پیر, 20 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(کراچی) قطر ہسپتال سے گزشتہ روز نومولود بچے کو اغواءکرنیوالی خاتون کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہسپتال سے ہی گرفتار کرلیا جس کے بعد مغوی بچے کو بھی بازیاب کرالیاگیا۔
ایس پی اورنگی ٹاﺅن کے مطابق گرفتار خاتون کی نشاندہی پر بچہ خریدنے والے میاں بیوی کے علاوہ چارخواتین اور تین مردوں کو گرفتار کیاگیا۔یہ تمام افراد ایک افغان اغواءکارگروہ کے لیے کام کررہے تھے اور اس گروہ کا اہم رکن بھی گرفتار کرلیاگیا، یہ تمام گرفتاریاں بچہ اغواءکرنیوالی خاتون کی نشاندہی پر کی گئیں جبکہ بچے کو اغواءکرکے فروخت بھی کردیاگیا تھا۔حسن سردار نے بتایاکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، کچھ عرصہ قبل بھی قطر ہسپتال سے ایک بچہ اغواءہوا تھا اور اس ضمن میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ اغواءکار کا تعلق سوات سے ہے اور اس نے منگھو پیر میں رہائش اختیار کررکھی تھی

 

 

ایمز ٹی وی(راجن پور) راجن پور کے نواحی علاقے میں مردم شماری کرنے والی ٹیم پر کتے نے حملہ کر دیا ۔ راجن پور کے علاقے محمد پور گم والا میں مردم شماری ٹیم اپنی ڈیوٹی پر تھی کہ اس دوران آوارہ کتے نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ٹیم کا ایک رکن زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے زخمی کارکن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے قریب فائرنگ سے 3پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
نامعلوم کار سوار ملزمان نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے قریب سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں سی آئی اے پولیس کے 2اہلکار اور ایک کار خاص زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔ اہلکاروں میں رضوان ، ظفر اور افضل شامل ہیں جو غازی آباد تھانے میں تعینات ہیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا ۔اہلکاروں نے مشکوک افراد کو روکنے کو کوشش کی تھی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی.
ادھر ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں سے پرائز بانڈبرآمد ہوئے ہیں تاہم وزیرا علیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /مظفر آباد، باغ )ضلع باغ کے نواحی علاقے میں نجی اسکول پر 8غنڈوں نے آہنی مکو ں ، خنجروں اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر حملہ کر دیا۔ جس پر سیکیورٹی گارڈکریم داد نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر حملہ آوروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ، سیکیورٹی اہلکار کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی، حملہ آوروں نے اسکول میں داخل ہوکر اسکول میں موجود 3اساتذہ جن میں پرنسپل راجہ اعجاز خان ، ذاکر حسین ، ادریس پر بدترین تشدد کیا جبکہ کلاسز میں موجود طلباو طالبات کے شو ر مچانے پر حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پولیس اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جہاں انھوں نے ابتدائی طور پر 2افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے خنجر ،آہنی مکے برآمدکئے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ زخمیوں کو باغ ہسپتال میں شفٹ کر لیا گیا ہے جن میں سیکیورٹی اہلکارکریم داد شدید زخمی حل لت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ دیگر 3اساتذہ کی حالت بہتر ہے، زخمی ہونے والے اساتذہ میں پرنسپل راجہ اعجاز خان ، زاکر حسین ، ادریس ، شامل ہیں ۔ ادھرآزاد کشمیر پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع ، باغ کے سرپرست خالد کھوکھر، صدر افتخار آزاد، جنرل سکریڑی خورشید احمد، ساجد سلیم ، راجہ سرفراز احمد ، سید فرید شاہ، سید زوار شاہ ، صیاد احمد اور دیگر نے چیڑان کے نجی تعلیمی ادارے پر چندہ غنڈہ عناصر کی طرف سے مسلح حملے اور ادارہ کے اساتذہ، سکیورٹی گارڈپربعیمانہ تشدداور طلبااور طالبات کو زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کیا کہ دیگر ملزمان کو بھی فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ینگ ڈاکٹرز نے اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے پر ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے۔
سروسز ہسپتال میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ینگ ڈاکٹرز کا اینٹی کرپشن اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تاہم ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے جبکہ دیگر ہسپتالوں کی ایمرجنسی بھی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) جناح ہسپتال میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشق کی گئی اور بھگدڑ مچنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دہشتگردی اور ناشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے جناح ہسپتال میں مشق کی گئی جس سے مریضوں ،ڈاکٹرز ،نرسوں اور مریضوں کے لواحقین کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس،بی ڈی ایس اور ریسکیو1122 کی جانب سے اچانک کی گئی مشق کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے اور ہنگامی صورتحال کی اطلاع ملنے پرڈاکٹرز،نرسیں اور لواحقین مریضوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے۔بھگدڑ مچنے سے ہسپتال وارڈز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔بغیر اطلاع پر مشقیں کرنے پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اوردیگر نے ہسپتال میں کام پرواپس جانے سے انکار کردیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) ڈاکٹروں نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کوصحت میں بہتری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ۔
جسٹس عظمت سعید کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے صحت میں بہتری کے بعد جسٹس عظمت سعید کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے ۔جسٹس عظمت سعید کو اگلے ہفتے دوبارہ چیک اپ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل جسٹس عظمت سعید کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے پر ہسپتال لے جا یا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا ۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
جسٹس عظمت سعید پاناما لیکس کیس میں پانچ رکنی بینچ کا بھی حصہ ہیں اور ان کی طبعیت نا ساز ہونے کے بعد پاناما لیکس کی سماعت کو پیر تک کے لیے موخر کردیا گیا تھا ۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کل پاناما لیکس کی سماعت دوبارہ شروع ہو گی جس میں جسٹس عظمت سعید بھی شریک ہوں گے

