Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ) جامعہ سندھ جام شورو میں داخلوں کے لئے پری انٹری ٹیسٹ ہفتے کو منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سندھ جام شورو کی جانب سے بیچلر ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلے کے لیے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس اور بدین‘ میرپورخاص‘ دادو‘ ٹھٹھہ اور لاڑکانہ کیمپس میں قائم کیمپسز میں ہفتہ 12 نومبر 2016ءکو منعقد ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
اس سلسلے میں جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق جامعہ کی جانب سے امیدواروں کی سہولت کے لیے حیدرآباد‘ قاسم آباد‘ لطیف آباد‘ کوٹری اور جام شورو پھاٹک سے پوائنٹ بسیں چلائی جائینگی
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایات پر جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز برائے سال 2017 جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر 2016تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہاکہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز 14نومبر سے 30 نومبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،سلطان زین العابدین یونیورسٹی ملایشیاء کے باہمی اشترک سے موٹاپے اور معیارِ زندگی پر تین روزہ سمپوزیم کا انعقاد کررہی ہے۔
جو 15سے 17نومبر تک ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد کیا جائے گا۔ جس کا موضوع زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موٹاپے سے لڑائی ہے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد نے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں ۔پاکستانی جامعات بالخصوص جامعہ کراچی کا ملائشین پام آئل بورڈ سے اشتراک لائق تحسین ہے۔
مجھے امید ہے کہ یہ اشتراک آئندہ بھی جاری رہے گا۔پام آئل ملائشیاء میں کافی مقبول ہے مگر پاکستان میں لوگ اس کی اہمیت وافادیت سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے باوجود اس کے ملائشین پام آئل پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کا ایک اہم جز ہے ،ملائشین حکومت پاکستان کو بہترین معیار کا پام آئل درآمد کرتاہے۔
مجھے امید ہے کہ مذکورہ پروگرام سے پاکستانی اساتذہ اور طلبہ کو ملائشین پام آئل کی اہمیت وافادیت سے متعلق بھر پور آگاہی ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’پام آئل کے صنعتی ،صحت اور معاشی فائدے ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کے مابین دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔
ایمزٹی وی(پشاور) انسداد دہشت گردی فورس نے مالا کنڈ میں کارروائی کر کے ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے مالا کنڈ کے علاقے چک درہ کے بازار میں کارروائی کر کے دہشت گرد شہراز کو گرفتار کیا ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گر د نے 2009میں اپنے ساتھیوں سمیت مسجد پر حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں 33افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو ئے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا نیا گورنر بنا کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں سندھ کے 31 ویں گورنر ہوں گے جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد ایوان صدر سے نئے گورنر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) آئی بی اے کراچی میں7ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے اور ان کی انسٹی ٹیوٹ میں داخلے پر پابندی کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے اور امریکہ سے آئے ہوئے18لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے آئی بی اے کے نئے سربراہ ڈاکٹرفرخ کے لئے ان ملازمین سے نمٹنا ایک چیلنج بن گیا ہے کیونکہ ملازمین نے قانونی کارروائی کے ساتھ سخت احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر کامل جوکھیو نے بتایا کہ ہائوس سیلنگ کے معاملے پر ڈائریکٹر فنانس معید سلطان نے ہمیں زبردستی دفتر سے نکال دیا، سخت بدکلامی کی اور دھمکیاں دیں، بعد میں شوکاز نوٹس دے کر ہمارے آئی بی اے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی چنانچہ ہم نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہم سخت احتجاج کا پروگرام بھی بنا رہے ہیں۔
جس ادارے کے سربراہ کی تنخواہ18لاکھ ہو وہاں کے ملازمین سے ناروا سلوک ناانصافی ہے۔ آئی بی اے کراچی کے قائم مقام رجسٹرار معید جامی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی بی اے اعلیٰ تعلیم دینے والا سرکاری ادارہ ہے جو خودمختار بھی ہے۔
ہمیں یونین بنانے کی اجازت نہیں ہے اور جہاں تک داخلے پر پابندی کی بات ہے تو یہ ہمارے قواعد میں ہے جس کو شوکاز نوٹس دیا جائے تو داخلے پر پابندی ہوتی ہے لیکن اگر ملازمین نے مزید احتجاج کیا تو یہ پابندی جو چار روز کی تھی اسے بڑھا بھی سکتے ہیں اور مزید سخت کارروائی بھی کر سکتے ہیں
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یورپی پارلیمنٹ کے دورہ کے موقع پر خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین ،بین الاقوامی ترقیاتی کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت سات بااثر کمیٹیوں کے چیئر مینوں سے الگ الگ ملاقات کی۔اس موقع پر سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یورپ کو دنیا کے اندر انسان دوست ممالک کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ہم یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کو انسانی بنیادوں پر اٹھا ئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ایل او سی پر ایک ملین سویلین آبادی شدید خطرے میں آگئی ہے یورپی یونین وہاں اپنا خصوصی مشن بھیجے اور یورپی پارلیمنٹ بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد پاس کرے ۔مقبوضہ کشمیر کے حالات یورپی ممالک کی توجہ کے متقاضی ہیں اگر توجہ نہ دی گئی تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنو ن نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف لاکھوں انسانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ، کشمیری اسلحہ کا مقابلہ پتھروں، ڈنڈوں سے کررہے ہیں ،مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے خواتین بچے بینائی سے محروم ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر یورپی ممبران پارلیمنٹ کو بھارتی مظالم کے ویڈیو ثبوت بھی د یئے جنہیں دیکھ کر اکثر ممبران آبدیدہ ہو گئے ۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیرکا پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر یورپین پارلیمنٹ کے انتہائی متحرک اور فعال ممبر راجہ افضل خان نے استقبال کیا۔بعد ازاں بااثر کمیٹیوں کے چیئرمینوں ، ممبران سے ملاقاتیں کیں۔یورپی ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام بھی کیا ۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کی ریزیلینٹ رسپانس مشقوں کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مشقوں کے انعقاد اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا جبکہ انہوں نے سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کراچی میں امن وامان کی بہتری پر فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں امن کی بحالی تک آپریشن جاری رکھا جائے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں
ایمز ٹی وی (تعلیم/گولارچی) گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلبہ کا اسکول کے ٹیچر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔
گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلبہ نے اسکول کے ٹیچر پر امتحانی نتائج میں رشوت طلب کرنے کا الزام لگایاہے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلبہ نےپریس کلب کے سامنے مذکورہ ٹیچر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
مظاہرے کی قیادت مرتضیٰ چانڈیو نے کی، اس موقع پر طلبہ نے بتایا کہ مذکورہ ٹیچر نے رشوت نہ دینے پر امتحان میں بعض طلبہ کو فیل کردیا ہے۔
علاوہ ازیں احتجاج پراسا تذہ کی جانب سے دھمکی بھی دی جا ہی ہے ،انہوں نے متعلقہ حکام سے مذکورہ ٹیچر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