اسلام آباد: چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے۔
سپریم کورٹ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ صوبہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ایک وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جا سکا، اصل مسئلہ یہ ہے اپنا بندہ لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کمیٹی نئے رولز نہیں بنا سکتی۔
عدالت نے دو ماہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔
اس موقع پردرخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین کے وکیل نے بتایا کہ آج امیدواران کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہےسپریم کورٹ میں ڈاکٹر شمس الدین نے تقرری کے عمل میں شامل ہونے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے 14 اکتوبر 2020 کو پیپلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کاحکم دیتے ہوئے اس کام کیلئے پہلے دیے گئے اشتہار کے تحت کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے میٹرک ای گریڈ میں پاس کرنے والے ہزاروں طلبہ سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے نااہل قرار دے دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی سے جنرل گروپ میں ای گریڈ سے پاس ہونیوالے 4 ہزار سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے
محکمہ کالج ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ای گریڈ میں پاس طلبہ صرف پرائیویٹ کالجوں میں داخلہ لے کر تعلیم کا حصول ممکن بناسکیں گے جو غریب طلبہ پر اضافی بوجھ ہوگا کیونکہ سندھ حکومت نے سرکاری کالجوں کے طلبہ کی رجسٹریشن اور انرولمنٹ کی مد میں رقم کی ادائیگی کی ذمہ داری لے رکھی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن کے احکامات پر صوبہ سندھ میں نئے سینٹرلائزڈ داخلہ پالیسی کے حوالے سے صوبے بھر میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کر دیا گیا ہے کہ ای گریڈ میں میٹرک پاس کرنیوالے طلبہ داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب والدین اور طلبہ نے محکمہ کالج ایجوکیشن کے اس اقدام کو ظالمانہ اور نا انصافی پر مبنی قرار دیا ہے۔
واضح رہے رواں ہفتے کراچی میں میٹرک سائنس گروپ کے متوقع نتائج میں میں ای گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد صرف کراچی میں تقریباً 10 ہزار سے زائد طلبہ کے سرکاری کالجوں میں داخلے سے محروم رہ جانے کا اندیشہ ہے، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ای گریڈ سے پاس ہونیوالوں کی ممکنہ تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔
کراچی: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے4رکنی وفدنےگورنرہاؤس میں صوبہ سندھ کےگورنرعمران اسماعیل سےملاقات کی ۔
وفد کے اراکین میں ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار، نائب صدر کموڈور (ر) سلیم صدیقی، جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان اور ایگزیکیٹو ممبر فرخ نظامی شامل تھے ۔
ملاقات کا مقصد حکومت اور تعلیمی اداروں کے مابین خلیج کو کم کرکے خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا اور تعلیمی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا تھا ۔
اس کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون اور تفہیم کی فضاء قائم کرکے تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا بھی شامل تھا ۔
گورنر سندھ نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے اعلیٰ معیارکی تدریسی خدمات کےحوالےسے سرسید یونیورسٹی کے با اثر اور نمایاں کردار کو سراہا ۔
کراچی: سندھ کابینہ نےٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف بھرتی کی پالیسی تجویزکی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کےزیرِ صدارت سندھ کابینہ کااجلا س ہوا۔
اجلاس میں اساتذہ کی بھرتی کے لئےرواں سال ہونےوالے آئی بی اے سکھر ٹیسٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ اساتذہ کی بھرتی کے لئے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ منعقد کرائے گئے۔
منعقدہ ٹیسٹ میںپی ایس ٹی کی32510 اسامیوں کیلئے 184209 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جس میں 11549 پاس ہوئے جبکہ جے ای ایس ٹی کی کل 14039 اسامیاں ہیںجس کے لئے 164319 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جس میں 1385 پاس ہوئے
تحریری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 55 فیصد کم سے کم مارکس رکھی گئی تھیں۔اس طرح 14662 جے ای ایس ٹی اور 28179 پی ایس ٹی منتخب ہوئے۔
