اتوار, 28 اپریل 2024

Displaying items by tag: Health

 

ایمز ٹی وی (صحت)برطانیہ کی حالیہ تحقیق کے مطابق بچوں کے پچیس برانڈڈ کھانے اور بسکٹس کینسر کا سبب بن رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے سرکاری نگراں ادارے فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کی تحقیق میں الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بچوں کے پچیس برانڈڈ کھانوں میں شامل کیمیکل،کینسر کا سبب بن رہا ہے۔ اس فہرست میں کیٹل چپس،برٹس کرسپس،ہوس،فوکس،بسکٹس،کینوکافی،مک وائٹی اور کاؤ اینڈ گیٹ کی مصنوعات شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)ہیروئن سے مہنگا اور خطرناک نشہ ’’آئس‘‘ پشاور میں باآسانی دستیاب ہے۔ نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ ہی نہیں خواتین بھی اس نشے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہیں۔اس لت میں مبتلا افراد میں ہائی اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیز اور ہاسٹلز میں رہائش پزیر طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شامل ہے۔ منشیات کے عادی افراد کا علاج کرانے والے مراکز میں آئس سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی معالج ڈاکٹر پروین اعظم کا کہنا ہے کہ آئس کے نشے میں مبتلا افراد میں 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ یہ وقتی طور پر توانائی تو فراہم کرتا ہے تاہم انسان کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔

مارکیٹ میں آئس کی قیمت 1500 روپے فی گرام ہے جبکہ درآمدی آئس 2500 روپے فی گرام فروخت ہوتا ہے۔ آئس استعمال کرنے وا لے نوجوان لقمان کا کہنا ہے کہ سپلائر کو ایک ٹیلی فون کال کرنے پر آئس گھر پہنچایا جاتا ہے۔ کچھ نوجوان اسے خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود بازارسے خرید کرلاتے ہیں۔ پولیس نے ابھی تک جتنے بھی سپلائر گرفتار کئے۔ انہیں عدالت نے دو دن سے زیادہ کی سزا نہیں ہوتی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاورسجاد خان نے کہا ہے کہ طبی ماہرین آئس کوپارٹی ڈرگ مانتے ہیں جس کا استعمال کرنے والوں میں ہر طبقہ فکر کے افراد شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق والدین کی لا پرواہی کے باعث بچے اس نشے کے عادی ہوتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)ایک نئی تحقیق سے کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے کے فوائد سامنے آئے ہیں جس سے انسان بیماریوں سے بچتا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح چبا کر کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں۔ نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات (سیلز) خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے، ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور ساتھ میں جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ یہ مطالعہ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے کیا ہے جس کےمطابق کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہےکہ اگرچہ بہت چبانے سے منہ، دانتوں اور مسوڑھوں میں رگڑ اور ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوتی ہے لیکن اس سے ٹی ایچ 17 سیلز بھی پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کےمطابق اگر چپانے کا عمل منہ میں معمولی خراشیں اور رگڑ پیدا کرتا ہے تو اس سے ٹی ایچ 17 خلیات بھی پیدا ہوتے ہیں اور وہ خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ ٹی ایچ 17 سیلز کی زیادہ مقدار بھی اچھی نہیں، ان کی بہتات مسوڑھوں کی بیماری کی وجہ بن سکتی ہے جو ذیابیطس اور گٹھیا کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ ماہرین نے ایک اور اہم بات کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ منہ میں جلن اور سوزش کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ بہت سارے امراض کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(ریاض)سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکا کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے برقیئے میں شاہ سلمان نے اپنی،سعودی عوام اور حکومت کی جانب نئے امریکی صدر کے لئے صحت اور خوشیوں کا پیغام ارسال کیا ہے۔
شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے تاریخی دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ انہیں مزید مضبوط بناتے ہوئے ان میں اضافہ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جامع سٹرٹیجک ویژن سمیت تمام شعبوں میں تعلقات میں بہتری آئے جس سے دونوں ملکوں کے عوام فائدہ حاصل کر سکیں

