بدھ, 22 جنوری 2025

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی ایک غیر معمولی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ہر طرف ہلچل مچادی ہے۔

ویڈیو میں سائرہ کو ایک سپر اسٹور میں داخل ہوتے اور خریداری کیلئے اسٹور کے ایک سے دوسرے حصے میں گردش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔لیکن اس ویڈیو کا سب سے حیران کن لمحہ وہ ہے جب سائرہ ایک ریک کے قریب رکتی ہیں، چاروں طرف نظر ڈالتی ہیں، اور پھر ہوڈی سے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے چاکلیٹس کے ڈبوں کو اپنے بیگ میں رکھ لیتی ہیں۔ اس کے بعد وہ جلدی سے اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیرت اور تشویش میں مبتلا ہیں کہ اداکارہ بھلا اس طرح چوری کیسے کر سکتی ہیں۔

کچھ لوگ اسے حقیقت ماننے کو تیار نہیں ہیں اور اسے کسی اشتہاری مہم کا حصہ یا مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

سائرہ کے اس منفرد انداز نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا ہے اور لوگ ان کے اس رویے پر مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے دو روزعام تعطیل کااعلان کردیا

پہلی عام تعطیل25 ہوگی دسمبر یومِ قائد کے حوالے سےہوگی جبکہ دوسری عام تعطیل27 دسمبر محترمہ بینظیر بھٹوکےیومِ شہادت کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ آئی پی ایل کو ٹھکرا کر پی ایس ایل میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نےپاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے اور وہ مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈیوڈ ولی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی۔

پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن میں ڈیوڈ ولی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انہیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا۔دوسری جانب پی ایس ایل ڈرافٹس کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 9 کے دوران اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کیے جانے سے متعلق ٹوئٹ پر لب کشائی کردی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر پاکستان پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کی۔

فخر زمان نے کہا کہ میرا ٹوئٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلئے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میرے ایک بیان کو 100 فیصد غلط سمجھا گیا۔

اوپنر نے فٹنس سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے 2 ماہ کے آرام کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ مجھے ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی۔

کراچی میں بھی معمول سے تیز سرد ہواؤں کے سبب موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دن بھر 20 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کےدوسرے سیزن کے شیڈول کااعلان ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کرکٹرز کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کیلئے سابق کرکٹرز کی جھرمٹ 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک انگلینڈ میں دیکھنے کو ملے گی۔

اس ایونٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 18 جولائی کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئینز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 20 جولائی کو مدمقابل آئیں گی یہ مقابلہ ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز 31 جولائی کو 2 سیمی فائنلز اور 2 اگست کو فائنل بھی ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے سی ای او ہرشیت تومر کا کہنا ہے کہ پہلے سیزن نے مداحوں کے جُوش کو خروش نے ناقابل یقین تجربہ فراہم کیا اور اب ہم دوسرے سیزن کی تیاریاں کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دوسرا سیزن شائقین کرکٹ کیلئے مزید پروقار ہوگا اور پہلے کے مقابلے زیادہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ایونٹ کا پہلا سیزن میں بھارتی ٹیم کے نام رہا تھا، پاکستان چیمپئینز کی ٹیم کو 5 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کیلئے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ دورۂ پاکستان ہوگا، آخری بار نومبر 2006 میں 3 ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور 2 بار ٹی20 انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایم لا کے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی۔

ہائیکورٹ میں ایس ایم لا کالج کے طلبا کو امتحان سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر مجتبی سہیل راجہ نے مؤقف دیا کہ بی اے لا پارٹ 2 کے آج دوپہر 2 بجے امتحانات ہیں، جامعہ کراچی کی جانب سے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو جولائی میں سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کی بنیاد پر سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی، جامعہ کراچی کو طلبا کو امتحانات سے روکنے کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے ایس ایم لاء کے طلباء کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر طلباء کو ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دی دیا۔

ایس ایم لاء کالج کے 4 طلبا نے امتحانات میں شرکت سے روکنے کےخلاف ہائیکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

اسلام آباد: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو انٹرنیشنل اسکالر شپس بھی فراہم کریں گے، انہوں نے ہونہار اسکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب میں ہونہار اسکالر شپ کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا آغاز کیا گیا۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت دو سو گیارہویں سنڈیکیٹ اجلاس منعقد کیا گیا۔

وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا، جس میں دو سو دسویں اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی معاملات کی منظوری دی گئی۔ اس موقعے پر شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ سیکشن 42 کمپنی کی سفارشات کی منظوری، جامعات کی تحقیق و کمرشلائزیشن کو فعال بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

سینڈیکٹ میں ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈز کے قیام کی منظوری سمیت سیکشن 42 کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جوکہ انٹی لیکچوئیل پراپرٹی کے حوالے سے کام کرے گی۔

اس اجلاس میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عباس علی اور میٹیریل انجینئرنگ کے ڈاکٹر فیاض حسین کو چیئرمین شپ کو تسلسل سے جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔

ٹائم پے اسکیل کے تحت اَپ گریڈیشن قوانین میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ سابقہ طالب علم کی حیثیت سے انجینئر سہیل بشیر کی این ای ڈی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے سول لیکچرار ہال کو اُن کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

آفتاب رضوی کے قائم کردہ ماں جی انڈومنٹ فنڈ کے اُصول و ضوابط کی منظوری سمیت اس اجلاس میں 2 پی ایچ ڈیز کی منظوری بھی دی گئی۔

سینڈیکٹ اجلاس میں شیخ الجامعہ، چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، سمیت معین الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری آئی ٹی(سندھ) نور احمد سموں، سینڈیکیٹ سیکریٹری/ مسجعل سید غضنفر حسین نقوی سمیت دیگر ممبران نے فزیکل اور آن لائن شرکت کی۔

Page 9 of 3049