بریفنگ کے دوران کابینہ کوتجویزدی گئی کہ خواتین کےلئےپاسنگ مارکس 55 فیصد سےکم کر کے 50 فیصد،خصوصی افراد کیلئے 55 فیصد مارکس کم کرکے 33 فیصد اور اقلیتیوں کے لئے تجویز ہے کہ 55 فیصد مارکس سے کم کرکے 50 فیصد کی جائے،اگر، خصوصی افراد کیلئے 33 فیصد پاسنگ مارکس ہوتی ہیں تو خصوصی افراد 618 جے ای ایس ٹی اور 911 پی ایس ٹی منتخب ہوجائینگے۔
اسی طرح اگر اس طرح 50 فیصد پر 875 جے ای ایس ٹی اور 1699 پی ایس ٹی منتخب ہوجائینگے
جے ای ایس ٹی 14039 کی اسامیوں کو17000 تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایس ٹی یونین کاؤنسل کی بنیاد پر اور جے ای ایس ٹی تعلقہ بنیاد پر مقرر کئے جائیں۔
سندھ کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف بھرتی کی پالیسی منظورکرتےہوئے کہا ہےکہ اساتذہ کی تربیت بہترین طریقے سے کی جائے۔
لاہور: پنجاب بھرکےکالجزکےلئےگیارہویں جماعت کیلئےداخلوں کاشیڈول جاری کردیاگیاہے
شیڈول کے مطابق امیدوار 25 اکتوبر سے8دسمبر تک بغیرکسی جرمانےکےداخلے جمع کرواسکتےہیں
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورنے انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کردی
جبکہ9 سے 23 دسمبر تک جرمانے کے ساتھ داخلے جمع کرائے جاسکیں گے۔
2لاکھ88ہزار617طلبہ کی بڑی تعداد سرکاری کالجز میں داخلوں سے محروم رہے گی۔
جاری کردی شیڈول کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نےانٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کاکہناہے رواں سال داخلے صرف میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے بلکہ انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔
وائس چانسلر نے کہا میرٹ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز جی سی یونیورسٹی خود تیار کرے گی،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یو انٹرمیڈیٹ میں داخلے میٹرک نتائج کے بجائے ٹیسٹ کی بنیاد پر کرے گی ،داخلہ ٹیسٹ جی سی یونیورسٹی میں 23 اور 24 اکتوبر کو لیا جائے گا۔انٹرویوز 27 اور 28 اکتوبر کو ہونگے ۔
لاہور: میٹرک نتائج میں اے پلس حاصل کرنےوالےطلبہ کی بڑی تعدادکے باعث گریڈاے لینے والے طلبہ کا بڑے اداروں میں داخلہ خطرے میں پڑگیا ہے
میٹرک نتائج میں اے پلس حاصل کرنے والے طلبہ کی بڑی تعدادکے باعث بڑے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے تشویش بڑھ گئی۔
بڑی یونیورسٹیز نے اوپن میرٹ ختم کرنے پر سوچ بچار شروع کردیا ۔لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق 60ہزار695طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جن میں سے 700سے زائد طلبہ نے 1100میں سے 1100نمبر حاصل کئے ۔
تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے میٹنگز کا آغازآج سے ہورہا ہے جن میں اوپن میرٹ کے بجائے انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا ۔
لاہور میں پبلک ویمن و بوائز کالجز کی تعداد 54 کےقریب ہےجبکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون سیٹوں کی تعداد 58ہزار بتائی جارہی ہے جس کے باعث لاہور بورڈ میں پاس 2لاکھ88ہزار617طلبہ کی بڑی تعداد سرکاری کالجز میں داخلوں سے محروم رہے گی۔پونے دو لاکھ کے قریب طلبہ پبلک کالجز میں داخلوں سے محروم رہیں گے ۔
لاہور: دسویں اوربارہویں جماعت کےخصوصی امتحانات کیلئےپالیسی جاری کردی گئی۔
ایسے طلباوطالبات جواپنے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج سےمطمئن نہیں ان کو 15 روز میں بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی امتحانات برائےدسویں اور بارہوین جماعت کےلئےنئی پالیسی پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے آن لائن اجلاس میں منظوری دی گئی۔
پالیسی کے مطابق حاضری کی کمی کی وجہ سے جن طلبہ کے داخلے نہیں بھجوائے گئے تھے وہ داخلے بھجوا سکتے ہیں ،طلبہ کو ایک یا دو مضامین میں نمبر بہتر کرنے کیلئے امتحانات میں شرکت کی بھی اجازت ہوگی ،اضافی مضامین ،آخری چانس والے طلبہ بھی خصوصی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔
یاد رہےاس سے قبل مدت 30 دن رکھی گئی تھی۔
لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نےانڈرگریجویٹ پروگرامزمیں داخلےکےلئےمقررہ تاریخ میں توسیع کردی۔
ترجمان یو ای ٹی کے مطابق یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ پروگرامز کیلئے آن لائن داخلہ فارم اورپراسپیکٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اکتوبرہے
بی بی اے اور بی بی اے آئی ٹی کیلئے ای کیٹ لازمی نہیں ۔
لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2021 کے دوسرےمرحلےکے داخلوں میں توسیع کردی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی جانب سے
موصول درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاالحسنین کے مطابق داخلے کے خواہشمند نئے اور پہلے سے جاری طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ بینکوں کو نئی تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