جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اگلے سال جنوری میں شروع ہونے والے اپنے نئے سیمسٹر سے صحافت کے شعبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے چار سالہ ڈگری پروگرام بی ایس میڈیا سائنس شروع کررہا ہے جس کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

یونیورسٹی کی جانب سے صحافت کی تعلیم کے نصاب کو مزید بہتر بنانے کے لئے گزشتہ شام مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک کی جانب سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سینئر صحافیوں اور کراچی کی جامعات میں شعبہ صحافت کے اساتذہ کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایم اے جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ،فیکلٹی ممبر علی ناصر اورسیدّ حسنین عالم کاظمی کے علاوہ یونیورسٹی کے میڈیا کو آرڈی نیٹر محمد سمیع گوہر بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں جن سینئر صحافیوں اور اساتذہ نے شرکت کی ان میں محمود شام،سیدّ سعود ظفر، اویس منگل والا اور محمد شیراز ایرانی قابل ذکر تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہمارا روایتی میڈیا اب لیکٹرانک میڈیا کے دور میں داخل ہو گیا ہے جس سے اطلاعات کی فراہمی تیز رفتار ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامعات کی بنیادی ذمہ داری معاشرہ کو باصلاحیت افراد فراہم کرنا ہوتا ہے اور وہ پر عزم ہیں کہ محمد علی جناح یونیورسٹی سے میڈیا سائنس کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان صحافت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک نے بتایا کی بی ایس میڈیا سائنس کے نصاب میں نیوز رپورٹنگ، میگزین جرنلزم، فلم پروڈکشن،کمیونٹی جرنلزم، ایڈوانس رپورٹنگ،سٹیزن جرنلزم، گلوبل اینڈ انٹرنیشنل پبلک ریلیشنز،انٹرنیشنل جرنلزم، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت اور میڈیا کی اخلاقیات کے مضامین کو شامل کیا گیا۔اجلاس میں شریک سینئر صحافیوں کی جانب سے اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا سائنس کی تعلیم کے دوران اردو اور انگریزی لٹریچر کے مضامین کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے.

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے ، بی کام، معادلہ(مدارس اورہومیو پیتھک)پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تایخ میں بغیر لیٹ فیس کے 18نومبر 2016تک توسیع کردی گئی ہے۔

امتحانی فارم الائیڈ بینک یونیورسٹی روڈگلشن اقبال اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈبرانچوںسے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار3سو روپے اور بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزارروپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ریحام خان کے شادی خفیہ رکھنے کے حالیہ انکشافات پر بالآخر عمران خان بھی بول پڑے اوراس ضمن میں کبھی کوئی بات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پر برس پڑے۔
ذرائع کےمطابق ریحام خان کے حالیہ انکشافات سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ کیا یہ کوئی قومی معاملہ ہے ، کوئی نیشنل سیکیورٹی لیک ہوگئی ہے؟یہ بتائیں کہ شریفوں کے جوحالت ہیں،ان کی پرائیویٹ لائف پر کبھی کوئی اس طرح کرتاہے؟ان کی زندگیاں دیکھیں، میں نے کبھی بات کی ہے اور نہ ہی کبھی سامنے لانےکی کوشش کی۔

عمران خان کاکہناتھاکہ ’وہ اس معاملے پر کبھی کوئی بات نہیں کریں گے ، کیونکہ یہ غیرمتعلقہ چیز ہے ، ٹی وی چینلز کو بھی کہناچاہتاہوں کہ شریف خاندان کی پرائیویٹ لائف پر بھی پروگرام کریں، بیلنس کریں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے ٹارگٹ کیا جاتاہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پریس کونسل آف پاکستان کے جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نجی اخبار میں چھپنے والی اخبار کے معاملے پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں انگریزی اخبار کی خبر پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے معاملے پر غور کیا گیا اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ تحقیقاتی کمیٹی اخبار کے خلاف کارروائی کرے نہ کہ رپورٹر سے ذرائع بتانے پر اصرار کرے

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر جیسے امور پریس کونسل آف پاکستان کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور یہ معاملہ پریس کونسل میں ہی لایا جانا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے یہ معاملہ نہ تو حکومت اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے پرس کونسل آف پاکستان کو بھیجا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ نباتیات کے تحت بعنوان ’’کچن گارڈننگ‘‘ پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

دو روزہ ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد(چیئرمین شعبہ ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس جامعہ کراچی) اور مشہور اگریکلچرسٹ توفیق پاشا نے بطورِ مہمان خصوصی ورکشاپ میں شرکت کی

