ھفتہ, 21 ستمبر 2024

ایمزٹی وی (سیاسی) لاہور کے متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سردیوں کی چھٹیوں کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے، شہر میں نہ صرف اسکول کھلے رہے بلکہ بچوں کے امتحانات بھی لیے گئے۔ سانحہ پشاور کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظرحکومت نے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر آج سے 2 جنوری تک بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن متعدد پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے حکومت کے احکامات کو رد کرتے ہوئے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا اور آج بھی اسکول کھلے رکھے، بچوں کے امتحانات بھی لئے گئے ، والدین سراپا احتجاج ہیں کہ محکمہ تعلیم فوری طور پر ان تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کرے ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج شام اسلام آباد میں ہوںگے۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کے مطابق اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں طے کیا گیا کہ مذاکراتی کمیٹیاں جمعے کی شام 4 بجے ملاقات کریںگی۔ فریقین کے درمیان مذاکرات جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ہوںگے ۔

ایمزٹی وی(لاہور) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ متعدد طالبان داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث افراد کے لئے کسی طورپر رحم نہیں ہوگا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بہادری سے کام لیا اور پیپلزپارٹی نے مالاکنڈ اور سوات میں اپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے سوا کسی نے طالبان کو ظالمان نہیں کہا۔ انہوں نےکہا کہ کالعدم تنظیموں کے نوگوایریاز میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں جب ان سے لوگوں کو مانگتے ہیں تو وہ نہیں دیتے 

ایمزٹی وی (ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔ دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی ظہور خان کی گاڑی کو ڈیرہ اسماعیل خان سے کلاچی جاتے ہوئے ہتھالہ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ڈی ایس پی گاڑی موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور اور گن مین محمد آصف کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں گن مین محمد آصف کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔

ایمزٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ سانحہ پشاور کے شہیدوں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے بعد مزار قائد سے تبت سینٹر تک ریلی نکالے گی۔ الطاف حسین کہتے ہیں آج اہم انکشافات کروںگا۔ طالبان اورداعش کےحامیوں کے چہروں سے پردہ اٹھاوٴںگا۔ ریلی نکالنے کا اعلان رابطہ کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ریلی دوپہر 2 بجے مزارقائد سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ریلی سے خطاب میں طالبان اورداعش دہشت گردوں کے حا میوں کے چہروں سے پردہ اٹھاؤں گا۔ ایسے حقائق بیان کروں گا کہ جو قوم کے سامنے آج تک نہیں لائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ اپنے ساتھ ڈائری اورقلم لے کرآئیں حقائق نوٹ کرلیں اورکسی بھی عالم سے انکی تصدیق کرا لیں۔ انھوں نے کہا کہ پشاورمیں درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم طلبہ وطالبات اوراساتذہ کوجس بیدردی سے شہید کیا۔ اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نےعوام سے ریلی میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) جی ایچ کیو حملے میں ملوث عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو 24 گھنٹے میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان کو 24 گھنٹے میں پھانسی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک)نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی مجوزہ فلسطین امن معاہدے کی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے۔ واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ فلسطین کےمجوزہ امن معاہدے کا مسودہ دیکھا ہے۔ امریکا سمجھتا ہے کہ مسودے پرمزید مشاورت کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی مختلف رہنماوٴں سے ملاقاتوں میں امن معاہدے پرتبادلہ خیال کررہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مذاکرات کے نتائج سے قبل کسی دوسرے معاہدے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ فلسطین نےامن معاہدے کی قرارداد کا مسودہ گزشتہ روزاقوام متحدہ میں جمع کرایا تھا۔ مجوزہ مسودے میں فلسطینی علاقے سے دوہزار سترہ کے آخرتک اسرائیلی فوج کے انخلا اور فلسطین کی آزاد ریاست کے طورپرمنظوری جیسے اہم نکات شامل ہیں ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان بنانے کی خاطر پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں بننے والی کمیٹی میں لگ بھگ تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمایندگی شامل ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ ایک ہفتے میں ایکشن پلان بنالیا جائے۔ اس ایکشن پلان کو بنانے کے لیے وزیر داخلہ چودھری نثار کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمایندگی ہوگی۔ اس پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا کمیٹی کے لیے اب جن پارٹیوں نے اپنے نماءندوں کےنام بھیج دیئے ہیں۔ ان میں تحریک انصاف سے شیریں مزاری، اے این پی سے افرا سیاب خٹک، پیپلز پارٹی سے رحمان ملک اور قمر زمان کائرہ، متحدہ قومی موومنٹ سے ڈاکٹر فاروق ستار اوربابر غوری، جے یو آئی اف سے اکرم خان درانی جماعت اسلامی سے صاحبزادہ طارق اللہ، قومی وطن پارٹی سے انیسہ زیب طاہر خالی، مسلم ليگ ضيا کے اعجاز الحق شامل ہيں۔ فاٹا کی نماءندگی غازی گلاب جمال کے ساتھ ایک اور رکن پارلیمنٹ کو بھی مل سکتی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید مسلم لیگ ق سے مشاہد حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی میں قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام بھی شامل ہوںگے۔ کمیٹی دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان تیار کر کے ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گی ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک طالبان کا حساس اداروں اور آرمی اہلکاروں کے بچوں کو اغواءکرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد جیلوں میں دہشت گردوں کی پھانسی پر پابندی ختم ہونے کے بعد طالبان نے آرمی اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے بچوں کو اغواءکرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جسے جلد عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان نے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے کنٹونمنٹ علاقوں میں داخلے کیلئے جعلی سیکیورٹی پاسز بھی بنا لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان اغواءکئے گئے بچوں کے بدلے جیلوں میں قید دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں کنٹونمنٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

 ایمز ٹی وی (پشاور) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصر الملک نے پشاور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور سکول واقعے میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ سکول حملہ المناک واقعہ ہے ، پھانسی کی سزائوں پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔ سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے ججز کا اجلاس بھی بلایا ہے جس میں اس حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے ۔