ 34 گیندوں پر 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پولارڈ نے 31 رنز اسکور کیے۔عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر کراچی کنگز کا اسکور چھ وکٹ پر 154رنز تک پہنچایا۔اس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احمد شہزاد اور اسد شفیق نے عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو 105رنز کا آغاز فراہم کیا۔

میچ کی جیت پر سرفراز نے حریفوں کو کیا کہا؟؟

احمد شہزاد 54رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔کیون پیٹرسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سرفراز نے روسو اور پھر محمود اللہ کی شراکت میں ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس فتح کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے 9 پوائنٹس ہوگئے اور وہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو گزشتہ دنوں سانس کی تکلیف کی شکایت پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز سے زیر علاج تھے۔

فاروق ضمیرکے انتقال پر اداکاروں اور ادیبوں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصایت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’رانی‘‘،’’گڈریا‘‘،’’سراغ زندگی‘‘،’’93 شمالی‘‘سمیت کئی شامل ہیں جب کہ انہوں نے کئی نجی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے۔