ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) کامیڈی فلموں کے شوقین افراد کےلئے تیار کردہ کرائم سے بھرپور امریکن فلم ’گوئنگ ان اسٹائل‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
زیچ بریف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 3 ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے پیاروں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک بینک لوٹنے کا ارادہ کرتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کے علاوہ مائیکل کین،ایلن آرکن،جوئے کنگ،میٹ ڈیلن،این مارگریت اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈونلڈ ڈی لائن کی پروڈیو س کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ میں شاہ رخ خان جہاں اپنے دوستوں کو قیمتی تحفے دینے کے لیے مشہور ہیں وہیں وہ اپنے ملازمین کو بھی نوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ویلنٹائن ڈے کووہ بھلا کیسے بھول جاتے اوراس موقع پر انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والی خواتین کوخوش کردیا۔
زرائع کے مطابق شا ہ رخ خان نے ویلنٹائن ڈے پراپنی خواتین ملازمین کو خصوصی طور پر اپنے دفترمیں بلایا جہاں انہوں نے ملازمین سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ،اس موقع پر ملازمین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔
اس ملاقات میں شاہ رخ خان ملازمین کو اپنے مخصوص اندازمیں تحفے تحائف دینا نہ بھولے، کنگ خان کی جانب سے اپنی ٹیم کی تمام خواتین کو تحفے میں گلاب کے پھول، مہنگے ہینڈ بیگز اوربہترین اسمارٹ فونز شامل تھے۔
ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ)بھارت میں ایک طرف ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت کی آگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تو دوسری جانب کئی بالی ووڈ فنکاروں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے ہوئے انتہا پسندوں پر شدید تنقید کی ہے تاہم اب مہیش بھٹ بھی دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو لے کر فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔
معروف ہدایت کار مہیش بھٹ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک میں ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے یہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول ’رو میو اینڈ جولیٹ‘ سے ماخوذ ہے جسے ’ملنے دو‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے فنکار اور گلوکارشامل ہوں گے جبکہ فلم میں رومیو کے کردار کے لیے بھارتی اداکار عمران زاہد کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے فلم کے گیت کے لیے پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو پیشکش کی تصدیق بھی کی ہے۔ دوسری جانب مہیش بھٹ نے بھی فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ ہے تاہم اس کا مرکزی خیال ہمارے مقصد کو اجاگر کرے گا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /شکارپور) شکارپور کے شاہ عبداللطیف بوائز ہائی اسکول میں سائنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء وطالبات نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ۔ طلباء میں پہلی پوزیشن شہزادوگل ابڑو، دوسری پوزیشن اویس کمبوہ جبکہ طالبات میں پہلی پوزیشن نمرا بروہی اور دوسری پوزیشن نرگس عباسی نے حاصل کی۔ نجی اسکولوں میں پہلی پوزیشن عبدالباسط بھٹو اور دوسری پوزیشن کشمالہ راہی نے حاصل کی۔
تقریب کےمہمان خصوصی میر بابل خان بھیوسمیت دیگر کی جانب سے جیتنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر بابل خان بھیو، صفدر امیر پہوڑ،افضل آرائیں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے یہاں سوچی سمجھی سازش کے تحت انتہا پسندی اور تشدد پسندی کی جڑیں مضبوط کی جارہی ہیں۔
ایمزٹی وی (صحت /جامشورو) ضلع جامشورو میں انسدادِ پولیو مہم جوکہ6سے9مارچ تک جاری رہے گی اس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈپٹی کمشنرمنور علی مہیسرکی زیر صدارت ان کے دفتر کےشہبازہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر ڈی سی جامشورو نے کہا کہ اس مہم کے دوران جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت اسے ہر صورت میں کامیاب کرکے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں اور اپنی پوری توجہ اسی مقصد کے حصول پر مرکوز کی جائے۔