پیر, 20 مئی 2024

 

اسلام آباد:اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہوگیا جو راولپنڈی پولیس لائن میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔
پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا جسے گرفتار کرکے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جب کہ پولیس اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے بھی راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اس ضمن میں جاں بحق پولیس اہلکار کے بھائی مہران عباسی کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی گئی
جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے باعث یہ ٹکر ہوئی اور موقع پر ہی ہلاکت ہوئی، ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

 

 

تہران : ایران کے شہر احواز میں سیکیورٹی فورسز کی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 30 افراد زخمی 24 جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوب مغربی شہر احواز میں پریڈ کے دوران مسلح حملہ آوروں نے بے دریغ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 30 افراد دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں، حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے 8 اہلکاروں سمیت24 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملہ موٹر سائیکل پر سوار خاکی وردی میں ملبوس 2 دہشت گردوں نے (ایرانی وقت کے مطابق) صبح 9 بجے پریڈ پر حملہ کیا تھا، حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ دونوں مسلح دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ دو گرفتار کرلیے گئے۔
ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں پریڈ میں موجود عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی اور اعلیٰ سیکیورٹی افسران کوگولیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے پریڈ کا معائنہ کرنے والے شہریوں پر عقب سے فائرنگ کی تھی جو 10 منٹ تک جاری رہی تاہم سیکیورٹی فورسز نے حالات پر قابو پالیا ہے۔
ایران کے سرکاری نیوز ایجنسی کا کہناہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سنہ 1980 میں عراقی آمر صدام حسین کی جانب سے ایران پرمسلط کی گئی جنگ کے 38 برس مکمل ہونے کے حوالے سے احواز سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پریڈ جاری ہیں۔
واضح رہے کہ احواز ایران کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں گذشتہ برس عوام کی جانب سے اشیاء مہنگی ہونے پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
ایسے حملوں کے ذمہ دار امریکی حکام ہیں، جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کے بھرتی دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ حملے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، امریکی حکام ایسے حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے تیز رفتاری سے مؤثر جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں : پاکستان ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ
پاکستان ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایرانی شہر احواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جار ی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے۔

 

بھارت میں چمگادڑ سے پھیلنے والے وائرس نپاہ کے نئے کیسز سامنے آگئے، وائرس سے ریاست کیرالہ میں3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 8 اموات بھی وائرس کی وجہ سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق ضلع کالی کٹ میں 20سال کے 2 بہن بھائی کی موت نپاہ وائرس سے ہوئی جبکہ اسپتال میں ان کی دیکھ بھال کرنے والا نرسنگ اسسٹنٹ بھی وائرس سے موت کا شکار ہوااور دونوں بہن بھائیوں کے والد کابھی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے گھر کے کنویں میں وائرس پھیلانے والی چمگادڑ موجود تھی جبکہ ریاست میں ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نپاہ وائرس مخصوص چمگادڑ فروٹ بیٹ سے پھلوں کے ذریعے پھیلتا ہے، اس کی ابھی تک کوئی ویکسینیشن نہیں ہےاور اسی نپاہ وائرس سے2001 اور 2007 میں بھارت میں ہی 50لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ پہلی بار1998 میں ملائیشیا اور سنگاپور میں سامنے آنے والے نپاہ وائرس سے 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

ایمز ٹی وی (تعلیم )حیدرآباد کے مادھا پور میں واقع ایک جونیئر کالج کی طالبہ نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ اس کی شناخت گدوال کی رہنے والی ارونا کے طور پر کی گئی ہے جو طویل عرصے سے نیٹ امتحان کی تیاری کررہی تھی۔ پولیس کو ایک سوسائڈ نوٹ ملا جس میں اس نے تحریر کیا کہ وہ تعلیم پر مزید توجہ نہیں دے سکتی اوراس سلسلے میں دباﺅ ناقابل برداشت ہے اس لئے وہ یہ انتہائی اقدم کررہی ہے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔

 

 

