بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ملتان: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں  ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 191  رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سلطانز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

اس موقع ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کمبنیشن اچھا ہے، بڑا ٹارگٹ دیکر میچ میں کامیابی سمیٹنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

لاہور: کراچی کنگز آج پھر اپنی پہلی فتح کے لیے گلیڈی ایٹرز کےخلاف میدان میں اتریں گے۔

پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز تیسری کوشش میں پہلی فتح کے متلاشی ہوں گے،

ٹیم کو بیٹنگ میں تسلسل اور بولنگ میں رنز کا بہاؤ روکنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

گلیڈی ایٹرز گزشتہ میچ کی بڑی ناکامی کے صدمے سے نکلنے کیلیے کوشاں ہوں گے۔

لاہور: افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان پیر 20 فروری کو لاہور قلندرز اسکواڈ جوائن کریں گے۔

راشد خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ منگل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے اسپنر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے اب تک قلندرز کو دستیاب نہیں تھے۔

کراچی : جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین گیمینگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے تناظر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق ڈھائی ارب کی فنڈنگ سے تعمیر کردہ یہ سینٹر، پاکستان کا پہلا گیمینگ اور انیمیشن سینٹر ہوگا۔

اس موقع پروفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، جنید امام ممبر آئی ٹی اور سی ای او ignite عاصم شہریار، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نےاظہار خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ گیمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں یہ سینٹر گیم چینجر ثابت ہوگا، جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کےتحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز اور انیمیشن کے ذریعے مثبت رجحانات کو فروغ دیا جائے گا،

ان۔کا کہنا تھا کہ سینٹر کے ساتھ پاکستان کا پہلا جدید ترین ورچوئل پروڈکش اسٹوڈیو بھی قائم کیا جارہا ہے.اسٹوڈیو میں جدید ترین کیمروں، آلات کی مدد سے گیمنگ و اینیمیشن کی عالمی معیار کی پروڈکش ہوسکے گی۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھاکہ ہمیں ٹیکنالوجی کے ہمقدم چلنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو بھی وقت کی ضرورت کے پیش نظر آگے بڑھانا ہے۔اس سینٹر میں سالانہ 2 ہزار طلبہ و طالبات کو فری مہنگے ترین اینیمیشن و گیمنگ کورسز کروائے جائیں گے. اس فنڈنگ سے ناصرف گیمینگ اور اینیمیشن کو فروغ دیا جاسکے گا بلکہ سینٹر کی تعمیر سے معاشی بہتری کی راہیں ہموار ہو سکیں گی۔
جامعہ این ای ڈی میں پاکستان کے پہلے نیشنل سینٹر برائے گیمنگ اور اینمیشن کا قیام جامعہ سمیت پوری قوم اور بالخصوص ملک کے لیے خوش آئند ہے۔

اس مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین اور ignite کے سی ای او عاصم شہریار حسین نے دستخط کیے. پروجیکٹ فوکل پرسن دانش الرحمان اور ندیم ناصر بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت بھی کی گئی۔

کراچی : میٹرک بورڈ نے نہم و دہم سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات برائے2023کےماڈل پیپرز جاری کردیئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں سالانہ امتحانات 2023ء میں ہونے والے نہم و دہم جماعت سائنس گروپ کے امتحانی پرچہ جات کے نئے سوالیہ ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے سربراہ پروفیسر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے گزشتہ دنوں چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا جس میں سینئر اور قابل اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی اور ماڈل پیپرز تیار کئے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ کے مطابق 2023ء کے سالانہ امتحانات کیلئے پرچے کاپہلا حصہ کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) 20 فیصد، دوسرا حصہ مختصر جواب کے سوالات کا 40 فیصد جبکہ تیسرا حصہ بیانیہ جواب کے سوالات کا 40 فیصد پر مشتمل ہو گاانہوں نے کہا کہ امتحانی پرچہ جات پورے نصاب پر محیط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں سائنس گروپ کے ماڈل پیپرز جاری ہوئے ہیں جبکہ فروری کے آخری ہفتے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز بھی تیار ہوجائیں گے۔ چیئرمین بور ڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ پورے سندھ میں سب سے پہلے ماڈل پیپرز میٹرک بورڈ نے جاری کئے ہیں انہوں نے سینئر اساتذہ کرام اور خاص طور پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، ریسرچ ایسوسی ایٹ ایم اے جعفری اور ان کے عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ریسرچ سیکشن آئندہ بھی ایسے ورکشاپ منعقد کرائے انہوں نے کہا کہ ہمارے بورڈ کا ریسرچ سیکشن اکیڈمک کے حوالے سے بہت فعال ہے اور معیاری کام کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔ ماڈل پیپرز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk  پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک : اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دے دیا۔

دبئی میں ایک ایونٹ سے آن لائن خطاب کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ایڈوانس ہوچکی ہے اور اس پر ہمیں فکرمند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے انسانوں کے لیے اے آئی چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی یقیناً اچھی پیشرفت ہے جس سے مستقبل میں مواقع پیدا ہوں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہت بڑا خطرہ بھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک اوپن اے آئی نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں جس نے چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا۔

البتہ ایلون مسک نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ایلون مسک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پہلے ہی کافی پیشرفت کرچکی تھی مگر اس تک عام افراد کو رسائی حاصل نہیں تھی مگر چیٹ جی پی ٹی سے بیشتر افراد کو اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے موقع ملا ہے۔

 

کیپ ٹاؤن: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 16.3 اوورز میں محض 95 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جارحانہ بالنگ کے سامنے آئرلینڈ کی 3 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں۔

پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 4، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے 2،2 جبکہ طوبہ حسن اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس قبل پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں 7 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

کراچی: بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے کرکٹر نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی گئی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھر مار ہوگئی۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 20 برس کے ہوگئے جس پر انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

ایسے میں بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی جس پر سوشل میڈیا صارفین میدان میں کود پڑے۔

احتشام نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں سرفراز کو اروشی کے آگے ہاتھ جوڑے دیکھا جاسکتا ہے اور میم پر لکھا گیا کہ نسیم کو پی ایس ایل پر فوکس کرنے دو۔

سوشل میڈیا پر ایک اور میم بھی گردش کررہی ہے جس میں نسیم شاہ کے شادی کے حوالے ویڈیو کلپ کو شیئرکیا گیا ہے اور ساتھ ہی کہا گیا کہ ابا نہیں مانیں گے۔

ٹوئٹر پر احتشام نے ایک اور میم شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اروشی چاچی نسیم شاہ چھوٹا سا لڑکا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق بولر اور کمنٹیٹر این رافیل بشپ نےپاکستان کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری کرنے والی ویمنز ٹیم کی کرکٹر منیبہ علی کے لیے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔

این بشپ نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے منیبہ علی کی کارکردگی کے لیے تالیوں والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا منیبہ پر پورے پاکستان کو فخر کرنا چاہیے اور ہوگا۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی بیٹر بن گئی ہیں۔

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول 22روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

نئی قیمتوں پر اطلاق رات بارہ بجتے ہی شروع ہوگیا۔

جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹرہو گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