ھفتہ, 30 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) (ممبئی)بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم 'دنگل' کل یلیز کی جارہی ہے مگر معروف فنکار اسے دیکھ کر تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہا ویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔منگل کو عامر خان نے بولی وڈ اسٹارز اور مہا ویر سنگھ کے خاندان کے لیے اس فلم کی خصوصی اسکریننگ کا انتظام کیا۔سچن ٹنڈولکر، انیل کپور اور متعدد معروف شخصیات اس موقع پر موجود تھے۔

ان افراد کو اس فلم نے بہت زیادہ متاثر کیا اور انہوں نے ٹوئٹر پیغامات پر اس کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا۔اداکار توشار کپور کے مطابق ' الفاظ ختم ہوگئے، درحقیقت یہ بتانے کے لیے الفاظ ہی نہیں کہ یہ فلم توقعات سے کتنی زیادہ بہتر ہے'

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ جو موبائل فون، ٹیبلٹ اور آئی پیڈ آپ یا آپ کے بچےا ستعمال کررہے ہیں، ان سے نکلنے والی ریڈی ایشن آپ کو اور آپ کے بچوں کو کس قدر نقصان پہنچاسکتی ہے؟


ایک ریسرچ ورک میں موبائل فون کے زیادہ استعمال سے ہونے والے نقصانات کی وضاحت کی گئی ہے، مغربی محقیقن نے موبائل فون کے استعمال سے ہونے والے ممکنہ نقصانات پر روشنی ڈالی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کس طرح آئی پیڈز، ٹیبلٹس اور موبائل فونز کا زیادہ استعمال نقصان پہنچاسکتا ہے، موبائل فون سے نکلنے والی ریڈی ایشن انسان کے لیے کس قدر نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔

 

cell phone electromagnetic radiation 2

اس میں تجرباتی طور پر ایک بالغ شخص کی چھ منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا اور اس خاکے میں موبائل فون سے لگا اس شخص کا کان، گال، چہرہ، آ نکھیں اور دماغ تک متاثرہوئے ہیں، سرخ اور پیلا حصہ

بتارہاہے کہ صرف چھ منٹ کی ایک کال کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے۔

بچوں میں ممکنہ نقصان کی شرح اس سے کہیں زیاد ہ ہے، چھ منٹ کی ہی کال پر جب تین سالہ بچے کا تجزیہ کیا گیا تو دیکھا جاسکتا ہےکہ ریڈی ایشن کو ظاہر کرتے سرخ اور پیلے رنگ نے پورے چہرے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، موبائل فون کے استعمال سے بچے کے دماغ کے ساتھ آنکھیں، چہرہ اور دیگر اعضا متاثر ہوسکتے ہیں ۔

صرف یہی نہیں جب موبائل فون آپ کی جیب میں ہوتا ہے جیسا کہ لوگ عموماً پینٹ کی جیب میں سامنے کی طرف رکھتے ہیں تو یہاں بھی موبائل فون ریڈی ایشنز آپ کوممکنہ نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں، اس لیے جیب میں بھی موبائل فونز رکھنا خطرے سے خالی نہیں جبکہ جسم کے ساتھ جوڑے رکھنا تو صحت کے لیے اور بھی خطرناک ہوسکتا ہے ۔

n43

 

اسی تحقیق کے ریسرچرز نے موبائل فونز کے نقصانات سے بچے رہنے کی جو تجاویز دی ہیں ان کے مطابق اپنے موبائل فون کو جسم سے ہر ممکن حد تک دور رکھیں اور جب موبائل فون استعمال کررہے ہوں تو اپنے جسم سے جوڑ کر نہ رکھیں،اس کے لیے موبائل فون کا اسپیکر کھلا رکھیں یا پھر ہیڈ سیٹ استعمال کریں، جب استعمال میں نہ ہو تو اپنے فون کو ایئر و پلین موڈ میں رکھیں، کار، ٹرین اور لفٹ میں موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور سوتے وقت خود کو موبائل فون سے دور رکھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) آج 21 دسمبر اپنی 32ویں سالگرہ منانے والی ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور پھر ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

منفرد انداز اور پر کشش شخصیت کے باعث ماہرہ نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا،جو اب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم’رئیس ‘سے ڈیبیوکرنے جا رہی ہیں۔

