پیر, 13 جنوری 2025

 

یمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)فارسی کے مشہور شاعر مولانا جلال ‌الدین محمد بلخی رومی کی شاعری کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انڈس ویلی آرٹ اسکول بہت جلد رومی ورلڈ میوزک فیسٹیول کا انعقاد کرنے جارہا ہے، جس میں ان کی شاعری سے متاثر کئی موسیقار پرفارم کریں گے۔ اس فیسٹیول کے خیال کے حوالے سے انڈس ویلی آرٹ اسکول سے تعلق رکھنے والے رشید نورانی نے بتایا کہ 2008 میں جب یونیسکو نے اس سال کو رومی کے سال کا اعلان کیا، ہر ممالک نے کسی نہ کسی صورت میں رومی کو خراج عقیدت پیش کیا، پھر چاپے وہ کوئی فیسٹیول کی شکل میں ہو یا کوئی اور ایونٹ۔ رشید نورانی نے مزید کہا کہ ایسا تقریباً 42 ممالک میں ہوا، مجھے یاد ہے میں اسکاٹ لینڈ میں تھا، جہاں رومی سے متاثر ہوکر 3 روزہ صوفی کانفرنس رکھی گئی، پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوا اور مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔

 

رشید نورانی کے مطابق ہمارے پاس ادبی میلے کے لیے کے ایل ایف ہے، لیکن ہمارے پاس میوزک فیسٹیول کے لیے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام شاعر اور صوفی جو رومی کے بعد آئے وہ سب ہی ان سے متاثر تھے، رومی صوفی شاعری کے نمائندہ ہیں جبکہ اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔ اس فیسٹیول میں بین الاقوامی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ رومی سے متاثر اس میلے میں تووا سے تعلق رکھنے والا بینڈ ہوں ہُر تو، ایرانی بینڈ، چاند تارا بینڈ، فیوژن، مائی دھائی، جمشید صابری، جمن فقیر وغیرہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فنون اور دستکاری کو پسند کرنے والے افراد کے لیے اس میلے میں بازار بھی لگایا جائے گا۔ یہ فیسٹیول آئندہ ماہ 10 مارچ کو منعقد ہوگا، جس کا اختتام 12 مارچ کو کیا جائے گا، فیسٹیول کے ٹکٹ کی قہمت 1500 روپے مقرر کی گئی

 

 

ایمزٹی وی(انقرہ) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران ملاقاتوں اور طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،
ہتھیاروں کی روک تھام اورجوہری عدم پھیلاوےعالمی ہدف کیلیے تعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا ہے،ترکی کی جانب سے نیوکلیئرسپلائرزگروپ سے متعلق پاکستان کے موقف کی تعریف کی گئی ہے،دونوں ملک دفاع کے شعبے میں طویل المدت اور دوررس حکمت عملی اپنائیں،مشترکہ دفاعی پیداوار اور تحقیق پر توجہ دینے ، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان مشاورت کو مزید موثربنانے، ترقی اور استحکام کے حصول کیلیے اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید موثر بنانے کا عزم کیا گیا ہے،دونوں ملکوں نے سلامتی کونسل اصلاحات کیلیے ممکنہ وسیع تراتفاق رائے پربھی زور دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید جمہوری،شفاف ،موثراور جوابدہ ہونا چاہیے،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے'پاکستان،ترکی کامسئلہ کشمیرکوجامع مذاکرات کے ذر یعے حل کرنے کی ضرورت پرزور دیا گیا ہے، انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے بھرپور معاونت ، ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، سیاسی رابطہ گروپ تمام دیگرورکنگ گروپس کی سرگرمیوں کا ذمے دارہوگا، سیاسی ،پارلیمانی،تجارتی،سول سوسائٹی اور میڈیا کے تبادلوں کو فروغ دیا جائیگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع امور کو حل کرنے پر زور دیا گیا، اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کونسل کے فیصلوں پرموثرعملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔
او آئی سی ، اقوام متحدہ ،ای سی او کے فورم پر قریبی روابط بڑھائیں جائینگے، ڈی ایٹ سمیت عالمی و علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان مشترکہ رابطہ ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائیگا،سیاسی رابطہ گروپ تمام دیگرورکنگ گروپس کی سرگرمیوں کا ذمے دارہوگا، سیاسی ،پارلیمانی،تجارتی،سول سوسائٹی اور میڈیا کے تبادلوں کو فروغ دیا جائیگا، پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کواسلام سے جوڑنے پرتحفظات کااظہار کیا ہے۔
17نومبر2016کےا سٹریٹجک تعاون اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد،گزشتہ تمام اجلاسوں کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمدیقینی بنانے، دونوں ملکوں میں امن اور خوشحالی کیلیے ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کا عزم کیا گیا ہے، پاکستان نے ترکی میں 15 جولائی کی بزدلانہ ناکام فوجی بغاوت ، پاکستان اور ترکی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی بغاوت ناکام بنانے والے بہادر اور پرعزم ترک عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انقرہ)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کا فیصلہ چند دن پہلے وزیراعظم ہاﺅس میں ہوا،افغانستان میں چھپے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی نہ کریں ۔
وزیراعظم نوازشریف نے انقرہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے لاہور میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا تعلق سرحد پار سے ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اندرونی و بیرونی دہشتگرد پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ۔
نوازشریف کا کہناتھاکہ ہم افغانستان میں استحکام دیکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہوا ،ترکی افغانستان پر اپنا اثر و سوخ استعمال کرے.
 
 انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت پر انتخابات میں الزام تراشی نہیں کی ،ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے ساتھ ساتھ تجار ت بھی بڑھا نا چاہتے ہیں ۔صحافی نے وزیراعظم سے پاناما سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا جس کام کیلئے آیا ہوں وہ کرنے دیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دورہ لاہور منسوخ کر دیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور آنا تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کر دیا گیاہے ۔
 
لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک میں دھماکے میں آٹھ افراد شہید جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا چکاہے ۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیفنس کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماﺅں کا آج ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، اجلاس کو کل 10بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کیا ۔پیپلز پارٹی نے اعتراض اٹھا یا ہے کہ 21ویں ترمیم کے ڈرافٹ میں اتفاق رائے کے بغیر کیسے ترمیم کی جا سکتی ہے لہذا ان ترامیم کو ختم کیا جائے ۔
آ ج اجلاس میں تحریک انصاف ،اے این پی اورایم کیو ایم کا اتفاق تھا کہ 21ویں ترمیم کے ڈرافٹ میں تبدیلی نہ کی جائے ۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کیا اور وہ اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا چاہتے ہیں ۔کمیٹی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے کہا ہے کہ وہ آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے کل اجلاس میں پیپلز پارٹی کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ آگے بڑھا جا سکے ۔ کمیٹی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے ۔

 

 

ایمزٹی وی(ترکی)ترک وزارت دفاع نے خواتین فوجی افسران کے دوران ڈیوٹی اسکارف پہننے پر عائد تاریخی پابندی اٹھا لی۔ ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے خواتین فوجی افسران کے دوران ڈیوٹی اسکارف پہننے پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھالی گئی ہے
جس کے بعد خواتین فوجی افسران اب دوران ڈیوٹی بھی اسکارف پہن سکیں گی، فیصلے کا اطلاق جنرل اسٹاف ، کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور اس کی شاخوں پر فرائض انجام دینے والی افسران پر ہوگا۔
اسکارف پہننے سے متعلق جاری فیصلے میں خواتین افسران کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ یونیفارم کے رنگ سے ملتا جلتا اسکارف پہننے کی پابند ہوں گی تاہم انہیں چہرہ چھپانے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ اسکارف پہننے کے بعد اس پر روایتی فوجی کیپ پہننا بھی لازم ہوگا۔
واضح رہے کہ ترک حکومت نے 2013 میں سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی اٹھائی جس کے بعد گزشتہ سال اگست میں پہلی مرتبہ محکمہ پولیس میں خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت دی گئی اور اسے باقاعدہ طور پر وردی کا حصہ بنالیا۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان میں ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لور ا لائی کے علاقے کلی شاہ کاریز میں ایف سی اور خفیہ اداروں نے کارروائی کر کے 23خود ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کرلیں اور انہیں ناکارہ بنا دیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لورا لائی یونیورسٹی طلبہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد لورا لائی یونیورسٹی کی بس کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر نادر لغاری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی صدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں کیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نبیل گبول نے بھی آصف زرداری سے ملاقا ت کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انصاف ،کرپشن کے خاتمے اور اپنے ملک کیلئے آخری گیند تک لڑا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی اور ملک کیلئے آخری گیند تک لڑا ۔
 
انہوں نے کہا کہ اب میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پانامہ کیس میں کامیاب کرے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ بعد میں سنایا جائے گا۔