ایمزٹی وی (بہاولپور)سانحہ احمد پورشرقیہ کے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔اب تک جاں بحق افرادکی تعداد198ہوگئی ہے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر عامر محمود کے مطابق عید سے ایک دن قبل ہونے والے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 2 سوکے قریب جاپہنچی ہے۔
70سے زائد میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں، جبکہ 75 کے قریب زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔
بہاولپور شرقیہ میں عید سے ایک دن قبل آئل ٹینکر سے تیل حاصل کرنے والےسیکڑوں افراد اس وقت جھلس گئے تھے جب ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)میئرکراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکردی جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ چکن گونیا،کانگو بخار،نیگلیریا اورڈینگی بخار سے بچاو کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
وبائی امراض کے لیے علیحدہ سے وارڈز اوربستروں کا انتظام کیا جائے جبکہ چکن گونیا کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

 

 

ایمزٹی وی (دیربالا) دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افرادجاں بحق ا ور متعدد زخمی ہو گئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لواری ٹاپ کے قریب مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہیں جنہیں نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بس دیر بالا سے چترال جا رہی تھی کہ لواری ٹاپ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیاہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) سرگودھا کے نواحی گاﺅں میں سلنڈر دھماکے سے 2بچیاں جاں بحق ہو گئیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاﺅں کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے سلنڈر دھماکے سے سگی بہنیں جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بہن جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر لیکج کی وجہ سے ہوا جس سے 2بچیوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے تاہم واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل کر دیا ہے جبکہ لاشیں پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں ۔ مرنے والی دونوں بچیاں سگی بہنیں تھیں جن کی والدہ اور بہن زخمی ہے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعظم نواز شریف صبح سویرے طبعیت بگڑنے پر نجی ہسپتال پہنچ گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے چیک اپ کلیئر کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا
آج صبح وزیراعظم نواز شریف پیٹ میں معمولی درد ہونے پر لاہور کے علاقے گلبرگ کے ایک نجی ہسپتال چلے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں سی ٹی اسکین تجویز کیا ۔سی ٹی اسکین کی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹروں نے وزیراعظم کے پیٹ کے حصے کو کلیئر قرار دے کر انہیں گھر بھیج دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف صرف دو گاڑیوں میں بغیر کسی پروٹوکول کے ہسپتال پہنچے تھے

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے، جو آٹزم کے شکار بچوں کے ساتھ کھیل کر اُن کا دل بہلانے کا کام کرتا ہے۔
کاسپر نامی سوشل روبوٹ خود بھی ایک بچے کی طرح ہے، جو خود بہ خود آنکھیں جھپکنے، بانہیں پھیلانے اور بچوں کے ساتھ کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روبوٹ کو تیار کرنے والے ماہرین کے مطابق یہ انسان کی طرح بچوں کا دل بہلاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کی خاتون پروفیسر کرسٹین داتن ہین اور بین روبنز نے بتایا کہ ان کا خواب ہے کہ ہسپتال، اسکول اور گھر میں موجود تمام بچوں کو کاسپر جیسا ساتھی دستیاب ہو۔
کاسپر نامی روبوٹ بچہ نہ صرف بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے، بلکہ وہ بالوں میں کنگھی کرنے اور گانا گانے کی صلاحیت رکھنے سمیت مصنوعی کھانا کھانے کی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرتا ہے۔
یہ روبوٹ اپنے خصوصی لیزر کی مدد سے بچوں کی نقل اتارتا ہے، روبوٹ کے سامنے کھڑے ہونا والا بچہ جس طرح کا عمل کرے گا، روبوٹ بھی اسی طرح کی کارکردگی سر انجام دے گا۔
اس روبوٹ کو 170 آٹزم کے شکار بچوں کے ہسپتال میں رکھا گیا ہے، جہاں کئی بچے پروفیسرز اور ماہرین کی مدد سے اس سوشل روبوٹ سے کھیلتے اور دل بہلاتے ہیں۔
نیشنل آسٹک سوسائٹی برطانیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 لاکھ برطانوی افراد میں آٹزم اسپیکٹرم پایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ آٹزم ذہنی نشوونما کا ایک ایسا مرض ہے جو کہ زیادہ تر بچوں میں 18 ماہ سے 3 سال کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے۔
یہ مرض بچے کی بول چال، سماجی تعلقات، ذہانت اور اپنی مدد آپ جیسے عوامل پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اس بیماری میں مبتلا بچہ اپنی دنیا میں گم ہوکر رہ جاتا ہے اور اسے بیرونی دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔
 

 

Page 2 of 14