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلے کی تائید کر دی ہے۔ وکٹیں اڑانے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا، ہم نواز شریف کی قیادت میں بیٹنگ کرتے رہیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج ہونے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ اور عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔ میرے پاس اللہ تعالی کا شکر بجالانے کیلئے الفاظ نہیں ۔عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلہ کی تائید کی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ تھیں۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور دفاع کی وکٹ گرانے میں ناکام ہو گئی ہے اور سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف کی کامیابی کے خلاف عثمان ڈار کی اپیل خارج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے اور انتخابات کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کی اپیل دائر کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے یہ اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان ڈار نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے سے قبل الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا جس نے خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کی رپورٹ میں کوئی الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف 21 ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتے تھے اور ہم نے سپریم کورٹ سے کہا کہ اگر جعلی ووٹوں کو نکال دیا جائے تو بھی ان کی برتری 16 ہزار رہ جاتی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماءعثمان ڈار کی اپیل خارج کر دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کی کمیٹی کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنا کام مکمل کر لے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ سول ہسپتا ل اور پولیس ٹریننگ سکول کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیاہے اوردونوں واقعات کے سہولت کاروں کو بھی پکڑلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے،دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قومیں ختم نہیں ہوتیں، وطن دشمنوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان آج پر امن ہے پہلے عوام دہشت گردوں سے ڈر کر بھاگ رہے تھے اب وہ جان بچاکر بھاگ رہے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے بلوچستان کو پر امن اور محفوظ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)این اے 110کے دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شارٹ آرڈر کے ذریعے اپیل مسترد کی ہے ابھی اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110میں دھاندلی کے الزام کی اپیل خارج ہونے پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عدالت عظمیٰ نے ہمارے ثبوتوں کو مکمل طور پر مسترد کردیاکیونکہ ابھی سپریم کورٹ نے شارٹ آرڈر کے ذریعے اپیل مسترد کی ہے۔

عدالت اعظمیٰ اپیل مسترد کرنے کی وجو ہات تفصیلی فیصلے میں جاری کرے گی جس کے بعد اس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران دلائل ختم کر کے عدالت عظمیٰ میں ایک حدیث سنائی ہے جس کے مطابق رسول کریمﷺنے صحابہ کرام سے کہا کہ تم سے پہلے امتوں کی تباہی کا سبب یہ تھا کہ کمزور پر قانون پوری قوت سے لاگو ہوتا تھا لیکن طاقتور کو دیکھ کر قانون آنکھیں پھیر لیتا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن کومالی خود مختاری دینے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کو انتخابی قوانین کاحصہ بنانے پر تیار ہوگئی۔ نئی سیاسی جماعت کے اندراج پربھاری فیس مقررکرنے اور 3 سال تک فنڈزکی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعت کوڈی لسٹ کرنے کااختیار بھی الیکشن کمیشن کودینے پراتفاق ہوگیا۔

انتخابات میں ریٹرننگ افسران کیلیے ماتحت عدلیہ کوترجیح دینے اورسیاسی جماعتوں کو صرف5کروڑتک انتخابی اخراجات کی اجازت دینے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشواروںکی جگہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے اورالیکشن کمیشن کے فیصلے صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

یونیفائیڈ الیکشن ایکٹ 2016 کے مسودے پر انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا۔ زاہد حامد کی صدارت میںقائم ذیلی کمیٹی نے 68 اجلاس کیے اور22 ماہ بعد یونیفائیڈ الیکشن ایکٹ2016کے مسودے پراتفاق کرلیا۔ ذیلی کمیٹی آئندہ اجلاس میں ایکٹ 2016 کا مسودہ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں منظوری کیلیے پیش کرے گی۔

میڈیا کو دستیاب ایکٹ کی کاپی کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی سزاہوگی، الیکشن کمیشن توہین عدالت آرڈر 2003 کے تحت کسی کوسزاسناسکے گا۔ ایکٹ کی منظوری کے بعدالیکشن کمیشن کوپارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور دیگرآئینی اداروں کی طرح چارج بجٹ دیاجائے گا۔ ایکٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اورریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلیے ماتحت عدلیہ کو ترجیح دینے کی شق بھی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن افسران دوسری اورسرکاری ملازمین تیسری ترجیح ہوںگے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق اسمبلی اورسینیٹ انتخابات کیلیے ہائیکورٹ کاجج جبکہ مقامی حکومتوںکے الیکشن کیلیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز ٹریبونل کے سربراہ ہوںگے۔