Reporter SS
لاہور: پی سی بی ملتوی ہونے والی پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ون ڈےسیریزجون میں کرانے کی تیاری کرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ملتوی ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز جون میں کرانے کی تیاری کر رہا ہے، اس ضمن میں کیریبیئن بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، میچز ممکنہ طور پر کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان آئی تھی، کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد بمشکل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی مکمل ہوئی، ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئے تھے،آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔
کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ مالیات کی غفلت منظر عام پر آگئی،
مستحق طلبا کے لیے احساس اسکالر شپس کی رقم تنخواہوں کی ادائیگی میں خرچ کردی گئی
ایچ ای سی ذرائع کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام اسکالر شپ کی رقم، تنخواہوں کی ادائیگی اور لیو ان کیش منٹ پر خرچ کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی اور احساس پروگرام اسکالر شپ سمیت دیگر امور سے متعلق 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی۔انہوں نے مزید بتایاکہ متعدد طالب علموں کے نام ایچ ای سی کی نیڈ بیس اسکالر شپ اور احساس پروگرام اسکالر شپ میں شامل ہے۔اسکالر شپس کے حوالے سے ڈائریکٹر فنانس آفیسر کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا، شعبہ مالیات کو لکھے گئے خط میں فنڈز کے غلط استعمال اور اسکالر شپس نہ دینے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کو سالانہ 350 ملین سے زائد کی رقم طلبا کے لیے جاری کی گئی، ایچ ای سی اور احساس پروگرام کی رقم طلبا کو منتقل نہ ہوسکی۔ احساس پروگرام سے 40 ہزار روپے فی طالب علم ادا کیے جانے تھے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ احساس پروگرام فیز 1 اور فیز 2 کی 260 اسکالر شپس کی رقم 1 کروڑ سے زائد ہے۔
.کراچی: جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کا 9واں تعلیمی کانووکیشن گزشتہ روزمنعقدہوا
تقریب میں 423 طلبہ کو انکی تعلیمی اسناد دی گئیں جبکہ اعلی کارکردگی دیکھانے والے طلبہ کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔
کووکیشن میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد امجد سراج( وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ) اور پروفیسر ڈاکٹر طارق سہیل( چئیرمین سہیل ٹرسٹ ) نے شرکت اور خطاب کیا۔
تقریب میں اساتذہ سمیت طلبہ کے والدین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
کراچی:عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا چوبیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیاگیا۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹرسروش ہشمت لودھی نے کی۔ جلسہ تقسیم اسناد میں 305 طلبہ کو ڈگریان تفویض کی گئیں۔ الیکٹریکل انجینئرنگ بیچ 2017 سے 160طلبہ، بیچلرزآف کمپیوٹرسائنس سے 60 طلبہ جبکہ بیچلرزآف سافٹ ویئرانجینئرنگ سے85 طلبہ کو ڈگریاں تفوویض کی گئیں۔ تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے6 طلبہ کو سونے کے تمغوں کے ساتھ 25 ہزار نقد انعامات دیئے گئے جبکہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 4 طلبہ کوانسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان آئ ای پی کی جانب سے بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
وائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی نے تمام طلبہ کو ڈگری تفویض کی اور مبارک باد دیتےہوئےطلبہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آج سے عملی زندگی کا آغاز ہو ہو رہا ہے جو کہ زیادہ مشکل ہے ہمیں پیسے کمانے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بننے کی بھی ضرورت ہے۔
اس موقع پرقائم مقام ڈائیریکٹرعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹر شعیب زیدی نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ یوآئی ٹی نے تعلیم کا اعلی معیار فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، پاکستان کی پہلی اوپن سورس چپ یو آئی ٹی میں ڈیزائن کی گئ، الیکٹرک کار اور اسی طرح کے کئی برے کام یہاں ہو رہے ہیں۔ اپنے نئے انجینئرز سے بھی ہمیں ایسی ہی امیدیں ہیں کہ وہ اس ادارٍے کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ اس موقع پر پر امریکن ادارے میکنسی کے ہیڈ آف پاکستان سلمان احمد نے مہمان خصوصی تھے جبکہ پرووائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر طفیل ، رجسٹراراین ای ڈی یورنیورسٹی غضنفر حسین ، بورڈ میمبر عثمان میموریل فاونڈیشن چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی اور یوآئ ٹی کے اساتذہ بھی موجود تھے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل پلے اسٹور سے اسپاٹیفائی ڈاؤن لوڈ کرنیوالے صارفین اب گوگل یا ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی بھی کرسکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹیفائی اور گوگل کے دوران کئی سالوں کے لیے معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جن صارفین نے اسپاٹیفائی ایپ گوگل پلے اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی ہے وہ دونوں کمپنیز کے درمیان ہونے والے معاہدے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے’ ٹو پیمنٹ آپشن‘سے مستفید ہوسکیں گے۔
