کراچی: جامعہ کراچی نےڈاکٹر آف فارمیسی اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی مزیدتوسیع کردی۔ خواہشمند طلبہ 04 دسمبرتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند طلبہ04 دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں۔
کراچی: جامعہ کراچی نےپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسز اینڈ چیسٹ ڈیزیز سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسز اینڈ چیسٹ ڈیزیز(ڈی ٹی سی ڈی) سالانہ امتحانات برائے 2019 ء میں 07 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 42.86 فیصدرہا
کراچی: پاکستان میں پہلی بار سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے استثنیٰ مضامین پروگرام متعارف کرادیا ہے جس کے بعد انٹر میڈیٹ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل میں کم از کم 33فیصد نمبر ز سے پاس ہونیوالے طلبہ تین سال کے بجائے دو سال میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کا ڈپلومہ حاصل کر سکیں گے ۔
پروگرام کے تحت امیدوارکراچی سمیت سندھ میں 74 سرکاری اور200 نجی فنی تعلیمی اداروں میں داخلے کا اہل ہوگا۔
بورڈنے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی 163 میٹنگ 30 اپریل اور یکم مارچ 2019ء کے حوالے دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ طلبہ جو انٹر پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے امتحانات میں کامیاب ہوچکے ہیں مگروہ یونیورسٹیز میں داخلے کی کم سے کم مارکس کی اہلیت پر پورے نہیں اترتے ڈپلومہ ان ایسو سی ایٹ انجینئرنگ میں داخلہ لے کر پہلے سال کا استثنیٰ حاصل کر کے ڈی اے ای سال دوم میں براہ راست داخلہ لے سکیں گے۔
مذکورہ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ لازمی مضامین اردو، اسلامیات، انگریزی سال اول و دوم اور مطالعہ پاکستان میں پاس تصور کئے جائیں گے، اس لئے انہیں صرف فنی تعلیم کے کورسز کرائے جائیں گے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن فیس 2000روپے ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب طلبا کو جعلی فارم فروخت کرنے والے گینگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش پولیس نے میٹرک بورڈ آفس کے قریب طلبا کو جعلی فارم فروخت کرنے والے گینگ کے دو ملزمان علی رضا اور جنید کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار کئے گئے ملزمان سے نویں جماعت کے جعلی فارم، ڈگریاں اور مہریں برآمد کرلیں۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان رواں ہفتےکریگا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی رواں ہفتے میں متوقع ہے
نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردی جائیں گی طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے
جبکہ رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کردیئے جائیں گے۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020ء میں پیش کئے گئے عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام(ATTC) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردی گئی ہیں طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔
کراچی: سندھ بھرکے 12 ہزار 4 سو نجی اسکولوں میں اساتذہ کا کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔اسکول مالکان نے تعلیمی ادارے بند ہونے کا جواز بنا کر انتظامیہ نے اساتذہ کو برطرف کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس سے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ سندھ کے نجی اسکولوں میں ایک لاکھ 10 ہزار 5 سو 44 اساتذہ برسر روزگار ہیں
نجی اسکول مالکان کاکہنا ہےجب اسکولوں میں تعلیم بند ہوگئی ہے اور آن لائن سسٹم کے ذریعے طلبا و طالبات کو پڑھانے کا عمل شروع کیا گیا ہے تو ایسے میں افرادی قوت بڑھانے کا فائدہ نہیں اور چند اساتذہ آن لائن کلاسز کررہے ہیں باقی اضافی بوجھ بن گئے ہیں۔
اس صورتحال کے باعث صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم نے پہلی لہر کی طرح، دوسری لہر میں بھی آنکھیں بند کرلی ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی اسکول مالکان سندھ کے نجی اسکولوں سے اب تک سیکڑوں اساتذہ جبری طور پر برطرف کر چکے ہیں۔
لاہور : عملی امتحانات نہ ہونے کے باوجود طلبا سے 50 روپے فی کس وصول کئے جارہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے اگلے سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں عملی امتحانات نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا اس کے باجود صوبے بھر کے 20لاکھ طلبا سےفی کس 50 روپے میٹرک کے طلبا سے داخلہ فیس میں عملی امتحانات کی فیس وصول کی جارہی ہے ۔
طلبا کاکہنا ہے جب عملی امتحانات منعقد نہیں کئے جانے تو فیس کیوں وصول کی جارہی ہے ؟ فیس واپس کی جائے ۔
جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے پریکٹیکل امتحانات کے خاتمے کے بعد سیکنڈری بورڈز امتحانی فیسوں میں والدین کو ریلیف دیں۔ امتحانی فیسوں میں کم ازکم 25 فیصد رعایت دی جائے ۔
اس حوالے سے پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے چیئرمین حافظ شفیق کا کہنا ہے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے ، حتمی فیصلہ 5 دسمبر کو پی بی سی سی کے اجلاس میں ہوگا ۔
مانیٹرنگ ڈیسک : چائنہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زی ٹی ای نے اپنا نیا اسمارٹ فون بلیڈ 20 پرو 5 جی متعارف کردیا ہے۔
پراسیسر
یہ مڈرینج اسمارٹ فون اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر سے لیس ہےاس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈسپلے
بلیڈ 20 پرو میں 6.47 انچ کا کروڈ امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
بیٹری
4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ کوالکوم چارج 4 پلس سپورٹ دی گئی ہے۔
اور محض 7.9 ملی میٹر پتلا ہے جس کے تحفظ کے لیے ڈوئل گلاس باڈی سپورٹ فراہم کی گئی ہے
کیمرا
واٹر ڈراپ نوچ میں 20 سیلفی میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔
فون کے بیک پر چوکور کٹ آؤٹ میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لین، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرا دیا گیا ہے۔
اس موبائل فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا مگر دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تاہم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فون صارفین کو لگ بھگ 68 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگا۔
لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز میں لائبریرین کی خالی سیٹوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا
اعلان کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 441 سیٹوں پر بھرتیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو درخوست دے دی۔
گریڈ 17 پر میل اور فی میل لائبریرین بھرتی کئے جائینگے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کالجز میں600سے زائد لائبریرین کی سیٹیں خالی ہیں ۔