Reporter SS
کراچی: آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین ہونےوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سپورٹنگ وکٹ تیار کرلی گئی۔
ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں بدھ کو چارٹرڈ فلائٹ کے زریعے کراچی پہنچ رہی ہیں، جس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک نیشنل اسٹیڈیم پر پریکٹس سیشنز میں شرکت کریں گی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم آمد سے قبل سپورٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے جو بیٹرز کے لیے سازگار ہونے کے ساتھ اسپنرز کے لیے بھی معاون و مددگار ہوگی۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے فون سیٹوں کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا طریقہ کارتیارکرلیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں /غیر ملکیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان سمندر پار پاکستانیوں /غیر ملکیوں جو مختصر مدت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوں کے فون سیٹوں کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا طریقہ کارتیار کیا ہے۔
پی ٹی اے اس نئے نظام کی پائیداری اور اس کی تکنیکی فعالیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تیاری اور جانچ کے عمل میں ہے۔ جو کہ جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔
مزید تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ: www.pta.gov.pk پر نظام فعال ہو جانے پر دستیاب ہو ں گی۔ نئے طریقہ کار کے تحت موبائل ڈیوائسز 120 دنوں تک بغیر کسی ٹیکس/ڈیوٹی کے کام کرتی رہیں گی۔
درخواست دہندہ پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے اپنے کوائف اور ڈیوائس آئی ایم ای آئی داخل کرکے عارضی رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
پی ٹی اے یہ نظام پاسپورٹ نمبر کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کے موبائل نمبر سم کی تصدیق کے لیے موبائل آپریٹروں کے ساتھ منسلک کرے گا۔
کراچی: جامعہ این ای ڈی کےتحت سینڈیکٹ کی نشست کےلیے ضمنی الیکشن 2022 کا انعقاد کیا گیا.
الیکشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد واصف اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف احمد کے مابین کانٹے دار مقابلہ رہا.جامعہ این ای ڈی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کیا.
ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر واصف احمد 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےجس کے بعدان وہ دو برس کے لیے سینڈیکٹ کے رکن ہوں گے۔ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈینز نے جیتنے والے امیدوار کو مبارک باد دی۔
ریٹرننگ آفیسر/رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی کی سرپرستی میں 46 ووٹ کاسٹ کیے گئے. اس ضمنی الیکشن کا ٹرن آؤٹ 85 فی صد سے زیادہ رہا. یاد رہے کہ یہ نشست ڈاکٹر شہنیلہ زرداری کی پروفیسر تعیناتی کے بعد خالی ہوئی ہے
واشگنٹن: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل نےاپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔خواتین کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا۔
گوگل کے ڈوڈل میں خواتین کوزندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل دکھایا گیا ہے جبکہ گھریلو سرگرمیوں میں مصروف خواتین بھی گوگل کے ڈوڈل کا حصہ ہیں۔عالمی یوم خواتین کا اس سال عنوان ’صنفی مساوات آج، پائیدارکل‘ ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین کی آبادی کا پانچواں حصہ مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔
عالمی یوم خواتین منانے کا مقصد گھریلو امور کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر خواتین کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔
کراچی: صوبے سندھ کے5 تعلیمی بورڈزکے لئےتاحال مستقبل وائس چانسلرز تعینات نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز بھی گزشتہ کئی ماہ سے تلاش کمیٹی کی جانب سے انتخاب کئے جانے کے باوجود مستقل چیئرمین سے محروم ہیں جن میں سکھر تعلیمی بورڈ،نوابشاہ تعلیمی بورڈ ،سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، حیدرآباد تعلیمی بورڈ، اورمیرپور خاص تعلیمی بورڈ شامل ہیں۔
اس طرح سندھ کا اعلیٰ تعلیمی نظام ایڈہاک ازم کی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے
کراچی: سندھ میں اعلیٰ تعلیم کو نظر انداز کرنے اور اہمیت نہ دینے کے باعث ایک اور قائم مقام وائس چانسلر کا اضافہ ہوگیا ہےجس کے بعدصوبے میں قائم مقام وائس چانسلر کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔
سندھ بھرکے تعلیمی بورڈز میں بھی ایڈہاک ازم عروج پر ہے اور انتخابات کے باوجود 5تعلیمی بورڈزمستقل چیئرمین سے محروم ہیں ۔
بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ خیرپورکے وائس چانسلر ڈاکٹر مدد علی شاہ کی پہلی مدت ختم ہونے کے بعد ان کو دوسری مدت نہیں دی گئی۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکشن افسر کمال احمد کے مطابق اسی یونیورسٹی کے کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نور احمد شیخ کو وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری دیدی گئی ہے۔
اس وقت سندھ میں جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، دائود انجینئرنگ یونیورسٹی، لیاری یونیورسٹی، انیمل یونیورسٹی سکرنڈ، لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی، شہید اللہ بخش یونیورسٹی جامشورو، آئی بی اے سکھر، ویمن یونیورسٹی سکھر، اروڑ یونیورسٹی سکھر اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی خیر پور مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں۔
کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات2022 دہم جماعت سائنس گروپ کےامتحانی فارم بغیرلیٹ فیس کےجمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔
کراچی میٹرک بورڈکے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سالانہ امتحانات2022 دہم جماعت سائنس گروپ کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں 15مارچ 2022ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بورڈ سے الحاق اسکولوں کے سربراہان اوروالدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کے امتحانی فارم جلد از جلد جمع کرا دیں۔
تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم نئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ گورنمنٹ اسکول بھی بغیر فیس کے اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
ممبئی: بھارت کے لیجنڈ سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکرنےبسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ تصویرکوخوبصورت لمحہ قراردے دیا۔
سچن ٹنڈولکرنے بسمہ معروف اوران کی بیٹی کی بھارتی ویمن کرکٹرزکے ساتھ تصویرٹویٹر پرشیئرکرتے ہوئے کہا کہ یہ خوبصورت لمحہ ہے۔سچن ٹنڈولکرکا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان میں باؤنڈریز ہوتی ہیں لیکن میدان سے باہرکھیل سب کومتحد کرتا ہے۔
نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پرپاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کے بعد بسمہ معروف اوران کی بیٹی کی بھارت کی خواتین کرکٹرز کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی اورسوشل میڈیا صارفین نے اسے بہت سراہا تھا۔
سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس سے منفرد اور علیحدہ رکھنے پر کام شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اپنے دنیا بھر میں موجود 2 ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رہنا ہے۔
واٹس ایپ نے اب گروپس سے تنگ صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئی تبدیلی پر کام شروع کیا ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس اور نمبروں سے علیحدہ رکھنے کے لیے ایپ میں ایک نیا ٹیب شامل کیا ہے، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔
غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق صارف جب مستقبل میں واٹس ایپ کھولے گا تو بائیں جانب کمیونٹی گروپ کا نشان نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔
مجھے ایک کمزور لڑکی سمجھ کر یا تو ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے یا تو چپ کروانے کی, مگر مجھے ڈرنا گوارہ نہیں