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) آسٹریلوی شہر برسبین کی 25سالہ لڑکی کے پھیپھڑے خراب ہو گئے جو ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کے ذریعے نئے لگا دیئے۔ تاہم اس کے جسم نے نئے پھیپھڑوں کو قبول نہ کیا اور ڈاکٹروں نے اسے زندہ رہنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ مرنے سے قبل اس لڑکی نے ایسی آخری خواہش بتا دی کہ دنیا کو رلا ڈالا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نارڈیا ملر نامی یہ لڑکی میک اپ آرٹسٹ تھی جو بچپن ہی سے سسٹک فائبروسس نامی بیماری میں مبتلا تھی۔ 2سال قبل اس کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب نہ ہو سکا۔ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے نارڈیا نے پوسٹ کی ہے کہ ”میں آپ سے درخواست ہے کہ آپ ہمیشہ ایک بھرپور زندگی جینے کی کوشش کیجیے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہر شخص اعضاءعطیہ کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہو کیونکہ یہی ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو زندگی جینے کا دوسرا موقع مل سکتا ہے۔“ نرس نے عمر قید کی سزا پانے والے قیدی سے جیل میں شادی کرلی، جیل میں ہونے کے باوجود تعلق کیسے قائم ہوگیا اور ایسی کیا بات نظر آئی کہ شادی پر مجبورہوگئی؟ انوکھی ترین محبت کی ناقابل یقین تفصیلات رپورٹ کے مطابق نارڈیا نے انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ”ہو سکتا ہے میں بچپن سے اپ کو جانتی ہوں، ہو سکتا ہے میں 10سال سے آپ کو جانتی ہوں یا ہو سکتا ہے کہ میں کچھ عرصہ قبل ہی آپ سے واقف ہوئی ہوں لیکن ایک ہفتے بعد میں آپ میں سے کسی کو نہیں جانتی ہوں گی، میں پھر کبھی تمہارا چہرہ نہیں دیکھوں گی، کبھی تم سے بات نہیں کروں گی، کبھی تمہیں چھو نہیں سکوں ۔ پھر کبھی نہیں۔لیکن، میں ہمیشہ تم سے محبت کرتی رہوں گی، ہماری دوستی قائم رہے گی اور ہماری یادیں باقی رہیں گی۔زندگی میں ہمیشہ ہر چیز آپ کی خواہش کے مطابق نہیں ہوتی۔ کئی ایسی چیزیں ہو گی جو میں زندگی میں نہیں پا سکی۔ کئی ایسی جگہیں ہوں گی جو میں نہ دیکھ سکی اور اب انہیں دیکھنے کے لیے زندہ نہ رہوں گی، لیکن میں دیکھتی رہوں گی، ہمیشہ، مسکراتے ہوئے، کیونکہ میں یہاں زندگی گزار چکی ہوں۔ میں کبھی ہار نہیں مانوں گی، جیسا کہ میں نے پہلے نہیں مانی۔ میں دوسروں سے بھی یہی درخواست کرتی ہوں کہ کبھی ہار نہ مانیں اور بھرپور زندگی گزاریں۔“

 

بدھ, 18 جنوری 2017 16:27

سردی کے موسم میں مولی ضروری

 

ایمز ٹی وی(صحت)موسم سرما میں مولی گو کہ لوگ اسے سلاد بنانے کے دوران استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے انتہائی حیرت انگیز طبی فوائد ہے شاید جن سے ہم اب تک لا علم تھے لیکن ہم آپ کو ان کے فوائد بتارہے ہیں ۔ 1۔ مولی میں فاسفورس ، کیلشیم اور وٹامن سی کے ساتھ فولاد کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ 2۔ مولی پتھری کے مرض کے لئے ایک مفید سبزی ہے اس کے کھانے سے پتھری کے مرض میں مبتلا مریضوں کو افاقہ ہوتا ہے، اس کے روزانہ کھانے سے پتھری گھل کر ریزہ ریزہ ہو کو پیشاب کے ذریعے نکل جاتی ہے۔ 3۔ مولی بواسیر کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے لئے انتہائی کارآمد سبزی ہے، بواسیر کے مرض میں مبتلا مریض کو اس کا رس روزانہ کی بنیاد پرپلائیں تو اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 4۔یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مولی کے پتوں کا رس نکال کراس میں چینی ملاکر پلائیں توبہت جلد یرقان کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 5۔ مولی جگر اورتلی کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے افاقے کا ایک ذریعہ ہے جب کہ پیشاب کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ 6۔ مولی قبض کشا بھی ہے اور اس کے کھانے سے آنتوں کی حرکتیں تیز ہوجاتی ہیں جو قبض میں مبتلا مریضوں کے لئے افاقے کا سبب بنتی ہے۔

 

