اتوار, 28 اپریل 2024

Displaying items by tag: Health

 

ایمز ٹی وی(صحت)لاہورمیں دل کے مریضوں کو ناقص اسٹنٹ کی فراہمی پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور میں ایک گروہ دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹ فروخت رہا ہے، جعل سازوں سے 4کروڑ مالیت کے جعلی اسٹنٹ برآمد ہوتے تھے۔ جعل ساز ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر مریضوں کو اسٹنٹ ڈالنے کا مشورہ دیتے تھے، چھ ہزار روپے مالیت کے اسٹنٹ کے 2 لاکھ روپے وصول کیے جاتے لیکن اسٹنٹ نہیں ڈالا جاتا تھا۔

 

 

مز ٹی وی(صحت)لاہورمیں دل کے مریضوں کو ناقص اسٹنٹ کی فراہمی پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔اس حوالے سے ’جیو نیوز‘نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ لاہور میں ایک گروہ دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹ فروخت رہا ہے، جعل سازوں سے 4کروڑ مالیت کے جعلی اسٹنٹ برآمد ہوتے تھے۔ جعل ساز ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر مریضوں کو اسٹنٹ ڈالنے کا مشورہ دیتے تھے، چھ ہزار روپے مالیت کے اسٹنٹ کے 2 لاکھ روپے وصول کیے جاتے لیکن اسٹنٹ نہیں ڈالا جاتا تھا۔

 

بدھ, 18 جنوری 2017 11:45

تین کیفیے ٹیریا سیل

 

