بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم لندن کے اراکین کی پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری کراچی پریس کلب کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی ہے اور نعرے بازی شروع کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 22 اگست کے واقعہ سے متعلق درج مقدمات میں نامزد افراد کو پریس کلب کے باہر سے ہی گرفتار کیا جائے گا تاہم جو افراد مطلوب نہیں ان کو تحویل میں لینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 22 اگست واقعہ کے تفتیشی افسر بھی پریس کلب کے باہر موجود ہیں اور پریس کلب کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ نامزد افراد کی گرفتاری کیلئے رینجرز اور پولیس مل کر کارروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر ایم کیو ایم کارکن نے بدتمیزی کی جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تو اسے بھی پریس کلب کی عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔ اس وقت کارکنان کی بڑی تعداد پریس کلب کے باہر موجود ہے اور نعرے بازی کر رہی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ چکی ہے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مشہور عالم شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظور ی سے کالج میں 37نئے پروفیسراور8رجسٹراربھرتی کئے ہیں خیرپور میڈیکل کالج کو پاکستان کا مثالی کالج بنانا چاہتا ہوں وہ کالج کے کانفرنس ہال میں معیاری تعلیم اور آئندہ کے تعلیمی منصوبوں کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔

بریفنگ میں ڈاکٹر مختیار لاکھو، ڈاکٹر صفدرآرائیں،ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو،ڈاکٹر بشرارامیجو ،ڈاکٹر ظہور پھل اورتمام فیکلٹیزکے ڈاکٹر موجود تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر مشہورعالم شاہ نے کہاکہ کالج میں نئے بھرتی کئے گئے پروفیسروں میں سے 5پروفیسرایک ایسوسی ایٹ پروفیسر25اسسٹنٹ پروفیسراور8رجسٹرارشامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خیرپورنیا میڈیکل کالج ہے نئے بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں نے ایک شخص کے دماغ کا کامیاب آپریشن کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا انہوں نے کہاکہ کالج میں نئے ڈاکٹر بھرتی کر نے سے ڈاکٹروں کی کمی کی شکایات کافی حد تک ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کالج میں ملک کی پہلی مثالی لیبارٹری قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ مزید فیکلٹیزقائم کر کے سندھ کے دیہی علاقوں کو مطلوبہ علاج کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ کالج میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر مقرر کئے گئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر مزید ماہر ڈاکٹر بھرتی کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں خیرپو رمیڈیکل کالج سندھ کا سب سے بڑا اور کامیاب کالج ثابت ہو گا جبکہ آگے چل کر خیرپو رمیڈیکل کالج کو پاکستان کا سب سے بڑا مثالی کالج بنائیں گے انہوں نے پی پی ایچ آئی اور دیگراداروں کے تعاون کی تعریف کی جبکہ انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سماج سدھارکی تنظیموں کو اپیل کی کہ کالج کی معیاری تعلیم اور خیرپور میں بہترعلاج کے متعلق عوام میں بیداری مہم چلائیں تاکہ بیماریوں میں مبتلا مریض ہمارے پاس آئیں اورہمارے ڈاکٹر مسیحا بن کر ان کی مد د کرسکیں

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) صوبائی صدر اے این پی پشین صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی حاجی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تمام ترمراعات پنجاب کو دی جارہی ہیں، پشتون قوم آگ میں جل رہی ہے، ہمارے ہاتھ خون سے رنگے نہیں، پشتون کو کوئی طعنہ نہیں دے سکتا صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میںمکمل ناکام ہوچکی ہے، پشتون قوم آگ میں جل رہی ہے اللہ کا شکر ہے ہمارے ہاتھ خون سے رنگے نہیں ہیں پشتون کو کوئی طعنہ نہیں دے سکتا.

پشتونوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرئینگے پاک چائنا اکنامک کوریڈور منصوبے کا رخ موڑ کر پنجاب چائنا اکنامک جبکہ گوادر تا کاشغر روٹ لاہور تا کاشغر بنادیا گیا ہے جس میں تمام تر مراعات پنجاب کو ملیں گی کوئی مائی کا لال پشتون کو دہشتگرد اور غدار قرار نہیں دے سکتا تاریخ گواہ کہ پشتونوں نے ملک و قوم کی سالمیت و دفاع کیلئے کافی قربانیاں دی ہیں لیکن اب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان سندھ اور فاٹا میں انکی نسل کشی کی جارہی ہے پشتون قوم پر ظلم و بر بریت کی انتہاء کردی گئی ہے صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میںمکمل ناکام ہوچکی ہے سانحہ 8 اگست کے ملزمان کون ہیں سب جانتے ہیں کافی لاشیں اورجنازے اٹھائے ماؤں اور بہنوں کو رولایا گیا یتم بچوں کو دلاسا دے دے کر تھک چکے ہیں بے گناہ پشتون کے خون کے ایک ایک قطرے کا حسا ب لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں کارپوریشن صدر سید عبدالباری غرشین کی زیر صدارت منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ صوبائی نائب صدر حاجی اصغر علی ترین مرکزی کمیٹی ممبر عبیداللہ عابد ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ حاجی سیف اللہ خاکسار مرکزی کمیٹی ممبر حاجی عبدلباری کاکڑ حاجی علاؤالدین اور نائب صدر ملک صادق کاکڑ نے بھی خطاب کیا صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں لاقانونیت بدامنی بڑھتی جارہی ہے امن دشمن عناصر بے قابو ہوگئے انہیں راستہ دینے والوں کو عوام کے سامنے لاکر بے نقاب کرئینگے پشتون اولس دربدر اور مایوسی کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ امن وامان کی مخدوش صورتحال،سانحہ سول ہسپتال اور گوادر تا کاشغر روٹ سمیت دیگر مسائل کیخلاف 26اکتوبر کو کوئٹہ میں اے این پی کا مرکزی جلسہ پاور پلس ہوگا ۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) محکمہ کالج ایجوکیشن کے ذیلی ادارے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ کئے جانے کے باعث ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ میں داخلوں کے سینکڑوں طلبہ کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے

بتایا جاتا ہے کہ سندھ بھر کے مختلف ٹیکنیکل کالجوں میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ میں داخلوں کے خواہش مند طلبہ کو غلط ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے ہیں یہ ایڈمٹ کارڈز این ٹی ایس اسلام اباد سے جاری کیے گئےہیں

جن میں کراچی کے سینکڑوں طلبہ کے مراکز جیکب آباد،خیرپور،مٹھی شکارپورمیں قائم کئے گئے ہیں۔ مختلف شعبہ جات میں داخلے کے لیے این ٹی ایس کا ٹیسٹ 16اکتوبرکوہوگا.

تاہم این ٹی ایس سندھ کے انچارج محمدعمران کے مطابق دو سو طلبہ نے غلط اندراج کیا تھاجس کی وجہ سی ان کے مراکز دور ہوگئے تھے اب اندارج درست کردیا گیا ہے اور امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ٹیوٹا میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے دورمیں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی تھیں جس کی تحقیقات ایک ریٹائر جج نے کی تھیں اور بھرتیوں کو غلط قررا دے کرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی مگر معاملہ دبا دیا گیا بعدا ازاں ایک اور سفارشی خاتون کو براہ راست گریڈ 18میں بھرتی کرلیا گیا انھیں وزیر اعلیٰ ہاوس کی گاڑی اور پیٹرول بھی دیا گیا۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) ڈیرہ غازی خان بورڈ نے طالبعلم کو مقررہ نمبر سے زائد نمبر دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 

ddd

ڈیرہ غازی خان بورڈ نے گیارویں کے 2016 کے نتائج کا علان کیا تو طالبعلم کو دل کھول کر نمبر دے دیئے اور بائیولوجی کے پیپر میں طالبعلم محمد عمر کو مقررہ 85 میں سے 88 نمبر دے ڈالے۔ طالبعلم کو رزلٹ درست کروانے کے لئے دھکے کھانے پڑ گئے۔

جس پربورڈ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے الزام رزلٹ تیار کرنے والے کلرک پر ڈال دیا۔ طالبعلم نے رزلٹ ٹھیک کرنے کے لئے بورڈ حکام سے رابطہ کیا لیکن تین روز بعد بھی رزلٹ ٹھیک نہیں ہو سکا۔ نوجوان آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔

 
 