اس معاہدے کے ذریعے صارفین کو پہلی بار بلنگ کے انتخاب کی اجازت دی جائے گی۔
گوگل نے صارفین کے بلز کی ادائیگی کیلئے اسپاٹیفائی کو اپنا پہلا نیچرل فرسٹ پارٹنرقرار دیا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی عالمی سطح پر سبسکرپشن ڈویلپرز میں سے ایک ہے۔
گوگل کی جانب سے فی الحال سہولت سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی فہرست شیئر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی گوگل نے صارفین کے بلنگ کی ادائیگی کے لیے کوئی خاص ٹائم لائن دی ہے۔
لاہور: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ انجری کےباعث وائٹ بال سیریزسے دستبردارہوگئے۔
کہنی کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگرچہ ان کی تکلیف معمولی نوعیت کی ہے مگر آئندہ 18 ماہ کی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا جا رہا ہے اور متبادل کے طور پر مچل سویپسن کو وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
صرف ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کیے جانے والے لیگ اسپنر کی خدمات پاکستان میں سلو پجز کے پیش نظر حاصل کی گئی ہیں کیونکہ اسمتھ کا خلا پر کرنے والے بیٹرز پہلے ہی موجود ہیں۔اس سے قبل، کین رچرڈسن بھی انجری کے باعث سیریز س باہر ہوگئے تھے۔
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک کےمیسنجرپرآن لائن اسکیمرزمتحرک ہوگئے۔
دنیا کی معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک کے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کو ایسے پیغامات سے خبردار کیا جا رہا ہے جوlook what I foundکے الفاظ سے شروع ہوتے ہیں۔
آن لائن اسکیمرز( دھوکے باز) آج کل کافی متحرک ہوگئے ہیں جو صارفین کو ایسے میسجز بھیجتے ہیں تاکہ ان سے ذاتی معلومات لے کر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
رپورٹس کے مطابق ان فرادکا نشانہ خاص طور پر وہ صارفین بنتے ہیں جن کے سوشل میڈیااکاؤنٹس پہلے ہیک ہوچکے ہیں۔
سائبر سکیورٹی کے ماہر لیسلی سیکوس کا کہنا ہے کہ بظاہر فیس بک پر آپ کے دوست کی طرف سے آنے والے میسج کے مقابلے میں کسی اجنبی کے بھیجے گئے میسج پر آپ کے کلک کرنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکے باز look what I found کے میسج کے ساتھ ایموجیز بھیجتے ہیں جس پرکلک کرتے ہی صارفین ایک ویب پیج چلے جاتے ہیں جہاں ان سے لاگ ان کی معلومات پوچھی جاتی ہے۔
صارف کی جانب سے تفصیلات درج کرنے سے اسکیمرز حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں یاصارف کی ڈیوائس میں میلویئر انسٹال کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ طریقہ پرانا ہے لیکن اب یہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے اور صارفین کو اس حوالے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نےتعطیلات کااعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کے مطابق موسم بہار کی تعطیلات کے حوالےسےصوبے بھرکے تمام سرکاری تعلیمی ادارے یکم اپریل سے 7 اپریل تک بند رہیں گے۔
تعطیلات کے حوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے تحت 23مارچ کے حوالے سے پرُجوش تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں شریک بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری شعبہ کامرس کے چیئرمین بطور مہمانِ خصوصی سلمان ثروت نے 23مارچ کے حوالے سے کہا کہ یہ تاریخ ساز دن ہے جب ہمارے بزرگوں اور رہنماؤں نے دو قومی نظریے کی بنیادپرعلیحدہ وطن کے مطالبے کے لئے قرارداد پیش کی ۔یہی وہ قرارداد ہےجسکی بناپر پاکستان معروض وجود میں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان انتھک محنت اور لازوال قربانیوں کے عوض حاصل کیا تاکہ ہم ایک آزاد قوم کی طرح زندگی بسر کرسکیں لیکن افسوس کہ آج ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کو بھلا چکے ہیں ذہنی طور پر غلامی کی زندگی بسرکررہے ہیں ۔ہم چاہیئے کہ ہم ہم اصول و ضوابط پر عمل کریں جن کے لئے قرارد داد مقاصد منظور کرائی گئی تاکہ ہم پوری دنیا میں ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھر کرسامنے آئیں۔
دنیا میں وہیں قومیں ترقی کرتی ہے جو اپنے مذہب،ثقافت ،عقائد، اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔اس موقع پر آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ریکٹر ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کہا کہ صرف یوم پاکستان اور جشن آزادی منالینا ہی ہماری ذمہ داری نہیں ہوتی ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے قائد اور بانی پاکستان قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلیں ۔
تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ۔تقریب میں اختتام پر طلبا وطالبا ت میںسرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔
کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ سول انجینئرنگ میں ایک روزہ سیمینارکاانعقادکیا گیا۔
سیمینار میں auburn یونی ورسٹی امریکہ کے ڈاکٹر سلمان اظہر، چیئرمین سول انجینئرنگ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر رضوان فاروقی، ڈاکٹر فرخ عارف،انجینئر شعیب احمد نے اظہارِ خیال کیا.