ماہرہ نے ہمسفر اور شہرِ ذات سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں، جس کے بعد بول اور بن روئے جیسی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئیں اور اب بالی وڈ میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی پر کشش شخصیت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان کو برطانوی جریدے '’ایسٹرن آئی ‘نے ایشیا کی پرکشش ترین ٹاپ ٹین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چناوکے لیے ایک سروے کرایا گیا،جس میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں نے بڑی تعداد نے حصہ لیا۔فہرست میں پہلے نمبرپردپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبرپرٹی وی اداکارہ دھرشتی شرما جبکہ 5 ویں نمبرپرادکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔چھٹے نمبرپرماڈل واداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں نمبرپراداکارہ کترینہ کیف، آٹھویں نمبرپرسونم کپور، نویں نمبرپرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جب کہ دسویں نمبرپرماڈل واداکارہ گوہرخان شامل ہیں۔

 

 

ایمز پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابند ی ختم کرنے کے فیصلے کے بعدبالی ووڈ اسٹارز کافی خوش نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فلم اسٹار پریانکا چوپڑ ا کا کہنا تھا کہ وہ فن کا مظاہرہ دنیا بھر میں جاری رہنے پر یقین رکھتی ہیں۔

کاجول نے بھی پاکستانی سنیما مالکان کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کو فلمی صنعت کیلئے ایک بہتر عندیے سے تعبیر کیا۔کاجول کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ جہاں پر فلمی صنعت کی بنیاد رکھی جاتی ہے اور جہاں اس کو مثبت اشارے ملتے ہیں، وہ اس کی حمایت میں ہیں۔

انیل کپور نے بھی پاکستانی سنیما مالکان کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھی خبر ہے۔واضح رہے پاکستان میں سنیما مالکان کی جانب سے بھارتی فلموں کی اسکریننگ پر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے زمینی مقناطیسی میدان پر تحقیق کے دوران دریافت کیا ہے کہ روسی علاقے سائبیریا اور کینیڈا کے درمیان ایک بہت وسیع ذخیرہ مائع فولاد کا موجود ہے جسے مائع فولاد کا جیٹ اسٹریم کہا گیا ہے اور وہ ہر سال 40 سے 45 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کررہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ذخیرے کی رفتار زمینی بیرونی قلب (آؤٹر کور) کے مقابلے میں تین گنا زائد ہے لیکن ماہرین اس کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک قدیم مظہر ہے جو ایک ارب سال یا اس سے بھی پرانا ہوسکتا ہے۔
اس کے مطالعے سے زمین کے قدرتی مقناطیسی میدان کو جاننے اور سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

برطانیہ میں یونیورسٹی آف لیڈز کے ماہرین کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے۔ یہ ایک مائع پھوار کی صورت میں حرکت کررہا ہے۔ ایک اور سائنسدان کے مطابق اس اہم انکشاف سے خود زمین کے اندرونی ماحول کو جاننے میں مدد ملے گی۔

فولادی مائع کے اس بڑے ذخیرے کو یورپی خلائی ایجنسی کے سیٹلائٹ اور دیگر اسٹیشنوں کی مدد سے دریافت کیا گیا ہے کیونکہ اس کی حرکت زمینی مقناطیسی میدان میں تبدیلی پیدا کررہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی کیو نامی ایک خردبینی نلکی اور ایپ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنی آنکھیں اور بصارت ٹیسٹ کرسکتے ہیں اور یہ آپ کی آنکھوں کی صحت کا جائزہ بھی لیتی رہتی ہے۔

686776 eyeq 1482330175 321 640x480

اس اہم ایجاد کے لیے کِک اسٹارٹر ویب سائٹ پر چندہ مہم جاری ہے۔ 29 ڈالر کی قیمت میں ایک خردبینی نلکی اور ایپ فراہم کی جاتی ہے۔ نظر ٹیسٹ کرنے کے لیے ایپ آن کریں اور نلکی کے سرے پر کچھ دیر کے لیے آنکھ کھول کررکھیں تو ایپ کسی ڈاکٹر کی طرح آپ کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کرتی ہے۔

