ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر کا کہنا ہے کہ میں نے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے سے متعلق ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔بھارت سے ہار جانا کھیل کا حصہ ہے،اس ایک میچ کے علاوہ باقی میچز میں ٹیم کی پرفارمنس بھی دیکھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا تھا۔
ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان نے ترکی کی گاڑیوں کو ای سی او ممالک تک رسائی دینے کے لیے 5سو روٹ پرمٹ ترک حکومت کے حوالے کر دیے۔ روٹ پرمٹ ملنے کے بعد ترکی کی گاڑیاں پاکستان کے راستے ای سی او ممالک جائیں گی، پاکستان بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ حکام کے ہمراہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں،وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی،خرم دستگیر اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔
وزیراعظم اپنے دورے میں ترک قیادت سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کریں گےجبکہ ترک ہم منصب کے ہمراہ پانچویں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دورے کےموقع پرمختلف شعبوں میں معاہدوں پربھی دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی میں تمام تعلیمی، غیر تعلیمی پروگرامز اور اجتماعات ملتوی کردئے گئے ہیں ۔
جامعہ کراچی کےرجسٹرار نبیل زبیری کے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق شہر میں سیکورٹی الرٹ اور دفعہ144 کے نفاز کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا رجسٹرار کے عہدے سے ہٹائے گئے ڈاکٹر معظم نے بدھ کو کیمپس سکریٹری ایڈوائزر کا عہدہ کا چارج نہیں سنبھالا اس اہم اور حساس عہدےپر تعینات ڈاکٹر خالدعراقی منگل کو مستفی ہوگئے تھے۔
ایمز ٹی وی(تعلیم / کراچی ) پاکستان بار کونسل نے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کےا یل ایل بی 5 سالہ پروگرام کو تسلیم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے حکم نامے کے مطابق تین سالہ ایل ایل بی پروگرام کے پاس ہونے والے طلباء کو سی آر بی سی اور سی پی سی کے مضامین میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS)کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔
بصورت دیگر 2ہزار روپے فی اسٹوڈنٹس کو پاکستان بار کونسل کے اکائونٹ میں جمع کروانا ہوگا تاکہ ان طلباء کے ناموں کو صوبائی بار کونسل کو سفارش کے ساتھ انرولمنٹ کے لئے بھیجا جا سکے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء کالج کی انتظامیہ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد کالج کے ایڈمن آفس سے رابطہ کریں۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /جامشورو) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے کوالٹی انہانسمینٹ سیل کی جانب سے زیادہ سے زیادہ تعلیم کو کارآمد بنانے والی نشانیوں کوجاننے کے لئے سافٹ ویئر کے استعمال کے متعلق ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔
سیمینار سے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے پروفیسر اور او بی ای سافٹ ویئر کے ماہر ڈاکٹر سحر نور نے بطور خاص مقرر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سافٹ ویئر کے استعمال سے تعلیمی معیار کو بڑھایاجا سکتا ہے۔