ھفتہ, 23 نومبر 2024

پاکستان کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں 27 گولڈ میڈلز جیتنے والے لیجنڈ ایتھلیٹ، اعزازی کیپٹن محمد یونس 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ملک محمد یونس کا شمار 800 اور 1500 میٹر کی دوڑ کے ٹاپ ایتھلیٹس میں کیا جاتا ہے۔

محمد یونس نے نے 1974 میں ایران میں ہونے والے ایشین گیمز میں 1500 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل جیتا، 1970 اور 1978 کے ایشین گیمز میں ملک محمد یونس نے پاکستان کیلئے سلور میڈلز جیتے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق 1973 میں ہونے والی ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں بھی محمد یونس نے پاکستان کیلئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتاتھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق 70 کی دہائی میں محمد یونس کے بنائے ہوئے متعدد قومی ریکارڈز آج تک برقرار ہیں۔

1970 میں ان کا بنایا ہوا 1500 میٹر دوڑ کا ریکارڈ کوئی پاکستانی آج تک نہ توڑ سکا ہے جبکہ 3000 اور 5000 میٹر دوڑ میں بھی ان کے ریکارڈز آج بھی برقرار ہیں۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق میں 1979 ایک حادثے کے بعد ان کا ایتھلیٹکس کا کیرئیر اچانک اختتام پذیر ہوگیا تھا، 1991 میں محمد یونس کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

نیپرا بجلی سستی کرنے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، چیئرمین نیپرا وسیم مختار اتھارٹی ممبران کے ہمراہ درخواست پر عوامی سماعت کریں گے۔

حکام کے مطابق سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔

این ای ڈی میں33واں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسنادکی پرُوقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں1700 بیچلرز، 277ماسٹرز اور 21 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

تقریب میںچانسلرجامعات/ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری،بطور اعزازی مہمان وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، مہمانِ خصوصی حسین داؤد، اعزازی مہمان امیر الاسلام شریک ہوئے۔

جلسہ تقسیم اسنا د سے خطاب کرتے ہوئےمقررین کاکہنا تھا کہ این ای ڈی طالب علم کو دنیا تسخیر کرنا سکھا رہی ہے، جامعہ کے لیے ٹیم کی خدمات کو قریب سے دیکھا ہے، سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد میں شامل ہونا طالب علم اور والدین کا خواب ہوتا ہے، جامعہ این ای ڈی اور اس کا تھر کیمپس بہترین بہترین تعلیمی مراکز ہیں، سَستی اعلی تعلیم سندھ حکومت کے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت ہے، 21 پی ایچ ڈی اسکالرز ہونا مستحسن ہے، ادارے کے سابقہ اور وابستہ ہر فرد کا شکریہ جنہوں نے سو برس جامعہ این ای ڈی کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ/ چانسلر جامعات محمد کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا میں بحیثیت چانسلر دیکھ کر خوش ہوں کہ آپ کے ادارے این ای ڈی نے آپ کو تحقیقی دنیا میں قدم رکھنا سکھایا ہے جس سے این ای ڈی کا طالب علم دنیا تسخیر کر سکے گا۔ آج کا جوان انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹلیجنس کے دَور کا کھلاڑی ہے۔ اسے ترقی کے لیے ان میدانوں میں محنت کرنی ہوگی اور جیت کردکھانا ہوگا۔

اعزازی مہمان کی حیثیت سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جامعہ کے اس سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد میں شامل ہونا ہر طالب علم کا خواب ہوتا ہے۔ میں آج یہاں این ای ڈی میں اعزازی مہمان ہوں لیکن دراصل یہ میری مادرِ علمی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس ادارے سے پڑھ کر نکلا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں گواہ ہوں کہ جب بھی اس ادارے کی بہتری کے لیے میں کوئی کام کہا تو ڈاکٹر لودھی نے دن رات ایک کرکے بہترین نتیجہ دیا۔انہوں نے مزید ارادہ ظاہر کیاکہ المنائی کی حیثیت سے اپنی جامعہ سے وابستہ رہے ہیں اور وابستہ رہیں گے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد نےکہاکہ امکانات کی دنیا آپ کی منتظر ہے، آنے والے وقت میں آپ ناصرف امکانات کے دروازے خود پر کھولیں گے بلکہ ملک کا نام روشن بھی کریں گے جب کہ امیر السلام نے ادارے کے سابقہ و وابستہ افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سو برس سے زائد جامعہ این ای ڈی کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، جامعہ کی انتظامیہ، آپ کے اساتذہ، ان کا تحقیقی ماحول سب نے مِل کر طالب علموں کو بہترین تعلیمی ماحول میسر کیا تو آج کے دن میرے طالب علم فخر سے سر بلند کرکے یہاں کھڑے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے ایک بہترین نسل تیار کردی ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثالی کردار ادا کرنے کے لیے اب تیار ہے۔

پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی کے مطابق اس جلسہ تقسیم اسناد 2024 میں 21 اسکالرز کو ڈاکٹریٹ کی اسناد تفویض کی گئیں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت 12ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار آئیڈیاز 2024 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرااجلاس منعقد ہوا۔

تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز 2024 سے نہ صرف پاکستان کے عالمی شراکت داروں سے اسٹرٹیجک تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے وفود، کاروباری نمائندوں، دفاعی حکام اور اسلحہ سازوں کے درمیان تجارتی رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا.

اجلاس میںصوبائی وزرا، میجر جنرل اسد نواز خان ہلال امتیار (ملٹری) ڈی جی ڈی ای پی او، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وفاقی وزرا، صوبائی حکومت، مسلح افواج، قانون نافد کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی.

