ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن ڈیسک) جیکب آباد میں قائم تاریخی لائبریری حکومت کی غفلت کے باعث زبوں حالی کا شکار ہورہی ہیں علاوہ ازیں سرکاری سرپرستی نہ ہونے کے باعث قیمتی کتابیں چوری ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں علم کے پیاسے طلبہ و طالبات کو شدید مچکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے اور حصول علم کے لئے دوسرے شہر جانا پڑ رہا ہے تاریخی گدائی لائبریری، شری کرشنا لائبریری کے علاوہ بینظیر بھٹو شہید سیکریٹری لائبریری غیر اعلانیہ طار پر بند کردی گئ کتب خانوں کی زبوں حالی شہر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں سی ڈی ایف کے محمد جان اڈھانو،جے ٹی آئی کے حماداللہ انصاری، عارت فاؤنڈیشن کی صائمہ گل میرانی ،پی پی شہید بھٹو کی خآلدبروڑو کے علاوہ دیگر رہنماؤں نےتشویش کا اضہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیکب آباد کی انتظامیہ کے پاس نہ تو فندز ہیں نہ وقت ہے کہ کتب خانوں کےمسائل کو حل کرسکےانہوں نے مزید کہا کہ کسی نہ کسی کو اس مسئلے کے حل کے لئے آگے آنا ہوگا، انہوں نے ڈی سی جیکب آباد شاھ زمان کھوڑو سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ لائبریری کی بدحالی پر قابو پانےکے لئے مناسب اقدامت کرے تاکہ طلب علموں کو حصول علم کے لئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)حضرت امیر معاویہؒ کی یوم وفات کے موقع ہر مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس او کے ذمہ داران ،اسکالرز اور علماءکرام نے حضرت معاویہؒ کے کرداروکارناموں پر روشنی ڈالی ایم ایس اویونٹ عمرو فاروق خیابان کے تحت سلام امیر شام سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم ایس او پنجاب کے ناظم عمومی سردار مظہر،راولپنڈی کے ناظم نوید تاج کے علاوہ مختلف مفکرین نے سیمینار سے خطاب کیا۔ناظم پنجاب کا کہنا تھاکہ جن تعلیمات پر عمل کر کہ حضرت معاویہؒ نے اسلام کا پرچم بلند کیا ہمارے حکمرانوں کو چاہئےکہ وہ بھی ان تعلیمات پر عمل کریں جبکہ نوید تاج کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےلئےحضرت محمدﷺ و صحابہ اکرامؒ آئڈیل ہوناچاہیئے۔
ایمز ٹی وی (کھیل) دورہ پاکستان کے لئے زمبابوین سلیکٹرز نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ محدود اوورز کی سیریز کے لئے 4 سال بعد چارلس کووینٹری کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ زمبابوین کرکٹ ٹیم 22 مئی سے دورہ پاکستان کررہی ہے جس کے دوران 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کی جانب سے ایلٹن چکمبورا ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ 4 سال تک ون ڈے ٹیم کا حصہ نہ بننے والے چارس کووینٹری کو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ زمبابوے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا بٹ، ہیملٹن مساکدزا،برین ویٹوری، سین ولیمسن، چامونروا چیباہا، گریم کیرمر، کریگ ایرون، رائے کائی، کرسٹوفر فویو، تاوندا موپاریوا، رچمنڈ موتمبامی، تیناش پنیاگارا، وسومزی سبندا اور پروسپر یوسیا شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انسانی جینز اور مدافعتی نظام کے کام کرنے پر موسم گہرے طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے۔ جریدے ’نیچر کمیونیکیشن‘ میں شائع ہونے والی تحقیق سے اس بات کا پتہ چل سکے گا کہ بعض بیماریاں سردیوں میں کیوں شدت اختیار کر لیتی ہیں۔ سائنس دانوں نے معلوم کیا ہے کہانفیکشن سے لڑنے والے مدافعتی نظام سے وابستہ جین سرد مہینوں میں زیادہ فعال ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے یوں تو زکام پیدا کرنے والے وائرسوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جوڑوں کے درد جیسی وہ بیماریاں بھی شدت اختیار کر لیتی ہیں جن میں جسم کا دفاعی نظام خود جسم کے خلاف سرگرم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار افراد کے خون اور ٹشو کے نمونے حاصل کیے۔ انھوں نے جن 22 ہزار جینز کا تجزیہ کیا، ان میں سے تقریباً ایک چوتھائی کے اندر موسمی تبدیلی کے واضح اثرات پائے گئے۔ سائنس دان جن جینز میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے تھے وہ مدافعتی نظام، خاص طور پر سوزش (inflammation) سے متعلق تھے۔ سردیوں کے مہینوں میں یہ جین زیادہ فعال ہو جاتے ہیں۔ تاہم جب خطِ استوا، جہاں سارا سال درجۂ حرارت تقریباً یکساں رہتا ہے، کے قریب رہنے والے لوگوں کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ مدافعت اور سوزش کا تعلق بارشوں کے موسم سے ہے جس میں ملیریا جیسی بیماریاں زیادہ عام ہوتی ہیں۔ آئس لینڈ میں، جہاں موسم سارا سال سرد رہتا ہے، جینز میں بہت کم موسمی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر جان ٹاڈ نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ سال کے کسی ایک حصے میں کسی ایک مخصوص بیماری کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔ سوزش جوڑوں کے درد، ذیابیطس اور دل کی بیماری میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور یہ برطانیہ جیسے ممالک میں سردیوں میں اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ پروفیسر ٹاڈ نے کہا: ’برطانیہ میں جنوری، فروری اور مارچ میں ذیابیطس قسم اول کے کیسوں میں اضافہ دیکھتے ہیں۔ ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی ایک وجہ سوزش کی شدت ہے اور یہ کہ اس میں جین ملوث ہیں۔
