منگل, 11 فروری 2025

آسٹریلیا کو تین بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئینز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال باہر کیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے میگا ایونٹ کے فائنل سے میزبان پاکستان کو خارج کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے گرین شرٹس کی ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں زبردست کرکٹ کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن پھر بھی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

کراچی آنے والی امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق امریکی خاتون انیجا کو جناح اسپتال کراچی کے شعبہ نفسیات کے خصوصی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی نگرانی کے لیے جے پی ایم سی کی سیکیورٹی اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان جناح اسپتال کراچی جہانگیر درانی کے مطابق امریکی خاتون انیجا کا ایم آر آئی اسکین مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا سائیکالوجیکل اسسمنٹ اور دیگر نفسیاتی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام رپورٹس کی روشنی میں انیجا کی ذہنی صحت کا حتمی تعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انیجا کا بیٹا دعویٰ کر چکا ہے کہ ان کی والدہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔

معروف بالی وڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان 59 سال کی عمر میں بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ سنجیدہ رشتہ قائم کر چکے ہیں، تاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے طلاق کے بعد 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی۔ تاہم، 2021 میں ان دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔

ان کی ذاتی زندگی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ سچی محبت پر یقین رکھتے ہیں اور رومانوی فلموں کے مداح ہیں۔

حال ہی میں، عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم "لویاپا" کے ٹریلر لانچ کے دوران خود کو رومانٹک شخصیت کے طور پر بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت رومانٹک آدمی ہیں اور اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے اس بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخواہ کی 19 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کردی۔

سپریم کورٹ کا آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت6 فروری کو کرےگا

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں، تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقریروں کا اشتہار دیا تھا، خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی مگر تحریک انصاف نے فروری 2024ء میں اقتدار میں آکر نگران حکومت کی سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھا، کے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور اب سپریم کورٹ 6 فروری کو وائس چانسلرز تقرری کیس کی سماعت کرے گی۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5ڈالر کے اضافے سے 2797ڈالر کی بلند سطح پر آگئی جس کے ساتھ ہی ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔

مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 292200روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 343روپے بڑھ کر 250514روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

کراچی: طالبات کی فیس لے کر فرار ہونےو الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔

پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپا مارا۔

کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں وصول کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار 

ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ملزم کے معدے کو صاف کر دیا گیا اور اب حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ملزم سے رقم کی برآمدگی کے لیے تفتیش کی جائے گی۔

لاہور: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپنر فخر زمان، مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ناقص فارم کی وجہ سے عبداللہ شفیق، کم تجربے کی وجہ سے محمد عرفان خان ا ور سفیان مقیم جبکہ انجری کے باعث صائم ایوب اسکواڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہے ہیں۔

آزاد کشمیر: ساتویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔

میڈیا ذرائع کےمطابق یہ واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا نوگراں میں پیش آیا جہاں ساتویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسلسل 2 سال فیل ہونے پر طالبہ نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کی۔

کراچی: گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں وصول کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد میں پیش آیا جہاں کالج کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے کالج پرنسپل نے سپرنٹنڈنٹ پر مقدمہ درج کرادیا اور کہا کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے گئے ہیں جب کہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دیدیے جائیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری مرتبہ عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن ک مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرو کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ ردو بدل کی روشنی میں جائزہ لیا اور قیمت کا تعین کیا ہے۔

 

Page 4 of 3057