اسلام آباد: ہنگور ڈے کے موقع پرپاک بحریہ نے خصوصی پرومو جاری کردیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی۔ 1971 میں آج ہی کے دن پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کُکری کو غرقاب کیا اور دوسرے جہاز کرپان کو مفلوج کر دیا۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا- بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔
پاک بحریہ کی جانب سے 4 مارچ 2019 کو دشمن کی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے اپنے پانیوں میں واپس دھکیل دینے کا واقعہ بھی دشمن کیلئے شدید ہزیمت کا باعث ہے۔
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن نےمیڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے امیدواروں کے لئے اہم اعلان کردیا
ملک بھر کے تمام نجی کالجزمیں داخلہ پورٹل12دسمبر 2020سےکھول دیئےجائیں گے
داخلہ لینے والے امیدوا اپنا فارم11جنوری2021 تک بذریعہ پورٹل جمع کراسکیں گے۔
80% نمبر(50%فیصد MDCATاور30% ایف ایس سی/ایچ ایس ایس سی( لینے والے امیداوارں کی داخلے کی میرٹ لسٹ 15 جنوری کوجاری کی جائے گی
ی ایم سی سے تسلیم شدہ کالجز ہی کےلئے اہل ہونگے جن کی فہرست پی ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے
کسی غیر تسلیم شدہ کالج یا کالج میں داخلہ جس کے داخلے بند ہیں وہ کسی بھی حالت میں پی ایم سی سے بطور طالب علم رجسٹریشن حاصل کرنے کا حق نہیں رکھتے ہیں۔
واضح رہیں آزاد جموں کشمیر اور نمل داخلہ پورٹل کے لئے فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
کراچی : عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی میں بھی اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی نے تعلیمی معیار سے متاثر ہوتے ہوئے یو آئی ٹی کوبہترین کارکردگی کےسرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔
سسکو نیٹ ورک اکیڈمی نے یوآئی ٹی کی ایک سالہ کارکردگی اور اکیڈمی میں فعال شرکت پر سراہا ہے۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے طلبا مستقبل میں نیٹ ورکنگ کی ہزاروں نوکریاں حاصل کر سکیں گے
واضح رہے کہ یو آئی ٹی سسکو نیٹ ورک اکیڈمی کا ایک سال سے حصہ ہے، سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی یو ایس اے کی سب سے بڑی نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن سامان بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کے تحت طلبہ کو نیٹ ورکنگ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ پچھلے ایک سال میں یو آئی ٹی کے دو سو پچاس سے زائد طلبہ سسکو کورس سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔
لاہور: شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز نےاپناچھٹا جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب آن لائن منعقد کی ۔
تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹرعادل نجم ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز شاہد حسین تھے
تقریب میں142ا یم بی بی ایس کے طلبا کو ڈگریاں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرزکو میڈلز دئیے گئے ۔
پرنسپل کالج پروفیسر زاہد بشیر نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی ۔
لاہور: آن لائن تعلیم کے مکمل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دسویں جماعت تک سمارٹ سیلبس بھی مکمل کرانا مشکل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اسکولز کی انتظامیہ بھی آن لائن تعلیم سے غیر مطمئن ہے ،طلبہ کی اکثریت کے پاس فاصلاتی نظام تعلیم کے لیے مناسب انتظامات نہیں ہیں ۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کاشف ادیب کا کہنا ہے اچانک تعلیمی ادارے بند ہونے سے بہت سے طلبہ چھٹیوں کا کام ہی نہیں حاصل کرسکے اور جن کو کام مل گیا ان کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
سرونگ سکول و کالجز الائنس کے سربراہ رضا الرحمان کا کہنا ہے اگر اس نصاب کوکور کرنا ہے تو فوری طور پر تعلیمی ادارے کھولنے ہونگے ۔
پنجاب میں بھی کے پی اور بلوچستان کی طرز پر ہفتے میں ایک دن ایک کلاس کو بلانے کی اجازت ہونی چاہیے ۔