ایمز ٹی وی (بزنس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے ایل این جی کی درآمد پر رعایتی شرح سیلز ٹیکس کا اطلاق مشروط ہو گا جبکہ سی این جی سیکٹر کے لیے کسی قسم کی کوئی شرط نہیں ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق فرٹیلائزر ینوفیکچررز کو ایس این جی پی ایل سے حاصل کردہ قدرتی گیس اور درآمدی ایل این جی کے بارے میں ڈیٹا ماہانہ بنیادوں پر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو فراہم کرنا ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر ایس این جی پی ایل کی جانب سے اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر فرٹیلائزر سیکٹر کو کھاد کی تیاری کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جائے گی تو اس صورت میں فرٹیلائزر سیکٹر پر سترہ فیصد کی مروجہ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کسی فرٹیلائزر مینوفیکچرر کی طرف سے ایک ٹیکس پیریڈ کے دوران درآمدی ایل این جی اور مقامی قدرتی گیس دونوں استعمال کی گئی ہوں گی تو اس صورت میں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے اس کھاد مینوفیکچرر کی مجموعی پیداوار کی تقسیم کی جائے گی اور جو کھاد درآمدی ایل این جی سے تیار کی گئی ہوگی۔ اس پر رعایتی شرح سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا اور جو مقامی گیس سے تیار کی گئی ہوگی اس پر مروجہ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا اور اگر کھاد مینوفیکچررز کی جانب سے درآمدی ایل این جی اور مقامی گیس سے پیدا ہونے والی کھاد کے لیے دو الگ الگ قیمتیں مقرر کی جائیں گی تو اس صورت میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن دو کی کلاز 27 پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت کھاد مینوفیکچررز سے کھاد کی مقرر کردہ زیادہ قیمت کے لحاظ سے سیلز ٹیکس وصولی جائے گی
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکی ڈاکٹر صغریٰ پروین نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 40 ہزار سے زائد خواتین چھاتی کے سرطان کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتی ہیں اس بیماری کی منتقلی میں موروثیت کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس مرض کی فوری اور ابتدائی تشخیص اور ذاتی جانچ (مریض کے کیس ہسٹری ) سے آگہی کو نہایت ضروری ہے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا اور پی ایس ایف کے اشتراک سے منعقدہ بریسٹ کینسر پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکی ڈاکٹر صغریٰ پروین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر کی یہ قسم بڑی عمر اورشادی شدہ خواتین کے علاوہ لڑکیوں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ڈاکٹرصغریٰ پروین نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ ہونے اور معاشرتی رویوں کی وجہ سے خواتین کے لیے بیماری کا عدم اظہار بھی مسائل کا پیش خیمہ بن رہاہے بالخصوص دیہی علاقوں میں عدم شعور کے باعث یہ مرض پھیل رہاہے لیکن بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ قائم مقام رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر شمیم اے شیخ نے اس طرح کے سیمینارزکے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کہا کہ خواتین بریسٹ کینسر کے ابتدائی آثار نمودارہونے کے باوجود کسی سے اس مرض پر بات نہیں کرتیں تاآنکہ یہ شدت سے سرایت نہ کرلے اور اس وقت تک ’’ بہت دیر ‘‘ ہوچکی ہوتی ہے جب وہ معالج سے رجوع کرتیں ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شمیم اے شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں اس بیماری کے لاعلاج ہونے کی بڑی وجہ علم کی کمی اورمشرقی حیاء وشرم ہوتی ہے بریسٹ کینسر مردوں کوبھی لاحق ہوسکتاہے اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)وفاقی اردو یونیورسٹی کے مشترکہ تدریسی وغیر تدریسی ملازمین کے تشکیل کردہ"یونیورسٹی بچاؤ فورم"کے تحت منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ملازمین نے چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کو بچانے کے لیے وہ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔فورم کے رکن اور اردو یونیورسٹی کے رکن نامزدگی کمیٹی پروفیسر سید ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت دو وائس چایسلر،دو رجسٹرار تعینات ہیں جس کی بناء پر ملازمین کے لیے روزمرہ کے فرائض کی انجام دہی بھی دشوار ہوگئی ہےدریں اثنا وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ہدایت پر وفاقی اردہ یونیورسٹی گلشن اور حق کمیپس کے مالزمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئی۔