Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو نئی بھرتیوں سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ ہونے تک نئی بھرتیاں نہ کی جائیں۔
چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی اہلیت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت نے از خود نوٹس کیس کے فیصلہ تک کمیشن کو نئی بھرتیوں سے روکنے کا حکم دیا۔ اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ بھرتیاں نہ کی گئیں تو سسٹم بیٹھ جائیگا۔
جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیے کہ ملک میں کوئی سسٹم ہے یا نہیں؟ ایسے شخص کو چیرمین لگادیا گیاہے جو مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب تک مطمئن نہیں ہوتے کمیشن کو کام نہیں کرنے دینگے، 15روز میں کوئی قیامت نہیں آجائیگی۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت 3نومبر تک ملتوی کردی
ایمزٹی وی(کراچی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 22 اگست کو میڈیا ہاؤس پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاؤس پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیوایم کی 3 خواتین سمیت 52 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ تفتیشی افسر نے بانی ایم کیوایم اور فاروق ستار سمیت 30 سے زائد ملزمان کی عدم گرفتاری سےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
عدالت نے پہلے سے گرفتار کنور نوید جمیل ، قمر منصور اور شاہد پاشا کی عدم پیشی اور دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد، فاروق ستار، ذاکرقریشی، جاویدکاظمی، گلفرازخٹک،عارف خان، اکرم راجپوت اور اشرف نور سمیت 30 سے زائد ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ مفرور قرار دیئے گئے افراد میں سے اکرم راجپوت اور اشرف نور کو ایم کیوایم لندن نےعارضی رابطہ کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم) محکمہ تعلیم سندھ میں ایمرجنسی کے پول کھل گئے۔ گڑھی خیرو کے گوٹھ عبدالکریم بروھی پرائمری اسکول کے طلباء کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پہ مجبور، کسی نے بھی نوٹس لینے کی زحمت نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق گڑھی خیرو کے نواحی گوٹھ عبدالکریم بروھی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول عبدالکریم بروھی کے طلباء و طالبات بلڈنگ کی زبوں حالی کی وجہ سے جدید دور میں بھی گرمی چاہے سردی میں کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پہ مجبور ہیں۔
اس کے علاوہ یہ اسکول فرنیچر، واش رومز، چاردیواری، میٹھے پانی اور بجلی سمیت تمام تر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، شدید گرمی میں دھوپ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے بچے خارش سمیت دیگر جلدی امراض مبتلا ہوگئے ہیں۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نےخزاں2016ء کے لیے داخلوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
خزاں2016ء کے لیے داخلوں میں توسیع کے بعد نئی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 21اکتوبرکر دی گئی ہے۔
پانچ مختلف شعبہ جات میں ڈپلومہ، شارٹ کورسز،بیچلرز،ایسوسی ایٹ ڈگری اورماسٹرز نیں داخلوں کا انعقاد کی گیا ہے۔
داخلے اور مزید تفصیلات کیلیے ویب سائٹ www.vu.edu.pk یا پاکستان بھر میں موجود کسی بھی کیمپس میں وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی برکس اور بمسٹیک کے ساتھیوں کو گمراہ کررہے ہیں، بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے جب
کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت بھارتی اسپانسرشدہ دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے جب کہ بھارتی مظالم کے باعث خواتین اوربچوں سمیت سینکڑوں کشمیری بصارت سے محروم ہوچکے ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کو حق خودارادیت نہیں دے رہا جب کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کی تحریک کو دہشت گردی سے تعبیرکرنے کو مستردکیاہے۔
واضح رہے کہ بھارت ریاست گوا میں ہونے والی برکس کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کے دوران نریندر مودی پاکستان پر الزام تراشی کرنا نہ بھولے جس کے دوران انہوں نے نام لئے بغیر پاکستان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم) جامعہ کراچی میں سوفٹ ویئرنمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر کے زیر اہتمام سوفٹ ویئر نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمائش22 اکتوبر 2016 ء کو صبح 9:00 تاشام6:00 بجے منعقد ہوگی نمائش کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کریں گے۔
ڈاکٹر محمد قیصر کا کہنا ہے کہ مذکورہ نمائش کا مقصدطلبہ میں قومی اوربین الاقوامی آئی ٹی مارکٹس سے متعلق شعور ،آگاہی کے علاوہ تجربہ بھی فراہم کرنا ہے۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔ جن میں ڈی وی ایم ،بی ایس ایگریکلچر ،ڈبلیو آر ای،بی ایس میرین سائنسز،بی ایس ڈبلیو آر ایم ،بی ایس اکنامکس ،بی ایس انگلش،بی ایس انوائرمنٹل سائنسز ،بی ایس کمپیوٹر سائنسز،بی ایس جیالوجی،بی ایس بی اے،بی ایڈ ،بی بی اے،ایم اے ایجوکیشن ،اور ایم فل پروگرام شامل تھے۔
انٹری ٹیسٹ لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل اور کوئٹہ کے دو مختلف امتحانی مراکز میں لئے گئے ،تین شعبوں جن میں ڈی وی ایم،بی ایس ایگریکلچراور ڈبلیوں آر ای کا ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے منعقد ہوئے ۔
جبکہ باقی شعبوں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام لئے گئے،انٹری ٹیسٹ میں طلباءوطالبات کی کثیر تعداد شامل تھیں۔ انٹری ٹیسٹ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں سندھ،خیبر پختونخواہ اور پنچاب سے بھی طلباءوطالبات نے شرکت کی۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاکستان آرمی کی میزبانی میں جسمانی پھرتی اور جنگی صلاحیتوں کے اظہار کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغازکل ہو گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر ملکی افواج کی ٹیموں کی پہلی بین الاقوامی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ 2016 ء کا آغاز 18 اکتوبر سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں 370 فوجی حصہ لیں گے۔ چھ روزہ مقابلوں سے قبل اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔
ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال، برطانیہ، قازقستان، سری لنکا، چین، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے دستے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین، آسٹریلیا، امریکا، ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔
ایمزٹی وی(رحیم یار خان)سجہ موڑ کے قریب دو بسوں میں تصادم سے کئی طلبا سمیت 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طالب علموں سے بھری ایک بس خانپور سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ صادق آباد میں سجہ موڑ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
متعدد افراد کی لاشیں بسوں کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جب کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیور اور کلینرز بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خانپور کے قریب ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ 2009 میں بھی سجہ موڑ پر باراتیوں سے بھری 2 بسیں مخالف سمت سے آتے ٹرک سے ٹکرا گئیں تھیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
زرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماکراچی پریس کلب میں بانی الطاف حسین سے اظہا ریکجتہی کیلئے پریس کانفرنس کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری کلب کے باہر موجود تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس سے قبل رینجرز کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پہنچی اور پریس کانفرنس رکوانے کیلئے پریس کلب کے عہدیداروں سے مذاکرات بھی کیے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے پریس کلب کے عہدےداروں سے کہا ہے کہ ”نہیں چاہتے دوبارہ پاکستان کے خلاف بات کی جائے “۔رینجررز اہلکار اپنے ساتھ کیمرے والی موبائل وینز بھی لائے۔