دوسری طرف وزیر تعلیم اسکول مراد راس نے اس تجویز کی مخالفت کی ، ان کا کہنا ہے پنجاب میں کے پی اور بلوچستان کی نسبت طلبہ کی تعداد زیادہ ہے اس لئے مانیٹرنگ کرنا مشکل ہے ۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی کے مابین تعلیم و تحقیق کے میدان میں مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں جامعات طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں مشترکہ تعلیمی و تحقیقی منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے منصوبوں کا اجرا کریں گے اور دو طرفہ اشتراک سے تعلیمی کورسسز بھی متعارف کریں گے ۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نےکہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم و تحقیق کے معیار میں بہتری لانے کے لئے ملکی و غیر ملکی جامعات کے ساتھ باہمی اشتراک عمل اور ملک کے دور دراز، پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نیٹ کی توسیع پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔
اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کے 27 نومبر 2020 کو جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن MDCATکے نتائج کااعلان 16 دسمبر2020کو کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق 29 نومبر 2020 کو MDCAT کاپہلے مرحلے کاامتحان منعقد کیا گیا تھا جس کے نتائج اگلے ہفتے تیار تک ہوجائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ایسے طلبا و طالبات جن کے کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے تھے وہ 13 دسمبر کو منعقدہ MDCAT ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔
پی ایم سی کے ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ، دونوں امتحانات کے مشترکہ نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو کیا جائے گا۔
تمام MDCAT امیداواروں کوہدایت جاری کی جاتی یے کہ
قبل ازیں ، نائب صدر پی ایم سی بیرسٹر علی رضا نے کہا تھا کہ 29 نومبر کو پاکستان بھر میں ہونے والی ایم ڈی سی اے ٹی 2020 کے لئے 125،000 سے زیادہ خواہش مند امیدواروں نے اندراج کیا تھا ، جن میں سے 138 طلباء کوایوڈ 19 مثبت ہونے کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے۔
جمعہ ، 4 دسمبر کو ، سندھ ہائی کورٹ نے پی ایم سی کو ہدایت کی تھی کہ وہ دونوں انٹری ٹیسٹ کے ایم ڈی سی اے ٹی کے نتائج ایک ساتھ جاری کریں۔
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن نے کووڈ19 کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت جاری کردی
۔پی ایم سی نےMDCATکے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے 15 نومبر سے29نومبرکےدرمیان کووڈ19ٹیسٹ کروایا ہےاور مثبت آنے والی رپورٹ اپلوڈنہیں کیا وہ 8 دسمبر رات11:59 سے پہلے اپنے کوڈڈ رزلٹ اپنے رول نمبر سلپ کے ساتھ This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پرارسال کردیں۔
اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے نہم دہم کے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق مقررہ وقت تک تعلیمی ادارے اپنے طلبہ کی رجسٹریشن کروائیں۔
شیڈول کے مطابق خواہشمند امیدوار4جنوری 2021تک نارمل فیس ،7جنوری سے 15جنوری تک ڈبل فیس جبکہ 18جنوری سے 25جنوری 2021 تک ٹرپل رجسٹریشن فیس کے ساتھ فارم جمع کروا سکتے ہیں ۔
رجسٹریشن فیس بینک چالان، بینک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت، اسکردو،دیامر، غذر، ہنزہ، نگراستور،شگر گانچھے اور کھرمنگ کی برانچ میں براہ راست جمع کرواسکتے ہیں۔
کراچی: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کےصدر کاشف مرزاکی کال پرملک بھر10 دسمبرکو“تعلیم بحالی تحریک” پرامن احتجاج وپریس کانفرنسز کااعلان کردیاہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کےصدرنے 7.5کروڑپاکستانی بچوں کےآئینی تعلیمی حقوق کی خاطر،تمام ایسوسی ایشنزسے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے
انہوں نےکہاہے کہ وفاق کا10جنوری تک سکولزبند کرناتعلیم دشمنی، مسترد کرتے ہیں۔تدریس کاسلسلہ جاری رہےگا۔تادیبی کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ ہو گا۔
وزرا تعلیم نے اعتراف کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز SOPs پربھرپورعمل کر رہے ہیں۔اعتماد کا ثبوت ہےآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ثابت کیاکہ طلباء سکولزمیں مکمل محفوظ ہیں
UN،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈویزری مطابق کورونامیں بھی ا سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