ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ بلیک لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے 65 ہزار افراد کے نام خارج کردیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے لئے اس حوالے سے مستقبل میں علیحدہ پالیسی بنائی جائے گی۔چوہدری نثار کے مطابق ایسے افراد کے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گئے ہیں جو کہ ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہیں یا دہشت گردی میں ملوث ہیں، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے یا فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام اور ان افراد کے نام جو کہ ملک کی اعلیٰ عدالتوں کے حکم پر فہرست میں شامل کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 59603 افراد کے نام پاسپورٹ بلیک لسٹ سے بھی خارج کردیئے گئے ہیں، جن میں سے 22491 نام مکمل طور پر فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں جبکہ 9660 افراد کے نام پاسپورٹ کنڑول فہرست اور دیگر 27452 افراد کے نام ویزا کنٹرول فہرست میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر کی جانب فراہم کیے جانے والے اعداد شمار کے مطابق ای سی ایل سے 4987 افراد کے نام خارج کردیئے گئے ہیں تاہم ایسے نام کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے جو کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران فہرست میں شامل کئے گئے. انھوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں دفاعی اداروں، حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی ہی تجاویز پر کسی بھی فرد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔ چوہدری نثار ںے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے، منشیات کے اسمگلنگرز اور جاسوسی کے مرتکب افراد کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ’ای سی ایل مزاق نہیں ہے۔‘ تاہم بدقسمتی سے بہت ہی چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے اور ان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ فضائی سفر سے روکنے کی فہرست میں کسی فرد کا نام شامل کرنے کے لئے کوئی قانون اور پالیسی موجود نہیں ہے۔
کراچی ایمزٹی وی ، کراچی میڈیکل ایند ڈینٹل کالج میں اوورسیز طلبہ کی فیسوں میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے تا کہ بیرون ملک سے آنے والے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جائیں اس بات کا فیصلہ کالج کی گور ننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جو چیئر مین گور ننگ باڈی ووائڈ منسٹر یٹر کراچی سجاد حسین عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں وائس چیئر مین و میٹروپولیٹن کمشنر سمع الدین صدیق ،ممبرعبدلحسیب خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلا س میں اڈمیشن پالیسی سمیت 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی ،گور ننگ باڈی نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج شہر کا ایک معیاری طبی ادارہ ہے اس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے میرٹ کو ہر حال میں اولیت دی جائے گی ،کے ایم ڈی سی کے سابقہ معیا ر اور طریقہ کار کے مطابق ہی داخلے دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معیا ر کو بھی پورا کیا جائے گا اس موقع پر کالج کے لئے رواں مالی سال 16-2015 ءکے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرکراچی سجاد حسین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شدید مالی بحران کا شکار ہے تاہم کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بر وقت کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ کالج کے دیگر مسائل پر بھی بھر پور توجہ دی جائے گی ۔
کوئٹہ ( ایمز ٹی وی ) پشتون آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق پشتون آباد میں بدھ کی شب معمولی تکرار پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نجیب اللہ ، عبد اللہ ،جمعہ خان اور میرو زخمی ہو گئے ،انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے میں دوسری دفعہ دس روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعدایل پی جی کی قیمت پچانوے روپے فی کلو ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت ایک سو بیس روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چار سو اسّی روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر میں عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی مرضی سے ایک ہفتے میں دو مرتبہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور اس پر اوگرا کی خاموشی افسوسناک ہے۔
کوئٹہ ( ایمز ٹی وی ) ڈبل روڈ کی رہائشی خاتون کی ہلاکت معمہ بن گئی، پولیس کے مطابق انڈسٹریل پولیس کو بدھ کی شام اطلاع ملی کہ ارباب شیر محمد ٹاﺅن کی رہائشی خاتون کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے ،جس پر پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹر کے مطابق خاتون کے گلے پر کوئی نشان نہیںتھا ،ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو نوٹس جاری کرکے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی غیرقانونی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار عبدالجبار میمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں 19گریڈ کے افسر کو 21 گریڈ میں ڈی جی بنا کرلایا گیا۔ یہ تقرری خلاف قانون اور خلاف ضابطہ ہے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی میں اس سے پہلے 1100 تقرریاں ہوئیں ، سپریم کورٹ نے ان 1100 سے زائد بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دیا، ابھی تک اس عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا، صرف 272 غیر قانونی تقرریاں ختم کی گئی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو نوٹس جاری کرکے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔ کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔
کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ایف ایس سی اور ایف اے کے امتحانات میں طلباءکے ساتھ ناروا سلوک طلباءاور تعلیم کے ساتھ دشمنی ہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2009 کے نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے بجائے ایسی مافیا کو فروغ دے رہی ہے جو نا اہل لوگوں کو اچھے نمبرز دے کر قابل طلباءکی حق تلفی کر رہی ہے ،ہمیں دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ بورڈ کے نااہل سربراہ اور انتظامیہ نے امتحانات کو ایک کاروبار بنا رکھا ہے ، رقم لے کر تعلیمی سینٹر تبدیل کئے جاتے ہیں جو تعلیم کی تباہی کا سبب ہے ،لیکن حکام نے کبھی اس بات کا نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ اور گورنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل بورڈ انتظامیہ کو معطل کر کے بلوچستان کے مختلف یونیور سٹیوں سے غیر جانبدار اساتذہ اور ایماندار انتظامی آفیسر انکی کمیٹی تشکیل کر کے آزادانہ تحقیقات کر کے طلباءکے مستقبل کو بچایا جائے اور کرپٹ عناصر کو سزا دی جائے ۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت نادرا کے ایک سو اڑتیس ملازمین کو فارغ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیئے ایس ایم ایس سروس شروع کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے ای سی ایل کے حوالے سے واضح پالیسی کا اجرا کیا جارہا ہے۔بلیک لسٹ اور ای سی ایل سے پیسنٹھ ہزار افراد کا نام نکالا جارہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب کسی کا نام ای سی ایل میں بلا جواز نہیں ڈالا جائے گا۔صرف جعلی شناختی کارڈ اور یا پاسپورٹ کے حامل غیر ملکیوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی مدد سے میگا سینٹرز بھی کھولے جارہے ہیں ۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایک ہی جگہ سے جاری کیئے جائیں گے جبکہ آئندہ ماہ پاسپورٹ کی گھر تک فراہمی کا آغاز اسلام آباد سے کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی(لاہور) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی تقاریر اور تصویر پابندی عائد کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،لاہور ہائی کورٹ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ بنیادی حقوق صلب کرے، اس لئے عدالت سے اپیل ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ایم کیوایم کی درخواست کی پیروی عاصمہ جہانگیر اور خالد رانجھا ایڈووکیٹ کررہے ہیںں درخواست کی سماعت جمعے کو ہوگی۔