ھفتہ, 21 ستمبر 2024

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک ) امریکا اور میکسیکو چینی کی تجارت کے معاہدے پرآمادہ ہو گئے    اور دونوں ممالک کے مابین آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پانے کاامکان ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور میکسیکو میکسیکن چینی پر عائد درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین چینی کی تجارت کے معاہدے کا مسودہ رواں سال اکتوبر میں تیار کیا گیا تھا جس پر میکسیکو کی صنعتوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی تھی ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)مکاؤ کی 15 ویں سالگرہ  پر آتش بازی کا مظآہرہ کیا گیا  اور سالگرہ کی تقریب خوب جوش وخروش سے منائی گئی،آتش بازی کے دلکش نظاروں نے آسمان کو جگ مگا دیا۔چین کا دوبارہ حصہ بننے والے چین کے خصوصی خطے مکاؤ کی 15 ویں سالگرہ پر شاندار جشن منایا گیا۔آتش بازی سے مکاؤ کاآسمان جگ مگا اٹھا۔لائٹ شو اور چین کی روایتی موسیقی سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے بھی اس جشن میں شرکت کی۔

 ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے وڈیو پیغام میں ایک بار پھر مکر و فریب اور جھوٹ سے کام لیتے ہوئے جو ناشائستہ زبان استعمال کی ہے وہ انتہائی غیر مناسب، شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ لال مسجد اور مدرسہ حفصہ کے طلبہ و طالبات نے کلاشنکوفوں ، ڈنڈوں اور دیگر ہتھیاروں سے مسلح ہوکر کئی دنوں تک پورے اسلام آباد کو یرغمال بنائے رکھا، اسلحہ کے زور پر چلڈرن لائبریری پر قبضہ کیا، گاڑی چلانے والی عورتوں پر حملہ کیا، بغیرداڑھی والوں، حجام کی دکانوں اور موسیقی کا کاروبارکرنے والوں کی دکانوں پر ڈنڈوں اورکلاشنکوفوں سے حملے کرکے توڑ پھوڑ کی اور انہیں زد وکوب کیا۔انہوں نےکہا کہ مولانا عبدالعزیز نے اپنی مسجد اورمدرسہ میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات کو کلاشنکوفوں کی تربیت دے کران کے ذریعے پولیس اورفوج کی چوکیوں پر حملے کروائے اور کئی پولیس والوں اور فوجیوں کو شہید اور زخمی کیا۔ یہ بات بھی ریکارڈ پرموجود ہے کہ مولاناعبدالعزیز نے لال مسجد میں اپنے خطابات میں طلبہ و طالبات کو خودکش حملوں کا درس دیا، طالبان اورالقاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی بھرپور حمایت کی۔ وہ آج تک طالبان، القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی وکالت کررہے ہیں۔

 ایمز ٹی وی (کراچی) سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے طالبان کے اہم کمانڈر امجد عرف سجاد لنگڑا کو ہلاک کر دیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاعت پر ینجرز اہلکاروں نے اتحاد ٹاﺅن میں کارروائی کی جس میں تحریک طالبان سوات کا کمانڈر ہلا ک ہو گیاہے،جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو اہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہلاک ہونے والا دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کے بڑے منصوبوں میں ملوث تھا ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی قبضہ میں لے لیاہے ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )   چین کے خشک کنویں میں پھنسے شخص کو تین دن بعد ریسکیو کرکےنکال لیاگیا - جسے کمزوری کے باعث اسپتال منتقل کردیاگیا  ۔مشرقی صوبے جیانگ زو میں ایک 60 سالہ شخص زی ہینگ 5 میٹر گہرے اور ایک میٹر چوڑےکنویں میں گرگیا جہاں وہ تین روز تک پھنسا رہا، ایک مقامی شخص کی اطلاع پر لوگوں نے اسے نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کی صورت میں فائر فائٹرز کو بُلالیاگیا، ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شخص کو کنویں سے نکال لیا گیا۔

