وفاقی کابینہ نے پہلی کلاؤڈ پالیسی اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کا بل منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل دنیا سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پہلی کلاؤڈ پالیسی اور پرسنل ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق بل تیار کر کے وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا، جسے کابینہ نے منظور کرلیاہے
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ اہم ترین بل اور پالیسی کی منظوری پر وزیراعظم اور کابینہ اراکین کے شکر گزار ہیں، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ بل کامقصد شہریوں، سرکاری ونجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا کی پرائیویسی یقینی بنانا ہے جبکہ تمام متعلقہ ادارے ڈیٹا، خدمات اورسسٹم کی سائبر سیکیورٹی سےہم آہنگی یقینی بنائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ فرسٹ پالیسی وفاقی وزارتوں، محکموں، خودمختار اداروں کا احاطہ کرے گی، وزارتوں و اداروں کے مختلف ڈیٹا سینٹرز پربھاری اخراجات اوراپ گریڈیشن کا عمل مشکل ہوتا ہے، وفاقی وزارتوں اورمحکموں کےڈیٹا سینٹرزمطلوبہ تقاضوں سےآراستہ کلاؤڈزپرمرحلہ وارمنتقل ہوں گے۔
سید امین الحق کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ آفس، کلاؤڈ سروس پرووائیڈرزکی ایکریڈیشن، کوالٹی، سیکیورٹی اور محکمانہ آئی ٹی امور کی نگرانی کرے گا، کلاؤڈ ایکوزیشن آفس مختلف اداروں کو کلاؤڈسروسنگ کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشنز کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
گلگت : بلتستان یونیورسٹی کےنئے وائس چانسلرکیلئےسینٹ نےتین نام شارٹ لسٹ کرکےحتمی منظوری کیلئےصدرپاکستان کوبھیجوادئیے
شارٹ لسٹ کئےگئے ناموں میں پروفیسرڈاکٹرنعیم خان سرفہرست ہےجبکہ دوسرے نمبرپر پروفیسرڈاکٹر الیاس ظفراورتیسرے نمبرپر ڈاکٹرثقلین نقوی کانام شامل ہے
یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی نےوائس چانسلرکےامیدواروں سےانٹرویوکےبعدپانچ نام شارٹ لسٹ کرکےکوسینٹ کو بھیجےتھےسینٹ نے پانچ میں سے تین نام شارٹ لسٹ کرکے صدرپاکستان عارف علوی کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کردئیے ہیں
صدر مملکت سینٹ کی جانب سے بھیجے گئے تین ناموں میں سے کسی ایک نام کی منظوری دیں گےذرائع کےمطابق ضرورت پڑنے پرصدر مملکت گورنرگلگت بلتستان سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں
یادرہےکہ بلتستان یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹرنعیم خان کےاوپرمختلف اوقات میں سنگین مالی بےضابطگیوں کےالزامات لگتے رہے نعیم خان مبینہ طورپر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں
متنازعہ وی سی کو دوسری بار وائس چانسلر بنانے کیلئے کی جانےوالی کوششوں پر بلتستان بھر کےعوام میں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے اور سرچ کمیٹی وسینٹ کی غیر جانبداری پربڑے سوالات کھڑے ہورہے ہیں
کراچی: داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کوسندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کےچیف ایگزیکٹیوآفیسرمقررکرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
حکومت سندھ نے داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کو سندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منظوری کے لیے تقرری کی سمری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
واضح رہے کہ اس وقت مذکورہ ادارے میں سربراہی کی آسامی خالی ہے جبکہ ادارہ بھی تقریباً غیر فعال ہے یہ ادارہ 18ویں ترمیم کے بعد قائم ہوا تھا تاہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی بحیثیت مستقل وائس چانسلر اپنے عہدے کی دوسری چار سالہ مدت جون 2021 میں پوری کرچکے ہیں اور اس عہدے پر ایک نوٹیفیکیشن کے تحت تاحکم کام کررہے ہیں۔
حکومت سندھ کی تلاش کمیٹی نئے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے کئی ماہ قبل تین نام وزیر اعلی سندھ کو بھجواچکی ہے تاہم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔
ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے جب ساڑھے 8 سال قبل داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج لیا تھا تو اس وقت یونیورسٹی میں 10 شعبہ جات تھے تاہم اس وقت یونیورسٹی 14 شعبوں کے ساتھ کام کررہی ہے ہے۔
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمائیکل نیسر کادورہ پاکستان مشکل میں پڑگیا۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برسبین میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف میچ کے دوران مائیکل نیسر کو چوٹ آئی جس کے بعد ان کا دورہ پاکستان ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔
مائیکل نیسر 18 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں جس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
برسبین: آسٹریلوی کرکٹرگلین میکسویل شادی کےباعث دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گلین میکسویل کی شادی مارچ کے اواخر میں شیڈول ہےاسی وجہ سے وہ میلبورن میں مقیم ہیںجسکےبعد وہ دورہ پاکستان کےلئے دستیاب نہیں ہونگے۔
دورہ پاکستان سے باہر ہونے کے حوالے سےگلین میکسویل نے کہا کہ " ابتدائی طور پر جب میں نے بورڈ سے شادی کی تاریخ سے متعلق تبادلہ خیال کیااس وقت 2 ہفتے کا وقفہ تھا لہذا میں اس وقت بہت خوش تھا، میں کوئی بھی سیریز کھونا نہیں چاہتا تھا لیکن جب گزشتہ برس کے وسط میں دوبارہ سی اے کے ساتھ کنٹریکٹ میٹنگ میں گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز آن ہے، میں نے اچھی طرح سے سوچا، ظاہر ہے ہماری آخری بات چیت کے بعد شیڈول بدل گیا تھا"۔
تاہم دورہ پاکستان کے لئے میکسویل کے نعم البدل کونساکھلاڑی دستیاب ہوگا تاحال فیصلہ ہونا باقی ہے۔
لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کےفائنل میں وزیراعظم عمران خان کےبطور مہمان خصوصی کی آمد کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجانے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد کرکٹ بورڈ مسلسل وزیر اعظم ہاوس سےرابطے میں ہیں مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں بورڈ حکام کا کہنا ٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔
واضح رہےوزیراعظم عمران خان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
یاد رہےپی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کوقذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کراچی: پروفیسر اطہرعطاء جامعہ اردو کے وائس چانسلرکاعہدہ سنبھالنےکےلئےراضی ہوگئے۔
انہوں نے وفاقی وزارت تعلیم کی پیشکش 10 روز بعد قبول کر لی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی سیکریٹری تعلیم محمد علی کو انہوں نے باقاعدہ ای میل بھی کی ہے جس میں کہا ہے کہ وہ وائس چانسلر کی پیشکش قبول کرتے ہیں اور معاہدے کا جائزہ لینے کے منتظر ہیں۔
تلاش کمیٹی نے انہیں دوسرا نمبر دیا تھا جبکہ پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر شاہد قریشی نے ذمہ داری سنبھالنے سی معذرت کرلی تھی تاہم بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ پہلے نمبر پر آنے والے ڈاکٹر شاہد قریشی اور تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر ظفر اللّہ قریشی کے تحقیقی پرچوں کی تعداد 15 سے کم تھی جو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پروفیسر اور وائس چانسلر کی اہلییت کے لیے لازمی قرار دے رکے ہیں۔
اس طرح عملی طور پر تلاش کمیٹی نے تین کے بجائے صرف ایک اہل امیدوار پروفیسر اطہر عطاء کا انتخاب کیا۔ پروفیسر اطہر عطاء جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل ہیں، اُنہوں نے کیمیاء میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی اور اس وقت کنیڈا کی ونی پیگ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اور کنیڈین شہری بھی ہیں۔
صدر مملکت نے ان کی تنخواہ میں 5 لاکھ روپے خصوصی اضافے کی منظوری دی تھی کیونکہ وہ کم تنخواہ پر آنے پر تیار نہیں تھے اب ان کی تنخواہ 12 لاکھ روپے ماہانہ ہوجائے گی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اردو یونیورسٹی کے کے ڈین پروفیسر زاہد نے تلاش کمیٹی ان کے منتخب کردہ امیدواروں کی اہلیت کوعدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کر رکھا ہے اور اس کی سماعت 16 فروری کو ہوگی جس میں فیصلہ آنے کا امکان ہے۔