ایمز ٹی وی(صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں کے کیفے ٹیریا اور کینٹینوں پر چھاپے مارے ، ناقص اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر تین کو سیل کر دیا گیا، جوہر ٹاؤن کے ایک نجی اسپتال کو ناقص صفائی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف اسپتالوں کے فوڈ پوائنٹس میں چھاپے مارے، میو اسپتال، کے ای میڈیکل یونیورسٹی اور کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے کیفے ٹیریاز کی چیکنگ، ناقص صفائی اور مضر صحت اشیاء بیچنے پر تینوں کیفے ٹیریاز سیل کر دئیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کینال روڈ پر واقع مہنگے ترین ڈاکٹرز اسپتال کے کیفے ٹیریا کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر 30ہزار روپے جرمانہ کیا ، اسپتال انتظامیہ کو فوڈ کورٹ میں صفائی کا انتظام بہتر بنانے کے لیے سات روز کی وارننگ بھی دی گئی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے پاس موجود44 ایمبولینسوں میں سے 10ناکارہ ہوچکی ہیں۔ جبکہ34 ایمبولینسوں کیلئے35ڈرائیورز ہیں۔جو عمر رسیدہ ہوچکے ہیں۔اس بات کا انکشاف پیر کو سرکاری ایمبو لینسز ریسیکو ڈبل ون ڈبل ٹو کے حوالے کرنے اور ایمبولنسوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ایمبو لینسز کی رجسٹریشن کے بعد ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے ذمہ دار ہوں گے۔جس کی ڈیڈلائن15جنوری گزر چکی ہے۔اب تک 20فارم تقسیم ہوسکے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام سرکاری ایمبولینسز اب ریسیکو ڈبل ون ڈبل ٹو کے حوالے کی جائیں گی جو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال تک منتقلی کیلئے سروس پرووائیڈرز کاذمہ دار ہوگا۔ اس حوالےسے ایک اجلاس لاہور میں بھی ہوگا جس میں اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اسی ایمبولینس کی رجسٹریشن ہوگی جو ریسیکو ڈبل ون ڈبل ٹو کے پاس رجسٹرڈ ہوگی۔ورنہ اس کو روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام این جی اوز،فلاحی ادارے ،نجی مالکان اور سرکاری اداروں کے پاس موجود ایمبولینسز کی رجسٹریشن ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایمبولینس رجسٹریشن کیلئے ڈیڈلائن گزرنے کے بعد امکان ہے کہ اس کی تاریخ میں30جنوری تک توسیع کردی جائے گی۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے پاس موجود سرکاری ایمبولینسز کو ریسیکو سروس کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس کیلئے تمام ہسپتالوں میں ڈیسک بھی قائم کئے جائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)جنوب مشرقی ایشیاءمیں دل کی کامیاب پیوند کاری کا پہلا مریض انتقال کر گیا۔ سنگاپورکے شہری چیانگ نی نے 31برس قبل دل کی پیوند کاری کی تھی اور ان کا شمار ایسے مریضوںمیں کیا جاتا رہا جو آپریشن کے اتنے طویل عرصے کے بعد بھی زندہ رہے۔ چیانگ نی گزشتہ روز سنگاپور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، انہیں گزشتہ جولائی میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ چیانگ نی کا آپریشن 12اکتوبر 1985ءکو سڈنی کے ہسپتال میں کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندرمیندھرو نے جناح اسپتال میں پوسٹ گریجویشن کی اعلی تعلیم وتربیت کرنے والے ڈاکٹروں کی 100 سیٹوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انھوں پیرکوجناح اسپتال کے 52واں سالانہ سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پراسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی، سمپوزیم کی چیئرپرسن پروفیسر صغرا پروین، پروفیسر طارق رفیع،پروفیسر طارق محمود،پروفیسر انیس بھٹی ، پروفیسرندیم رضوی، پروفیسر تسنیم احسن ، ڈاکٹرمریم ملک، پروفیسر اونکالوجی زیدی، شمیل اشرف، جاوید جبار، پروفیسر صادقہ جعفری سمیت اسپتال کے اکیڈمک اوراراکان فیکلٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سمپوزیم کے موقع پر مریضوں کے معائنے کےلیے ہیلتھ میلے کا بھی انعقادکیاگیا تھاجس میں 5سوسے زائد افرادکے شوگر ٹیسٹ بھی کیے گئے جبکہ مختلف امراض سے متعلق آگاہی پروگرام بھی منعقدکیے گئے جس میں اسپتال کے ماہرین طب نے خطاب کیا، سمپوزیم میں 30 سے زائد پری ورکشاپس منعقد کیے گئے جس میں زیر تربیت ڈاکٹروںکو تربیت فراہم کی گئی جبکہ مختلف ماہرین طب نے مختلف امراض پر کی جانے والی ریسرچ کے حوالے سے 2سو سے زائد تحقیقی مقالے بھی پیش کیے گئے۔ وزیر صحت ڈاکٹر سکندرمیندھروکاکہنا تھا کہ جناح اسپتال کا نام بانی پاکستان کے نام سے منسوب ہے یہ اسپتال ملک کے عوام کی خدمت کررہا ہے ملک کا سب سے بڑا ٹیچنگ اسپتال ہے انھوں نے اسپتال انتطامیہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قبل ازیں اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نےخطبہ استقبالیہ پیش کیا اورکہاکہ جناح اسپتال میں 1962سے سمپوزیم کی روایت برقرار ہے انھوں نے کہاکہ اسپتال میں سمپوزیم کرانے کا مقصد جدید طبی تحقیق اورپوسٹ گریجویشن کرنے والے طالب علم داکٹروںکوجدید علوم سے آگاہی وتربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ سمپوزیم سے پروفیسر صغرا پروین نے بھی خطاب کیااورکہاکہ انتظامیہ نے اسپتال کی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھی امسال بھی سالانہ سمپوزیم کاانعقاد کیا۔ سمپوزیم میں عوام کےلیے ہیلتھ میلے کابھی انعقادکیاگیا تھاجہاں جناح اسپتال کے ماہرین نے آنے والے مریضوں اور عوام کے خون کے ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ ، امراض چشم کے ٹیسٹ اور امراض نسواں کے بھی بلامعاوضہ ٹیسٹ کیے گئے اور مریضوںکوادویات بھی فراہم کی گئیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) لیڈی ہیلتھ ورکر ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت سندھ کی صدر حلیمہ لغاری نے کی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ 13 جنوری کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی لیکن ایسا نہ ہو سکا انہوں نے تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت)جہاں ورزش کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش جسم کے کسی حصے میں جلن اور سوزش (انفلیمیشن) کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین سوزش کو بہت خطرناک تصور کرتے ہیں کیونکہ یہ کئی امراض کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے جن میں امراضِ قلب سے لے کر کینسر تک شامل ہیں۔ اس سے قبل ورزش کو ذیابیطس اور امراضِ قلب کو روکنے ، میٹابولزم ٹھیک کرنے اور پٹھوں و عضلات کی مضبوطی میں اہم تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن اب تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ ورزش جسمانی جلن کو بھی کم کرتی ہے اورجسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بہترحالت میں رکھتی ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی ایک رپورٹ برین، بیہیویئر اینڈ امیونٹی نامی جرنل میں شائع کرائی ہے، جس میں بتایا ہے کہ روزانہ 20 منٹ کی ورزش بھی آپ کے لیے کرشماتی اثررکھتی ہے۔ یونیورسٹی کی ماہرسوزی ہونگ نے نوٹ کیا ہے کہ ورزش سے جسم کا سمپیتھیٹک نروس سسٹم سرگرم ہوجاتا ہے جو جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے۔ یہ نظام دل کی دھڑکن بڑھاتا ہے اور بلڈ پریشر اور سانس کو بھی تیز کرتا ہے ۔ جسمانی ورزش اس نظام کو مؤثر بناتی ہے۔ ورزش کے دوران جسم سے ایپن ایفرائن اور نوریپینفرائن نامی ہارمون خون میں شامل ہوتے ہیں اور جسم کے امنیاتی خلیات کو سرگرم کرتےہیں۔ ماہرین کے مطابق 20 منٹ کی مسلسل ورزش جسمانی جلن اور سوزش کو کم کرتی ہے۔ اگرچہ جسم میں سوزش و جلن معمول کی بات ہے لیکن اس کی بہت زیادتی موٹاپے، ذیابیطس، امراضِ قلب ، گٹھیا اور دیگر خطرناک امرض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ سروے کے لیے سائنس دانوں نے 47 شرکا کو 20 منٹ تک ٹریڈمِل پر دوڑایا اور اس کی رفتار ہر ایک کے مزاج اور فٹنس کے مطابق کی تھی۔ ورزش سے پہلے اور بعد میں شرکا کے خون کے نمونے بھی لئے گئے۔ غور پر معلوم ہوا کہ اس سے جسم میں سوزش کو کم کرنے والے کیمیکل بھی کم ہوجاتے ہیں۔ تو اب دیر کس بات کی ۔ ضروری ہے کہ ورزش کو روزمرہ معمولات کا حصہ بنایا جائے۔