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک

تیونس کی تاریخ کےپہلے آزاد انتخابات میں صدر کے چنائو کیلئے ووٹ آج ڈالے جارہے ہیں ۔ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اسلام مخالف جماعت ندائےتیونس کے 88 سالہ امیدوار اسیبسی Essebsi اور اعتدال پسند جماعت النٓہدا کے امیدوار مرزوکی Marzouki میدان میں ہیں، انتخابات کیلئے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملک میں 53 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ، ۔ اسی دوران تشدد کے ایک واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں نے بیلٹ پیپر چھیننے والے ایک مسلح شخص کو ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمِنٹ)14 جنوری 1900 کو مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہونے والے حفیظ جالندھری نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی قصبے میں ہی حاصل کی جس کے بعد آغاز میں کسب معاش کے لئے ریلوے میں ملازمت اختیار کی لیکن زندگی کے مشکل سے مشکل وقت میں بھی شاعری سے اپنا ناطہ نہ توڑا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں مستقل سکونت اختیار کی اور ڈائریکٹر جنرل مورال آرمڈ سروسز آف پاکستان مقرر ہوئے۔  بعد ازاں انہوں نے فیلڈ ڈائریکٹر آف پبلسٹی ویلج ایڈمنسٹریشن  اور  ڈائریکٹر ادارہ تعمیر نو پاکستان کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں ۔

حفیظ جالندھری   مشہور گیتوں، غزلوں اور نظموں کے علاوہ افسانوں کے بھی خالق ہیں   اس کے علاوہ وہ قومی ترانے کے بھی خالق ہیں۔ 1982 کو آج ہی کے روز قومی ترانے کے خالق نے داعی اجل کو لبیک کہا اور انہیں مینار پاکستان کے سائے تلے سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ تاہم حفیظ جالندھری کو اپنے خالقِ حقیقی سے ملے 32 برس گزر چکے ہیں لیکن ان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور ان کا لکھا گیا قومی ترانہ تا ابد ارضِ پاک میں گونجتا رہے گا۔

ایمزٹی وی (صحت)  آغا خان یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر ماہرین طب نے کہاکہ پاکستان ڈاکٹرز اوراسپیشلسٹ فزیشنزکی شدید کمی ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ہزار افرادکے لیے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے جب کہ ایک ہزار افراد پر 2 سوڈاکٹرہونے چاہیے،ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک صحت عامہ کے عملے کے بحران کاشکار ہے جبکہ بیماریوں کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوچکا ہے،کینسر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ضیاالدین یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر کامران حمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز پر زوردیاکہ وہ اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ایمزٹی وی (کھیل)  بدترین شکست لیڈز میں انگلینڈ کیخلاف 2007 میں اننگزاور 283 رنزسے مات ہے، ٹیم کو مجموعی طور پر36 مرتبہ اننگز کی خفت کا سامنا رہا۔ جنوبی افریقہ نے مقابلہ اننگز اور220 رنزسے اپنے نام کیا، یہ بڑے مارجن سے ان کی دوسری بڑی فتح شمار ہوئی، اس سے قبل 2001 کے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں پروٹیز نے سری لنکا کو اننگز اور228 رنزسے قابوکیا تھا۔ پروٹیز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے سپراسپورٹس پارک پر اپنا انفرادی ریکارڈ بہتر بنالیا، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انھوں نے دوسری اننگز میں6 شکار کیے۔

اس طرح اس وینیو پر انھوں نے ہر 31 ویں گیند پر وکٹ لی ہے، یہاں ان کا اسٹرائیک ریٹ 30.8 رہا، اسٹین نے اس گرائونڈ پر 17.91 کی اوسط سے اب تک 48 پلیئرز کو شکار کیا، وقاریونس کو فیصل آباد میں28.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، اس کیلئے کسی بھی وینیو پر کم ازکم 1000 گیندیں کرائے جانے کو معیار بنایا گیا ہے، اسٹین نے 11 ویں مرتبہ دوسری اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا، فاسٹ بولرز میں وسیم اکرم نے 12 مرتبہ ایسا کیاہے، رچرڈ ہیڈلی اور میلکم مارشل نے بھی 11،11 مرتبہ پانچ یا زائد شکار کیے، اسٹین نے مجموعی طور پر 25 ویں بار ٹیسٹ میں پانچ یا زائد وکٹیں لیں، اس طرح مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر آگئے۔