جمعہ, 22 نومبر 2024

لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت14 واں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں کل 18 گریجوایٹس کو مختلف میڈلز سے نوازاگیاجبکہ صوبائی وزیر صحت نے نمایاں اور کامیاب طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈلز، نقد انعامات اور ڈگریاں تقسیم کیں

کانووکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمدمعین، رجسٹرار پروفیسر محمد عمران، پروفیسر احسن نعمان فیکلٹی ممبران اور ایم بی بی ایس گریجوایٹس سمیت ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔

رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران نے گریجوایٹس اور پروفیسر احسن نعمان نے پوسٹ گریجوایٹس سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔۔ڈاکٹر صباح ستار 9 میڈلز حاصل کر کے بیسٹ آل راؤ نڈر قرار پائیں۔تمام مضامین میں اول پوزیشن حاصل کرکے 9 میڈلزحاصل کرنے والی ڈاکٹر فاطمہ رجب تھیں جن کو یونیورسٹی کی جانب سے دو لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

پوسٹ گریجوایٹ کرنے والوں میں ڈاکٹر مریم عزیز سرجری اینڈ آلائیڈ سپیشلٹیز میں نمایاں قرار پائیں۔ ڈاکٹر راؤ ناصرہ سلیم نے جنرل سرجری میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کردی۔

پرو وائس چانسلر(ایڈمن) پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلباء کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی۔ بنگلہ دیشی طلباء کو بھی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ڈھاکا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی طلبا پر عائد پابندی کے خاتمے کا فیصلہ 13 نومبر کو یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر نیاز احمد خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

کراچی :  چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کا روایتی انداز میں کراچی ایکسپو سینٹر میں آغازآج سے ہوگیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ آئیڈیاز نمائش پاکستان کی دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی، آئیڈیاز علاقائی گیٹ وے کے طور پر ثابت ہوگی، آئیڈیاز کا سلوگن ’’آرمز فار پیس‘‘ ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پا رہی ہے، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز دفاعی پیداوار میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی۔

المی دفاعی نمائش میں 350 غیر ملکی وفد شرکت کر رہے ہیں جبکہ نمائش میں 557 اسٹالز سجائے گئے ہیں، ایکسپو سینٹر میں 9 ہالز بنائے گئے ہیں۔ نمائش میں 224 مقامی اور 333 بین الاقوامی کمپنیز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

بزنس ٹو بزنس اور بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ میٹنگ بھی ہوگی۔ اس نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی ساز و سامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک نے شرکت کی ہے۔ بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکی، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

کراچی :  چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کا روایتی انداز میں کراچی ایکسپو سینٹر میں آغازآج سے ہوگیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ آئیڈیاز نمائش پاکستان کی دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی، آئیڈیاز علاقائی گیٹ وے کے طور پر ثابت ہوگی، آئیڈیاز کا سلوگن ’’آرمز فار پیس‘‘ ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پا رہی ہے، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز دفاعی پیداوار میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی۔

المی دفاعی نمائش میں 350 غیر ملکی وفد شرکت کر رہے ہیں جبکہ نمائش میں 557 اسٹالز سجائے گئے ہیں، ایکسپو سینٹر میں 9 ہالز بنائے گئے ہیں۔ نمائش میں 224 مقامی اور 333 بین الاقوامی کمپنیز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

بزنس ٹو بزنس اور بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ میٹنگ بھی ہوگی۔ اس نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی ساز و سامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک نے شرکت کی ہے۔ بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکی، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

 

 

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 50 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کردی ہے۔

ضلع ٹانک کی یونین کونسل ملازئی کی رہائشی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع ٹانک سے رواں سال یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں سال بلوچستان سے24،سندھ 13،خیبرپختونخوا 11،پنجاب ایک اور اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی جاری ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 452 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ میں شروع ہونے والا تیزی کا رجحان غالب رہنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 905 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95901 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےدورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کا عندیہ دیدیا۔

گزشتہ روز کلین سوئپ شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے پاس فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم جیسے مڈل آرڈر کے تجربہ کار بیٹرز نہیں تھے جس کا نقصان ہوا تاہم نوجوان کرکٹرز کو مزید مواقع دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کیساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر بات کی ہے، زمبابوے کیخلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیے جائیں گے جبکہ سینئیرز کو آرام کروایا جائے گا۔

زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

24 نومبر سے پاکستان کیخلاف شروع ہونیوالی سیریز کیلئےزمبابوین ٹیم نےکریگ ایروائن کو ون ڈے جبکہ سکندر رضا کو ٹی20 ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز ون ڈے میچز سے ہوگا، جس کا پہلا میچ 24، دوسرا 26، تیسرا 28 نومبر کو ہوگا، اسی طرح تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور تیسرا میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے اسکواڈ:
کریگ ایروائن کپتان، برائن بینیٹ، فراز اکرم، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا مووتا، تاشینگا، مووتا، مووسا، ڈیون مائرز، رچرڈ نگروا، سکندر رضا اور شان ولیمز شامل ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ:
سکندر رضا کپتان، ریان برل، فراز اکرم، ٹریور گوانڈو، مائی مباشنگ، برائن بینیٹ،کلائیو مڈاندے، ویزلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا مووتا، بی بی، ٹاڈیواناشی مارومانی رچرڈ نگروا۔

نئی دہلی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب پرپشپا 2- دی رول کے تیلگو، ہندی اور تامل زبان میں جاری کیےگئے ٹریلرکو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 دسمبر 2024 کو فلم سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

خیال رہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی الو ارجن اور ادکارہ رشمیکا مندانا کی تیلگو فلم پشپا: دی رائزنے کھڑکی توڑ کامیابی حاصل کی تھی، فلم باکس آفس پر کئی ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے 2021 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں میں سرفہرست تھی۔ فلم کے ہندی ورژن نے بھی بے پناہ مقبولیت سمیٹی تھی جس کے بعد ساؤتھ کے ساتھ بالی وڈ فلمی شائقین پشپا 2 کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔

پشپا 2- دی رول کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور ساتھ ہی اس فارمیٹ میں وہ رنز کے اعتبار سے کوہلی سے آگے نکل گئے۔

جس کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

روہت شرما 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4231 رنز بناکر اس فارمیٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم 126 میچز کھیل کر 4192 رنز بناکر اس فہرست میں دوسرے جبکہ کوہلی 125 میچز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہو چکے ہیں، تو یوں بابر کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ مستقبل میں اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن جائیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق تعلیمی سال 2025 ء کے لئے مخصوص نشستوں (Reserved Seats)پر داخلوں کے لئے فارم 10 دسمبر2024 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورسز،اقلیتوں،وکلا کے بچے،فاٹا،شمالی علاقہ جات،آزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم،فیس واؤچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئےویب سائٹ پررابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے،ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

Page 3 of 3028