 

منگل, 17 جنوری 2017 11:22

ناشتے کے لئے وقت نہیں

 

ایمز ٹی وی (صحت) برطانوی شہریوں کی کھانے کی عادات سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نصف برطانوی شہری ناشتہ نہیں کرتے، ایک تہائی کہتی ہے ناشتے کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا۔ 25 ملین برطانوی شہری روزانہ کا ناشتہ چھوڑ رہے ہیں، 2012سے اب تک ناشتہ چھوڑنے کی عادت میں ایک 120 فیصد اضافے کا ذمہ دار مصروف زندگی، کام کے دباؤ، بے چینی اور وقت کی کمی کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ناشتہ چھوڑنے کا رجحان زیادہ تر 16 تا 24 سال کے نوجوانوں میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت بخش ناشتے جیسے دلیہ، فائبر اور پروٹین سے دن اچھا گزارا جا سکتا ہے۔

 

پیر, 16 جنوری 2017 17:09

سیاہ کافی پینے کے فوائد

 

ایمز ٹی وی (صحت)سردیوں کا موسم ہے اور ایسے موسم میں گرم مشروبات کی طلب بے حد بڑھ جاتی ہے۔ حتیٰ کہ وہ افراد جو عام دنوں میں چائے کافی پینا پسند نہیں کرتے وہ بھی اس موسم میں چائے یا کافی سے حرارت حاصل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ کچھ افرد سیاہ کافی کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ بغیر چینی کی تلخ کافی پینے میں تو مشکل لگتی ہے لیکن درحقیقت اس کے بے شمار فائدے ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد آپ بھی ہر روز سیاہ کافی پینا چاہیں گے۔ :جگر کے لیے فائدہ مند کیا آپ جانتے ہیں کسی بھی مشروب سے زیادہ کافی جگر کے لیے فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے مختلف امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں۔ :دماغی امراض میں کمی سیاہ کافی آپ کے دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ مادہ آپ کے دماغ کو جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈوپامائن میں اضافے سے آپ پارکنسن جیسی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ اس بیماری کا شکار افراد کے اعصاب سست ہونے لگتے ہیں اور ان کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور ہاتھوں میں تھرتھراہٹ ہونے لگتی ہے۔ یہی نہیں ڈوپامائن کی زیادتی اور دماغی خلیات کا متحرک ہونا آپ کو بڑھاپے کے مختلف دماغی امراض جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا سے بچا سکتا ہے۔ :کینسر کا امکان گھٹائے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ کافی جگر کے کینسر سمیت آنت اور جلد کے کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرتی ہے۔ ڈپریشن سے نجات طبی ماہرین کافی کو پلیژر کیمیکل یعنی خوشی فراہم کرنے والا مادہ کہتے ہیں۔ چونکہ کافی آپ کے دماغی خلیات کو متحرک اور ڈوپامائن میں اضافہ کرتی ہے لہٰذا آپ کے دماغ سے منفی جذبات پیدا کرنے والے عناصر کم ہوتے ہیں اور آپ کے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔ ذہانت میں اضافہ کافی میں موجود کیفین آپ کے نظام ہضم سے خون میں شامل ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ آپ کے دماغ میں پہنچتی ہے۔وہاں پہنچ کر یہ آپ کے دماغ کے تمام خلیات کو متحرک کرتی ہے نتیجتاً آپ کے موڈ میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کی توانائی، ذہنی کارکردگی اور دماغی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ امراض قلب میں کمی ایک تحقیق کے مطابق دن میں 2 سے 3 کپ کافی پینا دن میں کچھ وقت چہل قدمی کرنے کے برابر ہے۔ یہ فالج اور امراض قلب کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہے۔ :ذیابیطس کا خطرہ گھٹائے سیاہ کافی آپ میں ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی کافی میں کریم اور چینی ملائیں گے تو یہ بے اثر ہوجائے گی۔

 

Page 10 of 36