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)خوبصورت آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتک روشن نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
ریتک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’کابل‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے ، اس لئے نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔
انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے خیراتی اسپتال کوبھی آگاہ کردیاہے ۔

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں سٹریچر پر دیگیں رکھنے پر 2ملازمین کو معطل کر دیا گیا ۔
سول ہسپتال انتظامیہ نے سٹریچر پر دیگیں رکھنے کی خبر کا نوٹس لے لیا اور اس غفلت کے الزام میں ڈیوٹی پر مامور 2اہلکاروں کو معطل جبکہ انچار ج کو نوٹس جاری کر دیا ۔
ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان کا کہنا ہے کہ دعوت اڑانے والے 8ڈاکٹروں کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر ڈیوٹی پر مامور اشفاق اور ناصر نامی ملازمین کو معطل اور انچارج سیکیورٹی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انتظامیہ کو بے خبر رکھا اور ہسپتال میں دیگیں منگوائی تاہم اس حوالے سے انکوائری جاری ہے اور جلد حقائق سامنے آئیں گے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

 

ایمز ٹی وی (صحت)تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار مزید چار بچے چل بسے، رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 16ہو گئی،ہلاکتوں کے واقعات سول اسپتال مٹھی میں پیش آئے۔بیمار بچوں کی منتقلی کیلئے مفت فراہم کی جانے والی ایمبولیس سروس بند کر دی گئی جس سے بیماربچوں کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں 23روز کا بھرت ولد ایسرو،40روز کی ودنا دختر کشور،اٹھارا ماہ کی جشمتا دخترحشمت اور عمر کا نومولود بچہ دم توڑ گئے، رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 16ہو گئی ہے۔تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں 100سے زائد بچے زیر علاج ہیں،جبکہ تھر پارکر میں قحط سالی میں سندھ حکومت کی طرف سے دی گئی دو گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس میں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ تھر پارکر سے سندھ کے مختلف اسپتالوں تک ریفر ہونے والے بچوں کو مفت ایمبولینس سروس گذشتہ دو ماہ سے بند کر دی ہے ۔اس کے باعث تھرباسیوں کو معصوم بچوںکے علاج کرانے میں مشکلات کا سامنہ ہے۔پہلے مفت ایمبولینس سروس دی جاتی تھے،تھر کے دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے دوسری جانب سماجی تنظیموں اور تھرباسیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

Page 3 of 14