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سول انجینئرنگ اور ڈائریکٹر جزل این ای ڈی اکیڈمی پروفیسرڈاکٹر رضوان فاروقی کا کہنا تھا کہ آج کے سیمینار کا مقصد تعمیراتی صنعت سے متعلقہ افراد تک ان ٹیکنالوجیز کوپہچانا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ 4.0سے مراد تعمیراتی صنعت کااستحکام ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی صنعت کو مستحکم کرنا، سول انجینئرنگ کا بنیادی مقصد ہے۔
شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس سے تعمیراتی صنعت، صنعت کار اورعوام سب ہی متاثر ہورہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجیز سے تعمیراتی اخراجات کو محدود کیا جاسکے گا۔
اس موقعے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ سے آئے ماہر ڈاکٹر سلمان اظہر کا کہنا تھاکہ صنعتی انقلاب 4.0جو سب سے جدید انقلاب شمار کیا جاتا ہے، اس کے تحت مشین اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کام لیا جاتا ہے جو کہ تعمیراتی صنعت کے لیے انقلابی تبدیلیوں کا موجب ہے جب کہ اس کے ثمرات سے سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہوگا۔
سیمینار میں بحیثیت پینلسٹ معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی، ضیغم محمود رضوی، محسن شیخانی،ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر سلمان اظہر،انجینئر سہیل بشیر، ڈاکٹر رضوان فاروقی نے سوالوں کے جواب دیئے۔
جامعہ ترجمان کے مطابق متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجیز کے بارے میں پروفیسر ڈاکٹر رضوان فاروقی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آئی او ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے مزدور کی جان کی حفاظت بہتر طور پر کی جاسکے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی او ٹی ٹیکنالوجی ایک ایسی موبائل ایپ ہے جس کے ذریعے چندسیکنڈوں میں پتا چل جاتا ہے کہ مزدور سائٹ پر خطرے کے زون میں داخل ہوگیاہے، ریڈ زون میں داخل ہوجانے والوں کو فوراًاس ایپ کے ذریعے ممکنہ حادثے سے بچایا جاسکتاہے
۔بلڈنگ انفارمیشن ما ڈلنگ سے متعلق بتاتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بلڈنگ میں جو کچھ ہونا ہے وہ پہلے سے ماڈل کرلیا جاتا تاکہ تعمیرشدہ عمارت کو بار بار توڑ پھوڑ سے محفوظ کرکے خرچ کوبھی محدود رکھا جائے
Unmanned Air Vehiclesٹیکنالوجی سے متعلق اُن کا کہناتھا کہ اس کے ذریعے سیوریج نظام، سرنگوں سمیت بلند و بالا عمارتوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔ڈرون کے ساتھ اسمارٹ سینسرز استعمال کیے جارہے ہیں،جن کے ذریعے دُرست ڈیٹا، محدود وقت میں اکٹھا کیا جاسکے گا۔ایسا ڈیٹا جو انسانی پہنچ سے دور ہے،ناصرف منٹوں میں جمع ہوگابلکہ اس سے تعمیراتی ڈیزائن کی بہتری ممکن ہوگی۔ڈیزائن کے بہتر ہونے سے آئے روزنالوں میں ہونے والے دھماکوں کا سدباب بھی ہوجائے گا۔یاد رہے کہ سول انجینئرنگ کے تحت منعقدہ اس سیمینار میں قریباً10مزیدٹیکنالوجیز کو متعار ف کروایا گیا جس کے ثمرات جلدنظر آنے لگیں گے۔