کراچی: جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشتراک سے منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
صدرشعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض مقاصد پرتفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کو پھیلانے اور اس کی تشہیر اور اشاعت کے منفی اثرات سے آگاہ کریں۔کانفرنس سے سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین الدین صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ کسی بھی خبر کے نشر یااشاعت کرنے سے پہلے اس کی تحقیق ضروری ہے کہ نشرہونے والی خبر درست ہے یا حقائق کے منافی ہے ،خبر کے ریاست،عام افراد اور ملکی معیشت پر اثرات کو پس پشت ڈال دیا جاتاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔میڈیاکو ریاست کا چوتھاستون بھی کہا جاتاہے کیونکہ معاشرے کو سنوارنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہوتاہے لیکن اگر یہ ہی مثبت کی جگہ منفی اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت شروع کردے تو پورامعاشرہ بگاڑ کا شکارہوسکتاہے۔پاکستان میں میڈیا اانڈسٹری ایک دباؤ کا شکار ہے اور اسے پریس فریڈم جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے امریکی اسکالرپروفیسرڈاکٹر لی آرٹز نے کہا کہ جھوٹی خبریں لوگوں کو گمراہ کرتی ہیں اور سوشل میڈیا اس میں سرفہرست ہے جس کے تدارک کے لئے کوششیں ناگزیر ہوچکی ہیں۔سوشل میڈیاپلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات کی فراہمی تیز ہوچکی ہے مگر اس کی سچائی کی تصدیق مشکل ہے۔دنیا بھر میں چارارب افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں،روزانہ پچاس لاکھ ٹوئٹس پوسٹ جبکہ یوٹیوب پر ایک ارب اور فیس بک پر دس ارب ویڈیوز روانہ کی بنیاد پر شیئرکی جاتی ہیں جو اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے کہ سوشل میڈیارابطے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔
اس موقع پر گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیمامغل نے کہا کہ جعلی خبریں آج ہم سب کو متاثر کر رہی ہیںمیڈیا نے روایتی طور پر غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور صحافتی اخلاقیات پر مبنی ایک باخبر معاشرے کی تشکیل کے لیے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی آمد اور حیران کن طور پر تیزی سے پھیلنے سے میڈیا کے عام صارف کے لیے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔معاشرے کی بہتری اور ریاست کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ذرائع ابلاغ منفی اور پروپیگنڈے پر مبنی خبروں کی تشہیرکرنے کے بجائے حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کو یقینی بنائیں
کراچی : سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی گیٹ کےنزدیک ایک اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
جس میں اسکول کے چھوٹے بچے موجود تھے جو چھٹی کے بعد اسکول سے اپنے گھروں کو جارہے تھے ۔
بچوں کو جلتی ہوئی وین میں بے یار و مددگار چھوڑ کروین کا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا ۔
سرسیدیونیورسٹی کا سیکوریٹی کا عملہ فوری طور پر آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ بچوں کی مدد کو پہنچا اورانتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے صورتحال کو قابو میں کیا اور بچوں کو بحفاظت وین سے باہر نکال کر یونیورسٹی لے گئے ۔
جامعہ سرسید کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین سے رابطہ کیا اور انھیں حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی آکراپنے بچوں کو لے جائیں ۔اس اثناء میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے خوفزدہ بچوں کو تسلی دی کہ اب وہ بالکل محفوظ ہیں ۔ انھوں نے بچوں کو ریفرشمنٹ فراہم کیا ۔ بچوں کے والدین نے یونیورسٹی کے عملے کی بہت تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا پابندیوں سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوروناکی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی جن میں گلگت، مردان، مظفرآباد، کراچی، حیدرآباد اور پشاور بھی شامل ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