گھر بیٹھے نظر ٹیسٹ کرنے کی اس ویب سائٹ سے آپ کبھی بھی اور کہیں بھی اپنی نظر ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں نظر ٹیسٹ کرانے کے لیے لوگوں کو بھاری فیس ادا کرنا ہوتی ہے اور غریب ممالک کے دوردراز علاقوں میں یہ سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسی لیے آئی کیو ایپ ہرطرح سےلوگوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ کمپنی اولین پراڈکٹ فروری 2017 میں جاری کرے گی جب کہ 2015 میں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس ایجاد کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو کم خرچ اور درست نظر کی جانچ فراہم کرنا ہے۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کےاسمارٹ فون کے لیے تیار کی گئی ہے۔ آئی کیو کلاؤڈ میں موجود جدید ترین الگورتھم اور سافٹ ویئر درست انداز میں نظر کا جائزہ لیتے ہیں اور آنکھوں کا درست نمبر تجویز کرتے ہیں۔ ایپ صارف کو مفید مشورے، جدید چشموں کے فریم اور دیگر معلومات بھی فراہم کرتی رہتی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(حب) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آج پھر ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ۔

ذرائع کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شدید نوعیت کی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھیل رہی ہے تاہم آگ لگنے سے کسی شخص کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

یاد رہے گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی جب مزدور اس کی صفائی کر رہے تھے ۔ آگ لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کا ڈیک اڑنے سے16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت) سردیوں کے دنوں میں خشک میوہ جات کا استعمال کس کو پسند نہیں ہوتا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مزیدار گریاں آپ کی زندگی بچانے کا کام بھی کرسکتی ہیں؟

یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ناوریجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں ان گریوں کا استعمال جان لیوا امراض جیسے دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت دیگر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ گریاں پروٹین، فائبر، پولی ان سچورٹیڈ اور مونو سچورٹیڈ فیٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جبکہ ان میں وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو امراض کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران دنیا بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہونے والی 29 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے گریوں کے استعمال اور امراض کے خطرے کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک دن میں صرف بیس گرام گریاں دل کے امراض کا خطرہ 30 فیصد، ذیابیطس کا 40 فیصد، کینسر کا 15 فیصد اور دیگر وجوہات کے نتیجے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 22 فیصد کم کرتی ہیں۔

اس تحقیق میں کسی مخصوص گری کے بارے میں اشارہ نہیں کیا گیا مگر محققین کے بقول مونگ پھلی فالج کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں، جبکہ کاجو، پستے اور اخروٹ وغیرہ کینسر کے خلاف مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر یہ بات بھی آپ کو غذا میں ان خشک میوہ جات کو استعمال کرنے پر قائل نہیں کرسکتا تو مھققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ روزانہ بیس گرام گریاں کھا کر ہر سال 45 لاکھ قبل از وقت اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

اس سے ہٹ کر آپ جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں تو یہ گریاں موٹاپے کے خلاف بھی موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (کرکٹ)جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے الزام میں جرمانے اور پوائنٹس عائد کرنے کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی ہے۔

آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے ڈوپلیسی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی شق بیالیس اعشاریہ تین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا کے خلاف ان کی اپیل مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ کے الزام میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میچ فیس کے 100فیصد اور تین ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کرنے کی سزا سنائی تھی، جو مائیکل بیلوف نے برقرار رکھی ہے۔

 

 


ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) سوال کب ایک منٹ درحقیقت ایک منٹ نہیں ہوگا ؟ تو اس کا جواب ہے 31 دسمبر 2016 کو 23:59 گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کا منٹ جب دنیا بھر میں ایک منٹ 61 سیکنڈ پر محیط ہوگا۔

اس انوکھے ایونٹ کو لیپ سیکنڈ کا نام دیا جاتا ہے اور اس سال خاص بات یہ ہے کہ 2016 میں 29 فروری یعنی لیپ ائیر بھی ہوا۔

اس کی وجہ زمین کی گردش سے بالکل درست وقت بتانے والی گھڑیوں کو ملانا ہے جو کہ چاند اور سورج کی کشش ثقل سے متاثر ہوتی ہے۔

دنیا کے سات ارب سے زائد افراد میں سے بہت کم لوگوں کو اس تبدیلی کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور ان میں سے بھی اس اضافی لمحے کو گزارنے کا منصوبہ بنانے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

تاہم گھڑی سازی کے ماہرین کے لیے یہ اضافی سیکنڈ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے تکرار چلتی رہتی ہے۔

تاہم یہ بات واضح رہے کہ آپ کو اس لیپ سیکنڈ کو اپنی پرانی گھڑیوں میں بڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایسی سپر گھڑیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے جو کہ اٹامک میکنزم کی فریکوئنسی کا حساب رکھتی ہیں۔

1972 سے اب تک 26 بار لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور آخری بار ایسا 30 جون 2015 کو ہوا تھا۔