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارہویں آئیڈیاز 2024 کے انعقاد کیلیے تفصیلی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، آئیڈیاز 2024 کا انعقاد 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا.

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت اس غیرمعمولی نمائش کے انعقاد کیلیے تمام مدد اور تعاون فراہم کرے گی، دفاعی حکمت عملی کی اس اہم ترین نمائش کیلیے قومی سطح کی تیاریوں کے دوسرے سیشن کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ڈی ای پی او میجر جنرل اسد نواز خان ہلال امتیار ( ملٹری) نے کی.

اجلاس کے دوروان انھیں مختلف صوبائی محکموں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انتطامی، سیکیورٹی اور سپورٹ منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں آگاہ کیا گیا.

سیشن کے اختتام پر ڈی جی ڈی ای پی او نے بتایا کہ ایونٹ میں روایت کے مطابق جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش، بین الاقوامی سیمینار، ثقافتی شو، تاجروں کے دوطرفہ اور تاجروں کے حکومت کے ساتھ رابطوں سمیت کئی قابل ذکر سرگرمیاں ہوں گی۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کافی عرصے سے سیاسی طور پر خاموش زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے حوالے سے کئی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے جنہوں نے گزشتہ سال پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے ساتھ کرنے کے ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے وہ سیاست سے دور زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم ان کے بارے میں افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسد عمر 9 مئی واقعات کیس میں ضمانت کے لیے لاہور میں اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے بارے میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

 

اسد عمر نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میری صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے اور میں نے پیپلز پارٹی کو جوائن کر لیا ہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور میں دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

فواد چوہدری کے حالیہ کچھ عرصے میں سیاست میں دوبارہ انٹری پر ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری بہت گولہ باری کر رہے ہیں۔ انہیں یہی کہوں گا کہ وہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔

دریں اثنا اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی واقعات کیسز میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی اور سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ڈی ایس پی لیگل کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسد عمر شامل تفتیش ہوئے ہیں۔ اس پر اسد عمر کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل شامل تفتیش ہوئے ہیں جب کہ پولیس افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

اسد عمر کے وکلا نے کہا کہ ان کے موکل جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں جس کی ویڈیو موجود تھے تاہم پولیس افسر کا اعتراض تھا کہ اسد عمر شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

وکیل نے بتایا کہ 14 ماہ سے ضمانت کی درخواست کی سماعت ہو رہی ہے اور ان کے موکل اسد عمر تین بار پیش ہوئے ہیں۔

کراچی: نجی اسکولوں میں بچوں کی داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ دیگر اجافی فیسیں ادا کرنے والے پریشان والدین کیلیے اہم خبر آگئی۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے نجی اسکولوں کیلیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔

نرسری کی داخلہ فیس 55 ہزار 600 روپے، نئی بحث چھڑ گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے، اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو اسکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گروپ جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

سینیئر عہدیدار سامی ابو زہری نے کہا کہ گروپ ایک معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے جس سے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ثالثوں کی جانب سے نئی تجاویز پر بات کرنے کی درخواست کا جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گروپ غزہ کی پٹی پر جارحیت کو ختم کرنے والی کسی بھی تجویز کے لیے تیار ہے، گروپ کسی ایسے معاہدے کے لیے بھی تیار ہے جو فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ کرے اور مستقل جنگ بندی کی طرف لے جائے۔

عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے جان بوجھ کر غزہ میں طبی انفراسٹرکچر اور فلسطینی شہری دفاع کے وسائل کو تباہ کیا فلسطینی قوم کے رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے مذمتی بیانات اب قابل قبول نہیں ہیں۔

حماس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک سے فوری طور پر اپنے دوطرفہ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے، بے لگام بھارتی فوجیوں نے جموں میں تین کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ جوانوں کو ضلع جموں کے علاقے اکھنور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

جموں کے اکھنور سیکٹر میں آپریشن کے بعد دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری رہا، اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر بھی حملہ ہوا تھا۔

بھارتی فوجیوں نے کارروائی کرکے کپواڑہ میں ایک نوجوان گرفتار کرلیا، مذکورہ نوجوان کو علاقے کے محاصرے اور تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ 5اگست 2019 سے لے کر اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی آر ایس ایس پر مبنی پالیسیاں علاقائی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت تنازعہ کشمیر کے پُرامن حل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، جنوبی ایشیا بھارتی محاذ آرائی کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے۔

جموں و کشمیر پر بھارت کا وحشیانہ قبضہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، جنوبی ایشیاء میں امن، عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

چترال میں پہلی بار بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کی طرف سے "موسمِ خزان بائی سائیکل ریلی” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اپر چترال کے علاقے لاسپور سے سرغوز تک اس 12 کلومیٹر ٹریل پر ہونے والی بائی سائیکل ریلی میں 12 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔اس ریلی کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنا اور صحت مند اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔اس ریلی کے انعقاد میں بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کو کینیڈین سفارت خانے کا تعاؤن حاصل تھا۔

چترال میں پہلی بار بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کی طرف سے "موسمِ خزان بائی سائیکل ریلی” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اپر چترال کے علاقے لاسپور سے سرغوز تک اس 12 کلومیٹر ٹریل پر ہونے والی بائی سائیکل ریلی میں 12 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔اس ریلی کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنا اور صحت مند اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔اس ریلی کے انعقاد میں بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کو کینیڈین سفارت خانے کا تعاؤن حاصل تھا۔

Page 19 of 3028