بدھ, 18 جنوری 2017 16:11

داغ دھبوں سے نجات پائیں

 

ایمز ٹی وی(صحت)اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چہرے کے داغ دھبوں سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ تاہم اگر ان مہاسوں اور چھائیوں سے نجات چہاتے ہیں تو تھوڑی سی احتیاط لازم ہے ۔ کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔اگر آپ چہر ے کے داغ دھبے اور چھائیاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو ان آزمودہ ٹوٹکوں پر عمل کریں ۔ • خوراک میں پروٹین، ہری سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ • باقاعدگی سے ورزش کریں اور کھلی ہوا میں سیر کو جائیں۔ • ہر صورت میں دھوپ سے بچیں بوقت ضرورت سن پروٹیکٹو کریم استعمال کریں۔ • بغیر ڈاکٹری مشورے کے کوئی دوا استعمال نہ کریں۔ • روزانہ لیموں کے رس کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے نہ دیں۔ منہ ہرگز مت دھوئیں۔ • کدوکش کئے ہوئے مولی کے چار کھانے کے چمچ میں سرکے کے چند قطرے ملا کر لئی سی بنا کر چہرے پر لگائیں۔ • مکھن اور دودھ کی بالائی کا بھی روازنہ استعمال کریں۔ • چہرے پر سرسوں کا ابٹن لگائیں اس کے لیے سرسوں کو باریک مہین پیس کر قدرے پانی کے ساتھ ملا کر آمیزہ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ دودھ (کھانے کے دو چمچ) پسا ہوا نمک (ایک چمچ) اس کو باہم ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے پر خوب اچھی طرح ملیں صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھو ڈالیں۔ • بھینس کے دودھ میں بادام کو خوب باریک پیسیں رات کو سوتے وقت پورے چہرے پر ملیں صبح کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے شوگر اور جلد کے مریضوں کے علاج کے لئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کےماہر ڈاکٹر منظور میمن، ڈاکٹر مکیش کمار، ڈاکٹر ایاز شیخ، ڈاکٹر فدا حسین پٹیل، ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر رشید لاکھیر، ڈاکٹر کرن رامسنگھانی اور دیگر نے 450سے زئد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات مہیا کی گئیں اس موقع پر سگا کے عہدیاروں سری چند رمسنگھانی، راز علی گل بھٹو ، ساہ شیخ ، منظور گلال ، نورالدین پنھور، دین محمد شیخ اور دیگر نے انتظامات کی نگرانی کی۔

 

بدھ, 18 جنوری 2017 13:34

پولیو ویکسین کا بائیکاٹ

 

ایمز ٹی وی(صحت) میرپورخاص کے قریب دیہاتیوں نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لئے اساتذہ مقرر کرنے کی شرط عائد کردی اور پولیو ٹیم کو واپس کردیا۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کے گاؤں عبدالرحمان شر میں جب بچوں کو پولیو ویکسین دینے کے لئیے ٹیم پہنچی تو گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے اور کہا کہ علاقے کے پرائمری اسکول میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی ایک بڑی تعداد کا مستقبل پہلے ہی داؤ پرلگا ہوا ہے،اور وہ ایک عرصے سے اساتذہ کی تقرری کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، اس لئیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ کی تقرری تک پولیو ویکسین کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

 

بدھ, 18 جنوری 2017 13:14

کھانسی کا میٹھا علاج

 

ایمز ٹی وی(صحت)کھانسی کی تکلیف کا سامنا کس شخص کو نہیں ہوتا اور اکثر یہ مختلف مشکلات کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل ایک میٹھی سوغات کو استعمال کرکے دیکھ لیں ہوسکتا ہے تکلیف میں کمی آجائے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کھانسی کی تکلیف کی صورت میں گلے کی خراش کو سکون پہنچانے میں شہد سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔جی ہاں واقعی چاکلیٹ کھانسی پر قابو پانے کے لیے موثر قرار دی گئی ہے۔تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ کوکا پر مبنی کھانسی کی ادویات اس مرض کے خاتمے کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہیں۔ اس سے قبل امپرئیل کالج لندن کی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ چاکلیٹ میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو کہ کھانسی کو روکنے میں روایتی ادویات کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے لوگوں کو اس پر یقین نہ آئے مگر کئی برسوں کی تحقیق کے مطابق ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ یہ نتائج بالکل درست ہیں۔

 

Page 9 of 36