ایمزٹی وی(مظفرآباد)مظفر آباد میں آزاد کشمیراسمبلی اورکشمیرکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک نئے دورمیں داخل ہوگئی ہے، کشمیری خواتین نے اپنے جوان بیٹے اوربھائی

قربان کردیئے، آزادی کے لئے جانیں دینے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے ساتھ ہمارے رشتے کبھی ختم نہیں ہوں گے، بھارت کشمیری قیادت کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے، کشمیری عوام پرظلم وستم اوربات چیت اکٹھی نہیں چل سکتی جب کہ کشمیری ظلم پراب عالمی ضمیرخاموش نہیں رہے گا۔

صدرممنون کا کہنا تھا کہ صدر اوروزیراعظم آزاد کشمیرعوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں، مقبوضہ کشمیرکےنہتے اوربہادرعوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ کشمیریوں کی حمایت ہمارے خون میں شامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے جان و مال ہر وقت خطرےمیں گھرے ہیں، کشمیری عوام کے حوصلے اور جوش و جذبےکی دنیا میں مثال نہیں ملتی ہے جہاں کشمیر میں 100 سے زائد افراد کو پیلٹ گنوں سے آنکھوں سے محروم کیا جا چکا ہے لیکن ان کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے اطراف کشمیری بھارتی جارحیت کا شکار رہتے ہیں ، جمہوریت کےدعوے داروں نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا اور اب طویل عرصے بعد آزاد کشمیر کی قیادت ذہین دانشمندلوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ صدر نے مزید خطاب میں کہا کہ مظالم کے باوجود انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اجازت نہ دی گئی تومقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوگی۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) پنجاب میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی جبکہ اسکولوں میں بلیک بورڈ کی جگہ اب وائٹ بورڈ استعمال ہوں گے۔

نویں اور دسویں جماعت کے طلبا خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام کیوں رہے, اساتذہ نے بہتر حکمت عملی کیوں نہیں اپنائی, محکمہ اسکول ایجو کیشن نے ناٖقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

جس کی وزیر اعلی نے منظوری دے دی۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے ای ڈی اوز ایجوکیشنز کو صوبے بھر کے اسکولوں میں بلیک بورڈ اور چاک کی جگہ وائٹ بورڈ اور مارکر مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وائٹ بورڈ کے استعمال کا فیصلہ حفظان صحت کے اصولوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے اور اس کا حصہ بن کر افغانستان کئی سالوں سے جاری جنگ کی تباہ کاریوں کا ازالہ کرسکتا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں متعین افغان سفیر عمرزاخیلوال نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ جو چیز پاکستان کےلیے اچھی ہے وہ پورے خطے کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی جب کہ افغانستان اس عظیم منصوبے کا حصہ بن کر ملک میں جاری کئی عشروں پر محیط جنگ کی تباہ کاریوں اور نقصانات کاازالہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی صدر نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین راہداری منصوبےکا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب کہ سعودی عرب بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کا خواہاں ہے

ایمز ٹی وی ( تعلیم) محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کر نے کافیصلہ کر لیا، معلومات کی فراہمی میں تعاون نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نو ٹیفکیشں جاری کر دیا ہے۔ ڈیٹا بیس کیلئے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ وفاق کے تحت چلنے والے اسکول بھی شامل ہوں گے۔

تعلیمی حکام کے مطابق تمام تعلیمی اداروں سے بچوں کی تعدادا اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہے ۔

تمام اضلاع کے اے ڈی اوز دیٹا نومبر میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

معلومات کی فراہمی میں لاپرواہی اور عدم تعاون کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن نے سیز فائر لائن توڑنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ،مظفرآباد ڈو یژن کے ٹکٹ ہولڈروں ،سٹی اورضلعی عہدیداروں نے مہم چلانے کا آغاز کردیا ہے۔

مسلم لیگ کی سالانہ تقریبات

سابق وزیر پیر غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک ،راجہ ثاقب مجید ،مفتی منصور الرحمان میر عتیق الرحمان ،کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار عتیق احمد خان کے اعلان کو سراہتے ہیں ،سیز فائرلائن کو توڑنے کیلئے عملی اقداما ت کریں گے۔

کشمیر ی عوام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،کشمیریوں پرظلم وبربریت کا حساب بھارت کو چکانا ہوگا